تازہ ترین

سمبل واقعہ پر خطہ پیر پنچال میں غم و غصہ اور احتجاج

مینڈھر //سمبل واقعہ پر مینڈھر میں جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کی طرف سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعدا دمیں نوجوانوں نے شرکت کی ۔ریلی کی قیادت تنظیم کے لیڈر راجہ محمود خان کررہے تھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات میں سرعت لاکر مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ درندگی کی انتہاہے کہ ایک تین سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ پر سماج کے ہر ایک طبقہ کو آواز بلند کرناچاہئے اور واقعہ کو سیاسی رخ نہ دیاجائے ۔راجہ محمود نے کہاکہ واقعہ کی فاسٹ ٹریک بنیاد پر تحقیقات عمل میں لاکر چالان عدالت میں پیش کیاجائے تاکہ متاثرہ بچی کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ انسانیت سوز واقعہ ہے جس پر خاموشی اختیا رنہیں کی جاسکتی ۔   مذہبی وسماجی قیادت اپنا محاسبہ کرے:مولاناسعید پونچھ//معاشرتی بگاڑ اور خرابیاں اب اس حد

۔3سڑک حادثات میں 6افراد زخمی

 مینڈھر+نوشہرہ //مینڈھر، نوشہرہ اور سندربنی میں تین مختلف سڑک حادثات میں 6افراد زخمی ہوئے ہیں ۔مینڈھر کے دیوتادھار گلون میں ایک ٹریکٹر حادثے کاشکار ہواجس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت محمد خلیل اور محمد سلیم ساکنان اڑی کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دھار گلون منتقل کیاگیاجہاں سے انہیں راجوری ہسپتال بھیج دیاہے ۔ محمد خلیل کو زیادہ زخم آئے ہیں اور اس کی ٹانگ تین جگہوں سے ٹوٹ گئی ہے۔وہیں جموں پونچھ شاہراہ پر لمیڑی کے مقام پر ایک موٹرسائیکل حادثے میں دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے ۔پولیس نے بتایاکہ 25سالہ ساہل کمار ولد دیوراج ساکن سیوٹ و کرن سنگھ ولد یشپال ساکن سیوٹ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر نوشہرہ کی طرف جارہے تھے جس دوران ان کا موٹرسائیکل لمیڑی کے مقام پر حادث

ناگہ ناڑی اور چکھڑی بن کاوفد ڈی سی پونچھ سے ملاقی

پونچھ//سماجی کارکن مولوی فرید کی قیادت میں ناگہ ناڑی اور چکھڑی بن کی عوام کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ راہل یادو سے ان ہی کے دفتر میں ملاقی ہوا۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کرکے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ اس ترقی یافتہ دور میں انہیں سڑک ، پانی ، بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں ہیں ۔اس دوران مولوی فرید نے چکھڑی بن تا ناگہ ناڑی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ اس پر جلد سے جلد کام شروع کیاجائے ۔انہوں نے بتایا کہ وہاں کسی مقام پر زمین نہ ملنے کی صورت میں کام بند ہے جسے فوری طور پر شروع کیاجائے۔انہوں نے اپیل کی کہ ضلع ترقیاتی کمشنر علاقہ کا خود دورہ کر کے اس تنازعہ کوحل کریں تاکہ اس علاقہ کی ہزاروں کی عوام سڑک رابطہ سے مستفید ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام بھی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی و

تھنہ منڈی میں دکانداروں سے 4200 روپے جرمانہ وصول

تھنہ منڈی//منگل کے روز تحصیل انتظامیہ تھنہ منڈی نے شکایات کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ کی جس دوران خاطی دکانداروں سے 4200 روپے بطور جرمانہ وصول کیاگیا۔تھنہ منڈی میں رمضان المبارک میں دکانداروں کی طرف سے ناجائز منافع خوری پرتحصیل انتظامیہ نے نائب تحصیلدار تھنہ منڈی قمر الدین کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ کی جس دوران خاطی دکانداروں پر جرمانہ عائد کیاگیا۔ ٹیم میں محکمہ امور صافین کے تحصیل سپلائی آفیسر کبیر احمد میر، جونیئر اسسٹنٹ طارق میر، میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے سینٹری انسپکٹر ریاض احمد، محمد فاروق مرزا خلاف ورزی انسپکٹر ،سینٹری سپروائزر حاجی محمد بشیر اور اے ایس آئی محمد اشرف بٹ بھی شامل تھے ۔اس ٹیم نے خان مارکیٹ، مین بازار، عثمان مارکیٹ، بابا لطیف شال مارکیٹ کی چیکنگ کی اورخاطی دکانداروں سے 4200 روپے جرمانہ وصول کیا ۔نائب تحصیلدار نے دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ مرغے، سبزی، گوشت اور

سرنکوٹ کالج میں منشیات کے موضوع پر ورکشاپ منعقد

سرنکوٹ// گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ میں منشیات کے موضوع پر یک روز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ ہیڈ کوارٹر 6 سیکٹر 16 آر آر اور اسلامک فائونڈیشن آف کومنل ہارمنی کے اشتراک سے منعقد ہواجس میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ اس موقعہ پرآرمی افسران اور بلاک میڈیکل افسر سرنکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھی موجو دتھے ۔پروگرام کی صدارت کالج پرنسپل سید مصرف حسین شاہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید وجاہت حسین نے انجام دیئے ۔اس موقعہ پر مشہور ڈاکٹر ابھیشیک چوہان و دیگر مقررین نے کہاکہ منشیات کو ختم کرنے میں علما اکرام اور سماجی کارکنان اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منشیات ہمارے گھروں میں آہستہ آہستہ سرک رہی ہے اوربچوں و نوجوانوںکو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس سے آنے والی نسل کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسے جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کاکہناتھاکہ کئی نوجوان اسی وجہ سے موت کے من

