تازہ ترین

پنچائتی انتخابات: اننت ناگ میں محض1فیصد پولنگ درج

سرینگر/ریاست میں منگلوار کو پنچائتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں71.1 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا کے مطابق جموں خطے میں80.4 فیصد جبکہ کشمیر صوبے میں52.2 فی صد ووٹنگ درج کی گئی۔ ضلع وار بنیادوں پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے شالین کابرا نے کہا کہ کپواڑہ ضلع میں 69.7  فی صد بانڈی پورہ میں66.3 فی صد،بارہ مولہ میں11.2 فی صد،گاندر بل میں27.4 فی صد،اننت ناگ میں 1 فی صد،کرگل میں66.5  فی صد،لیہہ میں 66.3 فی صد،کشتواڑمیں77.8 فی صد،ڈوڈہ میں 81.7 فی صد،رام بن میں72.3 فی صد،اودہمپور میں83.9 فی صد،کٹھوعہ میں78.7 فی صدراجوری میں 83.5 فی صد اور پونچھ میں81.7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ17 نومبر کو پنچائتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کشمیر صوبے میں64.5 اور جموں صوبے میں79.5 فیصد ووٹنگ کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور74.1 فی صد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔

مظفر بیگ پی ڈی پی چھوڑ کر 'تھرڈ فرنٹ' میں شمولیت کیلئے تیار

/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے بانی ممبر اور پارلیمنٹ ممبر مظفر حسین بیگ نے منگلوار کو اپنی پارٹی سے کھل کر بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے سجاد غنی لون کے ساتھ ملنے کا واضح اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سجاد لون تھرڈ فرنٹ بناتے ہیں تو وہ اس میںشمولیت اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مظفر بیگ آج ایک پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ مظفر بیگ نے کہا''اگر کوئی تیسرا محاذ معرض وجود میں آتا ہے، جس کیلئے سجاد لون کوشاں ہیں، تو میں سنجیدگی کے ساتھ اس میں شامل ہونے کے بارے میں سوچوں گا۔ پیپلز کانفرنس میرے لئے گھر اور سجاد لون میرے بیٹے جیسے ہیں''۔ بیگ نے حالیہ بدلیاتی اور رواں پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی مخالفت کی۔ واضح رہے کہ اقتدار سے ہاتھ دھونے کے بعد پی ڈی پی اندرونی انتشار کا شکار ہے۔اس کے کئی لیڈروں نے پارٹی سے

مظفر بیگ پی ڈی پی چھوڑ کر 'تھرڈ فرنٹ' میں شمولیت کیلئے تیار

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے بانی لیڈر اور پارلیمنٹ ممبر مظفر حسین بیگ نے منگلوار کو اپنی پارٹی سے کھل کر بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے سجاد غنی لون کے ساتھ ملنے کا واضح اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سجاد لون تھرڈ فرنٹ بناتے ہیں تو وہ اس  میں  شمولیت اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔  مظفر بیگ آج ایک پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ مظفر بیگ نے کہا''اگر کوئی تیسرا محاذ معرض وجود میں آتا ہے، جس کیلئے سجاد لون کوشاں ہیں، تو میں سنجیدگی کے ساتھ اس میں شامل ہونے کے بارے میں سوچوں گا۔ پیپلز کانفرنس میرے لئے گھر اور سجاد لون میرے بیٹے جیسے ہیں''۔ بیگ نے حالیہ بدلیاتی اور رواں پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی مخالفت کی۔ واضح رہے کہ اقتدار سے ہاتھ دھونے کے بعد پی ڈی پی اندرونی انتشار کا شکار ہے۔اس ک

میر حفیظ اللہ کے قتل کیخلاف جمعرات کو ہڑتال، جمعہ کو احتجاج کی اپیل

سرینگر/  سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اننت ناگ میں سینئر علیحدگی پسند لیڈر اور تحریک حریت جموں کشمیر کے صدرِ ضلع میر حفیظ اللہ کو نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں اپنے گھر کے نزدیک گولی مار کر جاں بحق کئے جانے کے خلاف 22نومبر جمعرات کو پوری ریاست میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے اور 23نومبر جمعة المبارک کو نماز کے بعد پُرامن احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا '' موصوف تحریک کا ایک عظیم سپاہی تھا جس نے اپنی پوری زندگی قوم کے بہتر مستقبل کے لیے قربان کی اور قوم ایسے محسنوں اور سرفروشوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد کرتی رہے گی''۔  مشترکہ قیادت نے بیان میں کہا کہ میر حفیظ اللہ نے گزشتہ تین دہائیوں سے علاقہ اننت ناگ میں مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں اپنی خداداد صلاحیتوں اور

