ساگرہ ۔ بلاڑ سڑک کی حالت شرمناک

مینڈھر//ساگرہ سے بلاڑ جانے والی تین کلو میٹرسڑک پچھلے کئی سال سے زیر تعمیر مرحلے میں ہیں جس کی تکمیل نہ جانے کب ہوگی ۔ اس سڑک کاکام کئی سال تک نبارڈ کے تحت چلتارہا ہے جس دوران زمینی کٹائی کے بعد اس پر بجری بھی بچھائی گئی تاہم اس کے بعد تارکول اب تک نہیں بچھاجس کی وجہ سے اس پر گاڑی مشکل سے چلتی ہے ۔آج سڑک کی حالت بہت ہی خراب ہوچکی ہے اور اس پر جگہ جگہ کھڈے اور پتھر جمع ہیں۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ وہ باربار محکمہ کے افسران کے پاس گئے تاہم کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی حالت شرمناک بنی ہوئی ہے اور اس کی مرمت نہیںکی جارہی جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کے افسران کی طرف سے ٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے اور باربار جھوٹی یقین دہانیاں دی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ روڈ کو ٹھیک کیاجائے نہیں تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔وہیں محکمہ کا

بیمارکربلا ؑکی شہادت پر پونچھ میں مجالس کا اہتمام

منڈی//سالہاسال کی طرح امسال بھی پچیس محرم الحرام کو شہادت امام سجاد ؑ کے حوالے سے ضلع پونچھ کے مختلف مقامات پر مجالس کا اہتمام کیاگیا۔یہ مجالس پونچھ ، پلیرہ ، گورسائی ، سرنکوٹ ، مینڈھر ، سلواہ و دیگر علاقوں میں ہوئیں ۔ اسی سلسلہ کی ایک مجلس امام بارگاہ منڈی میں بھی ہوئی جس میں ضلع بھر سے عزاداروں نے شرکت کی ۔ اس مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مقررین نے نعت رسول مقبول ؐ اور نوحہ جات پیش کئے ۔اس موقعہ پر ریاست کے نامور عالم دین مولانا سید مختار حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے امام سجاد ؑ کی شہادت کے حوالے سے بیان کیا اور کہاکہ سید الشہداء امام حسین ؑ اور آپ ؑ کے رفقا کی شہادت کے مقصد شہادت کو دنیا سے روشناس کروانے میں جناب زینب صلام اللہ علیہ کے ساتھ ساتھ امام سید سجاد ؑ کا اہم رول رہا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ نے اپنے آخری پیغمبر ؐ کو جو شریعت دین اسلام کی صورت عطا کی تھی جن میں

پونچھ ، راجوری اور سرنکوٹ میںچنائو انتظامات کو حتمی شکل

  منڈی //پونچھ اور سرنکوٹ میں بلدیاتی چنائو کیلئے انتظامیہ و پولیس کی طرف سے تمام تر انتظامات کرلئے گئے ہیں اور یہ چنائو سوموار کو سخت سیکورٹی حصار میں ہورہے ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ بلدیاتی انتخابات میں پونچھ کے سترہ وارڈوں جبکہ سرنکوٹ کے نو وارڈوں کیلئے آٹھ اکتوبر کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرنکوٹ میں چار وارڈوں سے پہلے سے ہی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے جاچکے ہیں ۔راہل یادو نے کہاکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک پریزائڈنگ افسر اوراس کے ساتھ تین پولنگ افسر و دیگر پانچ ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جو اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سرنکوٹ اور پونچھ کے تمام پولنگ مراکز کیلئے 130ملازمین کو تعینات کیاگیاہے جن میں آنگن واڑی ورکرز اور زنانہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ و

راجوری میں بھاجپا کی ریلی برآمد

راجوری //بھاجپا کی طرف سے راجوری میں ایک ریلی برامد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔اس ریلی کا اہتمام بھارتیہ جنتایووا مورچہ کی طرف سے کیاگیاتھا۔اس موقعہ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقانون ساز کونسل و سینئر لیڈر وبودھ گپتا نے کہاکہ بھاجپا کا آئندہ چنائو میں راجوری سے چودہ سے زائد وارڈوں میں جیت کا نشانہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے لوگ کانگریس مفت جموں و کشمیر چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ریاست کے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اس جماعت سے نجات چاہتے ہیں ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیاکہ وہ گھر گھر جاکر پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچائیں ۔اس موقعہ پر دیگر کارکنان نے بھی خطاب کیا ۔  

