۔17برس بعد بھی گوھی پنچایت گھر نامکمل

مینڈھر //مینڈھر بلاک کی پنچائت گوھی میں گزشتہ 17برسوں سے زیر تعمیر پنچایت گھر ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے پنچایتی اراکین کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔پنچایت گوھی جس کا ایک بڑا حصہ تار بندی کے اندر ہے ،میں پنچایت گھر کی زیر تعمیر عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہو تی جارہی ہے ۔پنچایتی اراکین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پسماندہ اور سرحدی علا قوں میں تعمیر و ترقی کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس وقت مذکورہ پنچایت کے اراکین کو اجلاس منعقد کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سرپنچ نذیر چوہدری نے محکمہ دیہی ترقی اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے اس وقت تک پنچائت گھر کا لینٹر نہیں ڈالا جاسکا ۔موصوف نے کہاکہ 2002میں پنچائت گھر کا کام شروع ہوا تھالیکن بدقسمتی سے 17سال گذر جانے کے بعدبھی مکمل نہیں ہوس

گنتڑ ساوجیاں میں بابا صدیق شاہ کا 2روزہ عرس اختتام پذیر

منڈی //پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گنتڑ میں بابا صدیق شاہ کا سالانہ دوروزہ عرس پیر کو اختتام پذیرہو گیا جس میں ضلع پونچھ کی تمام تحصیلوں سے آئے ہوئے  ہزاروں عقیدت مندوں نے حاضری دے کر اپنی عقیدت کے پھول نچھاورکئے ۔بابا صدیق شاہ جن کی زیارت تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گنتڑ میں موجود ہے،پر ہر برس عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں ۔عرس کے پہلے دن ختمات اور کلمات کا سلسلہ رہا جس دوران مختلف دینی مکاتب کے طلباء اور علماء نے حصہ لیاجبکہ عرس کے دوسرے دن سیرت اولیاء اللہ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد کیا جس میں علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے عوام کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ رسول پاک ﷺ کے جانب سے بتائے گئے راستے کو اختیار کرتے ہوئے اسلام کو عام کیا جائے ۔عرس کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کیلئے خاطر خوا

سرنکوٹ کے پھاگلہ گائوں میں پانچ روز سے بجلی نہ دارد

پونچھ// تحصیل سرنکوٹ کے دوردراز گائوں پھاگلہ گائوں میں پانچ روز سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے عوام کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ دیہی علا قوں کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ محکمہ پی ڈی ڈی کی طرف سے ملازمین کو صر ف کرایہ وصول کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پھاگلہ گاؤں میںبجلی کی ترسیلی لائیں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ باندھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بادل آسمان پر چمکتے ہی بجلی غائب ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی سے محروم رکھ کر عذاب میں مبتلاکرکے انھیں محتاج بنایاجارہا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ آج کے دور میں جب مرکز ملک کو ڈیجیٹل انڈیا بنانے کا دعویٰ کر رہا ہے تو دیہی علا قوں میں بجلی کی ترسیلی لائیں سبر درختوں پر  اویزاں ہ

کمانڈنگ آفیسر اور ایس ایچ او کے اعزاز میں الوداعیہ

مینڈھر //کانگریس سنیئر لیڈر چوہدری ظفر اللہ آزاد کی رہائش گاہ پر فوج کے کمانڈنگ آفیسر اور ایس ایچ او مینڈھر کی تبدیلی کے سلسلہ میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس الوداعی تقریب میں ایس ایچ او مینڈھر کے علا قہ تحصیلدار مینڈھر ،سرپنچوں ،پنچوں اور معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ کمانڈنگ آفیسر12مدراس نے سرحدی علاقہ میں رہ کر لوگوں کی بے شمار خدمت کی ۔انہوں نے کہاکہ آفیسر موصوف نے فوج اور عوام کے مابین بہتر تعلقات قائم کر نے کیلئے بہترین کوششیں کی ہیں جبکہ انہوں نے سیول انتظامیہ کیساتھ مل کر کئی فلاحی کاموں میں شرکت کی ۔انہوں نے ایس ایچ او مینڈھر ساجد میر نے تعریف کرتے ہوئے کہاکہ موصوف نے مینڈھر میں اپنی تعیناتی کے دوران قانون کو لاگو کرنے کیلئے بہترین کام کئے ہیں ۔انہوں نے آفیسران کی آئندہ تعیناتیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس م

