تازہ ترین

بانہال کے لاپتہ تاجر کی لاش اُدھمپور سے بر آمد

سرینگر/بانہال علاقے میں ٹھاٹھری کے رہنے والے لاپتہ تاجر کی لاش جمعہ کو اُدھمپور ضلع سے بر آمد کی گئی ہے۔ غلام رسول وانی ساکنہ ٹھاٹھری گذشتہ کئی روز سے لاپتہ تھا اور وہ بھیڑ بکریوں کا تاجر تھا ۔ واضح رہے کہ آج بانہال قصبہ میں مذکورہ تاجر کے پُر اسرار طور لاپتہ ہونے کیخلاف احتجاجی ہڑتال کی جارہی تھی۔ اسی اثناء میں پولیس ذرائع نے کہا کہ مذکورہ تاجر کی لاش ضلع اُدھمپور سے بر آمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق50سالہ غلام رسول وانی ساکنہ ٹھاٹھری12جولائی سے لاپتہ تھا۔ وانی اُدھمپور کے ٹکری علاقے سے لاپتہ ہواتھا جہاں وہ بھیڑ بکریاں خریدنے گیا تھا۔  

سرینگر میں کمسن لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے تین افراد حراست میں: پولیس

 سرینگر/پولیس نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ سرینگر پولیس نے جھیل ڈل کے اندر ایک کمسن دوشیزہ کے ساتھ غیر شائستہ حرکات انجام دینے والے تین افراد کو حراست میں لیاہے ۔ بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن نگین کو شکایت موصول ہوئی کہ ایک کمسن دوشیزہ کے ساتھ جھیل ڈل میں حضرت بل کے نزدیک غیر شائستہ حرکات انجام دی جارہی ہیں۔  چنانچہ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے واقعہ میں ملوث دو افراد جن کی شناخت توحید احمد میر ولد شوکت احمد میر اور احسان الحق ولد شوکت احمد یتو ساکنان صدر بل کے بطور ہوئی ہے، کی گرفتاری عمل میں لاکر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے مطابق تاہم گرفتار شدگان کا اور ایک ساتھی بلال احمد ڈار عرف کلہ ولد غلام نبی ڈار ساکنہ درگاہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ البتہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بر

گاندربل میں نشہ آور ادویات سمیت ایک شخص گرفتار :پولیس

سرینگر/پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ گاندربل پولیس نے واری پورہ صفا پورہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران محمد ابراہیم بٹ ولد محمد رمضان بٹ ساکنہ واری پورہ صفا پورہ کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 19کوڈین بوتلیں برآمد کرکے ضبط کی گئیں۔ بیان کے مطابق پولیس نے مذکورہ منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے خلاف صفا پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

سوپور میں منشیات فروش گرفتار ، نشہ آور ادویات ضبط :پولیس

سرینگر/پولیس نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے نشہ آور ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں۔ بیان کے مطابق سوپور پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد خوشحال کالونی سوپورکے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش ،دانش احمد گوجری ولد محمد رجب گوجری ساکنہ بڈ شاہ مسجد بٹہ پورہ سوپور کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 210نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد ہوئیں۔  پولیس ٹیم نے موقع پر ہی مذکورہ منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی۔  

جنوبی کشمیر کے بجبہارہ میں پی ڈی پی لیڈر کا محافظ بندوق برداروں کے حملے میں ہلاک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے بجبہارہ میں جمعہ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار، سجاد مفتی کی محافظت پر مامور پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق فاروق احمد نامی پی ایس او، پر بابا محلہ بجبہارہ کی مقامی مسجد کے باہر گولیاں چلائی گئیں جہاں سجاد مفتی نماز کی غرض سے گیا ہوا تھا۔ حکام کے مطابق فاروق، ساکنہ درپورہ کھرم نامی پی ایس او کو زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال بجبہارہ لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آئور ہلاک شدہ پی ایس او کی بندوق لیکر فرار ہوگئے۔  

اوڑی میں آوارہ کتوں کے حملے میں این ایچ پی سی کے دو ملازم زخمی

اوڑی/ شمالی قصبہ اوڑی کے سلام آباد علاقے میں جمعہ کو محکمہ این ایچ پی سی(دوم)کے دو ملازمین آورہ کتوں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ جب یہ ملازمین سلام آباد اوڑی میں این ایچ پی سی پاور پرجیکٹ میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے تو اسی اثناء میں آوارہ کتوں کے ایک جھنڈنے ان پر حملہ کر کے اُنہیں زخمی کر دیا ۔ زخمی ملازمین کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا ہے جہا ں پر انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعدروانہ کیا گیا ۔ مذکورہ زخمی افراد کی شناخت مشتاق احمد بابا ساکنہ ترال اور الطاف احمد آوان ساکنہ سلام آباد اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قصبہ اوڑی کے ایک علاقے میں آوارہ کتوں نے 3 خواتین اور 3 طلبہ سمیت 18 افراد کو زخمی کیا تھا۔  آوارہ کتوں کے  لوگوں  پرمسلسل حملوں سے اُوڑی اور ملحقہ علاقوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔  

تاجر کے پُر اسرار طور لاپتہ ہونے کیخلاف بانہال میں احتجاجی ہڑتال

سرینگر/بانہال قصبہ میں جمعہ کو ایک مقامی تاجر کے پُر اسرار طور لاپتہ ہونے کیخلاف احتجاجی ہڑتال کی جارہی ہے۔ مذکورہ لاپتہ شہری بھیڑ بکریوں کا تاجر ہے۔ اطلاعات کے مطابق50سالہ غلام رسول وانی ساکنہ ٹھاٹھری12جولائی سے لاپتہ ہے۔ وانی اُدھمپور کے ٹکری علاقے سے لاپتہ ہوا ہے جہاں وہ بھیڑ بکریاں خریدنے گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بانہال قصبہ اور ملحقہ علاقے میں دکان اور کاروباری ادارے بطور احتجاج بند ہیں۔ مقامی لوگوں نے ٹھاٹھری اور بانہال میں لاپتہ شہری کی بازیابی کے حق میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے ۔  

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں فورسز محاصرہ، تلاشی آپریشن

سرینگر/سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ضلع اننت ناگ کے سیر ہمدان علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی طرف سے مشترکہ طور عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی سبھی سڑکیں عبور و مرور کیلئے بند کی گئی ہیں۔ سیر ہمدان کھنہ بل۔پہلگام روڑ پر قصبہ اننت ناگ سے 15کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔  

کنگن میں ہریانہ کے دو موٹر سائیکل سوار سڑک حادثے میں جاں بحق

سرینگر/وسطی کشمیر کے گاندر بل ضلع میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے کے دوران ریاست ہریانہ کے رہنے والے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع میں کنگن علاقے کے رائیل گنڈ گائوں میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ہریانہ کے دو شہری لداخ سے سرینگر کی طرف آرہے تھے جبکہ ٹرک مخالف سمت سے جاری تھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں27سالہ بھارت بوشن ولد اشوک کمار ساکن ہریانہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گورلال سنگھ ولد کیول سنگھ ساکن ہریانہ شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ گورلال کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