تازہ ترین

ڈگری کالج منڈی میں داخلے کا عمل شروع

منڈی//طویل انتظار کے بعد بالآخر تحصیل منڈی میں تمام تر سرکاری لوازمات پورے کئے جانے پر سال 20 - 2019 کے سیشن کی کالج کلاسیں شروع ہونے جارہی ہیںجن کیلئے داخلہ کا نوٹس جاری کردیاگیاہے۔ سرکاری حکم نامہ 48 کے مطابق جہاں ریاست کے مختلف اضلاع میں مزید ڈگری کالج کے قیام کا حکم صادر ہوا وہیں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لئے بھی ڈگری کالج کے قیام کا حکم دیا گیااور اب اسی حکم نامہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک عارضی سرکاری عمارت میں ڈگری کالج منڈی کی جماعتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ کالج کی عمارت کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ابھی منڈی میں اراضی کی نشاندہی نہیں ہوپائی ہے۔واضح رہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی کے لئے ڈگری کالج پونچھ کے پرنسپل تیجندر سنگھ کو نوڈل پرنسپل بنایا گیا ہے جنہوں نے 7 جون کو ڈگری کالج میں نئے سیشن کے داخلہ کے لئے نوٹس جاری کر دیا جس کے مطابق داخلہ حاصل کرنے والے طلاب گورن

نو منظور شدہ درہال کالج میں بھی داخلہ شروع

راجوری//حال ہی میں منظور ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج درہال میں بی اے سال اول کیلئے داخلوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے جس پر مقامی لوگوں میں زبردست خوشی پائی جارہی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے پرنسپل ڈاکٹر جے اے قاضی کو درہال کالج کا نوڈل افسر بنایاگیاہے جبکہ ڈاکٹر محمد سجار،ڈاکٹر محمد اخلاق، ڈاکٹر تسنیم احمد اور ڈاکٹر اشفاق ملک پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کالج میں داخلے کے عمل کی نگرانی کرے گی ۔اس کمیٹی کے ایک ممبر نے بتایاکہ کالج میں امسال 25مضامین کی پیشکش کی گئی ہے اور علاقے کے طلباء کی طرف سے داخلے میں کافی زیادہ رد عمل مل رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ طلباء عارضی کیمپس میں آرہے ہیں ۔مقامی لوگوں میں بھی کالج میں داخلہ کا سلسلہ شروع ہونے پر زبردست خوشی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ کالج کا قیام ان کی دیرینہ مانگ تھی جو پوراہونے کیلئے حکام ک

ککورہ ۔کنیال گلی سڑک 10سال بعد بھی زیر تعمیر

راجوری //دس سال قبل محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے شروع کی گئی ککورہ ۔ کنیال گلی سڑک ابھی نامکمل ہے تاہم حکام کاکہناہے کہ اگلے دو ماہ میں سڑک کاکام مکمل کرلیاجائے گا۔راجوری کی تحصیل منجاکوٹ میں بن رہی یہ سڑک 2009-10میں پی ایم جی ایس وائی کے VIمرحلے میں شروع ہوئی اور دس برس بعد بھی سات کلو میٹر طویل یہ سڑک تعمیر نہیں ہوسکی ہے ۔ مقامی شہریوں عبدالطیف ، شبیر احمد اور محمد معروف کاکہناہے کہ کام انتہائی سست روی سے چل رہاہے اور یہی وجہ ہے کہ دس سال بعد بھی یہ سڑک نامکمل ہے ۔ان کاکہناہے کہ بارہا حکام سے اپیل کی گئی کہ کام میںتیزی لائی جائے لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس تاخیر سے ان کی زندگی متاثر ہورہی ہے اور سرکاری ملازمین و طلباء کو بطور خاص مشکلات کاسامناہے ۔دریں اثناء محکمہ کاکہناہے کہ سڑک کے پہلے مرحلے کو 2009-10میں جبکہ دوسرے مرحل

