تازہ ترین

پہاڑوں پر تازہ برفباری ،نشیبی علاقوں میں بارش ، دیرہ گلی اور لورن سڑکیں بند

 راجوری+منڈی //ریاست سمیت راجوری پونچھ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش ہونے سے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آئی ہے ۔راجوری پونچھ کے تمام پہاڑی علاقوں میںبرفباری ہوئی جبکہ نچلے علاقوں میں بارش ہورہی ہے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری تھا ۔اس دوران راجوری کے کوٹرنکہ درہال،تھنہ منگ، بدھل و دیگر بالائی علاقوں اور پونچھ کے منڈی ، سرنکوٹ ، بفلیاز و دیگر علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ باقی تمام نچلے علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں ۔برفباری کے باعث تھنہ منڈی۔سرنکوٹ براستہ دیرہ گلی روڈ اورمنڈی ۔لورن سڑک ٹریفک کیلئے معطل ہوگئی ہیں ۔یہ دونوں سڑکیں حالیہ برفباری کے دوران بھی بندہوگئی تھیں جن پر برف ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال کیاگیاتھا۔اس دوران راجوری پونچھ دونوں اضلاع میں کئی گائوں دیہات کی بجلی سپلائی بھی منقطع ہوئی ہے ۔تاہم کسی بھی طرح کے جان

پہاڑوں پر تازہ برفباری ،نشیبی علاقوں میں بارش ،دیرہ گلی اور لورن سڑکیں بند

راجوری+منڈی //ریاست سمیت راجوری پونچھ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش ہونے سے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آئی ہے ۔راجوری پونچھ کے تمام پہاڑی علاقوں میںبرفباری ہوئی جبکہ نچلے علاقوں میں بارش ہورہی ہے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری تھا ۔اس دوران راجوری کے کوٹرنکہ درہال،تھنہ منگ، بدھل و دیگر بالائی علاقوں اور پونچھ کے منڈی ، سرنکوٹ ، بفلیاز و دیگر علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ باقی تمام نچلے علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں ۔برفباری کے باعث تھنہ منڈی۔سرنکوٹ براستہ دیرہ گلی روڈ اورمنڈی ۔لورن سڑک ٹریفک کیلئے معطل ہوگئی ہیں ۔یہ دونوں سڑکیں حالیہ برفباری کے دوران بھی بندہوگئی تھیں جن پر برف ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال کیاگیاتھا۔اس دوران راجوری پونچھ دونوں اضلاع میں کئی گائوں دیہات کی بجلی سپلائی بھی منقطع ہوئی ہے ۔تاہم کسی بھی طرح کے جانی نقصا

سیاحوں کی لورن ساوجیاں آمد

منڈی//ریاست کے مختلف مقامات کے ساتھ تحصیل منڈی میں بھی تازہ برف باری ہوئی جس کو دیکھ کر لطف اندوز ہونے کے لئے مختلف دور دراز علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سنیچر کو منڈی کے بالائی علاقے لورن اور ساوجیاں کا رخ کیا ۔ضلع پونچھ کے قرب و جوار اور دور دراز کے علاقہ جات کے علاوہ ضلع راجوری سے بھی کثیر تعداد میں لوگ منڈی کے علاقہ لورن اور ساوجیاں پہنچے تھے جو قدرت کے مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔ ان سیلانیوں کاکہناہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا یہاں آنا خود میں ایک بڑی بات ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سیاحت کے حوالے سے اس علاقہ کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ آنے والے سیاحوں میں مزید اضافہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پہنچ کر واپس جانے کا دل ہی نہیں کرتا اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ مقامات کشمیر کے مشہور خوبصورت مقامات کے برابر ہے ۔تحصیل منڈی کے مقامی لوگوں

سائیکلنگ کو ہری جھنڈی دکھائی گئی

راجوری//راجوری کے پلمہ علاقے سے رومیو فورس کے میجر جنرل پی ایس باجواہ نے سائیکلنگ کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا ۔فوج کے مطابق اس سائیکلنگ میں  فوج ، سیول انتطامیہ ، سی آر پی ایف اورشہریوں نے بھی حصہ لیا ۔اس سائیکلنگ کے ذریعہ پلمہ سے نگروٹہ کا 170کلو میٹر کا سفر دو روز میں طے کیاجائے گا۔اس دوران 51افراد نے اس ریس میں شرکت کی ۔

بارڈرایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیاگیا

پونچھ //ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام(بی اے ڈی پی )کا جائزہ لیاگیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی عبدالحمید ، اے سی ڈی ، سی پی او ، ایگزیکٹو انجینئران محکمہ بجلی ، پی ایچ ای و محکمہ تعمیرات عامہ ، سی ایم او ، سی ای او ، ڈی پی او اور بلاک ڈیولپمنٹ افسران بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیاکہ وہ اس پروگرام کے تحت سرحدی علاقو ں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں ۔میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی و لوگوں کو ہینڈ پمپوں کے ذریعہ صاف پانی فراہم کرنے پر زور دیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بی اے ڈی پی کے تحت بجلی ، پانی ،بینکروں ودیہی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں دیواربندی کے کام ، سکل ڈیولپمنٹ پروگرام اور دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اہداف م