پی ڈی پی مینڈھر کا اجلاس منعقد

مینڈھر//مینڈھر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کا ماہانہ اجلاس پارٹی سنیئر لیڈر اور ریاستی سیکریٹری ایڈو کیٹ محمد معروف خان کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران سرحدی و دیہی علا قوں سے آئے ہوئے کارکنوں نے عوام کو پینے کے صاف پانی کی قت ،بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ،سڑکوں کی خستہ حالی ودیگر مسائل کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ دیہی علا قوں میں پانی سپلائی کرنے والی تمام اسکیمیں خراب ہو چکی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہاہے ۔چوہدری محمد صادق نے کہاکہ اس وقت مینڈھر کی عوام کئی طرح کے مسائل میں مبتلا ہو چکی ہے جبکہ متعلقہ محکموں کی لاپرواہی کی وجہ سے مسائل میں لگاتا ر اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔چوہدری محمد دین پسوال نے کہاکہ مینڈھر میں پی ڈی پی اس وقت مضبوطی کی جانب گامزن ہے جبکہ

کوٹاں کانڈی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم

مینڈھر//مینڈھر بلاک کی پنچائت کوٹاں کانڈی کے لوگوں کوبنیادی سہولیات کی قلت کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مینڈھر ہیڈ کوارٹر سے کچھ ہی کلو میٹر کی دوری پر واقعہ کوٹاں کانڈی پنچایت کے لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی کی عدم فراہمی،سڑکوں کی خراب حالت اور دیگر مسائل کا سامنا ہے لیکن اس سلسلہ میں انہوں نے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے بھی رجوع کیا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ علا قہ میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت نکالی گئی سڑکوں کی حالت انتہا ئی ابتر ہو چکی ہے جبکہ بارشوں کے دنوں میں سڑکوں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں کے کناروں پر نالیوں کا بندوبست نہ ہو نے کی وجہ سے بارشوں کا پانی لوگوں کی زمینوں کو کافی نقصان پہنچاتا

مڈل سکول سیاری میں تعلیمی نظام زبوں حالی کاشکار

راجوری //تعلیمی زون کوٹرنکہ کے گورنمنٹ مڈل سکول سیاری میں عملے کی قلت اور نامعقول تعلیمی نظام کی وجہ نا خوش مقامی لوگوں نے نتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ بچوں کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ۔اس سلسلہ میں مقامی لوگوں نے ایک اجلاس کا اہتمام کیا جس میں سکول کے تعلیمی نظام ودیگر سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلے خیال کیا گیا ۔اجلاس کے دوران مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سکول میں بچوں کی بہترتعلیم کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان کے بچوں کو معیاری اور جدید تعلیم نصیب ہو سکے ۔مقامی سرپنچ محمود فاروق انقلابی نے کہاکہ سکول میں عملے کی غیر حاضری کی وجہ سے بچوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی وجہ سے سکول میں کوئی معیاری نظام تعلیم بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سکول میں جا کر تعلیمی نظام کو چیک کیا گیا لیکن خستہ تعلیمی نظام کی

مزید خبرں

منکوٹ میں جموں وکشمیر پیپلز مو منٹ کا اجلاس  جاوید اقبال    مینڈھر //اسمبلی حلقہ مینڈھر کے منکوٹ علا قہ میں جموں وکشمیر پیپلز موئومنٹ کی جانب سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد مقامی معززین نے شرکت کی ۔پارٹی کے ریاستی سیکریٹری راجہ محمود خان کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران عوام کو درپیش مسائل بالخصوص پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی کی نا مناست صورتحال ،سڑکوں کی نہ گفتہ بہہ حالت ودیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔مقامی لوگوں نے علاقہ میں جموں وکشمیر بینک شاخ کھولنے کے علا وہ دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ۔عوامی مسائل کو بغور سننے کے بعد پارٹی کے ریاستی سیکریٹری نے یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو اعلیٰ انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا ۔اس موقعہ پر انجینئر واحید خان ،تنویر مرزا ،سکندر عظم خان ودیگران بھی موجود تھے ۔   زمینی تنازع

تازہ ترین