تازہ ترین

منریگا کاموں کی اجرت کی عدم ادائیگی

  مینڈھر //منریگااسکیم کے تحت ہوئے تعمیراتی کاموں کی اجرت وگزار نہ ہونے کو لے کر مینڈھر کی تحصیل بالا کوٹ میں سرپنچوں ،پنچوں اور مزدور طبقہ نے جموں مینڈھر سڑک کو بند کر کے شدید احتجاج کیا ۔اس موقعہ پر مظاہرین نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بالا کوٹ ،اے ڈی سی پونچھ اور ڈائریکٹر محکمہ دیہی ترقی کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ عید پر بھی غریب مزدوروں کومنریگاکی مزدوری نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں متعلقہ جی آر ایس نے ہزاروں روپے کمیشن بھی لی ہوئی ہے جبکہ کمیشن دینے کے باوجود بھی بقایا جات کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر انہوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے ۔سرپنچ اپر دھارگلون حاجی ماجد چوہدری نے کہاکہ لوگوں کے ساتھ جان بوجھ کر محکمہ دیہی ترقی کے آفیسران دھوکہ کررہے ہیں اور مزدور طبقہ کو دفتر کے سینکڑوں چکر لگوانے کے باوجود بھی اجرت سے محروم رکھا گیا ہے ۔م

مریضوں کی عیادت کرنے والوں سے ہسپتال میں انٹری فیس لینے کا فیصلہ

پونچھ//ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج مریضوں کی خیریت معلوم کرنے والے لوگوں کا رش ہمیشہ بنا رہتا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلع ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اب وہاں داخلے کیلئے انٹری فی  جمع کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جو بھی شخص کسی مریض سے ملنے کے لیے آتا ہے تو اس  کو داخلہ پاس حاصل کرنا ہو گا اور اس کے لئے انھیں دس روپے فی ادا کرنی ہوگی۔ سابقہ دو روز سے یہ سلسلہ شروع کیاگیا ہے جو بھی لوگ مریضوں کی بیمار پرسی کے لئے آرہے ہیں ان کو گیٹ پر پاس چیک کر کے اندر جانے دیا جا رہا ہے جس کو لے کر آئے لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیاان لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے قریبی رشتہ دار ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان کے پاس انہیں ہر وقت آنا ہوتا ہے لیکن اس کیلئے انہیں اب یہ فیس دینی پڑتی ہے جو وہ لوگ غربت کے باعث ادا نہیں کر سکتے ہیں ۔انہوں نے چیف میڈیکل افسر

پونچھ میں بجلی چوری کیخلاف کارروائی

پونچھ//ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ بجلی پونچھ کی ہدایت پر محکمہ بجلی کے افسران اور ملازموں پر مشتمل ایک ٹیم نے قصبہ پونچھ کے مختلف محلہ جات میں ناجائز طور پر چوری چھپے بجلی کا استعمال کرنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی غیر قانونی کنکشن کاٹتے ہوئے تاریں ضبط کرلی۔اس دوران ٹیم نے غیر قانونی طور پر ہیٹر ، بائیلر اور دیگر استعمال کی جا رہی الیکٹرانک اشیاء کو بھی ضبط کیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔بجلی محکمہ کے افسران نے بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین کو انتباہ دیا کہ اگر انہوں نے بجلی کے ناجائز استعمال پرروک نہ لگائی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے بجلی کے بقایا بل فوری جمع کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد بل جمع نہیں کروائے گئے توانکے کنکشن کو بھی کاٹ دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر نے کہا کہ پونچھ میں بجلی کی چوری کی وجہ

اسمبلی انتخابات کی آمدسے قبل نئی حد بندی کا نیا ہتھکنڈا

مینڈھر //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبراسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے معاملہ کو انتخابات سے قبل نئے ہتھکنڈے سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا ریاست جموں وکشمیر میں عدم استحکام لانا چاہتی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہابھاجپا ریاست کے سیکو لر ماحول کو متاثر کر کے ہندوتہ نظریات کو لا گو کرنا چاہتی ہے ۔سابقہ ممبراسمبلی نے کہاکہ حالیہ پانچ برسوں کے دوران بھاجپا اور اس کے اتحادیوں نے دفعہ 370اور 35Aکو لے کر جموں کی عوام کیساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔موصوف نے کہاکہ 1967کے بعد ریاست میں نیشنل کا نفرنس نے ہمیشہ سے ہی بھاجپا کے مقابلے میں زیادہ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے لیکن اب بھاجپا کی کچھ اتحادی اور سخت نظریہ رکھنے والی تنظیمیں ریاست میں اپنے قدم جمانا چاہتی ہیں ۔سابقہ ممبراسمبلی نے کہاکہ اب بھاجپا نے ریاست سے کچھ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے

پالی ٹیکنک کالج پونچھ کی تعمیر میں لگائے گئے فنڈز کی جانچ کی مانگ

پونچھ //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور صوبائی یوتھ صدر اعجاز احمد جان نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پالی ٹیکنکل کالج پونچھ کی تعمیر میں استعمال کئے گئے فنڈز کی جانچ کے سلسلہ میں انکوائری کروائی جائے ۔اپنے ایک بیان میں موصوف نے کہاکہ پالی ٹیکنکل کالج پونچھ کی تعمیر سابقہ ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ایک تاریخی فیصلہ تھا جبکہ ضلع میں مذکورہ کالج کی اشد ضرورت بھی تھی ۔انہوں نے کہاکہ کالج کی تعمیر کو 2013میں منظوری ملی تھی لیکن چھ برس گزرنے کے بعد بھی اس کی تعمیر شروع نہیں کی گئی ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلو ط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دونوں سیاسی پارٹیوں نے تعمیر و ترقی کے اعتبار سے پونچھ کو یکسر نظر انداز کیا ۔منڈی بلاک کے دورے کے دوران ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہاکہ سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ کی تعمیر و ترقی کیلئے سابقہ مخلوط حکو

نیلی علا قہ کے جنگلات کو بھاری نقصان

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے نیلی گائوں کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے سینکڑوں سبز درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق جنگلات کے کمپارٹمنٹ نمبر 95میں چار بجے کے قریب آگ نمو دار ہو ئی جس کے بعد آگ جنگلات کے متعدد حصہ میں پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں درخت جل کر راکھ ہونے کیساتھ ساتھ دیگر جنگلاتی زندگی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ہر برس آگ پر قابو پانے کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ لئے جاتے ہیں لیکن ایسی سہولیات فراہم ہی نہیں کی گئی جن کی مدد سے جنگلا ت کو آگ سے بچایا جائے ۔ڈی ایف ائو سوشل فارسٹری نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے ایک ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔  

ڈی سی نے انتظامیہ کا اجلاس طلب کیا ،راجوری میں جاری تعمیر اتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمو اعجاز اسد نے آفیسران کا اجلاس طلب کر کے محکمہ پی ایچ ای ،آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکموں کے زیر تحت جاری تعمیراتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ۔اس اجلاس کے دوران پروجیکٹوں کی تعمیر میں آرہی رکائوٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اجلاس میں آفیسران نے جاری پروجیکٹوں کی اقتصادی و تعمیر اتی حالت کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کو مکمل جانکاری فراہم کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ پی ایچ ای کے تحت 61پروجیکٹوں میں سے 34پروجیکٹوں پر کام جاری ہے جبکہ دیگر پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں ہیں ۔ضلع کے ایتی علا قہ میں فلٹریشن پلانٹ کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے کہاکہ زمین مالک کیساتھ اراضی کے سلسلہ میں معاملہ پیدا ہو ا ہے جبکہ میٹنگ میں طے پایا گیا کہ مذکورہ معاملہ حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر

مزید خبرں

کوٹرنکہ میں ایس بی آئی شاخ کھولنے کی مانگ  محمد بشارت    کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں مقامی لوگوں نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ کھولنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن میں بنیادی سہولیات کی قلت کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات سے دوچار ہو نا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کو ہر روز کوٹرنکہ سے 20کلو میٹر دور بدھل کا رخ کرنا پڑرہا ہے جبکہ مذکورہ شاخ میں بھی صارفین کو ہر وقت لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ میں جلداز جلد سٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک شاخ کھولی جائے اور اس سے قبل مذکورہ مقام پر ایس بی آئی کا اے ٹیم ایم نصب کیا جائے تاکہ صارفین کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک نہ ہونے کی وجہ سے کنڈی ، مندرگالہ ،موڑہ دراج، لڑکوتی ،درمن ،پھلنی ،سموٹ ودیگر علاقوں کی عو

پونچھ میں حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری

پونچھ //پونچھ میں حد متارکہ پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کا جانی نقصان نہیںہوا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری حدمتارکہ کی اگلی چوکیوں پر ہوئی جس دوران چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال بھی کیاگیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی طرف سے کی گئی اشتعال انگیزی کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا اور اس دوران دونوں افوا ج کے مابین شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ اور گولہ باری کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا تاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ آخری اطلاعات ملنے تک چھوٹے پیمانے پر فائرنگ جاری تھی ۔