تازہ ترین

مولانا محمد شریف نعمانی کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

پونچھ // خطہ پیر پنچال کی معروف سیاسی ، سماجی و دینی شخصیت مولانا شریف نعمانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔ان کی عمر69برس تھی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ سنیچر کی شام پونچھ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ان کو پونچھ کے قبرستان محلہ جرنیلی پونچھ میںپُر نم آنکھوںکیساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ مرحوم کی پیدائش کھنیتر گائوں میں ہوئی تھی تاہم انہوں نے بعد میں پونچھ شہر میں قلعہ کے نزدیک سکونت اختیار کی ۔وہ دیوبند سے فارغ التحصیل تھے اور جامعہ ضیاء العلوم پونچھ شوریٰ کے روز اول سے ہی ممبر رہے ۔مرحوم نے کولگام سے ہجرت کرکے سہارنپور میں آباد ہونے والے علامہ صدیق کشمیری کی نواسی سے شادی کی جن سے ان کی پانچ اولادیں ہیں ۔مرحوم کے فرزندان میں محمد اسد نعمانی (ڈیولپمنٹ افسر لائف انشورنس کارپوریشن )،محمد سعد ،محمد ارشد(کے اے ایس افسر)اورمحمد فیصل ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی شائس

مینڈھر میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ

مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد نے عام راہگیروں کیساتھ ساتھ سکولی بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ کی مختلف گلیوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ان کیلئے پریشانی کی وجہ بنتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کتوں کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو سکول اور مارکیٹ بھیجنے سے ڈرتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے سب ڈویژن انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔   

منڈی میں ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام منعقد

منڈی//ریاستی انتظامیہ کی جانب سے شروع کر دہ ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقہ میں جاری ہے ۔اس سلسلہ میں سنیچر کو تحصیل منڈی کی پنچایت راجپورہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر تحصیلدار منڈی جاوید چودری اور لکچرر محمد آعظم کی سربراہی میں سرکاری آفسران نے عوامی مسائل کا جائزہ لے کر ان کو قلمبند کیا۔آفیسرا ن کی ٹیم نے مختلف تعلیمی اداروں اور آنگن واڑی مراکزکے کام کاج کا جائزہ لیا ۔اس دوران آفیسران نے علاقہ میں عوامی نمائندوں اور معززین کیساتھ ملا قاتیںکیں جس کے دوران معززین نے ان کو علا قہ میں عوامی مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔اس موقعہ پر سرپنچ راجپورہ فاروق احمد ،طارق شیخ پرویز خان کے علاوہ پنچایت کی مختلف واڈوں کے پنچ اور تمام محکمہ جات کے آفسران بھی موجود رہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 27جون تک مذکورہ پروگراموں کا سلسلہ جاری ر

نوشہرہ کے چار بلاکوں میں ’گائوں کی اور‘پروگرام منعقد

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے چار بلاکوں کی مختلف پنچایتوں میں انتظامیہ کی جانب سے شروع کر دہ ’’گائوں کی ائور ‘پرگرام منعقد کئے گئے جن کے دوران تعینات آفیسران نے عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں جانکاری حاصل کی ۔اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے بلاک نوشہرہ ،سیڑی ،لمبیڑی اور قلعہ درہال میں پروگراموں کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ان پروگراموں کے دوران پسماندہ ودور دراز علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے ان کو فراہم کر دہ بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جارہاہے جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کی عمل آوری کے بارے میں بھی جائزہ لیا گیا ۔مقامی لوگوں نے علا قوں میں پینے کا صاف پانی ،بجلی کی غیر معقول فراہمی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،سکولوں و طبی اداروں میں بنیادی سہولیات کی قلت کے سلسلہ میں شکایت درج کر وائی گئی ۔  

منجا کوٹ میں ڈگری کالج اور راجوری میں کالج برائے خواتین کی مانگ

راجوری //پیر پنچال پیپلز ویلفیئر فورم نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پیر پنچال کو صوبہ کا درجہ دینے کے علا وہ تحصیل منجا کوٹ میں ڈگر ی کالج اور راجوری میں خواتین کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ۔راجوری میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پیر پنچال پیپلز ویلفیئر فورم کے چیر مین ایڈوکیٹ استخار علی خان نے کہاکہ سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ دور دراز علا قہ جات پر مشتمل ہے ہے جبکہ مذکورہ اضلاع کی عوام کو جموں جا کر اپنے مطالبات اجا گر کر نے پڑتے ہیں جو کہ انتہائی مشکل عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ علا قہ کے مسائل کو حل کر نے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ خطہ پیر پنچال کو صوبہ کا درجہ دے ۔موصوف نے کہاکہ ضلع راجوری کی سرحدی تحصیل منجا کوٹ میں ڈگری کالج نہ ہو نے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہو تی ہے ۔موصوف نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل منجا کوٹ میں ڈگری کالج قائم