تازہ ترین

جموں کشمیر جنسی استحصال پر پابندی لگانے کیلئے قانون نافذ کرنے والی پہلی ریاست

سرینگر/ جموں وکشمیر بھارت کی ایسی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں ایک اچھی پوزیشن رکھنے والے حکام کی طرف سے خواتین کے جنسی استحصال پر پابندی لگانے کے لئے باقاعدہ طور پر ایک قانون وضع ہے ۔ اس تعلق سے جمعہ کو ریاستی انتظامی کونسل کی گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران پرونشن آف کورپشن ( ترمیمی) بِل 2018 اور جموں وکشمیر کریمنل لاز ( ترمیمی ) بل 2018 کو منظوری دی گئی۔بلن  کی رو سے ایوڈنس ایکٹ کے سیکشن٣٥ اے اور کریمنل پروسیجر کورٹ کے شیڈول کے حوالے سے سیکشن ٤٥١اور ١٦١ میں ترامیم لائی جارہی ہیں تاکہ سیکس ٹارشن کو آر پی سی کے تحت دیگر جرائم کے ہم پلہ لایا جائے گا۔  

پلوامہ میں دھماکہ خیز مادہ سمیت ایک گرفتار: پولیس

سرینگر/پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک شخص کو دھماکہ خیز مادہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ شخص آئی ای ڈی بنانے  میں  کام  آنے  والا  سامان  لیکر جارہا تھا جب اُسے پلوامہ  کے  توملہ  ہال  علاقے  سے ایک  ناکے  کے  دوران  گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ شخص کی شناخت میئر  احمد  خان  ولد  محمد  افضل  خان  ساکنہ  پنجرن  پلوامہ  کے  طور  کرتے  ہوئے  کہا  کہ   اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔    

جموں میں بجرنگ دل کارکنوں نے پی ڈی پی ایم ایل سی کو پیٹنے کی کوشش کی

سرینگر/دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل نے جمعہ کو جموں میں پی ڈی پی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک پر حملہ کرنے اور اُنہیں  پیٹنے کی کوشش کی۔ بجرنگ دل کے کئی کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے اُس وقت ٹاک پر حملہ کرنے کی کوشش جب وہ جموں پریس کلب کی طرف جارہے تھے جہاں اُنہیں ایک پریس کانفرنس کا پروگرام تھا۔ تاہم ٹاک کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے اُنہیں بحفاظت پریس کلب کے اندر پہنچایا۔ بجرنگ دل سے وابستہ مظاہرین کا الزام تھا کہ ٹاک نے مبینہ طورکوئی جموں مخالف بیان دیا ہے۔

سوپور میں سمگلروں کے حملے میں 5فاریسٹ گارڈ زخمی

سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعہ کو پانچ فاریسٹ گارڈ جنگل سمگلروں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ سوپور کے ژیرہ نار علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب تیز دھار والے اوزاروں سے لیس جنگل سمگلرفاریسٹ گارڈوں پر حملہ آئور ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ سمگلروں نے اُس وقت کیا جب گارڈ وں نے اُن پر چھاپہ مارکر اُنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔  زخمی فاریسٹ گارڈوں کی شناخت فیروز احمد، ارشاد احمد، شہزاد احمد، عبد الکریم اور طاہر احمد کے طور ہوئی ہے۔ حکام نے کہا کہ پولیس کے پاس اس واقعہ کے سلسلے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔  

جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سوپور میں دوسرے روز بھی ماتمی ہڑتال

سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے روز مرہ کے معمولات متاثر ہیں۔ یہ ہڑتال گذشتہ روز دو مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سے جاری ہے۔ اُویس احمد بٹ عرف اُبو بکر ساکنہ گنڈ براٹھ کلان اور طاہر رمضان ڈار عرف اُبو عبد اللہ ساکنہ سعدہ پورہ سوپور، براٹھ کلان علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ مقامی ذرائع نے کہا کہ سوپور میں دکان اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔  دریں اثناء مقامی لوگ لگاتار جاں بحق جنگجوئوں کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ حکام نے سوپور سب ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں کو آج کیلئے بند رکھنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔  

کشمیر ٹھٹھراتی سردی کی لپیٹ میں،گلمرگ کا درجہ حرارت منفی 10.6تک گر گیا

سرینگر/جموں کشمیر میں جمعہ کورات کا درجہ حرارت مزید گرگیا اور یوں ریاست، خاص کر وادی ٹھٹھراتی سردی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ آنے والے ایک ہفتے تک صورتحال ایسی ہی رہ سکتی ہے اور اس بیچ موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ اگر چہ وادی بھر میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا، تاہم سیاحتی مقام گلمرگ وادی کا سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی10.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.7ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔ لداخ خطے کے لیہہ میں درجہ حرارت منفی5.9جبکہ کرگل میں منفی9.9ریکارڈ کیا گیا۔ جموں شہرمیں تاہم درجہ حرارت 7.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔  

