ترگائیں میں بجلی کا بنیادی ڈھانچہ خراب ،صارفین کو دقتوں کاسامنا

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے ٹرائبل سمارٹ گائوں میں بجلی خستہ حالی کی وجہ سے صارفین کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگو ں نے ریاستی و ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی طرف سے کاغذوں میں ترگایں گائوں کو ٹرائبل سمارٹ گائوں کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ اس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں فنڈز بھی دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے مذکو کارہ گائوں میں بجلی کی تاریں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ باندھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شدید بارشوں اور ہواکے چلتے بجلی کی سپلائی متاثر ہو تی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے ملازمین اور آفیسران کے نوٹس میں معاملہ لانے کے باوجود بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ سبز درختوں کیساتھ باندھی گئی تاریں مقامی لوگوں کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی ایک علا ق

محکمہ صحت عامہ کے ٹینک کی حالت خراب

مینڈھر //سرحدی تحصیل بالاکوٹ میں محکمہ صحت عامہ کے ٹینکوں کی حراب حالت کی وجہ سے عام لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سرحدی تحصیل بالاکوٹ میں پانی کی سکیموں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور لوگوں کو کئی کلومیٹر دور سے جاکر پانی لانا پڑتاہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ صحت عامہ کے اعلی آفیسران اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ معاملے کو لے کر کئی مرتبہ اعلیٰ آفیسران سے رجوع کیا گیا لیکن انہوںنے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کیا ۔ محمد افسر خان نامی ایک مقامی شخص نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ زمینی سطح پر پانی کی تمام سکیمیں فیل ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ سرکار کی طر ف سے بنائی گئی تمام لفٹ سکمیں بھی ناکارہ ہیں اور کئی ہفتوں کے

بار ایسوسی ایشن تھنہ منڈی کی باڈی تشکیل

تھنہ منڈی // منصف کورٹ تھنہ منڈی میں بار ایسو سی ایشن تھنہ منڈی کے انتخابات منعقد کرائے گئے جس میں تمام ممبران نے با اتفاق رائے ایڈوکیٹ سردار ارشد سمیال کوصدر منتخب کیاجبکہ ایڈوکیٹ نوید انجم شال کو جنرل سکرٹری اور ایڈوکیٹ ساجد قیوم شال کو خزانچی منتخب کیاگیا۔اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ایڈوکیٹ میر باز چوہدری، ایڈوکیٹ قمر زمان مرزا، ایڈوکیٹ بابر مرزا، سابقہ بار صدر شاہین اعجاز بھٹی، ایڈوکیٹ ظہور احمد بھٹی، ایڈوکیٹ رزاق چوہدری، ایڈوکیٹ عرفان ملک، ایڈوکیٹ ممتاز چوہدری اور ایڈوکیٹ مبین سمیال موجود تھے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایڈوکیٹ شاہین اعجاز بھٹی کو بار ایسوسی ایشن تھنہ منڈی کا صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم مذکورہ باڑی کی مدت ختم ہونے کے دوبارہ سے انتخابات منعقد کروائے گئے ہیں جس میں ایڈوکیٹ سردار ارشد سمیال کو دو سال کے لئے بار کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ نو منتخب باراراکین ن

فوج نے بڑھتی ہو ئی آباد ی پر بیداری پروگرام منعقد کئے

راجوری //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں فوج کی جانب سے’ عالمی یوم آبادی ‘کے موقعہ پر پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ان پروگراموں کے دوران فوج کے ماہرین نے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پید ا شدہ مسائل پر عوام کو بیدار کیا ۔فوج کی جانب سے تھنہ منڈی ،چھترال ،گور نمنٹ پرائمری سکول ٹھنڈی کسی ،گور نمنٹ پرائمری سکول ریلان اور یوتھ سنٹر پلمہ میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر فیملی پلاننگ ،غریبی ،روز گار ودیگر مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔فوجی ماہرین نے نوجوانوں کو چھوٹے کنبوں کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہو ئی آباد ی کے اثرات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کر کے عوام کو بیدار کرتے رہے گئے ۔  

مینڈھر میں ٹریفک انتظامیہ کی کارروائی جاری

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر میں ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے دوران کئی گاڑیاں ضبط کی گئی جبکہ جرمانہ بھی وصول کیا گیا ۔ انچارج ٹریفک پولیس مینڈھر کا کہنا ہے کہ اور رلوڈنگ اور بغیر کاغذات کے سڑکوں پر چلنے والے ڈرائیوروں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی عمل کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے کئی جگہوں پر ناکے لگاکر اپنی کاروائی تیز کردی ہے۔ انکا کہنا تھاکہ اوور لوڈنگ کو دیکھتے ہوئے سومو گاڑیوں کے چھتوں سے کیرئیر اتارنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے او رجو بھی گاڑی چھت پر کریئر والی ملتی ہے تو اس ڈرائیور کے خلاف بھی کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک رول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل بھی کئی مقدمے درج ہوچکے ہیں۔موصوف نے کہاکہ گذشتہ دنوں تاریخی مغل شاہراہ پر پیش آئے ہوئے حادثہ کے ب

