تازہ ترین

منجاکوٹ راجوری کے 5دیہات ’ریڈ زون ‘ قرار

سرینگر// صوبہ جموں کے راجوری ضلع کے منجاکوٹ تحصیل میں 3کورونا وائرس معاملات کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے راجوری کے 5دیہات کو ’ریڈزون ‘‘ قرار دیا ہے۔ منجاکوٹ کے 5 دیہات کو ہفتے کے روز ریڈ زون اور اس کے آس پاس کے دیہات کو ’بفرزون‘ قرار دیا گیا ہے۔عہدیداروں نے راجوری کے ضلعی ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ کے جاری کردہ ایک حکم کے حوالے سے بتایا کہ جن دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ، میں سرولا ، دہردھارہ ، منگل نار ، گمبیر مغلن اور کوٹلی شامل ہیں۔منجاکوٹ راجوری سے تعلق رکھنے والے3افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے یہاں کورونا کے مزید کیسز ہونگے کیونکہ متاثرین نے کئی دیگر افراد کو وائرس میں مبتلاء کیا ہوگا ۔آرڈر میں بتایا کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلئے یہ اقدامات کرنا ناگزیر بن گیا ہے ۔ان دیہات سے کوئی بھی شخص نہ تو باہر جاس

پونچھ سیکٹرمیں آر پار گولہ باری سے خوف و دہشت

 سرینگر//پاکستان نے پونچھ کے مینڈھرسیکٹر میںحدمتارکہ پر بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا نے کے علاوہ کئی دیہات پر بھی مارٹرشل گرآئے۔بھارتی افواج نے پاکستان کی گولہ باری کا معقول جواب دیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حدمتارکہ پر پاکستانی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بناکرزوردار گولہ باری کی ،جو تین گھنٹوں تک جاری رہی،جس دوران کئی مارٹر گولے شہری آبادی والے علاقوں میں سماعت شکن دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔دفاعی ترجمان کے حوالے سے سی این ایس نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کافوج نے معقول جواب دیا،تاہم اس گولہ باری سے کسی قسم کاکوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے فوجی چوکیوں کے علاوہ نصف درجن دیہات کو بھی نشانہ بناکر بلا جوازگولہ باری کی۔  

منجاکوٹ تحصیل کو سیل کردیاگیا

راجوری //راجوری کی تحصیل منجاکوٹ کو ہر طرف سے سیل کردیاگیاہے اور نہ ہی باہر سے کسی کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت ہے اور نہ ہی اندر سے کوئی باہر جاسکتاہے ۔ یہ اقدام منجاکوٹ تحصیل سے تعلق رکھنے والے معمر شہری کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کے بعد کیاگیاہے جس کے رابطے میں بڑی تعداد میں دیگر لوگ بھی آئے ہیں جنہیں اب ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ ز میں منتقل کیاجارہاہے ۔تحصیل کو سیل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر راجوری محمدنذیر شیخ کی طرف سے ایک حکم جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے’’انتظامیہ کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے شخص کے رابطے میں آنے والے افراد کی شناخت کرنے کے عمل میں مصروف ہے اس لئے تحصیل کے داخلی اور خارجی راستوں کومکمل طور پر سیل کیاجاتاہے تاکہ متاثرہ شخص کے رابطے میں آنیوالے افراد کی طبی جانچ کی جاسکے ،کیونکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ یہ وائرس کسی دوسرے شخص میں بھی مبتلا ہوا

متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے افراد

ڈاکٹر، وکیل اور پنچایتی نمائندگان بھی شامل    راجوری //گزشتہ رو ز کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے منجاکوٹ کے معمر شہری کے رابطے میں نہ صرف ضلع راجوری میںبڑی تعداد میں لوگ آئے بلکہ جموں اور دیگر مقامات کے کچھ لوگ بھی اس کے رابطے میں رہے ہیں ۔متاثرہ شخص جو ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے ، کے رابطے میں آئے ضلع راجوری کے40افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ دیگرایسے افراد کی شناخت بھی کی جارہی ہے ۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلے میں افرادی قوت اورمشینری کو پوری طرح سے متحرک کیاگیاہے ۔واضح رہے کہ 66سالہ معمر شہری ریٹائرڈ ڈاکٹر ہے جسے جمعرات کی شام کورونا وائرس میں مبتلا پایاگیا۔متاثرہ شخص تبلیغی جماعت سے وابستہ ہے اوراس کے رابطے میں نہ صرف جموں وکشمیر بلکہ بیرون جموں وکشمیر کے لوگ بھی آئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ منجاکوٹ کے شہری کے متاثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی الرٹ جاری کردیاگی

