تازہ ترین

اننت ناگ جنگجو حملے میں چینی ساخت کے اسٹیل کارتوس استعمال: رپورٹ

 سرینگر/ ایک میڈیا رپورٹ میں جمعرات کو اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگجوئوں نے اننت ناگ میں 12جون کو فورسز پر اپنے حملے میں چین میں تیار کئے گئے اسٹیل  کارتوس استعمال میں لائے تھے۔ جنگجوئوں کے اس حملے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار اور پولیس کا ایک آفیسر ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگجوئوں نے اس حملے میں چین میں تیار کئے گئے کارتوس استعمال کئے تاکہ فورسز کو زیادہ سے زیادہ نقصان سے دوچار کیا جائے۔ ذی نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے چینی ساخت کے اسٹیل  کارتوس استعمال کرنے کا مقصد فورسز کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیل کے بنے کارتوس فورسز کے بلٹ پروف جاکٹوں کو چیرتے ہوئے نکل گئے جس سے فورسز اہلکاروں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ جنگجوئوں نے کے پی روڑ اننت ناگ پر فور

مرکزی سرکار جموں کشمیر میں محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے کوشاں: صدر کووند

سرینگر/صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کو بتایا کہ مرکزی سرکار ریاست جموں کشمیر کے عوام کیلئے ایک محفوظ ماحول بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کووند نے کہا کہ حکومت ریاست جموں کشمیر کی ترقی کیلئے سبھی ضروری اقدامات کیلئے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا'' میری حکومت انتہائی جانفشانی کے ساتھ جموں کشمیر کے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے''۔  انہوں نے مزید کہا''حال ہی میں ریاست کے اندر جو پُر امن بلدیاتی یا لوک سبھا انتخابات منعقد ہوئے ان سے ان کوششوں کو تقویت ملی ہے '' جموں کشمیر فی الوقت براہ راست صدر راج کے ماتحت ہے اور یہاں اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان امرناتھ یاترا کے بعد متوقع ہے جو ماہ اگست کے وسط میں اختتام پذیر ہوگی۔  

راجوری میں عمارت ڈھ جانے سے ایک جاں بحق چھ زخمی

سرینگر/ضلع راجوری میں جمعرات کو ایک عمارت ڈھ جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ اس حادثے میں چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے کالا کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق کالا کوٹ میں ایک دو منزلہ عمارت اچانک ڈھ گئی اور اس نے سات افراد کو اپنی زد میں لایا۔ حادثے کے فوراً بعد جب بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں تو ساتوں افراد کو زخمی حالت میں بر آمد کرکے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے  

ڈوڈہ ہوسٹل میں اُستاد کے ہاتھوں طالب علموں کی پٹائی، ویڈیو وائرل

سرینگر/ڈوڈہ ضلع میں قائم گجر بکروال بائز ہوسٹل کے اندر اُستاد کے ہاتھوں طالب علموں کی پٹائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اُستاد طالب علموں کے دیر سے کلاس میں پہنچنے پر ناراض تھا۔ ویڈیومیں اُستاد کو چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کو کم و بیش دس منٹوں تک پیٹتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق چائلڈ لائن کارڈی نیٹر میناکشی رینہ نے کہا ہے کہ اُستاد نے بچوں کو مارنے پیٹنے کا اعتراف کیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات ہورہی ہے۔  

وسطی کشمیر کے بڈگام میں نوجوان چلتی ریل سے کودنے کے بعد زخمی

سرینگر/وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں قدرے آہستہ چلنے والی ٹرین سے کود کر ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ گذشتہ شام نائدگام، بڈگام میں پیش آیا جب مدثر احمد بیگ نامی نوجوان نے اُس وقت ٹرین سے چھلانگ ماری جب اُس کی رفتار قدرے کم تھی۔ مدثر کو فوری طور پر شیر کشمیرمیڈیکل انسٹی چیوٹ، بمنہ منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ مقام پر ٹرین آہستہ ہوجاتی ہے اور کئی سواریاں جلدی میں اُتر جاتی ہیں یا سوار ہوتی ہیں۔ مدثر بھی اُنہی میں شامل تھا جو گر کر زخمی ہوگیا۔