تازہ ترین

!کہیں بوسیدہ لائنیں،کہیں جوڑ کھلے تو کہیں پائپیں ہی چوری، تھنہ منڈی میں آب رسانی نظام کا حال بے حال

راجوری// ضلع راجوری میں پانی سپلائی اورمحکمہ پی ایچ ای کاڈھانچہ زبوں حالی کاشکارہے جس کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات سے دوچارہوناپڑرہاہے۔تھنہ منڈی علاقہ کی پنچائت کھنیالکوٹ کے نجار محلہ کیلئے محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے بچھائی گئی پائپ لائنوں کے جوڑکھلے پائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کے گھروں میں گندہ پانی سپلائی ہونے پرلوگوں نے سوال اٹھائے ہیں اورمحکمہ پی ایچ ای کے ملازمین پرغفلت برتنے کاالزام عائد کیاہے۔بتایاجاتاہے پائپوں کے قریب غلاظت کے ڈھیر ہوتے ہیں اورپائپوں کے جوڑکھلے ہونے کی وجہ سے سپلائی کے دوران گندگی ان میں چلی جاتی ہے اوریہ بات محکمہ کے ملازمین کے نوٹس میں متعددبارلوگوں نے لائی لیکن محکمہ کے ملازمین یہ بات تسلیم ہی نہیں کرتے ہیں کہ جہاں پائپوں کے جوڑکھلے ہوئے ہیں وہاں گندگی کے ڈھیرہیں۔اسی طرح تھنہ منڈی کے علاقہ منگوٹہ پنچائت اے میں محکمہ کی طرف سے لگائی گئی پائپئں اچانک چور

مینڈھربلاک کی دوپنچایتوں کوبالاکوٹ کیساتھ جوڑنے کافیصلہ

مینڈھر//مینڈھر بلاک کی دو بڑی پنچائتوں کو بالاکوٹ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے کھانڈی گلہوتہ اور کانگڑہ گلہوتہ پنچائتوں سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں،پنچوں اور کئی معزز لوگوں نے گورنر انتظامیہ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس سلسلے میں علاقہ کے معززین بشمول اس سلسلہ میں سرپنچ کانڈی گلہوتہ نیاز خان،سابقہ سرپنچ ماسٹر صدیق خان،بابو محمد شریف،سابقہ سرپنچ ماسٹر سابر خان،سابقہ نائب سرپنچ افتاب حسین شاہ،محمد شریف منہاس،نسار حسین شاہ،ذاکر خان،محمد جاویر خان،محمداکبر خان وغیرہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کئی سال تک ہمارے لوگوں سے نا انصافی ہوتی رہی،انہوں نے کہاکہ با لاکوٹ ایک ایسا بلاک ہے جو گلہوتہ کے ساتھ لگتا ہے اور ان کا دفتر بھی گلہوتہ میں واقع ہے لیکن کانگڑہ گلہوتہ اور کانڈی گلہوتہ کے ساتھ کئی سالوں تک نا انصافی ہورہی تھی جسکاازالہ گورنر انتظامیہ نے ایک اہم فیصلہ کرکے کیاہے ۔ان

ہاڑی سرنکوٹ میں خاتون کی پراسرارموت

سرنکوٹ//جموں وکشمیرپولیس نے سرنکوٹ کے ہاڑی گائوں میں ایک 35سالہ خاتون فاطمہ بی زوجہ نصیرحسین کی پراسرارحالات میں موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ہاڑی جوپولیس سٹیشن سرنکوٹ کی حدودمیں آتاہے نے خاتون کی موت کامعاملہ درج کرلیاہے اوراس کی نعش کاپوسٹ مارٹم مقامی ہسپتال سے کروایاہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے سلسلہ میں سی آرپی سی 174 کے تحت تحقیقات شروع کی ہے۔بتایاجاتاہے کہ پراسرار موت کامعاملہ گھریلوتشددسے تعلق رکھتاہے اورپولیس ملوث افرادکے خلاف کاروائی عمل لانے کیلئے سنجیدگی سے تحقیقات کررہی ہے۔  

مڈل سکول چنڈیال اورہائی سکول سنگیوٹ کادرجہ بڑھانے کامطالبہ

مینڈھر//بالاکوٹ بلاک کی چنڈیال سنگیوٹ پنچائت کی خاتون سرپنچ نے مڈل سکول چنڈیال کادرجہ نہ بڑھانے پرگورنر انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کااظہارکیاہے۔اس سلسلے میں جاری پریس بیان میں چنڈیال سنگیوٹ کی خاتون سرپنچ شمیم اخترنے کہاکہ چنڈیال،سنگیوٹ کا علاقہ دور دراز پہاڑی پر واقع ہے اوریہاں کے بچوں کیلئے علاقہ کے مڈل سکول کادرجہ بڑھایاجاناضروری تھا۔سرپنچ نے کہاکہ یہاں کے بچے ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے طویل مسافت طے کرکے ہائی سکول کی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔انھوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مڈل سکول چنڈیال1975میں مڈل سکول قائم ہوا تھا جو آ ج تک مڈل سکول ہی ہے اور اس کے ارد گرد پندرہ پرائمری سکول ہیں جن سے تعلیم حاصل کرکے مڈل سکول چنڈیال میں داخلہ لیتی ہے اورپھرآٹھویں میں بھاری تعدادپاس ہوکرنویں جماعت کی تعلیم کیلئے لمبی مساطت طے کرکے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہو

ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی معاملہ درج ،ڈرائیورگرفتار

راجوری//جموں وکشمیرپولیس نے ٹریک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والے ایک ڈرائیورکے خلاف معاملہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوراجوری اعجازحیدرکی قیادت میں ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مہم چلائی جس کے تحت ایک ٹاٹاسومو زیرنمبری JK11A-2186 جوکوٹ دھڑا سے راجوری کی طرف جارہی تھی کوروکاجس میں بڑے پیمانے پراوورلوڈنگ کی گئی تھی۔پولیس نے ڈرائیورکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے کیخلاف معاملہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔پولیس نے موقعہ پر گاڑی کوضبط کیااوراس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 112/2019 زیردفعات 279/336 آرپی معاملہ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔  

جماعت اسلامی پر پاپندی مداخلت فی الدین: پیپلز مومنٹ

راجوری//جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جماعتِ اسلامی پر پابندی عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مداخلت فی الدین قرار دیا ہے۔ سینئر حریت رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیرمین میر شاہد سلیم نے یہاں جاری ایک پریسبیان میں کہا کہ جماعت اسلامی جموں کشمیر کی سب سے بڑی مذہبی اور فلاحی تنظیم ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے دعوت و تبلیغ کے علاوہ ریاست کے طول وعرض میں ہزار ہا غریب اور مفلوک الحال طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور اس جماعت کی جانب سے قائم کردہ اداروں سے ہزاروں طلباء  اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبۂہائے حیات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نئی دہلی کی جانب سے جماعت کو نشانہ بنانا اس تہذیبی یلغار کا حصہ معلوم ہوتا ہے جس کے تحت نئی دہلی یہاں کی مذہبی اور تہذیبی شناخت پر گہری چوٹ کرنا چاہتی ہے۔میر

راجندرسنگھ کاتعلق کس تنظیم سے ہے، اس کے آقاکوبے نقاب کیاجائے ؟

سرنکوٹ//پولیس سرنکوٹ تھانہ میں حال ہی میں تعینات ہوئے پولیس افسران نے ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں عوام کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا جس کی قیادت ایس ڈی پی او سرنکوٹ کرشن سنگھ نے کی۔اس دوران اجلا س میںایس ایچ او سرنکوٹ انل کمار اور دیگرپولیس افسران بھی موجودتھے۔اس دوران لوگوں نے عوامی مسائل اُجاگرکیے ۔علاقہ کے معززین  طارق منہاس حمید منہاس ،بشیر پسوال ،بشیر خان خٹک، عزیز مرزا، میونسپل صدر ممتاز احمد بجاڑ، سرپنچ ہاڑی سکندر نورانی، چوہدری نظیر احمد بیوپار منڈل صدر، خوشدیو ورما اظہر منہاس ،مطلوب بخاری، سنجے کیسر عبد الحمید خان ،محمود خواجہ وغیرہ نے خیالات کااظہارکیا۔مقررین نے چندروز پہلے فوج کی بھرتی کے دوران راجندرسنگھ نامی شخص کے قبضہ سے گرنیڈبرآمدہونے کے واقعہ پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ گرفتاری کو لگ بھگ تین دن ہو چکے ہیں ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ کس جماعت سے تعل

مزید خبریں

 کوٹرنکہ میں تاجروں وڈرائیوروں کیلئے بیداری پروگرام منعقد نیوز ڈیسک کوٹرنکہ // جموں و کشمیر پولیس نے مندرگالہ کوٹرنکہ میںتاجروں اور ڈرائیوروں کیلئے بیداری پروگرام کاانعقاد کی جس میں انہیں قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس دوران پروگرام کاانعقاد ایس ایچ او کنڈی مستاج احمد کی قیادت اورایس ڈی پی اوپرنومہاجن کی نگرانی میں کیاگیاتھا ۔اس موقعہ پر شرکاپرقانون اورقواعدوضوابط کواپنی زندگی میں لانے کیلئے زوردیاگیا۔اس موقعہ پر ٹریفک قوانین پرمفصل روشنی ڈالی گئی ۔پولیس نے لوگوں سے امن عامہ کی بحالی کیلئے تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ تاجروں اورڈرائیوروں کاسماج میں اہم کردار ہے ۔انہوں نے شرکاسے پالی تھین کے استعمال سے پرہیزکرنے کی بھی تلقین کی۔     ڈگری کالج پونچھ میں ’اختراعی خیالات کاتبادلہ ‘موضوع پرپروگرام  نیوز ڈیسک پونچھ//گاندھی