پولیس سربراہ کی رہائش پر خود کو گولی مارنے والا اہلکار چل بسا

سرینگر/ایک پولیس اہلکار، جس نے جموں کشمیرپولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی جموں رہائش پر اپنے آپ گو گولی ماری تھی، منگلوار کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ہیڈ کانسٹیبل سبھاش چندر نے اپنی سروس رائفل سے گذشتہ روز خود پر بکرم چوک علاقے میں  گولی چلائی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اُسے جموں میڈیکل کالیج اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج دم توڑ بیٹھا۔ سبھاش چندر کی ہلاکت پر پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ابھی اپنی سرکاری رہائش گاہ میں  منتقل نہیں ہوئے ہیں۔  

کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ، دو فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/دو فوجی اہلکار اُس وقت زخمی ہوگئے جب منگلوار کو بھارت اور پاکستانی افواج کے درمیان جموں کشمیر کے راجوری اور پونچھ علاقوں میں کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اہلکار سنائپر فائرنگ کے واقعے میں راجوری کے لام علاقے میں زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔ ایک اور فوجی اہلکار پونچھ ضلع میں اُس وقت زخمی ہوگیا جب بھارت اور پاکستانی فورسز کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔  

پنچایتی انتخابات :اننت ناگ میں 10بجے تک1فیصد سے کم ووٹنگ ریکارڈ

سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ میں رواں پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ایک فیصد سے کم ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں کل ملاکر صبح دس بجے تک 15 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے صبح دس بجے تک جو ووٹنگ کی شرح فیصد کے اعداد و شمار دیئے وہ حسب ذیل ہیں۔  کپوارہ11.8فیصد بانڈی پورہ28.8فیصد بارہمولہ3.5فیصد گاندربل10.5فیصد اننت ناگ0.5فیصد کرگل5.1فیصد لیہہ6فیصد  

شوپیان معرکہ میں جاں بحق چار جنگجو ئوں کی شناخت ہوگئی

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں منگلوار کو فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے چار جنگجوئوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں جاں بحق جنگجوئوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا جن کی شناخت انعام الحق ساکنہ فری پورہ،عابد نذیر وگے ساکنہ پڈر پورہ،معراج الدین ساکنہ دراونی زینہ پورہ اور بشارت احمد ساکنہ چھوٹی گام کے طور پر ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ فورسز نے آج صبح شوپیان کے نادی گام نامی گائوں میں ایک معرکہ آرائی کے دوران مذکورہ چار جنگجوئوں کو جاں بحق کیا تھا۔ یہاں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چار شہری بھی زخمی ہوئے تھے جن میں تین لڑکیاں شال تھیں۔  

جنوبی کشمیر میں تحریک حریت لیڈر نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں جاں بحق

سرینگر/علیحدگی پسند سیاسی جماعت ،جموں کشمیر تحریک حریت کے ضلع صدر برائے اننت ناگ، میر حفیظ اللہ کو نامعلوم بندوق برداروں نے منگلوار کو جنوبی کشمیر میں ایک حملے کے دوران جان بحق کیا۔ اطلاعات کے مطابق اننت ناگ ضلع کے اکنگام اچھہ بل نامی گائوں میں میر کو اپنے ہی گھر میں گولیاں مار کرشدید زخمی کیا گیا۔  میر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں  ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔ حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین اور تحریک حریت کے بانی سربراہ سید علی گیلانی کے قریبی کہلانے والے میر حفیظ اللہ کو گذشتہ مہینے دو سالہ قید و بند کے بعد رہا کیا گیا تھا۔             

شوپیان معرکہ: مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں،3لڑکیوں سمیت چار شہری زخمی