نکاسی کا نظام بند ہونے پر راجوری میں احتجاج

راجوری//سپورٹس اسٹیڈیم راجوری کے نزدیک رہ رہے لوگوں نے نکاسی کا نظام بند ہوجانے پر میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کیا ۔مقامی لوگ راجوری ۔تھنہ منڈی سڑک پر جمع ہوئے اور ٹریفک کی نقل و حرکت بند کرکے میونسپل کمیٹی کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ میونسپل کمیٹی عوامی مسائل پر غیر سنجیدگی اپنارہی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ چند دن قبل کمیٹی کی ایک ٹیم نے علاقہ کا دورہ کرکے سڑک پر پڑی گندگی کو اٹھاکر نالے میں پھینک دیا اور یہ یقین دلایاکہ اس نالے کو دو دنوں میں صاف کردیاجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ اس کے بعد کمیٹی کے اہلکاران نے مڑ کر پیچھے نہیں دیکھا اور بارش کی وجہ سے پانی ان کے گھروں میں داخل ہورہاہے ۔ لگ بھگ آدھے گھنٹے کے بعد ایس ایچ او راجوری اعجاز حیدر موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے معاملہ حل کرنے کا یقین دلاکر احتجاج ختم کروایا ۔  

گھبر گلیرکے دریا پر پل نہ دارد

کوٹرنکہ // بدھل کے گھبر گلیر علاقے کی عوام کو مقامی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کاسامناہے اور خاص طور پر طلباء کو روزانہ نالے کے بیچ سے گزر کر سکول آناجاناپڑتاہے جس دوران انہیں جان کا خطرہ بھی درپیش رہتاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ سکولی بچے روزانہ جان ہتھیلی پررکھ کر عبور و مرور کرتے ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے ۔انہوں نے نالہ پر پل تعمیر کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے ایک بڑی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔نائب سرپنچ ارشد حسین میراورمحمد شریف نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ مڈل سکول گھبر، گورنمنٹ ہائی سکول گھبر، ہائراسکینڈری سکول بدھل اور کئی نجی تعلیمی اداروں میں جانے والے طلباء کو روزانہ نالے کے بیچ سے گزرناپڑتاہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس مقام پر پل تعمیر کیاجائے ۔محمد شریف نے بتایا کہ گزشتہ سال دو سکولی بچیاں نازیہ اختر و روضیہ کوثر اسی نالے کو عبور ک

بشیر ناز کی وفات پر تعزیتی پیغامات

مولانا غلام قادر  پونچھ// ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم اعلیٰ جامعہ ضیاء العلوم پونچھ مولانا غلام قادر نے سابق ممبر قانون سازاسمبلی چوہدری بشیر احمد ناز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ پریس کے نام اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری بشیر احمد ناز اور ان کے والد مرحوم چوہدری فیروزدین اور ان کے پورے خاندان کیساتھ ان کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان خوشگوار یادوں کو بھلا پانا ان کے لئے مشکل ہوگا۔ مولانا نے کہا کہ مرحوم اخلاق و معاملات میں اپنا ایک انفرادی مقام رکھتے تھے اور عوام کیساتھ ان کے ہر غم میں شریک رہنے کو اپنا فرض سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے طویل سیاسی کیرئیر میں مرحوم ناز ؔ نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے بہت سے سیاسی عہدوں پر بھی رہے مگر ہمیشہ انکساری اور ملنسار ی کو اپنا شیوہ بنائے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ سماجی معاملات میں اپنے

مزید خبرں

محکمہ تعلیم کیلئے لمحہ فکریہ  نویں جماعت کے طلباء کوحروف تہجی سکھاناپڑا طارق شال   تھنہ منڈی //سرکاری سکولوں کا نظام اس نہج پر پہنچ گیاہے کہ نویں جماعت کے طلباء کو بھی حروف تہجی سکھاناپڑرہاہے ۔یہ طلباء ایسے وقت میں حروف تہجی سیکھ رہے ہیں جب 3سے 4سال کے بچے کو بھی ان حروف کی پہچان ہوتی ہے اور اسے گھر میں یہ سب کچھ سکھادیاجاتاہے ۔ماڈل بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں زیر تعلیم نویں جماعت کے طلباء کے لئے انگلش اور اردو کے حروف تہجی کی کلاسیں لگائی جارہی ہیں جو محکمہ تعلیم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔سکول میں اس کام کیلئے باضابطہ تین اساتذہ کو مامور کیاگیا ہے ۔ سکول میں سال رواں آٹھویں جماعت پاس کرنے کر کے نویں جماعت میں داخلہ کی غرض سے آنے والے طلباء کا ٹیسٹ لیا گیالیکن اس ٹیسٹ کے دوران پایا گیا کہ گردونواح کے دیہاتوں سے آنے والے طلباء اتنے کمزور ہیں جن کو انگل