تازہ ترین

موت کے 7ماہ بعد نعش وطن بھیجنے کا امکان

راجوری //سات ماہ قبل نوشہرہ حد متارکہ پر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے شہری کی نعش کو واپس وطن بھیجنے کی کوشش شروع کی گئی ہیں اوراس سلسلے میں پولیس اور فوج کی اپیل پر انتظامیہ نے قبر کشائی کی  ۔واضح رہے کہ 23جولائی 2018کو موہڑہ کمپلا علاقے میں حد متارکہ کے نزدیک ایک شخص کو مردہ حالت میں پایاگیاجس کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے اسے شناخت کیلئے رکھاگیا جبکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ نوشہرہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 147/2018کا کیس درج کرکے تحقیقات بھی شروع کی گئی ۔ذرائع کاکہناہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود نعش کی شناخت نہیںہوپائی اور پھر اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے مذہبی سکالر کے سپرد کیاگیا اور نعش نوشہرہ کے ایک قبرستان میں دفن کردی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ بعد میں تحقیقات کے دوران اس کی شناخت محمد ارشدولد محمد شبیر ساکن کوٹلی گجراں کے طور پر ہوئی ۔ذرائع نے

دیرہ گلی روڈ 17 روز سے بند

تھنہ منڈی// راجوری اور پونچھ کو آپس میں ملانے والی متبادل روڈ براستہ دیرہ گلی گزشتہ 17 روز سے بند ہے۔ حالیہ برف باری کے دوران گرنے والے سبز درخت گریف حکام کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔دیرہ گلی ایک صحت افزا مقام ہے جو تھنہ منڈی سے صرف 11 کلو میٹر کی دوری پرواقع ہے۔یہ روڈ ضلع پونچھ کیلئے ایک متبادل اوربفلیاز سرنکوٹ وتھنہ منڈی کے درمیان واحد رابطہ ہے۔بفلیاز، سیالاں، بہرام گلہ،چنڈی مڑھ اور ڈوگراں کے عوام کیلئے اس سڑک پر سفر کرنا نہایت ہی آسان ہے نہیں تو انہیں پہلے بھمبر گلی اور پھر وہا ں سے راجوری سے ہوکر تھنہ منڈی پہنچناپڑتاہے ۔ حالیہ برف باری سے دیرہ گلی کے مقام پر پانچ سے چھ فٹ برف جمع ہوئی جس دوران کئی درخت بھی ٹوٹ کر سڑک پر گر گئے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بحال نہیں کی جاسکی ہے۔ سنیچر کے روز گریف حکام نے اس سڑک سے برف ہٹانے کا کام جاری رکھا لیکن چند کلو میٹر سے

سنگیوٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مینڈھر //مینڈھر کا سنگیوٹ علاقہ برفباری کے بعد اب تک منقطع ہے اور اس علاقے کو جانے والی کچی سڑک ابھی تک برف کے نیچے ہی دبی ہوئی ہے جبکہ بجلی کی سپلائی تین روز کے بعد بحال کی گئی ہے ۔ سڑک بند رہنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کاسامناہے اور انہیں کئی کلو میٹر کاسفر پیدل طے کرناپڑتاہے ۔مقامی سرپنچ مختیازخان نے بتایاکہ علاقے کو جانے والی سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے اور اس پر ابھی تک برف جمع ہے ۔انہوں نے کہاکہ برف صاف ہونے کے بعد بھی پھسلن کی وجہ سے اس پر گاڑیاں نہیں چل پائیں گی اور لوگوں کو مزید کئی دنوں تک مشکلات کاسامنارہے گا۔ سرپنچ کے مطابق سنگیوٹ کے لوگوں کیلئے یہی ایک واحد سڑک رابطہ کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی مرمت کی جائے اور اسے پختہ تعمیر کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بجلی بھی تین روز تک بند رہی جو سنیچر کے روز ہی بحال کی گئی ہے ۔  

پولیس افسر ان نے برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کاجائزہ لیا

منڈی//ڈ ی ایس پی ہیڈ کوارٹر پونچھ محمد نواز کھانڈے نے تحصیل منڈی کے لورن اور ساوجیاں علاقوں کا دورہ کرکے برف باری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ ایس ایچ او لورن شکیل احمد اور ایس ایچ او ساوجیاں محمد شفیع خان بھی تھے۔اس دوران پولیس افسران نے عوامی وفود سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔مقامی لوگوں نے انہیں بتایاکہ بجلی وپانی اور دیگر ضروریات زندگی کی قلت پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لورن اور ساوجیاں میں بھاری برف باری کے باعث بجلی نظام بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور دونوں جگہوں کا طبی نظام بھی متاثر ہے۔انہوں نے کہاکہ راشن کی بھی قلت پائی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کئی علاقوں سے برف نہیںہٹائی گئی ۔اس دوران پولیس افسران نے یقین دلایاکہ مسائل کا حل کیاجائے گا۔نواز کھانڈے نے عوام پر زور دیاکہ وہ ائورلوڈ گاڑیوں میں سفر نہ کریں کیونکہ کہرا ہونے سے حادثہ ہوسکتاہے ۔بعد ازآں انہوںنے پولی

