تازہ ترین

فوجی سکول میں 422طلباء میں سے 219 کو مفت تعلیم فراہم

  راجوری//دیہی علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے سلسلہ میں سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علا قہ میں فوج کی جانب سے قائم کردہ سکول میں بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے 219طلباء کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اس سکول میں معیاری تعلیم کیلئے باقاعدگی سے ویڈیو کانفرنسنگ کو آٹھویں کلاسز تک ضروری بنایا گیا ہے تاکہ آرمی گڈ ویل سکول میں زیر تعلیم بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیاجاسکے ۔فوج کی جانب سے 25مئی 2003کو سرنکوٹ کے پوٹھہ علاقہ میں آرمی گڈ ویل پبلک سکول کی بنیاد رکھی گئی جس کے بعد ابھی تک متعدد دیہی علا قوں کے کل5046 بچوں نے تعلیم حاصل کی ۔سکول کی وائس پرنسپل پونم مانی نے بتایا کہ اس وقت سکول میں 420طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں 171لڑکے اور 249لڑکیاں شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سکول میں غریب طبقہ کے 219طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہیں ۔موصوفہ نے

لیگل سروس اتھارٹی نے منشیات مخالف موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا

  پونچھ//ضلع لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کی جانب سے پونچھ میں منشیات کی وباء کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے ۔اس دوران جہاں کلچرر پروگرام اور سمپوزیم منعقد کئے جا رہے ہیں وہی ریلیاں بر آمد کر کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پرنسپل ضلعی سیشن جج پونچھ مدن لعل کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی برآمد کی گئی۔اس سلسلہ میں ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جج صاحبان ،دکلاء، اور معزز شہریوں کے علاوہ جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو اور ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال بھی موجود رہے جنہوں نے اس موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔واضح رہے کہ یہ ریلی پونچھ سے برآمد ہوئی اور تحصیل منڈی کے لورن علاقہ میں اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد وہاں ٹریکنگ بھی کی گئی جس میں نوجوانوں نے جوش خروش کا اظہار کیا۔اس سلسلہ م

ڈی سی راجوری نے محکمہ دیہی ترقی کا اجلاس طلب کیا

  راجوری //محکمہ دیہی ترقی کے تحت ضلع راجوری میں چل رہی اسکیموں کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنرمحمود اعجاز اسد کی قیادت میں متعلقہ محکمہ کا اجلاس طلب کیا گیا ۔اس اجلاس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر اور ان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کی رفتار اور ان پر کئے جارہے اخرجات کے بارے میں بھی تفصیل حاصل کی ۔اسکے علا وہ پنچایتوں کی رجسٹریشن ،پنچایت گھروں کو پنچایتی اراکین کے حوالے کرنا ودیگر اسکیموں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔متعلقہ محکمہ کے مطابق ضلع کے سرحدی علا قوں میں 1892کمیونٹی اور انفردی بنکروں میں سے 1617بنکروں کی تعمیر شروع کی گئی ہے جن میں سے 160بنکروں کی تعمیر مکمل کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں 232بنکروں کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہر ایک بلاک میں بنکروں کی تعمیر کا جائزہ لیتے

بنکروں میں پانی داخل ہونے سے شہری پریشان

 پونچھ//سرکار کی جانب سے اگرچہ سرحدی علاقوں میں حد متارکہ کے قریب رہنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان علاقوں میں پختہ بنکر تعمیر کروائے جا رہے ہیں لیکن ان بنکروں کی تعمیرات سست روی کا شکار ہیں۔ سرحدی علاقہ فقیر درہ میں انتظامیہ کی جانب سے کئی بنکر بنائے جارہے ہیں لیکن یہ بنکر نا مکمل ہیں ۔کئی ایک بنکروں کا لینٹر نہیں ڈالا گیا اور کئی ایک کی دیگر تعمیر ات نا مکمل ہیں ۔ گاؤں فقیر درہ کی تار بندی اور فوجی چوکیوں کے نزدیک واقعہ واحد گھر کے مالک چوہدری تجمل حسین نے بتایا کہ وہ ریاستی گورنر انتظامیہ کا اور خصوصی طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سرخ لائن پر رہنے والے ان لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے اس علاقہ میں پختہ بنکروں کی تعمیرات کا کام شروع کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ہمیشہ گولوں کی زد میں رہتے ہیں اور اس سے پہلے بھی حادثات میں ان کے اپنے اپن

