جہلم کے کناروں کی باقاعدگی کے ساتھ گشت کو یقینی بنایاجائے: صوبائی کمشنر کی ہدایت

سرینگر/صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے جمعرات کو وادی میں حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر امکانی سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوںنے وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو دریائے جہلم اوردیگر ندیوں کے کناروں کی باقاعدگی کے ساتھ گشت کویقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے امکانی سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لئے ضرورت پڑنے پر مرمت کا کام شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔ امکانی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی کمشنر نے تمام تحصیلوں میںعلامتی مشقوں کا انعقاد کرنے پر بھی زودیا ۔صوبائی کمشنر نے یہ ہدایات آج ایک میٹنگ کے دوران دیں جس میں موسلادھار بارشوں سے پیداشدہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اس دوران تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے اپنے متعلقہ اضلاع میں کی جارہی تیاریوں کے بارے میںجانکاری دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام ضلع ترقیاتی کمشن

سیاحتی مقام گلمرگ میں ہوٹل کوآگ کی واردات سے نقصان

سرینگر/عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کو ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جس سے مذکورہ ہوٹل کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آگ کی اس واردات میں مذکورہ ہوٹل کو شدید نقصان پہنچ گیا۔  مذکورہ ذرائع نے کہا کہ اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اور جو سیاح اس ہوٹل میں ٹھہرے تھے، اُن کو بحفاظت نکالا گیا۔ حکام کے مطابق ہوٹل میںآگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا لگایا جارہا ہے۔    

سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر دونوں طرف سے ٹریفک بحال

سرینگر/گذشتہ روز بند کئے جانے کے بعدسرینگر۔لیہہ شاہراہ کو جمعرات کے روز دونوں طرف کی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ شاہراہ کو بدھ کے روز سونہ مرگ۔دراس علاقے میں تازہ برفباری اور پھسلین کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ زوجیلا علاقے میں تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کے خدشات کی وجہ سے بھی شاہراہ کو بند کیا گیا تھا۔ تاہم آج موسم میں سدھارآنے اور شاہراہ کو قابل ٹریفک بنانے کے بعد اس کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھولدیا گیا۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں منشیات فروش گرفتار:پولیس

 سرینگر/پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے منشیات فروش غلام محی الدین ولد عبدالاحد ڈار ساکنہ لڈورا کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے کچھ مقدار میں برائون شوگر اور نقدی، 8ہزار 250روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔ بیان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 100/2019کے تحت ڈھنگی وچھی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔  

حریت میٹنگ کی صدارت کے بعد میرواعظ گیلانی سے ملاقی

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعرات کو اپنی سربراہی والی حریت کی میٹنگ میں شرکت کے بعد حریت کانفرنس کے دوسرے دھڑے کے چیئر مین سید علی گیلانی سے ملنے اُن کے گھر واقع حیدر پورہ گئے۔ حریت (ع) ذرئع کے مطابق میرواعظ میٹنگ کے فوراً بعد گیلانی کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے حیدر پورہ گئے۔ گیلانی اپنی رہائش گاہ پر گذشتہ کئی برس سے خانہ نظر بند ہیں۔ واضح رہے کہ گیلانی، میرواعظ اور لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک علیحدگی پسندوں کا وفاق 'مشترکہ مزاحمتی قیادت' چلارہے ہیں۔    

جموں میں چار شہری ہیروئن سمگل کرنے کی پاداش میں گرفتار

سرینگر/سرمائی دارلحکومت جموں میں جمعرات کو پولیس نے مبینہ بین ریاستی منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ سے وابستہ چار افراد کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے ہیروئن بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک گاڑی کو کانجیوانی علاقے میں روک کر اُس کی تلاشی کے دوران175گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں نثار احمد ساکنہ شوپیان کشمیر، سندیپ کمار ساکنہ جالندھر پنجاب،سندیپ کمار (دوم)ساکنہ بلاسپور ہماچل پردیش اور رگھبیر سنگھ ساکنہ جالندھر کے طور ہوئی ہے۔ گرفتار شدگان کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔  

اننت ناگ حملے میں 5سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر گورنر کا اظہار رنج

سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے جمعرات کو جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوئوں کے ایک حملے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہ حملہ گذشتہ روز ہوا جس میں پانچ  سی آر پی ایف اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس آفیسر سمیت کچھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ گورنر ملک نے ہلاک شدگان کے گھروالوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا'' جب بھی فورسز کی مدد سے الیکشن کامیابی سے انجام دئے جاتے ہیں یا جنگجوئوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کی جاتی ہیں تو سرحد کے دوسری طرف سے جنگجوئوں کو آرڈر ملتے ہیں کہ وہ کوئی فدائی حملہ کریں۔ کل اننت ناگ میں جو حملہ ہوا وہ بھی ایک فدائی حملہ ہی تھا''۔  

تازہ ترین