تازہ ترین

ڈبلیو ایل ایل خدمات بند

مینڈھر//سرحدی علاقے بالاکوٹ کے ہزاروں لوگوںنے ڈبلیو ایل ایل خدمات کی بندش پر مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمٹیڈ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیاہے ۔حد متارکہ کے نزدیک واقع اس علاقے میں کئی گھروں میں فون کا یہی ذریعہ تھا کیونکہ یہاں موبائل فون بھی نہیں چلتاتاہم وہ بھی بند کرکے بی ایس این ایل نے لوگوں کیلئے نئی پریشانی کھڑی کردی ہے ۔بالاکوٹ کے لوگوں نے کشمیرعظمیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل میں پندرہ گائوں سے زیادہ علاقے ٹیلی فون کنکشن کے بغیر ہیں جس کی وجہ سے اس دور جدید جسے ڈیجیٹل دور کہاجاتاہے ، انہیں سخت مشکلات کاسامناہے اور وہ بقیہ دنوں سے کٹ کر رہ گئے ہیں ۔مقامی شخص حاجی عنایت اللہ کاکہناہے کہ بی ایس این ایل نے ڈبلیو ایل ایل کنکشن کاٹ دیئے ہیں جس کے بعد انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں رہا ۔ایک اور شہری حاجی گلصید کاکہناہے کہ ڈبلیو ایل

تھنہ منڈی میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے خوف

  تھنہ منڈی // تھنہ منڈی میں ان دنوں آوارہ کتوں کا اسقدر خوف پیداہو گیا ہے کہ کمسن بچے سکول جانے سے بھی ڈر تے ہیں ۔ قصبہ تھنہ منڈی میں آوارہ کتوں نے سرکاری ہسپتال کے علاوہ دیگر سرکاری عمارتوں میں ڈھیرا جما رکھاہے جہاں سے گزرتے ہوئے سکولی بچے خوف کھاتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے ان آوارہ کتوں نے متعدد بھیڑ بکریوں کو اپنا نوالہ بنا لیاہے تاہم متعلقہ حکام اور میونسپل کمیٹی انہیں ٹھکانے لگانے میں بے بس ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تھنہ منڈی میں ان آوارہ کتوں نے اپنے بچے بھی پیدا کئے ہوئے ہیں جن کے پاس سے گزرنا مشکل ہوجاتاہے ۔ان کا الزام ہے کہ یہاں دانستہ طور پر کتے آوارہ چھوڑ دیئے گئے ہیں جنہیں یہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کیاجائے کیونکہ لوگوں کی جان کو ان سے خطرہ لاحق ہے ۔اس ضمن میں ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کبیر احمد ملک نے بتا یا کہ سپریم کورٹ کے قا

فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکروں کی احتجاجی ریلی

راجوری //اپنے مطالبات کے حق میں فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکروں نے راجوری میں احتجاجی ریلی نکالی اور محکمہ صحت کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس دوران خاتون ملازمین نے سی ایم او دفتر سے ریلی نکالی جو گوجر منڈی سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری کے دفترکے باہر اختتام پذیر ہوئی ۔ملازمین کاکہناتھاکہ انہیں وقت پر تنخواہ بھی نہیں ملتی اور حکام ان کے مطالبات پورے کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ۔انہوں نے بتایاکہ پچھلے سال ان کی تنخواہیں ڈیڑھ سال بعد واگزار کی گئیں اور آج چھ ماہ سے ان کی تنخواہ بالکل بند ہے ۔انہوں نے مانگ کی کہ ان کی ڈی پی سیز کی جائے اور تنخواہ بروقت ادا کی جائے ۔انہوں نے انتباہ دیاکہ مطالبات پورے ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔  

محکمہ جنگلات کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا

راجوری+نوشہرہ //نان گزیٹیڈ فارسٹ آفیسرز ایسو سی ایشن نے راجوری اورنوشہرہ میںاپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی دھرنے کی قیادت وید پرکاش شرما کررہے تھے ۔اس موقعہ پر ملازمین نے مانگ کی کہ تنخواہوں میں تفاوت دور کی جائے اور انہیں ڈھائی دن کی اضافی تنخواہ دی جائے ۔ انہوں نے رسک الائونس ،اراضی ملازمین کی مستقلی اور بروقت ترقی دینے کے مطالبات بھی اجاگر کئے ۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں جس کیلئے وہ کئی عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ اگر ان کے مطالبات پورے ہوئے تو وہ احتجاج کا راستہ بھی اختیار کرسکتے ہیں ۔  

پی ایچ ای ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری

مینڈھر//مینڈھر میں آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر،سی پی ورکر اور لینڈ کیس ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رکھی ۔اس دوران انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنادیا۔ ان کی مانگ تھی کہ ان کی بقایا جات واگزار کی جائیں اور زیر التوا پڑی فائلیں منظور کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ پچھلے دس سال سے اپنے مطالبات پر احتجاج کررہے ہیں ۔احتجاجی ملازمین کاکہناتھاکہ حکام کی طرف سے ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جارہے جبکہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں اور اسی محکمہ کو اپنی نوجوانی بھی دے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ احتجاج میں مزید شدت لائیں گے اور نتائج کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔ہڑتال کی کال آئی ٹی آئی جے اینڈ کے پی ایچ ای فرنٹ نے دی ہوئی ہے۔ احتجاجی دھرنے میں جمیل چوہدری ، امتیاز احمد ، شہزاد احمد ، خوشحال بنیا ، راکیش کمار

رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی پونچھ میں بھوک ہڑتال

پونچھ//ساتویں تنخواہ کمیشن کی ادائیگی اور تنخواہوں کو ڈی لنک کرنے کے مطالبے پر پونچھ میں رہبر تعلیم ٹیچرز ایسو سی ایشن نے سات روز بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے جو دوسرے روز بھی جاری رہی ۔رہبر تعلیم فورم کے ضلع صدرحمید نباض کی قیادت میں جاری اس ہڑتال میں درجنوں اساتذہ نے چیف ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے سامنے اپنے خیمہ نصب کررکھاہے ۔ حمید نباض کاکہناہے کہ صوبہ جموں کے تمام اضلاع صدر دفتر پر اساتذہ چوبیس گھنٹہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں جسکا سلسلہ سولہ ستمبرتک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھرکے اساتذہ کہیں بھوک ہڑتال پر تو کہیں ریلیاں اور جلسے منعقد کر کے اپنا حق طلب کر رہے ہیںمگر سرکار کو ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے جبکہ سیول سوسائٹی اور سماج کے دیگر حلقے بھی اساتذہ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ جانے گورنر انتظامیہ کس قسم کے حالات کو پسند کرتی ہے اور کیوں اساتذہ کے مطالبات پورے

دفعہ 35اے کا معاملہ

مینڈھر//آئین ہند کے دفعہ 35اے کے معاملے پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی جانب سے پنچایتی و بلدیاتی چنائو کابائیکاٹ کرنے کے بعداب پیر پنچال سرپنچ پنچ ایسو سی ایشن نے بھی اس الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیاہے ۔مینڈھر میں سرپنچ ایسو سی ایشن کے ارکان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک مرکزی سرکار کا موقف(35A) کے تئیں واضح نہیںہوتاتب تک پیر پنجال پنچ سرپنچ ایسوسی ایشن کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے شوکت چوہدری نے کہا کہ دفعہ 35Aریاستی عوام خصوصاً آنے والی نسلوں کے مستقبل کا ضامن ہے اور جب تک اس حوالے سے فیصلہ ریاستی عوام کے حق میں نہیں ہوتا تب تک خطہ پیر پنجال کی عوام پنچائتی اور بلدیاتی الیکشن سے مکمل طور پر بائیکاٹ کریں گے۔شوکت چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ستر برسوں سے ریاستی عوام کے بنیادی حقوق پر مرکزی حکومت کی طرف سے کئی مرتبہ شب

وبودھ کی میونسپل کمیٹی ملازمین سے میٹنگ

راجوری //بھاجپا کے سینئر لیڈر و ممبرقانون ساز کونسل وبودھ گپتا نے میونسپل کمیٹی راجوری کے ملازمین سے میٹنگ کرکے راجوری شہر کی خوبصورتی و صفائی ستھرائی کیلئے عملائے جارہے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق گپتا نے ملازمین پر زور دیاکہ وہ پرانی سٹریٹ لائٹوں کی مرمت کریں اور کئی جگہوں پر نئی لائٹیں لگائیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ فضلہ کو ٹھکانے لگانے کیلئے اپنے سی ڈی ایف سے ٹاٹا موٹر گاڑی فراہم کریں گے ۔انہوں نے راجوری کے پرانے مارکیٹ کو ہیریٹیج مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کو سیاحت کا مقام بنایاجاسکتاہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور سوچھ بھارت مشن میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی رکھنا صرف میونسپل ملازمین کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کیلئے ہر ایک کو اپنا تعاون دیناہوگا۔اس موقعہ پر سینٹری انسپکٹر ، سپروائزر و دیگر ملازمین بھی

مزید خبرں

نوشہرہ میں افراتفری  پاگل کتے نے 11افراد کو دانت لگادیئے  راجوری //راجوری کے نوشہرہ میں اس وقت افراتفری پیدا ہوگئی جب ایک پاگل اور آوارہ کتے نے گیارہ افراد کو کاٹ دیا۔یہ واقعہ گزشتہ شام کو پیش آیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ شام کو ایک پاگل کتا گردش کرنے لگاجس نے کچھ ہی وقت میں گیارہ افراد کو کاٹ دیا۔ایک مقامی شخص نے بتایاکہ کم از کم گیارہ افراد کو پاک کتے کے کاٹنے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج رکھاگیاہے ۔   گاڑیاں باہم متصادم ،19افراد زخمی  سمت بھارگو   راجوری //نوشہرہ کے لمیڑی علاقے میں جموں پونچھ شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوگیاجس کے نتیجہ میں انیس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔جموں سے راجوری کی طرف آرہی بس زیر نمبر JK02AK 3047مخالف سمت سے آرہے ٹپر زیر نمبرJK11 4957سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے بس سڑک سے لڑھک کر ساٹھ سے اسی فٹ نیچے جاگری ۔ا