ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کاپیر پنچال میں نمایاں اثر

  پونچھ//ٹرانسپورٹروں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کی وجہ سے سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ان دونوں اضلاس میں ہڑتال کی وجہ سے مسافروں نے اپنے مقاما ت پر پہنچنے کیلئے نجی گاڑیوں کا استعمال کیا جبکہ متعدد مسافروں کو مسافروں گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیدل سفر کرنا پڑا ۔ٹرانسپورٹ ایسوسی ایش کی جانب سے دی گئی ریاست گیر بند کال کا پورے ریاست کی طرح پونچھ میں بھی بھرپور اثر دیکھنے کو ملا۔اس دوران مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بس اڈہ پونچھ پر ریاست کے مختلف علاقوں اور بیرون ریاست جانے والے مسافروں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پہلے خبر نہیں دی گئی کہ آج چکہ جام رہے گا۔اس دوران ایک فوجی اہلکار جو کہ دہلی جانے والے تھے، نے بتایا کہ ان کی شام کو چھ بجے ٹرین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپوٹروں کی جانب سے پونچھ ضلع

جامع مسجد انور قاسم نگر کے اردگرد راستوں کی حالت خستہ

مینڈھر //جامع مسجد انور قاسم نگر مینڈھر کے اردگرد راستوں کی حالت انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے عام راہگیروں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر انتظامیہ سڑک کو ٹھیک کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود بھی مذکورہ معاملہ کی جانب کوئی تو جہ نہیں دی جارہی ہے ۔ عبدالوحید صدیقی نا می ایک مقامی شہر ی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مسجد کے اندر جانے والے راستے کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور بارشوں کے دنوں میں سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے نمازی مسجد کے اندر داخل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ کافی پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑک سے نہیں گز رسکتے اور عام لوگوں کو کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔وہیں ساتھ میں ایک مدرسہ بنام دارالعلوم محمودیہ بھی ہے جس میں کافی تعداد میں طلباء تعلیم حاصل کر

مینڈھر شیئرمارکیٹ معاملہ

مینڈھر //کرائم برانچ نے مینڈھرشیئر مارکیٹ معاملہ میں نیشنل کانفرنس کے ضلع یوتھ صدر پونچھ اور پنچایت چھونگاں چوہدریاں کی خاتوں سرپنچ کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ذرائع کے مطابق این سی یوتھ لیڈر ایڈوکیٹ ظفر چوہدری اور مینڈھر بلاک کی پنچائت چھونگاں چوہدریاں کی خاتون سرپنچ شازیہ چوہدری جوکہ فرضی شیئرمارکیٹ کے مالک طارق چوہدری کی بیوی ہیں،کوکرائم برانچ نے حراست میں لیکر مزید پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔مینڈھر کے نثار چوہدری ،محمد اقبال اور محمد شکور کا کہناہے کہ فرضی شیئرمارکیٹ چلانے والوں کے کئی رشتہ دار غائب ہیں جنہیں فور ی طور حراست میں لیکر تحقیقات شروع کی جائے۔انہوں نے کہاکہ فرضی شیئر مارکیٹ کے ابھی بھی کچھ ایسے عناصر غائب ہیں جو پلان بناتے تھے اور طارق چوہدری کو نیا فارمولا بتایا جاتا تھاجس کے تحت نئی اسکیم لاگو کرکے لوگو ں سے پیسہ بٹوراجاتا تھا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ مل

مینڈھر قصبہ کا وفد محکمہ مال کے اعلیٰ آفیسران سے ملا قی

مینڈھر //مینڈھر قصبہ کا ایک وفدمحکمہ مال کے اعلیٰ آفیسران سے ملا قی ہوا ۔ سرپنچ قصبہ سبھاش شرماکی قیادت میںوفد نے تحصیلدار مینڈھر اور نائب تحصیلدار مینڈھر سے ملا قات کر کے قصبہ میں لوگوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔وفد میں شامل اراکین نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ قصبہ کے اندر نالیوں کی نہایت ہی خستہ حالات ہے جس کی وجہ سے پانی دوکانوں کے اندر جارہاہے جس سے دکانداروں کا لا کھوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قصبہ کا زیادہ تر پانی گلیوں اور سڑکوں سے گزرتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور نالیوں کو درست کیاجائے تاکہ پانی نالیوں سے گزرے او رعام دوکانداروں کو نقصان نہ ہو۔ اس موقع پر تحصیلدار مینڈھر نے وفد کو یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ آئندہ چار دنوں کے اندر ہی نالیوں کو درست کرنے کا کام شروع کیا جا ئے گا تاکہ مقامی لوگوں اور دکا نداروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرن

سی ڈی پی او پونچھ نے شاہپور اسلام آباد کا کیا دورہ

پونچھ//سی ڈی پی او پونچھ جہانگیر خان نے حلقہ پنچایت شاہپور اسلام آباد کا دورہ کر کے مختلف پنچایتوںکے سرپنچوں اور آنگن واڑی کارکنان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔جہاں انہوں نے مرکز کی جانب سے چلائی جارہی اسکیم کے سلسلہ میں شرکاء کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسکیم کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ہر پنچایت میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ۔انہوں نے بتایا کہ پنچایت کے سرپنچ کو اب اس حوالے سے بہت سے اختیارات دیئے جارہے ہیں تاکہ علاقہ کے آنگن واڑی سینٹروں کو فعال بنایا جا سکے۔اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کئے جانے کے بعد پنچایتوں کی مختلف پانچ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی اور ہر کمیٹی میں سات ممبر شامل کئے گئے۔

بدھل کی پنچایت درمن میں بجلی کی خستہ حالت سے صارفین پریشان

کوٹرنکہ //بلاک راج گڑھ بدھل کی پنچایت درمن موڑہ رنگ بگلہ میں بجلی کی خستہ حالی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی صارفین نے محکمہ بجلی اور ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں سو سے زائد گھر کو بجلی کی فراہمی کیلئے پنچایت دراج میں ٹرانسفار مر نصب کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ٹرانسفارمر سے تین سو سے زائد گھروں کو بجلی سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے برقی طاقت انتہائی کم ہو چکی ہے ۔مقا لوگوں نے الزام عائد کر تے ہوئے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں ٹرانسفار بیس برس قبل نصب کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد ان علا قوں کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہو ا ہے لیکن محکمہ کی جانب سے مزید ٹرانسفار مر نصب ہی نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں بجلی کا ٹرانسفار مر نصب کیا جائے ت

حاجیوں کے لئے دوسرا تربیتی پروگرام منعقدکیا گیا

پونچھ// ریاستی حج کمیٹی اور ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے میونسپل کمیونٹی ہال پونچھ میں اس سال حج پر جانے والے حاجیوں کے لئے دوسرے مرحلے کا تربیتی پروگرام منعقدکیاگیا۔ اس پروگرام میں کل 222 عازمین حج جن میں 153 مرد اور 69 خواتین شامل ہوئی ،کو ماہرین کی جانب سے حج کے دوران  کئے جانے والے اعمال کی  تربیت دی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ راہول یادو جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے معاون ترقیاتی کمشنر پونچھ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ (آئی اے ایس) راہول یادونے تمام شرکاء کو مبارک باد پیش کی کہ وہ اپنی زندگی کے مقدس سفر پر جارہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ مقدس مقامات کی زیارت کے دوران پورے ملک کے ساتھ ساتھ پونچھ ضلع کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعا کریں۔اس دوران اے ڈی

شاہدرہ شریف میں فوج نے پروگرام منعقد کیا

راجوری//فوج کی جانب سے باباغلام شاہ بادشاہ زیارت پر ایک پروگرام منعقدکیا گیا جس میں مذہبی سکالروں کیساتھ ساتھ معززین وعام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مزہبی رواداری کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں درہال ،تھنہ منڈی ،سرنکوٹ ودیگر علا قوں سے 69سے زائد علما ء نے بھی شرکت کے کے پروگرام کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس پروگرام میں تحصیلدار تھنہ منڈی ،ایس ایچ او تھنہ منڈی کے علاوہ دیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر مذہبی لیڈران نے اپنے خطابات میں سماج میں آپسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاستی اور ملکی تعمیر وترقی میں اپنا رول ادا کیا جائے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے فوجی آفیسران نے سماج کی بہتری کیلئے مذہنی روا داری ودیگر معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔آفیسران نے انڈین آرمی کے سیکولر نظریات کے بارے میں بھی معززین کو جانکاری فراہم کی ۔

مزید خبرں

سینک کالونی پولیس پر غفلت شعاری کا الزام  جاوید اقبال    مینڈھر//سلواہ پنچائت کے سرپنچ و نیشنل کانفرنس کے ضلع سیکریٹری شوکت چوہدری نے گذشتہ روز مینڈھر کے سلواہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے امجد میر و محمد صغیر عمر تیس سال کو قتل کئے جانے پر سینک کالونی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب سینک کالونی علاقہ میں ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا گیا جب اسکے لواحقین کو پتہ چلا تووہ فوری طور موقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس نے انکو کئی گھنٹو ںتک نوجوان کے پاس نہیں جانے دیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان افراد کے خلاف فوری طور مقدمہ درج کیا جائے جنہوں نے مذکورہ نوجوان کو نشیلی ادویات کھلانے کے بعد قتل کیا ۔انہوں نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے لواحقین کا وقت نہ ضائع کیا ہوتا تو شاید امجد میر کی موت