فوج نے سبکدوش فوجیوں کیساتھ پروگرام منعقد کئے

 پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے متعدد علا قوں میں فوج کی جانب سے سابقہ فوجیوں کیساتھ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران ہرنی ،صابرہ گلی ،پیر بابا ،گوہلد اور بسونی علا قوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ان پروگراموں کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے سابقہ فوجیوں کی فلاح و بہبو د کیلئے شروع کر دہ اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کر تے ہو ئے فوجی آفیسران نے کہاکہ سابقہ فوجیوں کو چاہئے کہ وہ ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔اس دوران سابقہ فوجیوں نے درپیش مسائل کے بارے میں بھی فوجی آفیسران کو جانکاری فراہم کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فوج کی جانب سے سابقہ فوجیوں کیساتھ ساتھ دیہی علا قوں کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا جارہاہے جبکہ بے روز گار نوجوانوں کو روز گار تیار کرنے کے سلسلہ میں تربیتی پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں ۔سابقہ ف

ٹرسٹ نے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا SVS

  راجوری//سرحدی ضلع راجوری میں سوامی وشووتم انند سر سوتی ٹرسٹ (SVS)کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اٹل پتو شیور راج گورواچاریہ مہا مندلیشویر شری شری 1008شری سوامی وشووتم انند سر سوتی جی مہا راج کی قیادت میں منعقدہ کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی SVSکالج راجوری میں منعقد کئے گئے اس طبی کیمپ میں 1000سے زائد مریضوں کی طبی جانچ کرنے کیساتھ ساتھ ان کو ادویات بھی فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر قلبی امرایض کے ماہر ڈاکٹر سشیل شرما کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ احتیا طی تدبیروں کے بارے میں بھی بیدار کیا ۔اس موقعہ پر خواتین کی امراض کی ماہر ڈاکٹروں کیساتھ ساتھ آیور ویدک ،فزیشن ،این این ٹی و دیگر بیماریوں کے ڈاکٹر بھی موجودتھے ۔  

گرودوارہ بیادگار بھائی بہادر سنگھ

  پونچھ//گرودوارہ بیادگار بھائی بہادر سنگھ کھڑی دھرم سال میں ہر سال کی طرح اس بار بھی مھان گرمت سماگھم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف قسم کی تقریبات پچھلے ایک ہفتہ سے جاری ہیں اور اگلے کئی ہفتوں تک مذکورہ پروگراموں کو جاری رکھا جائے گا ۔اس سلسلہ میں اتوار کو بھی وہاں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مقامی راگھی جتھوں نے کرتن کیا جب کہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سکھ مذہب کے بارے میں شرکاء کو بتایا ۔اس دوران مختلف مقامات پر شدید گرمی کے موسم میں سکھ نوجوانوں اور بچوں کی جانب سے سبیل لگائی گئی جہاں راہگیروں میں ٹھنڈا اور میٹھاپانی تقسیم کیا گیا۔  

انڈرگریجویٹ اساتذہ کو ٹیچرز گریڈ ٹو کے دائرہ میں لا نے کا مطالبہ

 پونچھ// رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک اہم اجلاس ضلع کے صدر مقام پریڈ پارک پونچھ میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت فورم کے ضلع سینئر وائس صدر الطاف احمد چوہان اور ضلع کے جنرل سکریٹری جاوید خان پٹھان نے کی۔اس موقع پر کثیر تعداد میں رہبر تعلیم اساتذہ نے شرکت کرکے رہبر تعلیم اساتزہ کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اپنے خطاب میں محمد یوسف شاہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ استادسماج سے برائیوں کو ختم کرنے اور ملکی تعمیر و ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے لیکن ا سے ریاست جموں کشمیر میں ذلیل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈرگریجویٹ اساتذہ بھی ہمارے ساتھ اسکولوں میں کام کر رہے ہیں اور محکمہ تعلیم میں بہت سارے ٹیچر تو صرف میٹرک پاس ہی ہیں مگر انہیں ساتواں تنخواہ کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاافسوس کا مقام ہے کہ انڈرگریجویٹ اساتذہ کو صرف تسلیاں ہی دی جاتی ہے اور ان کے لیے

مزید خبریں

جی ایم سی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ دوبارہ سے لینے کی اپیل  سمت بھارگو    راجوری //گور نمنٹ میڈیکل کالج وہسپتال راجوری کیلئے نکالی گئی اسامیوں کے خواہشمند امید واروں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اسامیوں کیلئے دوبارہ سے ٹیسٹ منعقد کیا جائے ۔امید واروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل کے دوران کئی نا اہل امید واروں کو منتخب کرلیا گیا ہے ۔سماجی کارکن شباب مغل نے بتایا کہ میڈیکل کالج راجوری میں نکالی گئی اسامیوں کو بھر نے کیلئے اپنائے گئے قاعدہ کے دوران کئی ایسے امید واروں کو منتخب کیا گیا ہے جو ریکارڈ کلرک اور سٹور کیپر اسامیوں کیلئے اہل ہی نہیں ہیں ۔امید واروں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ امید واروں کو منتخب کرنے کیلئے نئے سے پورے عمل کو شروع کیا جائے ۔اس سلسلہ میں میڈیکل سپر نا ٹینڈنٹ راجوری ڈاکٹر سریش گپتا نے بتایا کہ مذکورہ اسامیوں ک