سڑک کی خراب حالت پر سولکی میں بند رہا

راجوری//راجوری کے سولکی علاقے کے لوگوں اور تاجروں نے کالاکوٹ۔سیوٹ سڑک کی خراب حالت پر سولکی بند رکھا۔یہ بند کال سیول سوسائٹی ممبران اور مقامی تاجروں کی طرف سے دی گئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے پیر کے روز تمام تاجر اور دیگر لوگ بازار میں جمع ہوئے اور انہوں نے دھرنا دے کر متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی کی ۔ان کاکہناتھاکہ کالاکوٹ۔سیوٹ سڑک کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے تاہم حکام اس کی مرمت کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سڑک پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں اور اس کی بدترین حالت سے ہر ایک کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔بعدازآں محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران پولیس تھانہ دھرمسال کی ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے جس نے 48گھنٹوں کے اندر اندر سڑک کی مرمت کاکام شروع کرنے کا یقین دلاکر احتجاج ختم کروایا ۔اسی یقین دہانی پر یہ احتجاج ختم ہوگیا۔

پریڈ گرائونڈ پونچھ کی زنانہ پارک میںگندگی کے ڈھیر جمع

پونچھ//پونچھ قصبہ کی اہم پارک جسے برگیڈیئر پریتم سنگھ زنانہ پارک کے نام سے جانا جاتا ہے، میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگ اکثر وقت گزاری کے لئے بیٹھتے ہیں تاہم اس میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیںجس سے نکلنے والی عفونت سانس بھی نہیں لینے دیتی۔یہ پارک اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ یہ ضلع عدالت پونچھ، ضلع ہسپتال پونچھ، ضلع جیل پونچھ اور صدر بازار پونچھ کے قریب واقع ہے جہاں پونچھ میں آنے والے اکثر لوگ فرصت کے لمحات گزارتے ہیں ۔لوگوں کی سہولت کے لئے اگرچہ پارک میں انتظامات کئے گئے ہیں لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ اس پارک میں گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں۔اس سلسلہ میں جب متعلقہ پارک میں تعینات ملازم سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ پارک میں ہر روز صفائی کی جاتی ہے تاہم باہر سے آنے والے لوگ اکثر اپنے ساتھ پھل ، فروٹ، اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء لاتے ہیں جسے وہ یہی بیٹھ کر استعمال بھی کر

مینڈھر۔سرنکوٹ سڑک کی حالت انتہائی خراب

مینڈھر //مینڈھر۔سرنکوٹ سڑک کی حالت مزید بگڑ جانے پر اڑی ، ہرنی و گردونواح کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔بڑی تعداد میں لوگ ہرنی کے مقام پر جمع ہوئے اور انہوں نے سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کرکے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا حکام کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔انہوں نے بتایاکہ دونوں سب ڈیویژنوں کوملانے والی یہ سڑک ایک پکڈنڈی کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے جس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے کہاکہ سڑک کی اس خراب حالت کے باعث سڑک حادثات بھی رونماہورہے ہیں لیکن کوئی نہیں جو توجہ دے ۔انہوں نے کہاکہ مرمت تودور کی بات محکمہ کھڈے بھرنے کاکام بھی نہیں کررہا جس کی وجہ سے مسافروں اور گاڑی مالکان کو متاثر ہوناپڑتاہے ۔یہ احتجاج لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد محکمہ مال اور پولیس کے افسران موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے یقین دلایاکہ سڑک کی مرمت کامع

تھنہ منڈی میں سالانہ دینی، اصلاحی اور دعوتی اجتماع

 تھنہ منڈی// گزشتہ 33 سال سے قصبہ تھنہ منڈی میں ہونے والا دینی وتبلیغی اجتماع امسال اتوار نماز عصر سے شروع ہو کر پیر بعد فجر تک چلا ۔اس دوران امیرِ تبلیغ امیر احمد خان کے علاوہ ریاست کے طول و عرض بالخصوص وادی کشمیر سے علماء کرام و مبلغین نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں مولانا حفظ الرحمن ڈوڈہ، الحاج عبدالقیوم سرینگر و دیگران نے کہاکہ دعوت و تبلیغ کسی تنظیم و تحریک کا نام نہیں بلکہ یہ امت مسلمہ کے ایمان و اعمال کی درستی کی عالمی محنت کا نام ہے جس کا مقصد انسان کو امن و آشتی، اخوت و محبت، اخلاق و آداب اور انسانیت کا درس دیکر اسے رب تعالیٰ کا بندہ بنانا اور یقین و ایمان کو خالص کرنا ہے جس کے لئے پوری دنیا میں یہ نقل و حرکت جاری ہے۔ اپنے خطاب میں امیرِ جماعت نے کہا کہ تاریخ کے ہر دور اور ہر زمانے میں دعوت و تبلیغ کی عظیم محنت مختلف شکلوں میں ہوتی رہی ہے جس کے نتیجے میں یہ ایمان کی دولت او