ریاسی کے پہاڑوں پر دوسرے روز بھی برفباری

مہور//ضلع ریاسی کے پہاڑوں پر دوسرے روز بھی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی البتہ بدھ کے شام کو موسم میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔ منگل کی صبح سے ہی ریاسی کے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہورہی تھیں جس کے بعد بدھ شام سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا۔اس دوران ریاسی کے پہاڑوں پر سفید چادر بچھ گئی اورکتاجی،ہون ہنگ،لپری ٹاپ،دیول مرگ،تھائی مرگ،نکن،گڑواس وغیرہ کے پہاڑوں پر تازہ برف گری جس کی وجہ سے یہ پہاڑ سفید دکھائی دے رہے ہیں۔  

پونچھ میں آر پار فائرنگ کا تبادلہ، فوج کا مقامی پورٹر زخمی

پونچھ//ہند وپاک افواج میں سرحدی ضلع پونچھ کے شاہپور سیکٹر میں اتوار کو بھی فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجس کے نتیجہ میں فوج کا پورٹر زخمی ہوا۔اس دوران ہندو پاک افواج نے ایک دوسرے پر خوب گولہ باری کی اوراگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی جانب سے اتوار کو سہ پہر ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا گیاجس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔اس دوران ایک مقامی آرمی پورٹر گولہ باری کی زد میں آکر زخمی ہو گیاجس کی شناخت محمد شوکت ولد محمد شریف کے طور پر کی گئی ہے جسے ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج رکھاگیاہے ۔سرحدی کشیدگی سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایاجارہاہے اور وہ گھروں سے باہر بھی نہیں نکل پارہے ہیں ۔  

۔18 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج

پونچھ +راجوری //کرو ناوائرس کے پیش نظر پیر پنچال میں انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف شکنجہ کسا جارہا ہے جس کے چلتے متعدد تجارتی مراکز بند اور ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔پولیس انتظامیہ کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 10دکانداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران تمام دکانداروں کو جرمانہ عائد کیا گیا اور ان کو ہدایت جاری کی گئی کہ دوبارہ سے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔پولیس کے مطابق اس ڈی پی ا و مینڈھر اورایس ایچ او مینڈھر کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے مینڈھر کے مختلف علا قوں میں ناکوں کے دوران 10مسافرگاڑیوں کو جاری ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو ضبط و ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کیساتھ کیس درج کر لئے ہیں ۔اسی طرح ضلع کی تحصیل سرنکوٹ

مشکوک فضائی نقل و حرکت کے بعد دیگوار میں شدید گولہ باری

پونچھ//پونچھ حد متارکہ کے قریب مشکوک فضائی نقل و حرکت کے دو گھنٹوں بعد ہی پاکستانی افواج نے دیگوار علا قہ میں شدید گولہ باری کی جس کے دوران 82اور 120ایم ایم ماٹر کا استعمال کیا گیا ۔فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ لوگوں نے اپنے آپ کو گھروں میں ہی محصور کر لیا جبکہ اس دوران 2گولے پونچھ قصبہ کے قریب آکر گرے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح6:53 بجے پونچھ کے دیگوار علا قہ میں حد متارکہ کے قریب فضا میں کچھ مشکوک نقل و حرکت نوٹ کی گئی جبکہ اس نقل و حرکت کے دوران دھواں بھی دیکھا گیا ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی افواج کی جانب سے علا قہ میں ’لو آربٹ سیٹیلائٹ ‘(Low Orbit  Satellite)استعمال کیا گیا ہے تاہم اس کے دو گھنٹوں کے اندر ہی پاکستانی افواج کی جانب سے ہندوستانی فوجی چوکیوں و رہائشی علا قوں میں شدید گولہ باری شروع کر دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے پہلے

پاکستان کو کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش

سرینگر//پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر شدید تشویش ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر شدید تشویش ہے ۔انہوں نے کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرکے ضروری سپلائی یقینی بنانے پر زور دیا۔ترجمان نے کہا کہ وزارتِ خارجہ نے کورونا کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک خصوصی سیل قائم کی ہے  جو دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں سے رابطے میں ہے۔

پونچھ میں آر پار گولہ باری | متعدد مکانات کو جزوی نقصان

پونچھ//ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے شاہپور، ،کیرنی، مندھار ، قصبہ کیساتھاساتھ مینڈھر اور منکوٹ سیکٹروں میں گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔گذشتہ روز دیر رات گئے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب حد متارکہ کے شاہپور، ،کیرنی، مندھار اور قصبہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ وقفہ وقفہ سے صبح ہو نے تک جاری رہا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا‘۔ ہند و پاک افواج کے درمیان ہونے والی گولہ باری میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن گولہ باری کی زد میں آئے رہائشی مکانوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ نمبردار امتیاز احم