سرینگر/شوپیان میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین خونین معرکہ آرائی کے مقام کے آس پاس منگلوار کوشدید جھڑپوں کے دوران تین لڑکیوں سمیت چار شہری زخمی ہوگئے۔یہ جھڑپیں نادی گام نامی گائوں میں ہوئیں جہاں علی الصبح فورسز نے انکائونٹر کے دوران چار جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں چلائیں اور پیلٹ فائرنگ کا استعمال کیا۔ذرائع نے کہا کہ سمرن جان، مینو جان اور رافیہ جان نامی تین مقامی لڑکیاں فورسز کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں جبکہ بلال احمد نامی نوجوان کی آنکھوں میں پیلٹ لگے۔ شوپیان اسپتال سے زخمیوں کوعلاج کیلئے سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نادی گام میں فورسز نے چار جنگجوئوں کو جاں بحق کیا۔  

شوپیان کا اغواشدہ نوجوان رہا، ٹانگ میں گولی کا زخم

سرینگر/جنوبی  ضلع  شوپیان میں جس نوجوان کو مشتبہ جنگجوئوں نے اغوا کیا تھا اُسے منگلوار کی صبح رہا کیا گیا تاہم اس کی ایک ٹانگ میں گولی کا زخم ہے۔ پرویز احمد نامی اس نوجوان کو گذشتہ روز بٹہ مرن نامی گائوں سے اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ پرویز کی رہائی آج صبح عمل میں لائی گئی تاہم اس کی ایک ٹانگ میں گولی ماری گئی تھی۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی کشمیر میں آٹھ افراد کو مشتبہ جنگجوئوں نے اغوا کرلیا۔چھ افراد کو رہا تاہم دو کو ہلاک کیا گیا۔ جنگجوئوں نے سوشل میڈیا پرجاری ویڈیوز کے ذریعے ہلاک شدہ افراد کو فورسز کے مخبر قرار دیا ہے۔  

پنچایتی انتخابات : دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع

سرینگر/جموں کشمیر میں رواں پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ منگلوار کو سخت حفاظتی بند و بست کے بیچ شروع ہوگئی۔ ووٹنگ کا عمل پر امن طور پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ، پولنگ والے علاقوں میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری تعداد تعینات کی گئی ہے۔ وادی میں اگر چہ ابھی تک ووٹران کی کافی کم تعداد پولنگ سٹیشنوں پر نظر آئی تاہم جموں صوبے میں رائے دہندگان کی بھاری تعداد صبح سویرے ہی پولنگ مراکز پر پہنچ گئی تھی۔ آج کے مرحلے کی ووٹنگ کیلئے کل ملاکر2179پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں828وادی کشمیر میں جبکہ1351صوبہ جموں میں قائم کئے گئے ہیں۔ پولنگ کا آغاز صبح8بجے ہوا جو حکام کے مطابق دن کے 2بجے تک جاری رہے گی۔  آج ہونے والے انتخابات میں4014اُمیدوارمیدان میں ہیں جن میں281سر پنچ اور1286پنچ اُمیدوار شامل ہیں۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اس ماہ کی17تاریخ کو90

شوپیان خونین معرکہ آرائی میں چار جنگجو جاں بحق، فوجی کمانڈو ہلاک، دواہلکار زخمی

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں منگلوار کو ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران چار جنگجو جاں بحق جبکہ ایک فوجی کمانڈو ہلاک ہوگیا۔ اس شدید جھڑپ میں دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج اور پولیس کے ایس او جی اہلکاروں پر مشتمل فورسز نے دوران شب شوپیان سے کچھ ہی کلو میٹر دور، نادی گام نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر علی الصبح گھر گھر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔یہ آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔فورسز کی پارٹی تلاشی کارروائی دوران چھپے ہوئے جنگجوئوں کی فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دو فوجی کمانڈئوں سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور وہاں سے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ذرائع نے زخمی اہلکاروں کی شناخت سپاہی شیلندر سنگھ،لانس نائیک سمویر (پیرا کمانڈو) اور حوالداربھوپندر سنگھ (پیرا کمانڈو) کے طور کی۔ذر

سامبا سیکٹر میں دھماکہ،بی ایس ایف اہلکار ہلاک، کئی زخمی

سرینگر/حکام نے سوموار کو کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد اُس وقت زخمی ہوگئے جب سامبا سیکٹر کے سرحدی علاقے میں ایک بارڈر پوسٹ پر دھماکہ ہوا۔ بی ایس ایف کے جموں ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ دھماکہ سامبا سیکٹر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ منگچوک نامی پوسٹ پر اُس وقت شام5بجکر15منٹ پر ہواجب وہاں حادثاتی طور ایک گرینیڈ پھٹ پڑا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس دھماکے میں چار بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ستواری ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  

