مغل شاہراہ پر جام لگنے کا سلسلہ جاری

 مینڈھر//وادی کشمیر سے ملانی والی واحد مغل شاہراہ پرجام لگنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسافروں کے مطابق بابا نگری میںمنا ئے جارہے عرس کے سلسلہ میں خطہ پیر پنچال سے عقید ت مندوں کی ایک بڑی تعداد وادی کا رخ کر رہی ہے جس کی وجہ سے مغل شاہراہ پر گاڑیوں کا سیلاب آمڈ آیا ہے جبکہ پشانہ سرنکوٹ میں گاڑیوں کی چیکنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں تاہم جام کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار مسافروں کو کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مینڈھرسے تعلق رکھنے والے سرپنچ منکوٹ محمد شفیع جاگل کا کہنا ہے کہ پشانہ کے مقام پر جام لگنے کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ روز تک جام کا سلسلہ رک گیا تھالیکن اب دوبارہ سے کئی گھنٹوں تک جام جیسی صورتحال سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسافروں نے م

احسن السبیل ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید ملن تقریب

پونچھ// احسن السبیل تعلیمی و سماجی ٹرسٹ کے بینر تلے سر زین کلائی پر یک روزہ عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الحاج قاری شمس الدین کی صدرات میں منعقدہ پروگرام میں عام لوگوں کیساتھ ساتھ ضلع کی مختلف اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پروگرام کی شروعات کلام اللہ شریف کی تلاوت ترجمے اور تفسیر سے مولانا عبدالعزیز سلفی نے کی، خطبہ استقبالیہ الحاج بابو محمد شفیع اعوان نے انجام دیا جس کے بعد طے شدہ موضوعات پر مختلف نامور شخصیات جن میںماہر تعلیم محمد آمین قمر نے " طلباء کی نشو نماء میں اساتذہ کا کردار، لعل حسین مشتاق ایڈوکیٹ نے ـ’’ہمارے باہمی مسائل اور ان کے قانونی حل" انجینئر حفیظ الرحمان نے " بچوں کی نشوونما میں والدین کا رول" ڈاکٹر رفیق انجم ( نامور شاعر ،ادیب، محقق، طبی ماہر اور اسلامی اسکالر نے" اسلام سے دوری اقدار انسانی میں گراوٹ کا سبب" چوہدر

مینڈھر اور دیرہ گلی میں سڑک حادثات ،5 زخمی

راجوری // تھنہ منڈی اور مینڈھر میں الگ الگ سڑک حادثوں میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔تھنہ منڈی کے سیاحتی مقام دیرہ گلی کے قریب گاڑی کے آپسی تصادم کی وجہ سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹا ٹا سومو گاڑیوں زیر نمبر0495 /JK14Bنے تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگے چل رہی ایک ایکو گاڑی زیر نمبر 4971 /JK14Aکو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں سو میٹر گہری کھائی میں جا گریں جس کی وجہ سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد زخمی ہوگئے ۔عقیدت مندوں کی دونوں گاڑیاں کنگن کی جارنب جارہی تھیں کہ اسی دوران بفلیاز کے مقام پر ایک گاڑی خراب ہوگئی جس کی وجہ سے عقیدت مند واپس آئے تا ہم دیرہ گلی پہنچتے ہی دونوں گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ۔زخمیوں کی شناخت محمد بشیر ولد لعل دین ،افتخار احمد ولد محمد بشیر اور دلشاد احمد ولد محمد بشیر سکنہ فتح پور راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقا

سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر جاری

منجا کوٹ//تحصیل منجاکوٹ کے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق سرحدی علا قوں میں عوام کو سہولیات فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت پر شروع کی گئی تعمیر پر بولتے ہوئے بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر منجاکوٹ نواز چوہدری نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے ان بنکروں کی تعمیر کیلئے ملازمین کو تعینات کیا ہو ا ہے تاکہ سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر میں معیاری ساز و سامان کا استعمال کیا جاسکے ۔موصوف نے کہاکہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مذکورہ بنکروں کو جلداز جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ مقامی لوگوں کو کسی بھی مشکل وقت میں تحفظ مل سکے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرحدی علا قوں میں عوام کو پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائر نگ سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی ہدایت پر بنکروں کی تعمیر شروع ک