تھنہ منڈی میں بجلی کے ٹرانسفارمر غیر محفوظ

تھنہ منڈی //محکمہ بجلی کی طرف سے نصب کئے جانے والے ٹرانسفارمر غیر محفوظ ہوتے ہیں جن سے ہمیشہ انسانی جانوں کو خطرہ لاحق رہتاہے ۔تحصیل تھنہ منڈی کے بیشتر علاقوں میں نصب کئے گئے بجلی ٹرانسفارمر غیر محفوظ ہیں جنکے ساتھ لگی ہوئی تاریں نیچے لٹک رہی ہوتی ہیں ۔کئی ٹرانسفارمر سڑکوں کے نزدیک واقع ہیں ۔ تھنہ منڈی کے راجدھانی، چھڑنگ، پرانہ تھنہ وغیرہ میں لگائے گئے بجلی ٹرانسفارمر عام راستوں کے قریب لگا ئے گئے ہیں جہاں سے ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں اور اسکولی بچوں کا گزر ہوتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی سوبھاگیہ سکیم کے تحت کروڑوں روپے خرچ کر رہا ہے لیکن نصب شدہ بجلی ٹرانسفارمروں کی کوئی خبر نہیں۔ان کاکہناہے کہ محکمہ بجلی کے اہلکاروں کو کئی مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ایسے غیر محفوظ بجلی ٹرانسفارمرز کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جائے تاکہ جانی نقصان سے بچایا جاسکے۔ محکمہ بجلی ک

پمروٹ میں پیر متو کا سالانہ عرس منایاگیا

سرنکوٹ //سرنکوٹ کے پمروٹ علاقے میں مقبول حسین شاہ عرف پیر متو ؒکا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں خراب موسم کے باوجودراجوری پونچھ اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔اس دوران عقیدتمندوں نے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا اور دعائیں مانگیں ۔اس موقعہ پر علما نے صوفیائے اکرام کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جہاں ان اولیاء نے ترویج اسلام میں اہم رول ادا کیا وہیں لوگوں کی ہر جگہ رہنما ئی بھی کی اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے پیر متو ؒکے حالات زندگی اور ان کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ اولیاء اللہ نے اسلام کی صحیح ترجمانی کی اور حقیقی چہرہ پیش کیا ۔عرس کی تقریب گدی نشین و سابق وزیر سید مشتاق بخاری کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔ اپنے خطاب میں مشتاق بخاری نے سبھی کا شکریہ اد اکرتے ہوئے اسلام

مزید خبرں

اساتذہ مہاتما گاندھی نریگا کے کاموں میں بھی شریک ضلع انتظامیہ کا سخت کارروائی کا انتباہ  سمت بھارگو   راجوری //ضلع انتظامیہ پونچھ نے سختی سے اس بات کا انتباہ جاری کیاہے کہ اگر کوئی بھی ٹیچر مہاتماگاندھی نریگا کے کاموں میں ملوث پایاگیاتو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج اورمحکمہ تعلیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی ٹیچر نریگا کاموں کی عمل آوری میں ملوث نہ ہو ۔ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ نے حکمنامہ زیر نمبر ADDCP/PS/874-80بتاریخ 10-01-2019جاری کیاہے جس میں یہ بتایاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنر دفتر کو یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ دور دراز علاقوں کے ٹیچر اور ماسٹر مہاتماگاندھی نریگا کام انجام دے رہے ہیں اور دیگر کام بھی محکمہ دیہی

مہلوک میجر کی نعش مہاراشٹر روانہ

نوشہرہ //گذشتہ روز نوشہرہ کے پکھرنی سیکٹر میں دھماکہ خیز مواد کی زد میں آکر مارے گئے فوجی میجر کی میت کوآخری رسومات کی ادائیگی کیلئے ان کے آبائی علاقے بھیج دیاگیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز لام پکھرنی سیکٹر میں پے درپے ہوئے دو دھماکوں میں فوج کا میجر ایس جی نائیر و ایک اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔اس دوران سنیچر کے روز میجر کی نعش کو ان کے آبائی علاقے کھڑک درسلہ ریاست مہاراشٹربھیج دیاگیا ۔ میجر کی نعش پر فوج کے اعلیٰ حکام نے گلباری کی اور سلامی دی۔ دریں اثناء علاقے میں حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور فوج کی طرف سے وسیع علاقے کو اپنے محاصرے میںلیکر شروع کیاگیا تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ فوج نے لام سیکٹر کی اگلی چوکیوں کے قریب گھنے جنگلوں اور دیگر علاقوں میں اپنی تلاشی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے جہاں گزشتہ روز پے درپے دو دھماکے ہوئے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ س