محرم کا چاند نظر آتے ہی فضائیں سوگوار

  پونچھ//محرم الحرام 1440ھ کا چاند نمودار ہوتے ہی دنیا بھر کی طرح پونچھ ضلع میں بھی فرش عزا بچھ گئی ہے اورجہاں امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیاہے وہیں مومنین نے اپنے گھروں پر غم کی نشانی کالے الم نصب کرلئے ہیں ۔مینڈھر، سرنکوٹ، منڈی اور تحصیل حویلی میں مختلف مقامات پر چاند رات کو علم لہرا کر محرم الحرام کی مجالس کا آغاز کیا گیا۔ضلع کے صدر مقام میں مرکزی امامیہ جامع مسجد سے جلوس علم مبارک بر آمد کیا گیا جو امام بار گاہ پونچھ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران جوانوں کی جانب سے ہر سال کی طرح امام بارگاہ عالیہ پونچھ کے صحن میں علم مبارک لہرایا گیا۔بعد از آں امام بارگاہ عالیہ میں انجمن جعفریہ کی جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی ۔مجلس عزا کا آغاز حسب دستور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت و منقبت ، سلام ونوحہ کے نذرانے امام عالی مقام کے حضور پیش کئے گئے۔مجلس عزا کے دور

پرائمری سکول کھیت منگراں کئی روز سے مقفل

  مینڈھر//خطہ پیر پنچال میں سرکاری سکولوں کے مقفل ہونے کا سلسلہ رکانہیں اور اب مینڈھر کے تعلیمی زون ہرنی میں پرائمری سکول محلہ کھیت منگرالاں اڑی کو پچھلے کئی روز سے مقامی لوگوں نے اس لئے بند کررکھاہے کہ ادارے میں تعینات خاتون ٹیچر سرے سے ہی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے ۔اس سکول میں پچیس طلباء زیر تعلیم ہیں جن کو پڑھانے کیلئے ایک رہبر تعلیم خاتون ٹیچر اور ایک مستقل ٹیچر تعینات ہیں تاہم لوگوں کا الزام ہے کہ ان میں سے خاتون ٹیچر کبھی نہیں آتی جس سے طلباء کی تعلیم بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔مقامی لوگوں نے پچھلے کچھ دنوں سے سکول کو مقفل کررکھاہے اور ان کی مانگ ہے کہ عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔لوگوں کاکہناہے کہ ان کے بچوں کے مستقبل کو تباہ نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وہ کئی عرصہ سے یہ دیکھتے آرہے ہیں کہ ایک ٹیچر بالکل بھی سکول نہیں آرہی اور یہاں زیر تعلیم طلباء کی پڑھائی نہیں ہورہی

پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کا احتجاج جاری

 راجوری //محکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجر ملازمین نے ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبے پر اپنا احتجاج جاری رکھاہواہے ۔ان ملازمین کی طرف سے کئی دیگر مطالبات بھی اجاگرکئے جارہے ہیں ۔ بدھ کے روز ملازمین نے ایگزیکٹو انجینئرمحکمہ پی ایچ ای کے دفتر کے باہر دھرنا دیا اور پھر ایک ریلی نکالی جو گوجر منڈی سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر پہنچے ۔پی ایچ ای ورکروں کاکہناتھاکہ ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں اور نارواسلوک اختیار نہ کیاجائے ۔انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ ان کے تمام مطالبات جائز ہیں جنہیں پورانہیں کیاجارہا۔ان کاکہناتھاکہ ڈیلی ویجر ملازم محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی خدمات ایمانداری سے سرانجام دی ہیں تاہم انہیں حکام کی بے حسی کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔  

رہبر تعلیم ٹیچرز فورم پونچھ کی بھوک ہڑتال کا تیسر ادن

  پونچھ// رہبرتعلیم ٹیچرز فورم پونچھ نے تیسرے روز بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ اس دوران  بڑی تعداد میں سینکڑوں اساتذہ نعرے بازی کر کے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ساتویں تنخواہ  کمیشن لاگو کرنے کی مانگ کی۔بھوک ہڑٹال کی قیادت کر رہے رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ضلع صدرحمید نباض نے کہا کہ اساتذہ اڑتالیس گھنٹوں کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں لیکن ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم نے 16 ستمبر تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اوراگر ضرورت پڑی تو وہ اس ہڑتال کو مزید بڑھاسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ریاست بھر میں اساتذہ اس وقت بھوک ہڑتال پر ہیں مگر سرکار کے کانوں پر ابھی تک جوں نہیں رینگی۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے رویہ کی وجہ سے اساتذہ کی پریشانیوں میں شدت آرہی ہے۔اس دوران محکمہ صحت کی جانب سے سی ایم او پونچھ