.کشمیر میں سکولی تعلیم کا کیپکس بجٹ 2019-20

سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے روا ںمالی سال 2019-20کے دوران سکولی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے مثالی حصولیابی سے درس وتدریس کے کام میں نمایاں بہتری لائی ہے۔سکولی تعلیم کے فروغ میں تیزی سے کامیابی کے اہداف حاصل کئے جارہے ہیں۔ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے آفیسرا ن کی ایک میٹنگ آج ناظم تعلیم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میںچیف انجینئر آر اینڈ بی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور محکمہ صحت عامہ کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ تعلیم کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ کیپکس بجٹ 2019-20کے تحت اوبجیکٹ ہیڈس کے تحت اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے لئے 50اے سی آرز پر کام شروع کیا گیا جس میں سے10اے سی آر ز مکمل کئے گئے۔4تکمیل کے قریب ہیں جب کہ 36تکمیل کے مختلف مراحل میںہیں۔اس مقصد کے لئے 707.55لاکھ روپے مختص کئے گئے اور509-71لاکھ روپے واگذار کئے گئے۔اس رقم میں سے ا

پونچھ میں حد متارکہ پر گولہ باری سے شہری زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کی علی الصبح  ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے۔مضروب شہری کی شناخت محمد رفیق ساکن ملک پور مینڈھر کے بطور ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں ایل او سی پر ہفتہ کی علی الصبح پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں محمد رفیق نامی ایک شہری زخمی ہوا۔ انہوں نے بتا یا کہ مضروب شہری کو فوری علاج ومعالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا۔دریں اثنا ایس ایچ او مینڈھر طاہر یوسف خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر محمد رفیق صبح قریب چار بجے اپنے گھر کے باہر نماز فجر کی ادائیگی کے لئے وضو کررہا تھا جب گولی اس کے ران میں پیوست ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل افسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خ

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی

 سرینگر //سرکاری حکم نامہ پر عمل کرتے ہوئے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ،راجوری نے جمعرات کو تدریسی عمل کو 31مارچ تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ۔یونیورسٹی حکام کے مطابق تاہم کالج میں لئے جا نے والے امتخانات شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ۔حکام نے اساتذہ کو ڈیوٹیوں پر حاضر رہنے کی تلقین کی ہے ۔  

مڈل سکول کیری کی حالت ابتر،2014سے مرمت نہ ہوسکی

  پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی حد متارکہ کے قریب واقع گاوں کیرنی کے گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے جو اسکول میں زیر تعلیم 97ویں کمسن طلبا ء کے لئے بہت خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے۔یہ اسکول جس میںزیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچے پڑھتے ہیں تاہم عمارت کی شکستہ حالت کی وجہ سے بچوں کا مستقبل اور ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول کی عمارت کی حالت انتہائی خراب ہے اور مرمت نہ ہونے کے باعث عمارت مخدوش ہوچکی ہے۔سکول ہیڈ ماسٹر فرید حسین شاہ نے بتایا کہ 2014میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اسکول کی عمارت زمین میں 4فٹ دھنس گئی تھی،اس دوران عمارت کا اگلا حصے کے لینٹر کے نیچے سے پیلر ٹوٹ گئے تھے جس کے بعد انہوں نے لکڑیوں سے اس لینٹر کو روک رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں پچھلے سال110طالب علم داخل تھے لیکن اس بار صرف 97ویں ہیں جس کی اصل وجہ ع

راجوری : 1745 انفرادی اور 147 کمیونٹی بنکرتیا رہو نگے

 راجوری//سرحدی ضلع راجوری میںمالی برس 2018-19 کے دوران دستیاب 24452.52 لاکھ روپے میں سے اب تک 23900.59 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ سال 2019-20 کیلئے 19893.55 لاکھ روپے کا مالی منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ حد متارکہ کے قریب لوگوں کیلئے  1745 انفرادی اور 147 کمیونٹی بنکرتیا ر کئے جائے گئے ۔ان خیالات کا اظہار ضلع حکام نے ریاستی گورنر کے مشیروں کو ترقیاتی پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر کے مشیروں کے وجے کمار ، کے کے شرما اور کے سکندن کی جانب سے منعقدہ جائزہ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو ، ڈپٹی کمشنر راجوری اعجاز اسد اور پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک پاور پوائنٹ پرذنٹیشن کے ذریعے صحت ، بجلی ، صحت عامہ ، تعمیراتِ عامہ ، تعلیم ، زراعت اور باغبانی محکموں میں حاصل کئے گئے اہداف کے بارے میں تف

