تازہ ترین

این سی ایم ایل اے پولیس پربرس پڑے

 پورے محکمہ کےخلاف نہیں بلکہ کالی بھیڑوں کیخلاف بیان دیا:رانا   راجوری //ممبراسمبلی مینڈھر و نیشنل کانفرنس لیڈر جاوید احمد رانا کے بیان پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس میں انہوںنے پولیس پر برستے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔جاوید رانا نے حال ہی میں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس سلسلے میں انہوں نے پولیس کیلئے چور کا لفظ بھی استعمال کیا ۔ان کی یہ ویڈیو سماجی روابط کی سائٹ پر وائرل ہوگئی ہے ۔اس حوالے سے جاوید راناکاکہناہے کہ انہوں نے پورے محکمہ پولیس کے خلاف نہیں بلکہ محکمہ میں کچھ کالی بھیڑوں کے خلاف بیان دیاتھا جو اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ آٹھ ستمبر کو نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی برسی کی مناسبت سے مینڈھر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب میں ممبراسمبلی جاوید رانا نے آئین کے 35اے سمی

ڈگری کالج مینڈھر میں منشیات کے مُضر اثرات پرسیمینار

  مینڈھر//نیشنل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بینر تلے ڈگری کالج مینڈھر میں ایک سیمینار منعقد کیا گیاجس کی صدارت کالج کے پرنسپل سید شبیر حسین شاہ نے کی جبکہ کرنل مہندرا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پرنیشنل سوشل ڈیولپمنٹ کے چیئرمین سید عظیم علی شاہ نے سیمنار کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسے اس لئے منعقد کیاگیاہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے برے اثرات کے بارے میں بتایاجاسکے ۔پرنسپل سید شبیر حسین شاہ نے کہا کہ طلبا قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور منشیات کے مکرو ہ رحجانات نوجوان نسل کو گمراہ کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ منشیات کا شکار نوجوان معاشرے میں بہتری لانے کی بجائے معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ منشیات کا استعمال ایک ایسی بند گلی ہے جس سے واپسی ممکن نہیں اور منشیات کے شکار افراد کا انجام زیادہ تر بھیانک ہی ہوتا ہے۔شبیر حسین شاہ نے نوجوانوں کو اس لعنت س

ناری نکیتن طالبات کیلئے بیداری پروگرام

راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر ون سٹاپ سنٹر فار وومن کی طرف سے ناری نکیتن وارڈ نمبر دس راجوری میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا جس دوران خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔انچارج ناری نکیتن ندھی شرما ،او ایس سی کوآرڈی نیٹر نیتوشرما، او ایس سی عملہ و دیگران اس موقعہ پر موجود تھے ۔پروگرام میں طالبات نے بھی حصہ لیا جنہیں اس بات کی جانکاری فراہم کی گئی کہ کس طرح سے وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہیں ۔ انہیں ایسے قوانین کے بارے میں روشناس کروایاگیاجو خواتین کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں ۔نیتو شرما نے کہاکہ کسی بھی طرح کے تشدد کا سامناکرنے والے خواتین کی ان کی طرف سے مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی خاتون تشدد کاسامناکررہی ہے تو وہ ان کے مرکز سے رجوع کرے جس کی بالکل مفت مدد کی جائے گی ۔اس بیداری پروگرام کے دوران او ایس سی کوآرڈی نیٹر نے سوچھ بھارت

راجوری کالج میں کتاب کا اجرا

راجوری //گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں’ کمپیوٹر کی بنیاداورانفارمیشن ٹیکنالوجی آلات‘کے موضوع پر تیار کردہ ایک کتاب کا رسم اجرا عمل میں لایاگیا۔یہ کتاب کالج کے شعبہ کمپیوٹر ایپلی کیشن کے تدریسی عملے کے ایک رکن عرفان جلال بٹ نے لکھی ہے ۔اس سلسلے میں کالج میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر جاوید احمد قاضی نے کی جبکہ اس موقعہ پر پروفیسر اقبال رینہ اور پروفیسر منگت رام شرما سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجودتھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے عرفان جلال بٹ کی کاوشوں کی سراہنا کی۔تقریب میں یاسر چوہدری،سپریا گپتا، اظہر جاوید اور اطہر عزیز رینہ بھی موجو دتھے ۔  

فوج کیلئے پورٹر کی بھرتی

 راجوری //راجوری کے گھمبیر علاقے میں فوج کی طرف سے پورٹروں کی بھرتی شروع کی گئی ہے جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔پورٹر جوکہ فوج کے مزدور ہوتے ہیں ،کی بھرتی چھ ماہ کیلئے کی جارہی ہے ۔یہ پورٹر مشکل حالات میں کام کرتے ہیں اور انہیں حد متارکہ پر بھی خدمات انجام دیناپڑتی ہیں۔اس بھرتی عمل کے دوران پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔  

تھنہ منڈی میں قومی لوک عدالت کا اہتمام

تھنہ منڈی// احاطہ منصف کورٹ تھنہ منڈی میں زیر صدارت چیئر مین لیگل سروس کمیٹی تھنہ منڈی منظور احمد خان قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیاجس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔صدر بار ایسو سی ایشن تھنہ منڈی و دیگر وکلاءبھی اس موقعہ پر موجود تھے۔چیئر مین تحصیل لیگل سروس اتھارٹی نے لوک عدالت کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے عوام کو اس بات سے آگاہ کیا کہ چھوٹے موٹے معاملات کو کس طرح لوک عدالت کے ذریعے نپٹا یا جا سکتا ہے۔ انہوں نے غریب اور پسماندہ لوگوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے بارے میں جانکاری دی ۔ لوک عدالت میں مختلف اقسام کے 122 مقدمات پیش کئے گئے جن میںسے 101 مقدمات کو افہام و تفہیم سے حل کیاگیا۔ اس دوران 11800 روپے بطور جرمانہ وصول کیاگیا۔تحصیل لیگل سروس اتھارٹی پر کہاکہ آنے والے وقت میں ایسی لوک عدالتوں کا مزید انعقاد کیاجائے گاجس دوران معاملات حل کئے جائیں گے۔   

مزید خبرں

ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس  اساتذہ اور پی ایچ ای ملازمین کے مطالبات کی حمایت کا اعلان  نیوز ڈیسک   پونچھ //ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ضلع پونچھ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت سردار امریک سنگھ نے کی ۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقعہ پر تمام محکمہ جات کے ملازمین نے شرکت کی جن میں محکمہ پی ایچ ای سے فیض اکبر چوہان ، بھارت بھوشن ، محکمہ صحت سے سردار بلبیر سنگھ ، کلیریکل ایسو سی ایشن سے سردار راوندر سنگھ ، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ سے پنکج مینی و محکمہ تعلیم سے محمد باقر ،گل محمد و سدھیر شرما قابل ذکر ہیں ۔میٹنگ میں شامل تمام ملازمین نے ریاستی گورنر سے اپیل کی کہ دھرنے پربیٹھے ہوئے اساتذہ کے جلد سے جلد مطالبات پورے کئے جائیں اور ساتھ ہی محکمہ پی ایچ ای کے تحت کام کرنے والے ڈپلومہ ہولڈروں کے مسائل بھی حل کئے جائیں ۔ ان کاکہناتھا