یاتراکا دسواں دن، 9,307 یاتریوں کی گپھا پر حاضری

                سر ی نگر/ایک سرکاری بیان کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کے دسویں روز بدھ کو 9,307یاتریوں نے گپھا پر حاضری دے کر شو لنگم کے درشن کئے۔ سرکاری بیان کے مطابق یاترا شروع ہونے سے اب تک کل 1,30,503یاتریوں نے گپھا پر حاضری دے کر شو لنگم کے درشن کئے ہیں۔    

سوپور میں 2بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار:پولیس

 سرینگر / پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بدھ کو بتایا گیا کہ شمالی کشمیر کے سوپور میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو بد نام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد کرکے ضبط کی گئی۔  بیان کے مطابق وار پورہ کراسنگ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران عبدالحمید میر اور بلال احمد چوپان ساکنان جانوارا سوپور کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس آفیسران نے موقع پر ہی دونوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 190/2019کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔    

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں سڑک حادثہ،2جاں بحق،18زخمی

سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ میں بدھ کو دو مسافر اُس وقت جاں بحق اوراٹھارہ زخمی ہوگئے، جب وہ بس جس میں وہ سوار تھے بٹینگو میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک منی بس بٹینگوکے مقام پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 20مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو ،زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔  

میرواعظ منزل سرینگرپر منشیات اور ڈرگ کی پھیلتی وباء پر مشاورتی سیمینار

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے بدھ کو میر واعظ منزل، راجوری کدل پر ایک مشاورتی سیمینار کی صدارت کی جس کا اہتمام وادی کشمیر میں منشیات اور ڈرگس کی وباء کا قلع قمع کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ پورے دن چلنے والے اس سیمینار میں اسلامی اسکالروں،سیول سوسائٹی ممبران اور مختلف غیر سرکاری رضاکار تنظیموں نے حصہ لیکر اس میں خواتین کو درپیش مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔ میرواعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھا''علمائے کرام، سیول سوسائٹی ممبران اور رضا کار تنظیموں نے منشیات کے بڑھتے استعمال اور خواتین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا''۔  

کرناہ حادثے پر ٹنگڈار میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ،محکمہ کے خلاف کیس درج

کپوارہ/ شمالی کشمیر میں کرناہ کے ٹنگڈار علاقے میں بدھ کو لوگوں نے گذشتہ رات کے دوران کرناہ میں پیش آئے حادثے کو لیکر محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے ۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ محکمہ کی لاپروائی کی وجہ سے ہی گذشتہ رات کے دوران ہاٹی ٹینشن بجلی لائن لوٹینشن لائن کے اُوپرگرنے سے رہائشی مکانوں میں  شارٹ سرکٹ ہوا جس  کے  نتیجے  میں باپ بیٹے سمیت 3 کی موت واقع ہوئی جبکہ متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے جن کا علاج و معالجہ سب ضلع اسپتال ٹنگڈار میں جاری ہے ۔ واقعہ کے بعد پورے کرناہ میں ماتم کی لہر دوڈ گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد دن چڑھنے کے ساتھ ہی ٹنگڈار میں جمع ہوئے اور اس المناک حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ کرناہ میں بجلی کے ناقص نظام سے ہر وقت کسی بڑے حادثے کا خطرہ ہے اور محکمہ آج بھی ٹنگڈار بازار کے بیچوں بیچ ہائی ٹینشن لائن بچھا

یاترا کے دوران کشمیر شاہراہ پر سیولین سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے: صوبائی کمشنر

سرینگر/کشمیر کے صوبائی کمشنر، بصیر احمد خان نے بدھ کو اس بات کی وضاحت کی کہ سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر امر ناتھ یاترا کے دوران شہری سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی عاید نہیں ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا''امرناتھ یاترا کے دوران سیولین سرگرمیوں پرکوئی پابندی نہیں ، یہ تو محض ٹریفک ریگو لیشن ہے''۔ بصیر احمد خان نے مزید کہا لوگوں کو ''افواہوں'' پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ''موجودہ  ٹریفک ریگولیشن بھی آنے والے دنوں میں نہیں رہے گی''۔  

ٹنگمرگ میں جنگلی جانوروں کے حملے، چار سالہ معصوم بچہ سمیت دو افراد زخمی

بارہمولہ/ شمالی کشمیر میں  بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں دو الگ الگ واقعات میں جنگلی جانوروں نے ایک معصوم بچے سمیت دو افراد کو بری طرح سے زخمی کردیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف اور محکمہ وئلڈ لائف کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دارا کسی ٹنگمرگ میں تنندوے نے چار سالہ بچے، منتظر احمد لون ولد منظور احمد لون پر بدھ کو اس وقت حملہ کیا جس وہ اپنے مکان کے صحن میں کھیل رہا رہا تھا۔وہ اس حملے میں بری طرح زخمی ہوگیا ۔ اسی طرح سے بانگل علاقے میں حاجی غلام محی الدین بٹ کو بھی ایک ریچھ نے زخمی کردیا ۔ ذرائع نے کہا کہ دونوں زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتالوں کے اندر پہنچایا گیا ہے۔  مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جنگلی جانوروں کے بستیوں کا رخ کرنے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔  

سرینگر میں این آئی اے کے ہاتھوں محبوس آسیہ اندرابی کا رہائشی مکان سربمہر

سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح خاتون علیحدگی پسند لیڈر اور دختران ملت کی سربراہ، سیدہ آسیہ اندرابی کا رہائشی مکان سربمہر کردیا۔ صورہ علاقے میں 90فٹ پر واقع آسیہ کے مکان پر این آئی اے اہلکاروں نے آج صبح سربمہری کا نوٹس چپکا دیا۔ نوٹس پر متعلقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ'' مذکورہ جائداد کو کسی بھی طور منتقل یافروخت کرنے کی کوشش نہ کریں''۔ یہ احکامات این آئی اے کے اعلیٰ تحقیقاتی آفیسر،وکاس کٹھاریہ کی طرف سے جاری ہوئے ہیں اور اس پر درج ہے کہ سربمہری احکامات کی اجازت ریاستی پولیس کے سربراہ سے حاصل کرلی گئی ہے۔ آرڈر پر مزید لکھا ہے''اس گھر کو دختران ملت دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہی تھی''۔ یاد  رہے  کہ  آسیہ مبینہ  فنڈنگ  کیس میں دلی کے تہار جیل میں ایام اسیری کاٹ رہی ہیں جبکہ اُن ک

کرناہ میں بجلی شارٹ سرکٹ سے 3 شہریوں کی موت ، 2زخمی

سرینگر //منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے کرناہ کے ٹنگڈار، ناڑ علاقے میں اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب وہاں بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب تین افرادموقعہ پر ہی لقمہ اجل بن   گئے جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق رات کے قریب تین بجے ناڑ علاقے میں اچانک بجلی کی ترسیلی لائنیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے یہ حادثہ پیش آگیا۔ اُنہوں  نے  مزید  کہا  کہ  ہائی  ٹینشن  لائن  لو  ٹینشن  سپلائی  لائن  پر  گرنے  کی  وجہ  سے  رہائشی  مکانوں  کے  اندر بجلی شارٹ  سرکٹ  ہوا  جس  نے  تین  شہریوں  کی  جان  لے  لی  اور  دو  کو  زخمی  کیا۔ اس حادثے میں مرنے والے افراد کی شناخت 55سالہ ع

تازہ ترین