تازہ ترین

دہائیاں پرانے کیس میں گرفتار سینئر صحافی غلام جیلانی قادری ضمانت پر رہا

 سرینگر/سرینگر کی ایک عدالت نے منگل کو سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کرلئے۔ اس سے قبل گذشتہ رات کے دوران پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران غلام جیلانی قادری کو گرفتار کیا تھا۔ قادری سرینگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ 'آفاق 'کے پرنٹر پبلشر ہیں۔ پولیس نے62سالہ سینئر صحافی کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کیس کی اگلی شنوانی 31جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قادری کی گرفتاری اُن کیخلاف نوے کی دہائی میں درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی تھی۔ قادری کیخلاف 1992میں ایک کیس درج کیا گیا تھا جب وہ'' جموں کشمیر نیوز'' نام کی ایک ایجنسی چلارہے تھے ۔    

رامبن ضلع میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

سرینگر/ضلع رامبن میں منگل کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق رامبن جانے والا ایک ٹپر کیرول۔کومیت لنک روڑ پر جارہا تھا جس کے دوران وہ لڑھک کر دریائے چناب میں جاگرا۔ حادثے کے فوراً بعد بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں جس کے دوران دو افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں ۔ ذرائع کے مطابق پانچ افراد کو زخمی حالت میں بر آمد کیا گیا جن میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل تھا اور اُنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔  

بانہال اور مینڈھر میں منشیات ضبط، دو افراد گرفتار: پولیس

  سرینگر/جموں کشمیر پولیس نے منگل کو بانہال اور ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے اُن کے قبضے سے منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔  پولیس کے مطابق بانہال میں منشیات کا دھندہ کرنے والے ایک شخص کو500گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے ٹی چوک پر ایک ناکہ لگایا تھا جس کے دوران ریلوے سٹیشن سے آنے والے ایک شخص کی تلاشی لے کر اُس کے قبضے سے 500گرام ہیروئن ضبط کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت امین محمد ولدرشید احمد ساکنہ کرمچی ، ضلع اُدھمپورکے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے ہیروئن کشمیر سے لائی تھی جس کو وہ بانہال میں بیچنے والا تھا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اُنہوں نے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک منشیات فروش کو500گرام چرس سمیت دھر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ ض

وسطی کشمیر کے بیروہ میں شہری بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

سرینگر/وسطی کشمیر کے بیروہ میں منگل کو ایک شہری بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔  شبیر احمد ملک ولد غلام محمد ملک ساکنہ موچھن ،گائوں کا لمبردار تھا جو بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ کا شکار بن گیا۔ ملک اس حادثے میں زخمی ہوگیا تاہم جب اُسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ جب ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے میں ناکام رہا تو لمبردار نے خود ہی اس کو ٹھیک کرنے کی ٹھان لی جس کے دوران اُس کی جان چلی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے سے قبل ملک نے محکمہ کو مطلع کیا تھا کہ وہ بجلی کی سپلائی بند کریں جس کے بعد سپلائی کاٹی گئی تھی تاہم جب وہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے میں مشغول تھا تو اسی دوران بجلی بحال ہوگئی اور وہ لقمہ اجل بن گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ گذشتہ چھہ ماہ کے د

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں نوجوان کی لاش نالے سے بر آمد

سرینگر/مقامی لوگوں نے انتھک کوششوں کے بعد گذشتہ شب شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک نالے سے نوجوان کی لاش بر آمد کرلی۔ یہ لاش کلوسہ میں واقع مدومتی نالے سے دوران شب بر آمد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دانش منظور ولد منظور احمد وا نی کی لاش بر آمد کرنے کیلئے ماہر غوطہ خوروںنے آپریشن نصب شب بند کیا گیا تھا تاہم مقامی لوگوں نے فایئر اینڈ ایمر جنسی اہلکاروں کے ہمراہ کوششیں جاری رکھیں اور وہ لاش بر آمد کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔  

شبانہ پولیس چھاپے میں سینئر صحافی غلام جیلانی قادری گرفتار

 سرینگر/پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران سرینگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ 'آفاق 'کے پرنٹر پبلشر، غلام جیلانی قادری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے62سالہ سینئر صحافی کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قادری کی گرفتاری اُن کیخلاف نوے کی دہائی میں درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔ قادری کیخلاف 1992میں ایک کیس درج کیا گیا تھا جب وہ'' جموں کشمیر نیوز'' نام کی ایک ایجنسی چلارہے تھے ۔  اس کیس میں شامل مزید تین صحافی پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔ قادری کو اطلاعات کے مطابق آج عدالت کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ قادری گذشتہ رات کم و بیش ساڑھے گیارہ بجے گھر پہنچے جس کے بعد ایک پولیس پارٹی نے آکر اُنہیں گرفتار کیا۔  

وزیر داخلہ امت شاہ 26جون کو ریاستی دورے پر پہنچ رہے ہیں

سرینگر/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس ماہ کی26تاریخ یعنی بدھ کو جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس سے قبل شاہ کا دورۂ جموں کشمیر30جون کو طے تھا۔تاہم بعض مصروفیات کی وجہ سے اُن کا دورہ اب پہلے ہی طے کیا گیا ہے۔ شاہ سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بھاجپا کارکنان کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ وہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ بھی ایک اہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ امرناتھ گپھا کا بھی دورہ کرکے وہاں خصوصی پوجا پارٹ کریں گے۔ یہ امت شاہ کا وزیر داخلہ کی حیثیت سے پہلا ریاستی دورہ ہوگا۔