محکمہ جنگلات کے ملازمین بھی کام چھوڑ ہڑتال پر

  پونچھ//نان گزیٹیڈ فاریسٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے محکمہ جنگلات کے ملازم بھی پچھلے کچھ روز سے محکمہ کے ضلع صدر دفتر پونچھ میں کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں ۔واضح رہے کہ یہ ملازم ڈھائی یوم کی مزیدتنخواہ دینے اورتنخواہ میں تفاوت ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ہڑتال کی قیادت کرتے ہوئے ایم اے منہاس اور جرار حسین بانڈے نے بتایا کہ محکمہ بجلی، محکمہ پی ایچ ای، محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کے ملازموں کو یہ سہولت عرصہ دراز سے دی جارہی ہیں لیکن نہ جانے کیوں محکمہ جنگلات کے ملازموں کے ساتھ کیوں نارواسلوک اختیار کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عرصہ تیس سال سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ان کی سننے والاکوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں اور سابقہ مخلوط سرکار نے بھی اس سلسلہ میں اقدام اٹھائے تھے لیکن گورنر انتظامیہ اس سلسلہ

خسرہ مخالف ویکسین مہم

 راجوری//خسرہ کے خلاف چلائی جارہی ویکسین مہم کے تحت ڈاک بنگلہ راجوری میں منجاکوٹ اربن و رول ہیلتھ بلاک کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال قیوم میر ،ضلع امیونائزیشن افسر راجوری ڈاکٹر انیس النبی ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کنسلٹنٹ ایشان نمرا ، بی ایم اور منجاکوٹ ڈاکٹر کبیر اعظم ،متعدد سرکاری و نجی سکولوں کے پرنسپل ، سی ڈی پی اوز ، میڈیکل افسران اور اساتذہ بھی موجو دتھے ۔بلاک ٹاسک فورس کی اس میٹنگ میں ضلع آشا کوآرڈی نیٹر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ ضلع راجوری میںاس مہم کی ضرورت کو بیان کیا اور بتایاکہ نو ماہ سے پندرہ سال کے بچوں کو ہدف چناگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس مہم میں اساتذہ بہترین رول ادا کرسکتے ہیں ۔قیوم میر نے محفوظ ویکسین فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کو اس مہم کے حوالے سے بیداری پھیلانی چاہئے اور سکولوں کے طلباء کو اس بارے میں آگاہی دی جا

گاڑی نہ ملنے پر طلباء کا احتجاج

  نوشہرہ //مسافر گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے طلباء نے جھنگڑ چوک میں حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جھنگڑ چوک میں شام چار بجے درجنوں کی تعداد میں طلباء جمع ہوئے اور انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ انہیں سکول آنے اور جانے کیلئے گاڑی ہی نہیں ملتی اور ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں گھنٹوں گاڑیوں کا انتظا رکرناپڑتاہے تاہم پھر بھی گاڑی نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں سدھار لایاجائے ۔احتجاج کی خبر ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر رومال سنگھ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے گاڑیوں کا بندوبست کرکے طلباء کو اپنے گھر وں کو روانہ کیا ۔ یہ احتجاج ایک گھنٹے سے بھی زائد عرصہ تک جاری رہا۔  

مزید خبریں

نوجوان لیڈر کی مار پیٹ کا معاملہ  کوٹرنکہ میں پولیس کے خلاف احتجاج کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کے نوجوانوں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حال ہی میں دفعہ 35اے کے معاملے پر ہوئے احتجاج کے دوران یوتھ لیڈر ندیم احمد میر کی مار پیٹ کرنے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف کوئی کارروائی عمل میںنہیں لائی گئی ۔احتجاجی مظاہرین نے ندیم میر سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی طرف سے بربریت کا مظاہرہ کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ندیم میر کی مار پیٹ کے معاملے پر انکوائری کا حکم بھی صادر ہواتاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ان کاکہناتھاکہ یہ پورا واقعہ دن دہاڑے پیش آیا اور ندیم کو بغیر کسی گناہ کے نشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اس پر لاٹھی چارج اور مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس دوران نوجوانوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں دکانداروں نے بھ

تازہ ترین