تازہ ترین

لولاب میں سیلابی صورتحال نے خاتون کی جان لی،رہائشی مکانوں، فصلوں کو نقصان

سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں جمعرات کو متعدد بادل پھٹنے کے نتیجے میں سیلابی صورتحال نے ایک خاتون کی جان لی۔ یہ واقعہ ضلع کے لولاب علاقے میں پیش آیا جہاں 35سالہ شفیقہ بانو متعدد بادل پھٹنے کے بعد پانی کے ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئی ۔ مذکورہ خاتون کی لاش بعد میں بر آمد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق لولاب کے کانٹہ پورہ،پوتہ شاہی اور ڈونی واری گائوں میں متعدد بادل پھٹ پڑے جس کے نتیجے میں علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق بادل پھٹنے کی وجہ سے رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ شمریال علاقے میں ایک فٹ برج بھی پانی میں بہہ گیا۔    

جے کے ایس آر ٹی سی سرینگر سے جموں شبانہ سروس شروع کر رہی ہے

                سر ی نگر/مسافروں کی راحت کے لئے جموں وکشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے جموں سے سری نگر اور سری نگر سے جموں کے لئے 15 اگست  2019ء کے بعد شبانہ بس سروس شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کوپرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں لیا گیا جس میں جے کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ، آر ٹی او کشمیر، ایس ایس پی سر ی نگر ، ایس ایس پی ٹریفک سری نگر اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ شبانہ سروس نہ ہونے کے نتیجے میں اس شاہراہ سفر کرنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا اس بات کی سخت ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ شاہراہ پر شبانہ بس سروس شروع کی جائے۔ ڈاکٹر سامون نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ

سرینگر میں منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ نشیلی اشیاضبط : پولیس

سرینگر/پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں جمعرات کو بتایا گیا کہ سرینگر پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔ بیان کے مطابق سید منصور صاحب سرینگرپل کے نزدیک کرن نگر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روک کر اس پر سوار، اشان نجار ولد غلام قادر نجار ساکنہ پتھر مسجد زینہ کدل کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 105گرام چرس برآمد ہوا۔  پولیس نے موقع پر ہی مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 29/2019کے تحت پولیس اسٹیشن کرن نگر میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔علاوہ ازیں پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔  

کٹھوعہ عصمت دری کیس میں حکومت جموں کشمیر اور مجرموں کے نام پنجاب ہائی کورٹ کی نوٹس

سرینگر/پنجاب اور ہریانہ کی عدالت عالیہ نے جمعرات کو حکومت جموں کشمیر اور کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس معاملے کے چھہ مجرموں کے نام نوٹس جاری کی ہے۔ یہ نوٹس آٹھ سالہ بچی، جسے کٹھوعہ کے ایک گائوں، رسانہ میں اجتماعی عصمت دری کے بعدقتل کیا گیا، کے والد کی طرف سے مجرموں کی سزا بڑھانے کے حق میں دائر ایک عرضی کے بعد جاری کی گئی۔ کورٹ نے اُس ملزم کے نام بھی نوٹس جاری کی ہے جس کو عدالت نے الزامات سے بری کیا ہے۔ رواں ماہ کی10تاریخ کو مقتولہ بچی کے والد نے مجرموں کی سزا بڑھانے کے حق میں ایک درخواست عدالت عالیہ کے سامنے پیش کی تھی۔انہوں نے اپنی درخواست میں مجرموں کیخلاف موت اور عمر قید کی سزا کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ایک ملزم کو بری کرنے کیخلاف بھی اپیل دائر کی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کی عدالت عالیہ نے اسی سلسلے میں آج حکومت جموں کشمیر اور مجرموں کے نام نوٹس جاری کردی۔ درخواست دہندہ

امرناتھ یاتریوں کا17واں جتھا جموں سے گپھا کی طرف روانہ

سرینگر/سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ جمعرات کو 4,167افراد پر مشتمل امر ناتھ یاتریوں کا 17واں جتھا جموں سے وادی کشمیر میں واقع امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق گذشتہ روز تک گپھا میں درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد2,19.011تک پہنچ گئی تھی۔ اس سال امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی اور یہ15اگست تک جاری رہے گی۔ حکام کے مطابق ابھی تک 2لاکھ30ہزار افرادنے امرناتھ جانے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔  

مینڈھر پونچھ میں سڑک حادثہ، 1 مسافرجاں بحق،9زخمی

سرینگر/ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ9زخمی ہوگئے جن میں سے 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی سخی میدان میلے کی طرف جاتے ہوئے جونہی سلونی اُچڈ نامی گائوں کے پاس پہنچی تو اُس کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا گیا جہاں سے چار شدید زخمیوں کو راجوری کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