فوج کی طرف سے عالمی یوم اساتذہ منایاگیا

راجوری //فوج کی طرف سے راجوری اور پونچھ میں عالمی یوم اساتذہ منایاگیا ۔اس سلسلے میں متعدد مقامات پر تقریبا ت منعقد کی گئیں ۔ فوج کی طرف سے اس دن کی مناسبت سے آرمی گڈ ویل سکول پوٹھہ، مولانا آزاد پبلک سکول درابہ، گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول چھترال ، گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول درہ دلیاںاور یوتھ سنٹر پلمہ میں تقریبات منعقد کی گئیں جس دوران درس و تدریس کے شعبے میں مسائل و مشکلات اور امکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ان تقریبات میں طلباء نے اپنے اساتذہ کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی خدمات کی ستائش کی ۔  

راجوری یونیورسٹی میں سیمینار منعقد

راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ کی طرف سے ہنسن گروپ کے اشتراک سے ’Cloud Computing-Microsoft Azure under the aegis of TEQIP-III‘کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیاگیا۔یہ سیمینار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت کی ہدایت اور پروفیسر اقبال پرویز کی نگرانی میںہوا۔اس دوران شعبے کے سربراہ خلیل احمد نے خطبہ استقبالیہ دیا اورCloudٹیکنالوجی کے فوائد بیان کرتے ہوئے بتایاکہ اسے مختلف خدمات کیلئے استعمال کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک طالب علم کو اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دیناچاہئے تاکہ وہ اچھے ٹیکنو کریٹ بن سکیں ۔اس موقعہ پر رخسانہ ٹھاکر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے مختلف تکنیکی عوامل پر روشنی ڈالی اور نئی تکنیک کی جانکاری حاصل کرنے پر زور دیا۔پروفیسر محمد اصغر نے اپنے خطاب میں شعبہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ

ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں پولیس و فورسز کا مارچ

راجوری //بلدیاتی چنائو کے پیش نظر راجوری میں پولیس و پیرا ملٹری فورسز نے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز اسد اور ایس ایس پی یوگل منہاس کی قیادت میں مارچ کیا ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی لیاقت علی و دیگر پولیس افسران بشمول ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر گووند رتن، ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز احمد، ڈی وائی ایس پی آپریشن سکھ دیو سنگھ اور سی آر پی ایف افسران بھی شامل تھے ۔یہ مارچ ڈی پی ایل سے شروع ہوا جو گوجر منڈی ، کھیورہ ، بیلہ کالونی ، پرانے بس اڈہ ، سٹی چوک، تحصیل دفتر،جھولا پل ، ملک مارکیٹ ، جواہر نگر اور منہاس محلہ سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔اس مارچ میں چار سو سے زائد اہلکاروں نے شرکت کی ۔مارچ کے دوران کچھ پولنگ اسٹیشنوں تک جانے کی مشق بھی کی گئی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلدیاتی چنائو کیلئے انتظامیہ و پولیس نے سخت انتظامات کئے ہیں ۔دریں اثناء ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے سیکورٹی فورسز کی

مزید خبرں

۔10 نوجوان احتیاطی طور پر حراست میں طارق شال +سمت بھارگو   تھنہ منڈی +راجوری//پولیس نے تھنہ منڈی اور راجوری سے دس افراد کو احتیاطی طور پر حراست میں لیکر انہیں ڈھانگری جیل منتقل کردیاہے ۔ عمران خان ولد محمد فاروق سکنہ راجدھانی، ساجد منظور ولد منظور حسین سکنہ پلانگڑھ اور فرہاد رفیق ولد محمد رفیق سکنہ راجدھانی کو (تحصیلدار )ایگزیکٹو مجسٹریٹ درجہ اول تھنہ منڈی کے حکمنامہ پراحتیاطی طور پر ڈھانگری جیل راجوری منتقل کیاگیاہے اوران کے خلاف پولیس تھانہ میں دفعات زیر نمبر 107/110/151کا کیس درج کیاگیاہے ۔یہ کارروائی سب ڈیویژنل افسر تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری کی ہدایت پر ایس ایچ او تھنہ منڈی نذیر احمد ڈار نے کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق منشیات کا کاروبارکرنے والے اشخا ص کے خلاف پولیس نے دائرہ تنگ کررکھاہے اوراس سے قبل بھی کئی لوگوں کو احتیاطی طور پر حراست میں لیاگیاہے تاکہ ان کی بگڑ

تازہ ترین