بسنت رتھ کادورہ ٔ پونچھ

پونچھ //غیر سرکاری تنظیم یشن کی جانب سے پونچھ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب زنانہ پارک پونچھ میں منعقد کی گئی جس میں پونچھ کے معزز شہریوں کے علاوہ اسکولی طلبااور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پولیس آفیسر بسنت کمار رتھ (آئی پی ایس ) جنرل ہوم گارڈ/ سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف   مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔اس دوران مقررین نے رتھ کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے عہدے سے انصاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت آئی جی پی ٹریفک جس طرح پوری ریاست میں ٹریفک نظام کو سدھارا گیا اس کیلئے جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگرچہ انہیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ایک پہاڑ کی طرح ان مشکلات کا سامنا کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر جیسے حساس علاقہ میں جہاں انہوں نے وہ کارنامے دکھائے کہ وہاں کے لوگوں نے خصوص

نئے صوبے کی تشکیل میں خطہ پیر پنچال کو نظرانداز کرنے پر مقامی سیاسی و سماجی تنظیمیں سیخ پا

سرینگر// سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے لداخ کو الگ انتظامی صوبے کا درجہ دینے کی تازہ اور گرم بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ پیر پنچال اور وادی چناب کو الگ انتظامی صوبے کادرجہ حاصل کرنے کے لئے وہاں کے لوگوں کو ایک عوامی تحریک شروع کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الگ انتظامی صوبے کا درجہ حاصل کرنے کے لئے پیر پنچال اور وادی چناب کے لوگوں کو عوامی سطح پر ایک تحریک شروع کرنی چاہئے اور کسی بھی سیاسی پارٹی کوجھوٹے وعدے کرکے اس معاملے پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پیر پنچال اور وادی چناب کو اپنی مخصوص جغرافیائی پوزیشن اور ریاستی راجدھانی سے کافی دوری پر واقع ہونے کے پیش نظر الگ انتظامی صوبے کا درجہ دیا جانا چاہئے۔ لداخ کو الگ انتظامی صوبے کادرجہ دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’&rs

سڑک حفاظتی ہفتہ کی اختتامی تقریب

پونچھ//تیسویں سڑک حفاظتی ہفتہ کی اختتامی تقریب ٹی آر سی پونچھ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے کی۔اس موقعہ پر ایس ایس پی پونچھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے آر ٹی او پونچھ نے شرکت کی۔اس دوران مختلف سر کاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبانے ٹریفک قوانین کے متعلق ’’سڑک سرکشا جیون رکشا‘‘کے عنوان سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ حادثات پر قابو پانے کیلئے ہر ایک شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثات تبھی پیش آتے جب لوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے کہا کہ بچوں نے اپنی تقاریر میں اہم پیغام دیاہے اور اس پر عمل کیاجائے تو حادثات سے بچاجاسکتاہے۔آخر پر ڈپٹی کمشنر کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں نظامت

منڈی میں سہ روزہ مجالسِ فاطمیہ کا اہتمام

منڈی//ہر سال کی طرح امسال بھی تحصیل منڈی کے صدر مقام میں انجمن تنظیم المومنین کی جانب سے سہ روزہ مجالسِ فاطمیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کے متعدد علاقہ جات سے عزاداروں نے شرکت کی ۔ان مجالس کا اہتمام ہر سال ماہ جمادیالثانی میں حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شہادت کی مناسبت سے کیاجاتاہے ۔اس مرتبہ مجالس میں مولانا سید اقرار حیدر زیدی نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے آخری پیغمبرؐ نے ارشاد فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کاٹکڑا ہے جس جس نے اس کو اذیت دی اس اس نے مجھے عزیت پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہراؑ کی زندگی دنیا بھر کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،خواتین کو چاہیے کہ وہ ان کے بتائے ہوئے فرموداد پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ بے شک حضرت مریم زمانے کی عورتوں کی سردار تھیں مگر حضرت فاطمہ زہرا ؑدونوں عالمین کی خواتین کی سردار ہیں۔ انہوں نے ک

مزید خبرں

پونچھ میں او بی سی طبقہ کا اجلاس ،طلباء کیلئے وظائف اور ہوسٹلوں کا مطالبہ حسین محتشم    پونچھ//او بی سی طبقہ کی تنظیم کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر نذیر احمدمنعقد کیا گیا۔ اس موقعہ پرمقررین نے اس بات پر سخت برہمی کا اظہارکیاکہ ان کے بچوں کو نہ ہی وظائف دیئے جاتے ہیں اور نہ ہی کہیں ہوسٹل کی سہولت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنچایتی انتخابات میں ہر طبقہ کے لئے یہاں تک کہ خواتین کے لئے سیٹیں ریزرور کی گئیں مگر او بی سی طبقہ کونظرانداز کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل سی کے لئے ہر طبقہ سے تین تین افراد کو لیا جاتا ہے لیکن ابھی تک او بی سی کوایوان بالا میں کوئی نمائندگی نہیں ملی ۔ان کاکہناتھاکہ سروے کرواکر طبقہ کی آبادی کے حساب سے اس کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ہوسٹلوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بچوں کو سکولوں میں ریزرویشن دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ وہ گورنر کے پہاڑی طبقہ کو ری