ایک ہفتہ بعد مغل روڑ یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھل گیا

سرینگر/بھاری برفتاری سے ایک ہفتے تک بند رہنے کے بعد تاریخی مغل روڑ سوموار کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھل گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، شوپیان شبیر احمدبٹ نے کہا کہ سواریوں کو چاہئے کہ پیر کی گلی صبح دس بجے سے شام چار بجے کے  دوران  کراس کریں۔   مغل روڑ کو11نومبر کے روز برفباری کے نتیجے میں پھسلن کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ یہ شاہراہ راجوری اور پونچھ کو جنوبی کشمیر میں شوپیان سے ملاتی ہے۔  

سرینگر میں لبریشن فرنٹ سربراہ یاسین ملک گرفتار

سرینگر/پولیس نے سوموار کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو سرینگر میں گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے ملک کو آبی گذر میں واقع پارٹی کے صدر دفتر سے گرفتار کیا۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ ملک کو کوٹھی باغ تھانے میں مقید رکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک نے گرفتاری سے قبل پنچایتی انتخابات کا' بائیکاٹ'کرنے کی اپیل دہرائی۔ پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل کئی مقامات پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔  

پنچایتی انتخابات: الیکشن والے علاقوں میں منگل کو ہڑتال کی اپیل

سرینگر/سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسند لیڈران کے وفاق ،مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو عوام سے اپیل کی کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقعہ پر کل یعنی منگلوار کو کلاروس، مژھل، راجوار،  گنستان، نوگام، سنگرامہ، واگورہ، کنگن،  رٹھسن اور بجبہاڑہ علاقوں ہڑتال کریں جہاں پنچایتی الیکشن کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ علیحدگی پسند قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جاری پنچایتی الیکشنوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ علیحدگی پسند لیڈران نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل کو'' گزشتہ مرحلے کی طرح مکمل طور مسترد کریں'' اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں۔  

پولیس سربراہ کی رہائش پر تعینات فورسز اہلکار نے خود پر گولی چلائی

سرینگر/جموں کشمیر پولیس سربراہ، دلباغ سنگھ کی جموں رہائش پر تعینات ایک فورسز اہلکار نے سوموار کو خود پر گولی چلائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سبھاش چندر نامی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر جموں کے میڈیکل کالیج اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کا علاج کیا جارہا ہے۔  پولیس نے معاملے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کی ہے۔  

نیشنل کانفرنس خواتین شاخ کا بجلی کی نا معقول سپلائی کیخلاف احتجاج

سرینگر/جموں کشمیرنیشنل کانفرنس کی خواتین شاخ نے سوموار کو سرینگر میں  ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاجس کا مقصد وادی کشمیر میں بجلی سپلائی میں نا معقولیت کیخلاف صدائے احتجاج بلند کر نا تھا۔ پارٹی لیڈر اور ایم ایل اے حبہ کدل شمیمہ فردوس کی قیادت میں احتجاجی ریلی نیشنل کانفرنس صدر دفتر واقع نوائے صبح سے پولو ویو تک نکالی گئی۔ پلے کارڈ اٹھائے بیسیوں خواتین مظاہرین نے ریاستی سرکار کیخلاف نعرے بلند کئے۔مظاہرین ہاتھوں میں جلتی موم بتیاں اٹھا کر بھی بجلی کی مایوس کن سپلائی کیخلاف اپنا احتجاج درج کررہی تھیں۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شمیمہ فردوس نے کہا کہ وادی کشمیر کے لوگ گورنر راج کے دوران انتہائی مصائب جھیل رہے ہیں۔  

مرحوم اقبال کھانڈے کی نماز جنازہ دن کے4بجے ہمہامہ میں

سرینگر/جموں کشمیر کے سابق چیف سیکریٹری محمد اقبال کھانڈے، جو سوموار کی صبح انتقال کرگئے، کی نماز جنازہ دن کے4بجے ادا کی جائے گی۔ گھریلو ذرائع کے مطابق مرحوم کی آخری رسومات فرینڈس انکلیو  ہمہامہ میں انجام دی جائیں گی۔  کے آئی اے ایس آفیسر نے سرینگر میں آج صبح آخری سانس لی۔1978 کھانڈے نے اپنی سروس کے دوران کئی اہم عہدوں پر کام کیا۔ اُنہوں نے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے پرنسپل سیکریٹری کے طور بھی خدمات انجام دیں۔