مغل شاہراہ پر بنائے گئے عارضی بیت الخلاء

  مینڈھر//ضلع انتظامیہ پونچھ کی طرف سے تاریخی مغل شاہراہ پرتعمیر کر دہ بیت الخلاء میں پانی ودیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مسافروں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی جگہوں پر ایسے بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں جہاں پر پانی کا نام ونشان ہی نہیں جبکہ انتظامیہ سے صرف عارضی بیت الخلاء تعمیر کر کے صر ف بورڈ نصب کر دئیے ہیں لیکن ان بیت الخلا ء میں پانی ودیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہی نہیں رکھی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان عارضی تعمیرات میں صفائی ستھرائی کا فقدان پایا جاتا ہے ۔لوگوں نے متعلقہ محکمہ او رضلع انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن یہ دعوے صرف کاغذوں تک ہی محدور رہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے تاریخ مغل شاہرا ہ پر باتھ روم بنانے کا پلان تو بنالیا لیکن لاکھ

درہال میں موسلا دھار بارشیں

  کوٹرنکہ //حالیہ دنوں میں تحصیل درہال میں ہوئی موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی تعمیراتی ڈھانچے اور رہائشی مکانات بھی خطرے کی زد میں آگئے ہیں ۔تحصیل کے ڈوڈاج تاہل تاک میں 3کلو میٹر سڑک گزشتہ کئی برسوں سے مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں صرف آدھہ کلو میٹر سڑک کی کٹائی کی گئی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس وقت مقامی لوگوں کی زمینوں او ر رہائشی مکانات کونقصان پہنچ رہا ہے ۔حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے مذکور سڑک پر پسی گرآنے کی وجہ سے محمد رفیق ولد محمد بشیر ،محمد جمیل ولد محمد بشیر ،بدر حسین ولد محمد بشیر ے رہائشی مکانات خطرے کی زد میں آگئے ہیں ۔تبریز نامی ایک مقامی

دور جدید میں گائوں قصبہ کیرنی کے عوام بنیادی سہولت سے محروم

  پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے حدِ متارکہ کے قریب کے علاقے قصبہ اور کیرنی کے عوام دور جدید میں سڑک کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں گزشتہ حکومتوں کی طرح گورنر انتظامیہ نے بھی عوام کو وعوں کیساتھ ساتھ یقین دہانیاں کروائی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی طلباء اور عام لوگوں مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ کیرنی اور قصبہ کی عوام نے بتایا کہ رابطہ سڑک نونو بانڈی تا انڈیا گیٹ کی خستہ حالت کی وجہ سے وہ لوگ کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہند و پاک افواج میں جنگ بندی کے دوران ہونے والی گولہ باری کی زد میں سب سے زیادہ کیرنی اور قصبہ کے لوگ آکر کے متاثر ہورہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کو کوئی سہولیات فراہم نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کی سڑک اور دیگر مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔لوگوں نے الزام لگایا کہ ان کے علاقوں میں ابھی تک بینکروں کی تعمیر نہیں ہوئی

پی ڈی پی کارکنوں نے پیپلز موئو منٹ میں شمولیت اختیار کرلی

  کوٹرنکہ//اسمبلی حلقہ درہال بدھل میں کئی پی ڈی پی کارکنوں نے جموں وکشمیر پیپلز موئو منٹ میں شمولیت اختیار کرلی ۔نئے کارکنوں کا استقبال کرنے کیلئے پارٹی کنو نیئر محمد فاروق انقلابی کی موجود گی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد کارکنوں نے شرکت کی ۔اس دوران پی ڈی پی کی پالیسیوں سے تنگ آکر محمد شکیل بیگ ،محمد یوسف پروانہ ،یاسر بیگ ،رنجیت کمار ودیگران نے جموں وکشمیر پیپلز موئومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی ۔نئے شمولیت اختیارکرنے والے کارکنوں نے پی ڈی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی حلقہ کی عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں کیا گیا ہے جبکہ پارٹی لیڈران کے منصوبوں سے تنگ آکر انہوں نے نئے تنظیم میں شرکت کر لی ہے ۔جموں وکشمیر پیپلز موئو منٹ کے کنونیئر فاروق انقلابی نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہوگی

گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں کلاسوں کا افتتاح کر دیا گیا

  راجوری//ریاستی انتظامیہ کی جانب سے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں کلاس ورک کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔راجوری میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گور نر کے مشیر کے وجے کمار کی جانب گورنر کے صلاحکار کے کے شرما اور کے سکندن ، صحت و طبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو وودیگران کی موجود گی میں کالج کا افتتاح کیا گیا ۔اس موقعہ پر ایم ایل سی وبود گپتا ، ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد، ایس ایس پی یگل منہاس اور جی ایم سی کے پرنسپل کلدیپ سنگھ کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے ۔ اپنے استقبالیہ خطبے میں جی ایم سی کے پرنسپل نے کہا کہ پروجیکٹ کیلئے 139 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میںڈیجیٹل لائبریری کے قیام اور کیمپس کو وائی فائی بنانے کا عمل جاری ہے ۔ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے ایم بی بی ایس کیلئے داخلہ لینے والے طالب علموں اور کالج