ایک اور پی ڈی پی لیڈر نے پارٹی کو الوداع کیا

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر اور سابق پولیس آفیسر راجہ اعجاز علی جمعرات کو پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق عجاز خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔  خان نے 2014 کے اسمبلی انتخاب میں پی ڈی پی کی ٹکٹ پر اوڑی سے الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم اُنہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ اقتدار سے الگ ہونے کے بعد پی ڈی پی سے کئی لیڈران نے استعفیٰ دیا ہے۔  

سوپور میں جاں بحق جنگجوئوں کی آخری رسومات میں ہزاروں شریک

سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعرات کو ہزاروں لوگوں نے جاں بحق دوجنگجوئوں کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ اُویس احمد بٹ اور طاہر رمضان ڈار نامی دو مقامی جنگجوبراٹھ کلان سوپور میں فورسز کے ساتھ ایک طویل جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق سوپور کے زینہ گیر بیلٹ اور دیگر علاقوںکے لوگ جاں بحق جنگجوئوں کے آبائی گائوں میں جمع ہوگئے اور اُن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے آزادی کے حق میں بھی جم کر نعرہ بازی کی۔ دریں اثناء سوپور علاقے میں دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے ماتم میں آج ہڑتال رہی۔  

سرینگر ۔جموں شاہراہ بدستور بند

سرینگر/تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ جمعرات کو بدستور بند رہی۔ حکام نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔  انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول روم کی صلاح لیں۔ سرینگر۔جموں شاہراہ کو گذشتہ روز جواہر ٹنل کے دونوں جانب برفباری کے بعد بند کیا گیا تھا۔  

یاسین ملک نے اسپتال جاکر پیلٹ لگنے سے زخمی کمسن ہبہ کی عیادت کی

 سرینگر/لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک نے جمعرات کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر جاکر 19ماہ کی ہبہ نثار کی عیادت کی جو فورسز کے ہاتھوں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئی اور اب زیر علاج ہے۔ ہبہ کی آنکھ کے ابھی تک دو آپریشن ہوچکے ہیں۔ ملک نے شوپیان کاپرن کے رہنے والے ہبہ کے والدین سے اُن کی بیٹی کی خیر و عافیت دریافت کی جو25نومبر کو فورسز کارروائی کے دوران زخمی ہوئی تھی۔ لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ملک بعد میں مُجہ گنڈ گئے جہاں حال ہی میں تین جنگجو فورسز کے ساتھ ایک معرکے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے ۔  

دانشگاہ کشمیر میں شعبہ قانون کے طالب علموں کا مظاہرہ، امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

سرینگر/دانشگاہ کشمیر میں شعبہ قانون کے طالب علموں  نے جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فائینل امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ ا ُن کے فائینل امتحانات اگلے برس کے ماہ مارچ تک ملتوی کئے جائیں۔ عینی شاہدین کے مطابق درجنوں طالب علموں نے جمع ہوکر رواں ماہ امتحانات منعقد کرنے کیخلاف احتجاج کیا ۔ طالب علموں کے احتجاج اور مطالبے کو لیکر کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے سربراہ پروفیسر حسین نے کہا کہ امتحانات ماہ دسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ اُن طالب علموں کے مطالبے کے بعد لیا گیا ہے جو منصف ججوں کی اسامیوں کیلئے فارم بھرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ قانون نے منصف ججوں کی 24اسامیاں پوری کرنے کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں اور انہی پوسٹس کیلئے ایل ایل بی کے جو طالب علم درخواستیں دینا چاہتے ہیں اُنہوں نے ماہ دسمبر میں ہی فائینل امتحانات منع

دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سوپور میں جھڑپیں

سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعرات کو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران دو مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد جھڑپیں ہوئی ہیں۔  عینی شاہدین کے مطابق نوجوان مظاہرین نے فورسز اہلکاروں کو گنڈ برٹھ کلان علاقے سے نکلنے کے موقع پر سنگباری کا نشانہ بنایا جہاں اُنہوں نے رات بھر چلنے والے آپریشن کے دوران دو جنگجوئوں کو جاں بحق کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے جونہی آپریشن ختم کرکے وہاں سے نکلنے کا آغاز کیا تو مظاہرین نے انہیں سنگباری کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس سے قبل دو مقامی جنگجو، اُویس بٹ اور طاہر احمد ڈار فورسز کے ساتھ رات بھر چلنے والی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ دریں اثناء سوپور اور مضافات میں دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے ماتم میں ہڑتال رہی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سبھی دکان اور دیگر کاروباری ادارے بن

پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو پونچھ ضلع میں کنٹرو ل لائن پر گولیوں کا تبادلہ کیا۔ حکام کے مطابق دونوں طرف کی افواج نے کیرنی سیکٹر میں صبح5;50بجے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

سوپور معرکہ آرائی میں 2جنگجوجاں بحق

سرینگر/جمعرات کو فوج نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ پارٹی نے گذشتہ روز شام کو سوپور میں  گنڈ براٹھ کلان نامی علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا تھا ۔  تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ شروع ہوا۔ یہ معرکہ آرائی رات بھر جاری رہی جس کے دوران فورسز نے گائوں کے ارد گرد محاصرہ سخت کرکے جنگجوئوں کے بچ نکلنے کے سبھی راستے مسدود کردئے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ آج صبح دو جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔ دریں اثناء حکام نے معرکہ شروع ہوتے ہی گذشتہ شام علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر/بدھ کی شام شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ پارٹی نے گنڈ براٹھ کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ۔  تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ شروع ہوا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک گولیاں چلنے کا سلسلہ جاری تھا۔ دریں اثناء حکام نے معرکہ شروع ہوتے ہی علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔  

گورنر ملک نے بی بی ویاس کا استعفیٰ منظور کرلیا

سرینگر/جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو بی بی ویاس کا  ا ستعفیٰ منظور کرلیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی طرف سے جاری ایک نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گورنر ملک نے اپنے مشیر بی بی ویاس کا استعفیٰ 2دسمبر2018سے منظور کرلیا ہے۔ اس سے قبل ویاس نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کیا تھا۔ یاد رہے کہ آئی اے ایس ،ویاس کو یونین پبلک سروس کمیشن کا ممبر بنایا گیا ہے۔  

میرواعظ نے اسپتال میں کمسن ہبہ کی عیادت کی، پیلٹ گن پر پابندی کا مطالبہ

 سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر میں فورسز کی جانب سے نہتے عوام  کیخلاف استعمال کئے جارہے مہلک اور غیر انسانی ہتھیار پیلٹ گن پر فوری طور پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں برسر جدوجہد کسی بھی قوم کیخلاف اس طرح کی سفاکیت کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا اور جس بے دردی کے ساتھ یہاں کے عوام کو مہلک ہتھیاروں اور کالے قوانین کے بل پر دبانے کا عمل جاری ہے عالمی برادری اور حقوق بشر کے عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ اس کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ ایک بیان میں میرواعظ نے کشمیر میں نہتے عوام کو فورسز کی جانب سے پیلٹ کا نشانہ بنا کر ان کی زندگیوں کو ہمیشہ کیلئے اجیرن بنانے کے عمل کو ''سرکاری دہشت گردی'' کا بدترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح حکمرانوں نے یہاں کے عوام کی جائز آواز کو دبانے کیلئے پیلٹ جیسے غیر ان

سوپور کے مضافات میں فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر/فورسز نے بدھ کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے مضافاتی علاقے میں آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج کے22آر آر ، سی آپی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے گنڈ براٹھ کلان علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

ہندوارہ کا لاپتہ طالب علم ممبئی میں بر آمد :پولیس

سرینگر/پولیس نے بدھ کو کہا کہ شمالی کشمیر کا جو طالب علم لاپتہ ہوا تھا اس کو ممبئی سے بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ عاصم ڈار ، ساکنہ لچھی پورہ ہندوارہ ، جو جی ایل بجاج انسٹی چیوٹ گریٹر نوئڈاکا طالب ہے، لاپتہ ہوا تھا اور اُس کو ممبئی سے بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عاصم کو بسلامت گھروالوں کے حوالے کیا گیا ہے۔    

رواں برس کشمیر میں سنگباری کے 759 واقعات رونما: وزارت داخلہ

سرینگر/رواں برس تا حال جموں کشمیر کے اندرسنگباری کے759واقعات پیش آئے ہیں۔ اس بات کا اظہار وزارت داخلہ نے بدھ کو راجیہ سبھا کے جاری اجلاس میں کیا۔ وزیر داخلہ کے نائب  ہنسراج اہر نے ایوان کو بتایا کہ اس سال دسمبر2تک جموں کشمیر میں 238جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کیخلاف فورسز آپریشنز کے دوران سنگباری کے واقعات پیش آتے ہیں اور ایسے ہی759واقعات میں باضابطہ کیس درج کئے گئے ہیں۔ ریاست میں دسمبر2تک مجموعی طور587تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں86فورسز اہلکار اور37شہری جاں بحق ہوگئے۔ گذشتہ برس یعنی2017میں 329 تشدد کے واقعات میں200جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس74فورسز اہلکار اور36شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ اہر نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں تشدد کو سرحد کے دوسری طرف سے حمایت حاصل ہورہی ہے۔