وزیراعظم آواس یوجنا اسکیم کے اندراج کی معیاد بڑھانے کا مطالبہ

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے صدر مقام سے آٹھ کلو میٹر لسانہ نیابت میں سنئی اور دھندک کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے پی ایم اے وائی اسکیم کیلئے شروع مہم کی معیاد بڑھائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اندراج کیلئے کئی ایک لورزامات کو ضروری قرار دیا گیا ہے جن کو پورا کرنے کیلئے وقت درکارہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ لورزامات مکمل کر کے مقررہ تاریخ سے قبل ہی کاغذات جمع کروائے جائیں جوکہ ایک مشکل عمل ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 3گائوں کی 6پنچایتوں میں صر ف ایک پٹواری تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کاغذا ت مکمل کرنے میں مشکلات پیش آرہے ہیں ۔اس موقعہ پر اپر سنئی پنچایت حلقہ کے سرپنچ مولاناریاض قادری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لسانہ نیابت میں دھندک ،لسانہ ،سنئی اور بھاگلہ کیلئے الگ الگ

ڈی سی راجور ی کا تریاٹھ علاقہ میں عوامی دربار

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے تریاٹھ علا قہ میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔اس عوامی دربار میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے علاقہ کے مسائل کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے سڑکوں کی خراب حالت ،تعلیمی نظام کی خستہ حالی ،محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ نا مناسب سہولیات ،سرکاری اداروں میں عملے کی قلت ،تریاٹھ واٹر سپلائی اسکیم ،بجلی کے خستہ نظام ودیگر مسائل کے بارے میں شکایت درج کروائی ۔انہوں نے ما نگ کرتے ہوئے کہاکہ ٹر یاٹھ تا سندر بنی سڑک کی مرمت کے علا وہ تریاٹھ تا کلدبی سڑک ودیگر رابطہ سڑکوں کی مرمت و بلیک ٹاپنگ کی جائے تاکہ عام لوگوں کو دوران آمد ورفت مسائل کا سامنا نہ کرناپڑے ۔انہوں نے کہاکہ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول تریاٹھ میں ملٹی پرپز حال کی تعمیر عمل میں لانے

شبیر خان کا دورہ ٔ حلقہ انتخاب راجوری

راجوری //کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر شبیر احمد خان نے اپنے حلقہ انتخاب راجوری کا دورہ کرکے عوامی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس دوران انہوں نے گھمبیر مغلاں اورنائیکہ پنچ گرائیں پہنچ کر مقامی عوام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ا وران کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔شبیر خان کو بتایاگیاکہ ان دونوں علاقوں کوجانے والی سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے جبکہ دیگر سہولیا ت بھی فراہم نہیں ۔شبیر خان نے بتایاکہ پتراڑہ سے گھمبیر مغلاں جانے والی سڑک تباہ ہوچکی ہے اور چمبہ سے پریہالی روڈ بھی ناگفتہ حالت کاشکار ہے۔انہوں نے کہاکہ ان سڑکوں کی طر ف کوئی توجہ نہیںدی جارہی جس کے نتیجہ میں عام لوگوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پرائمری ہیلتھ سنٹر گھمبیرمغلاں میں ڈاکٹرتعینات نہیں اور لوگ معمولی سے علاج کیلئے بھی منجاکوٹ کاسفر کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے سپلائی نظام ، راش

مزید خبرں

سرپنچ پنچ ڈیمو کریٹک فورم کا وفد نائب تحصیلدار سے ملاقی  محمد بشارت  کوٹرنکہ //سرپنچ پنچ ڈیمو کریٹک فورم کا ایک وفد نائب تحصیلدار بدھل سے ملا قی ہوا ۔وفد میں شامل اراکین نے شکایت درج کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ڈی پی کی جانب سے سوبھاگیا اسکیم کے تحت بدھل میں کوئی بھی ٹرانسفارمر اور بجلی کے کھمبے نصب نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ پسماندہ طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔فاروق انقلابی کی قیادت والے وفد نے محکمہ پی ڈی ڈی کے جو نیئر انجینئر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی جانب سے مبینہ طورپر برتی گئی لاپرواہی کی وجہ سے عوام کو سہولیات میسر نہیں ہو رہی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ لاپرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔وفد میں سرپنچ پنچ ڈیمو کریٹک فورم جنرل سیکریٹری ،ترجمان ودیگر اراکین بھی موجود تھے ۔     شعیب

تازہ ترین