تازہ ترین

سات روز پرانا دُولہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ پٹن حادثے میں جاں بحق

سرینگر/شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں جمعہ کو جواں سال میاں بیوی ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مظفر احمد خان اپنی ایک ہفتے قبل بیاہی دلہن کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا جب تاپر کے نزدیک اُسے ایک کار نے ٹکر ماری۔ کار کی ٹکر سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے اور اُنہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔  

جمہوری سپیس میں گورنر کی 'مداخلت' کیخلاف محبوبہ کی ایجی ٹیشن وارننگ

سرینگر/جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو گورنر ستیہ پال ملک کی جمہوری سپیس میں بقول اُنکے مداخلت کیخلاف ایجی ٹیشن کی وارننگ دی۔ سرینگر میں  اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ گورنر جس تیزی کے ساتھ فیصلے لے رہے ہیں اُس سے لگتا ہے کہ وہ ایک مقصد کے تحت ایسا کررہے ہیں اور اس سب کے پیچھے خفیہ ہاتھ ہیں۔ محبوبہ نے ان اطلاعات کے رد عمل میں  کہ گورنر لداخ کو صوبے کا درجہ دینا چاہتے ہیں،کہا''روزانہ بنیادوں پر احکامات صادر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟اگر یہ عمل نہیں رکا تو ہم پر امن ایجی ٹیشن شروع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے''۔  انہوں نے الزام عاید کیا کہ گورنر انتظامیہ لوگوں کے مفادات کیخلاف فیصلے لے رہے ہیں۔ محبوبہ نے حالیہ روشنی ایکٹ اور جموں کشمیر بینک سے متعلق فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا''ہمی

کل جہاں ووٹنگ وہاں ہڑتال: مشترکہ مزاحمتی قائدین

سرینگر/مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جمعہ کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے موقعہ پر مورخہ8 دسمبر 2018 بروزسنیچروار کوبھی مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں۔ بیان کے مطابق کل یعنی سنیچر کو جن علاقوں میں ووٹ ڈالے جانے ہیں اُن میں ہائیہامہ، حاجن، نادی ہل، ناروا، بونیار، قمرواری، بی کے پورہ، نارہ بل،اچھہ گوز، پانپور، امام صاحب،کیموہ شامل ہیں۔ قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر'' مسلط ''کئے گئے انتخابی عمل کو گزشتہ مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن  مذکورہ علاقوں میں  ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں۔    

اقوام متحدہ کشمیر کی زمینی صورتحال جاننے کیلئے ٹیم بھیجے: میرواعظ

سرینگر/کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو ''سنگین'' قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کو اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ یہاں کی زمینی صورتحال جاننے اور اس کا نوٹس لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ کرے۔ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں میر واعظ نے کہا''ہم نے پہلے ہی اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے ،لیکن اس عالمی ادارے کو چاہئے کہ یہاں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجے تاکہ موقع پر حالات کا مشاہدہ کرسکے۔'' میرواعظ کو اس سے قبل آج صبح خانہ نظر بندی سے رہا کیا گیا۔ انہوں نے سبھی مزاحمتی لیڈران و کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن سے قبل ہی چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ وسیع کیا گیا ہے یہاں تک کہ موم بتیاں جلاکر پر امن احتج

فوجی جس نے بلند شہر میں اہلکار کو گولی ماری ،کشمیر پہنچ گیا:رپورٹ

سرینگر/وہ فوجی جس نے یو پی کے بلند شہر میں اجتماعی تشدد کے ایک واقعہ کے دوران مبینہ طور پولیس آفیسر کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا، کشمیر میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل ،مذکورہ جرم میں فوجی اہلکار کی شناخت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اُس کا نام جیتو فوجی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق جیتو سرینگر میں تعینات ہے جس نے پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی دو ٹیموں کو جموں کشمیر روانہ کیا گیا ہے تاکہ جیتو کو لایا جاسکے جس کو بلند شہر کے اندر اجتماعی تشدد کے کئی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ بلند شہر واقعہ کے فوراً بعد جیتو جموں کشمیر بھاگ گیا۔ بلند شہر میں پیش آئے اجتماعی تشدد کے واقعہ کے سلسلے میں ابھی تک تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ واقعہ علاقے میں مبینہ گائو کشی

بارہمولہ میں نقب زنوں نے گودام لوٹ لئے

سرینگر/نقب زنوں نے گذشتہ رات شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں کئی  گوداموں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ یہ واقعہ بارہمولہ کے محلہ جدید میں پیش آیا۔ سٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او) بارہمولہ خالد احمد نے ان نقب زنی کے  واقعات  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر کی کمی کو نقب زنی کی ایک وجہ قرار دیا۔    

سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات درج

سرینگر/ریاست کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ رات موسم کی سرد ترین رات تھی جس کے دوران درجہ حرارت منفی4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ ریاست بھر میں کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی مطلع صاف رہنے کی وجہ سے ہورہی ہے۔محکمہ کے مطابق آنے والے48گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے کیونکہ مغربی ہوائیں اس عرصہ میں جموں کشمیر کے اندر متحرک رہ سکتی ہیں۔ وادی کے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0ڈگری سیلشیس جبکہ ایک اور سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی6.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں بھی ٹھنڈ پڑ رہی ہے تاہم سرمائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت7.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