سوئوچھ بھارت مشن کے تحت صفائی ستھرائی

پونچھ// عوام کو بیدار کے جانے کے سلسلے میں مونسپل کمیٹی کی جانب سے پونچھ میں بڑی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں بیدار کیا جائے۔ اسی سلسلہ کو لے کر محکمہ میونسپلٹی کی جانب سے پریڈ پارک میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ناٹک کرکے بچیوں نے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔ ناٹک میں سکول اور کالج کی بچیوں نے عوام کو اپنے اردگرد صفائی رکھنے اور بیت الخلاء تعمیر کروانے کا پیغام دیا۔ انہوں نے اپنے ناٹک میں عوام کو یہ بھی سمجھایا کہ وہ اپنے محلہ اور شہر کو کس طرح صاف رکھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین تمام کونسلر بھی موجود تھے جنہوں نے بات کرتے ہو ئے کہاں کی سویچ بھارت ابھیان کے تحت اس طرح کی پروگرام ہر جگہ منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے پونچ

کوٹرنکہ میں عیدا لفطر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

کوٹرنکہ //ریاست کے دیگر حصوں کی طرح ہی سب ڈویژن کوٹرنکہ کے مختلف علا قو ں میں عید الفطر مذہبی جوش و خرش اور عقیدت و حترام کیساتھ منائی گئی ۔ماہ رمضان کے اختتام پر نمازیوں کی جانب سے سب ڈویژن کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں اجتماعی طورپر نماز کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نماز عید عقیدت و احترام سے ادا کی ۔اس موقعہ پر مذہبی سکالروں اور علماء نے فرزندان توحید کو رسول پاک ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کیں ۔اس سلسلہ میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد کوٹرنکہ کے نزدیک ہو ا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے نماز عیدادا کی ۔اسی طرح سب ڈویژن کے دیگر علا قوں جن میں بدھل ،جامع مسجد راتھر منڈی وغیرہ میں بھی عید کی نماز ادا کرتے ہوئے ملکی اور ریاستی تعمیرو ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

ڈگری کالج پونچھ میں شجر کاری مہم چلائی گئی

پونچھ//گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی انتظامیہ اور سپر تھرٹی کالج آف کمپٹیشن نے آپسی اشتراک سے ڈگری کالج پونچھ میں شجرکاری مہم چلائی ۔ اس مہم کے دوران کالج کے طلبہ وطالبات نے احاطہ کالج میں مختلف قسم کے پودے لگائے اور دوسروں کو بھی شجر کاری کا پیغام دیا۔ اس موقع پر ڈگری کالج  پونچھ کے پرنسپل پروفیسر تیجندر سنگھ اور دیگر پروفیسر ان اور طلبہ و طالبات کے علاوہ سپر تھرٹی کالج آف کمپٹیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے بھی موجود تھے۔ شجر کا ری کے دوران تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کالج کی طالبات نے کہا کہ چند روز قبل ہین پوری دنیا میں عالمہ یوم ماحولیات منایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ کو لیکرگور نمنٹ ڈگری کالج پونچھ میںبھی یہ شجر کاری مہم چلائی گئی تاکہ لوگوں کو ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلہ میں بیدار کیا  جا سکے۔ انہوں نے

پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج

نوشہرہ//سب ڈویژن نوشہرہ کے ڈنڈسیر کی عوام نے علا قہ میں پانی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا ۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے علاقہ میں پانی کی سپلائی کو یقینی نہیں بنایا جارہاہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مظاہرین نے ضلع و مقامی انتظامیہ کیساتھ ساتھ محکمہ پی ایچ ای کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو درپیش مشکل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اس دوران نائب تحصیلدار لمبیڑی نے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران کے ہمراہ موقعہ پر جا کر مظاہرین کو یقین دہانی کروائی جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا اور گاڑیوں کی آمدو رفت بحال کی گئی۔  

مزید خبرں

گجر بکروال طبقہ کو ڈھوکوں سے نکالنے کا الزام  حسین محتشم   پونچھ//آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس صوبہ جموں کے نائب صدر سرپنچ اسلام آباد ضلع پونچھ چوہدری نذیر حسین نے موسمی اعتبار سے نقل مکانی کرنے والے گجر بکروال طبقہ کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں ڈھوکوں سے نکالاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ کئی صدیوں سے ایک سلسلہ چلاآرہا ہے کہ گجر بکروال طبقہ کے لوگ اپنے علاقوں سے موسمی تبدیلی کے ساتھ اپنے مال مویشیوں کولیکر کشمیر کی دور دراز پہاڑیوں پر ان کی آبائی ڈھوکوں میں ہجرت کرتے ہیں جبکہ اس بار مذکورہ غریبوں اور مسافروں کے ساتھ ریاستی سرکار نا انسافی کر رہی ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ اور محکمہ جنگلات پر الزام لگایا کہ اس بار جب یہ لوگ اپنی ڈھوکوں میں پہنچے تو ان کے ڈھارے توڑ کر انھیں وہاں ٹہھرنے نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جنگلوں

تازہ ترین