دھیری ارلیوٹ میں بجلی کا بلب ڈھونڈنا مشکل

منجاکوٹ// تحصیل منجاکوٹ کے دھیری ارلیوٹ محلہ بھٹی میں لگ بھگ 80 گھروں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے ایک ہی ٹرانسفارمر رکھاگیاہے اور لوڈ بڑھ جانے سے اب لوگوں کیلئے بلب ڈھونڈنا بھی مشکل ہورہاہے ۔یہ ٹرانسفارمر کئی سال قبل لگایاگیاہے جب آبادی بہت کم ہواکرتی تھی لیکن آج آبادی بڑھ گئی ہے اوربجلی کی سپلائی اتنی ہی ہے۔ساتھ ہی آٹاچکی کی مشینیں وغیرہ بھی لگائی گئی ہیں مگر محکمہ بجلی نے مزید ٹرانسفارمر نصب کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہر مہینے بجلی کے بل تو تھمادیتاہے لیکن سپلائی پر اس کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ وہ لکڑی کے دیئے جلاکر گزر بسر کررہے ہیں لیکن اس کے باوجو دبجلی کاکرایہ بھی ادا کررہے ہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ بارہا حکام سے اپیل کی گئی کہ ضرورت کے مطابق ٹرانسفارمر نصب کیاجائے مگر ان کوٹس سے مس نہیں ہورہی ۔انہ

انڈر گریجویٹ رہبر تعلیم اساتذہ برہم

منڈی//انڈر گریجویٹ رہبر تعلیم اساتذہ نے منڈی میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو گریڈ ٹو کے حکمنامے صادر نہ کئے گئے تو وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔رہبر تعلیم اساتذہ کے ضلع صدر حامد نباض نے کہا کہ انہیں مجبوراً سڑکوں پر اْتر نا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس سے ہی سرکار اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کئے جارہی ہے اورگورنر انتظامیہ نے ان کے مطالبات پر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اورکہا تھا کہ ایک ماہ کے اندر اندر اس حوالے سے محکمہ رپورٹ پیش کرے گامگر ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی محکمہ نے اس سلسلہ میں گورنر انتظامیہ کو رپوٹ پیش نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ قوم کے معماروں کو عید کے موقعہ پر بھی تنخواہوں سے محروم رکھا گیاجس کو برداشت کرنا محال ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے ان کے ساتھ جعلسازی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری پالیسی کافی مہنگی پڑے گی اوراگ

مزید خبرں

پُراسرار طور پر لگی آگ سے 5عارضی ڈھانچے تباہ  جاوید اقبال    مینڈھر //مینڈھر کے بالائی علاقے سنگیوٹ میں ایک ڈھوک میں پُراسرار طور پر لگی آگ کی وجہ سے پانچ عارضی ڈھانچے خاکستر ہوگئے ۔اس علاقے میں گزشتہ تین دنوں سے یہ آگ جلتی رہی ۔سرپنچ سنگیوٹ مختیاز خان ، محمد حسین، خادم حسین اور دیگران نے بتایاکہ ڈھوک میں لگی آگ کی وجہ سے ڈھانچے تباہ ہوگئے ہیں جس سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موسم گرما میں کئی کنبے مال مویشی سمیت بالائی علاقوں میں منتقل ہوجاتے ہیں لیکن آگ سے ہونے والی تباہی نے انہیں بری طرح سے متاثر کردیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ عارضی ڈھانچے منیر حسین ، حاجی محمد منشی ، محمد رفیق اور محمد گلزار کے تھے ۔انہوں نے حکام سے آگ کی وجہ معلوم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو معاوضہ دیاجائے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او گور