بدھل سموٹ ۔ترگائیں 5کلو میٹر سڑک 21برسوں سے زیر تعمیر

 کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے سموٹ تا ترگایں سڑک گزشتہ 21برسوں سے نامکمل ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سموٹ تا ترگایں سڑک کی تعمیر 1998میں شروع کی گئی تھی لیکن متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے ابھی تک سڑک کو پوری طرح سے مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پانچھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر سے مذکورہ علا قہ کی عوام کو فائدہ پہنچنا تھا لیکن سڑک کی کٹائی کے بعد اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترگایں علاقہ کو ٹرائبل سمارٹ ولیج کے زمرے میں بھی لایا گیا ہے لیکن سب کاغذوں تک ہی محدود ہے جبکہ محکمہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑک کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہو تی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی مرمت و تعمیر ات کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز وگزار بھی کئے گئے لیکن سڑک پر نہ تو کوئی تار

سرحدی فائرنگ سے متاثر گائوں ڈیری ڈبسی

  مینڈھر//مینڈھربلاک کی سرحدی پنچائت گوھی کے علاقہ ڈیری ڈبسی میں اس وقت تک کوئی بھی بنکر تعمیر نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے تار بندی کے اندررہنے والے لوگوں کو کئی قسم کی دشواریوں کا سامناکرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق ڈیری ڈبسی علاقہ کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے 20بنکروں کو منظوری دی گئی تھی لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ابھی تک ایک بھی بنکر کی تعمیر شروع نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علا قہ پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ہر بار فائرنگ کے دوران مقامی لوگوں کو کئی طرح کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی سرپنچ نذیر چوہدری نے کہاکہ بنکر بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ نے کچھ حد تک کوشش کی لیکن کسی بھی ٹھیکیدار نے مذکورہ تعمیر اتی کام نہیں لیا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ نے ٹھیکیداروں ک

جموں پونچھ شاہراہ ناریاں کے مقام پر خستہ حال

نوشہرہ//نوشہرہ کے ناریاں مقام پر جموں پونچھ شاہراہ خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔شاہراہ پر ناریاں چوکی پل کے اردگرد کئی ایک کھڈے پڑے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ گریف کی جانب سے سڑک کی مرمت نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے خستہ حال سڑک مزید خراب ہو تی جارہی ہے ۔پرتیم سنگھ ،سورن اور کرمجیت سنگھ نے محکمہ گریف اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں پونچھ شاہراہ کئی ایک مقامات پر خستہ حال ہو تی جارہی ہے لیکن اس کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ شاہراہ کی مرمت کی جائے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات دستیاب ہو سکیں۔

عمران میر و کلجیت ٹھا کر کی ایگز یکٹو ممبر کرکٹ ایسو سی ایشن نامزدگی خوش آئند :نوجوان

منڈی//جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ سے عمران میر اور کلجیت ٹھاکر کی بطور ممبر نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نوجوانوں نے کہاکہ اس عمل سے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن سرینگر کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس زیر نمبر JKCA/CEO/19/1008-11 کے تحت عمران میر ،کلجیت سنگھ ،امتیاز احمد اور امتیاز سلاریہ کو ویگز یکٹوممبر نامزد کیا گیا ہے جس پر پونچھ کے نوجوانوں نے ایسوسی ایشن کے فیصلے کی سراہنا کی ہے ۔پونچھ کے معروف کرکٹر رستم وانی نے کہاکہ عمران میر گزشتہ بیس برسوں سے پونچھ کے نوجوانوں کیلئے کرکٹ کے تئیں جو رول ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ بہترین شخصیات کی تقرری سے نوجوانوں کو فائدہ ہو گا ۔  

منشیات کیخلاف جنگ میں معززین بھی شامل

پونچھ//سرپنچ حلقہ پنچایت کسلیاں محمد صادق اور سماجی کارکن حافظ ریاض ناز کی قیادت میں پنچایت میں ایک روزہ بیداری کیمپ منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور اپنے علاقے کو اس لت سے محفوظ رکھنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپنچ محمد صادق نے نوجوانوںکو پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی طرف توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کو ختم کرنے کیلئے وہا اپنا رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا منشیات کی خرید و فروخت اور سمگلنگ کا کام کرنے والوں کا کسی مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں ہوتا جن کے خلاف تمام عوام کو کھڑا ہو نا چاہئے ۔موصوف نے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو قانوں کے شکنجے میں لانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ مل کر کام کریں تاکہ آئے روز اس مصیبت میں ملوث ہونے والے نوجوانوں کو اس مصیبت سے باہر نکا لنے میں آسانی پیدا ہو۔مقرری

