وارڈ بندی شیڈیول ٹرائب کیلئے مختص کرنے کامعاملہ

 سرنکوٹ //پنچایتی اور بلدیاتی چنائو سے قبل کئی جگہوں سے وارڈ بندی اور ووٹر فہرستوں میں غلطیوں کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔اسی طرح سے اس بات کی شکایات بھی ہیں کہ وارڈ بندی میں مخصوص طبقوں کو فائدہ دینے کیلئے اکثریتی آبادی کو نظرانداز کرتے ہوئے وارڈ مختص کردیئے گئے ہیں ۔ سرنکوٹ کی پنچایت مڈل مرہوٹ کے وارڈ نمبر سات کے لوگوں کاالزام ہے کہ ان کے وارڈ کو شیڈیول ٹرائب کیلئے مختص کردیاگیاہے جبکہ اس وارڈ میں ایس ٹی کا ووٹ ہی نہیں ہے ۔مقامی لوگوں اقبال حسین شاہ ، سلیم قریشی اور اعظم شاہ کے مطابق وارڈ میں ایس ٹی کا ایک بھی ووٹ نہیں لیکن اس کے باوجود اسے شیڈیول ٹرائب کیلئے مختص کیاگیاہے جو حیران کن امر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب سیاسی سازش کے تحت ہواہے جس پر تحقیقات کرواکے ان افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جنہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ایس ٹی کا ووٹ ہی

الیکشن سے متعلق این سی کا اعلان

    راجوری //بھاجپا کے سینئر لیڈر و سابق ممبرقانون ساز کونسل وبودھ گپتا نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فاروق عبداللہ اور ان کی جماعت کی طرف سے الیکشن بائیکاٹ کا اعلان جمہوری عمل کی روح کو نقصان پہنچاناہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق درہال میں پارٹی کارکنا ن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گپتا نے کہاکہ یہ اعلان جمہوریت ، ریاست جموں وکشمیر کے عوام اور نوجوانوں کی خواہشات کو نقصان پہنچاناہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام خاص کر نوجوان بائیکاٹ سیاست کے خلاف ہیں اور وہ پنچایتی و بلدیاتی چنائو چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر این سی کیلئے جمہوریت کچھ معنی نہیں رکھتی تو فاروق عبداللہ کو ممبر پارلیمنٹ

پی ایچ ای کے ملازمین کی ہڑتال جاری

    سرنکوٹ //سرنکوٹ میں محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ اپنے مطالبات کے حق میں ان ملازمین نے بہتر گھنٹے کی ہڑتال کال دی ہوئی ہے جس کا آج تیسرا دن تھا ۔ اس دوران تحصیل بھر کے ملازمین نے محکمہ پی ایچ ای کے دفتر کے باہربیٹھ کر اپنی مانگوں پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہاکہ ان کی تنخواہ کئی ماہ سے واگزار نہیں کی گئی جس کی وجہ سے گھر کا نظام درہم برہم ہوگیاہے اور ان کے بچوں کی سکول فیس ادا نہیں ہوپارہی ۔انہوں نے کہاکہ حکام کی طرف سے ان کی جائز مانگوں کو ہر بار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاجاتاہے اور ا ب ان کا برداشت کا مادہ ختم ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ہڑتال مطالبات پورے ہونے تک جاری رکھیں گے اور اس بار کسی جھوٹی یقین دہانی پر کام پر نہیں لوٹیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ سڑکوں کا رخ کریں گے

مرفاد شاہ کے چالیسیویں پر دعائیہ تقریب

   راجوری//انجمن اہل سنت والجماعت راجوری کے ضلع صدر مولانا فاروق نقشبندی اور دیگر ان نے مرفاد شاہ قتل کیس کی تحقیقات کرواکے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔مرفاد کے چالیسیویں کے موقعہ پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا فاروق نے کہاکہ اس نوجوان کا سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش کے باہر سی آر پی ایف اہلکاروں نے گولی مار کر قتل کردیا اورابھی تک کوئی کارروائی نہیںہوئی ۔ انہوں نے مانگ کی کہ فوری طور پر سی آر پی ایف اہلکار وںکے خلاف کیس درج کیاجائے جنہوں نے بے گناہ نوجوان کا قتل کردیا۔انہوں نے کہاکہ راجوری پونچھ کے لوگ لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب وقت آگیاہے کہ تاخیرے حربے ترک کرتے ہوئے انصاف فراہم کیاجائے ۔اس دوران دیگر مقررین نے بھی خطاب کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکام کی طرف سے اس حوالے سے تاخیری ح

آپسی لڑائی میں دوافراد شدید زخمی

   راجوری //راجوری کے سندر بنی میں خاندانی لڑائی میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ اتوار دن کے ساڑھے تین بجے سندر بنی کے نزدیک سڑک پر دو افراد میں بول چال ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لڑائی کی شکل اختیار کرلی اور ہر دوافراد نے ایک دوسرے کی مار پیٹ کی اور پتھرائو بھی کیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ لڑائی کے چندمنٹوں میں ہی دونوں افراد بری طرح سے زخمی ہوئے جس دوران مقامی لوگوں نے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں الگ الگ کیا اور دونوں کو ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیاگیاہے ۔زخمیوں کی شناخت بابا پرشوتم اور بیربل ساکنان سلیوٹ سندر بنی کے طور پر ہوئی ہے ۔  

مینڈھر میں عوام کا اجلاس

 مینڈھر//مینڈھر میں کانگریس لیڈرچوہدری عمران ظفر کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں امن و بھائی چارے کی بحالی پر زور دیاگیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس میٹنگ میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔مقررین نے امن و بھائی چارے کو تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ مینڈھر کی قدیم روایت ہے جسے بہر صورت برقرار رکھاجائے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے عمران ظفر نے بھی عوام سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر کوئی کرایہ دار یا باہر کا شخص یہاں کے امن و بھائی چارے میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے تو یہ اقدام کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے افراد پر کڑی نظر رکھنی چاہئے اور ان کی کوششوں کو ناکام بنایاجائے ۔ انہوں نے دفعہ 35اے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں اس دفعہ کے حق میں احتجاج کے دوران نعر

مزید خبریں

منجاکوٹ میں بجلی کا نظام درہم برہم  پرویز خان    منجاکوٹ //منجاکوٹ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے اور محکمہ کی طرف سے غیر اعلانیہ کٹوتی کی جارہی ہے جس پر مقامی لوگ شدید برہم ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ غیر اعلانیہ کٹوتی زوروں پر ہے اور محکمہ شیڈیول کا بالکل بھی پابند نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی اس غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے ان کا گھریلو نظام اور کاروبار درہم برہم ہوگیاہے ۔ان کاکہناہے کہ بارہا حکام سے اپیل کی گئی کہ بجلی کی سپلائی شیڈیول کے مطابق کی جائے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور محکمہ کے ملازمین من مانی سے کام لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہا تو محکمہ کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔   راجوری میں ایس پی اوز کی بھرتی کا عمل شروع نیوز ڈیسک   راجوری //حد متارکہ کے صفر سے

تازہ ترین