پونچھ میں نئے سپورٹس آفیسر کا والہا نہ استقبال

پونچھ//اشوک کمار گنڈوترا نے منگل وار کو بحیثیت نئے سپورٹس آفیسر پونچھ اپنا جچارج سنبھال لیا ۔ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس پونچھ کے دفترمیں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔اس دوران محکمہ کے دیگر ملازمین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آفیسر موصوف ایک اچھے انسان ہونے کیساتھ ساتھ ایک بہتر یں آفیسر بھی ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکے تعینات ہونے سے ضلع پونچھ میں کھیلوں کو مزید فروغ ملے گی۔ اس موقع پر موجود شہید منجیت سنگھ والی بال کلب کے چیئرمین طارق خان نے کہا کہ گنڈوترا کے سپورٹ افسر تعینات ہونے سے محکمہ سپورٹس کے کاموں میں تبدیلی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ گنڈوترا کا والہانہ استقبال کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کا پورتعاون کریں گے۔اس موقع پر محمد قاسم، جسبیر کور، سریندر سنگھ ،سنیل کمار، محمد حنیف، نریندر سنگھ، برکت حسین، بچتر سنگھ، وجیک مار

راجوری۔تھنہ منڈی سڑک کی حالت انتہائی خستہ

تھنہ منڈی // راجوری۔تھنہ منڈی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے اس وقت مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔برسات شروع ہو تے ہی سڑک پر پڑے ہوئے کھڈوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے چلنا بھی مشکل عمل بن گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند بابا غلام شاہ بادشاہ کی درگار ہ پر حاضری دینے کیلئے مذکورہ سڑک سے ہی جاتے ہیں جبکہ کئی ایک آفیسران کا گزر بھی ہوتا ہے لیکن سڑک کی بہتری کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھا جارہاہے ۔تھنہ منڈی کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے کہا کہ انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر مسافروں کا سفر کرنا انتہائی مشکل بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ متعدد بار سڑک کی مرمت کیلئے آواز بلند کی گئی لیکن ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ بے بس نظر آرہے ہیں ۔مغل روڑ جوائنٹ ایکشن کمیٹی، سوسائٹی

گوہلد ریلاںمیں بنیادی سہولیات کا فقدان ،عوام کو مسائل کا سامنا

مینڈھر//مینڈھر بلاک کی پنچائت گوہلد میںبنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور ہر بنیادی سہولیات کے لئے لوگوں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ گوہلد ریلاں پنچائت بڑی آبادی پر مشتمل ہے لیکن پنچائت کے اندر پانی بجلی اور سڑک کے علاوہ معیاری تعلیم جیسی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ  محکمہ صحت کی طرف سے ایک سب سنٹر پنچائت قائم کیا گیا ہے لیکن وہ مہینہ میں کئی دنوں تک بند رہتاہے جس کی وجہ سے مریضوں کو فوجی ہسپتا ل یا سب ضلع ہسپتال مینڈھر کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ امتیاز چوہدری نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ مذکورہ سرحدی علا قہ میں سڑکوں کا نظام بھی پوری طرح سے خستہ ہو چکاہے جس کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں لوگوں کو پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی بہتری اور بلیک ٹاپنگ کیلئے کئی مرتبہ انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے لیکن ابھی تک اس طرف کوئی توجہ ن

مزید خبرں

سرنکوٹ کے متعدد دیہات میں  بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے صارفین پریشان  بختیار حسین   سرنکوٹ//سرنکوٹ کے متعدد دیہاتوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سا مناکرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو ماہ سے بجلی کٹوتی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے جس کی و جہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے طلباء ذہنی تنائو کا شکار ہوتے جارہے ہیں کیونکہ ان کو اپنا نصاب پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی ڈیوٹی اب صرف ہر ایک گائوں میں بجلی کے بل تقسیم کرنے تک محدود رہ گئی ہے جبکہ صارفین کو خود بجلی کے کھمبے نصب کرنے سے بجلی کی فراہمی تک تمام کام کر

تازہ ترین