تازہ ترین

پونچھ میں کراس ایل او سی فائرنگ ،فوجی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

سرینگر/ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر تعینات ایک فوجی اہلکار سوموار کو اُس وقت ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب بھارت اور پاکستان کی افواج نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج نے پونچھ کے شہپور سیکٹر میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فائرنگ کا ''موثر'' جواب دیا جارہا ہے۔ ہلاک شدہ فوجی کی شناخت جاوید اقبال کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔  

راجوری میں دو گروہوں کے جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے دو زخمی

سرینگر/راجوری ضلع میں سوموار کو دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ راجوری ضلع کے کرہڈ گائوں میں پیش آیا جہاں اطلاعات کے مطابق دو گروہ آپس میں کسی بات پر جھگڑرہے تھے کہ اسی اثناء میں ایک شخص نے گولیاں چلاکر دو افراد کو زخمی کردیا۔ زخمی شہریوں کو راجوری کے ضلع اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے اور اُن کی شناخت اسحاق شاہ ولد ایوب شاہ ساکنہ کوٹھیدارا، اور نزاکت حسین ولد نور حسین ساکنہ کرہڈ کے طور کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔  

کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری و قتل کیس: تین کو عمر قید جبکہ تین مجرموں کو پانچ سال قید کی سزا کا اعلان

سرینگر/پٹھانکوٹ کی ایک عدالت نے سوموار کو کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری و قتل کیس کے تین ملزمان کو عمر قید جبکہ دیگر تین کو پانچ سال کی سزا سنائی۔ عمر قید پانے والے ملزمان پر ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عاید کیا گیا ہے۔ عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں میں رسانا مندر کا پجاری سانجی رام، دیپک کھجوریہ اور پرویش کمار عرف منو شامل ہیں۔ پانچ سال کی قید اور پچاس ہزار روپے فی کس جرمانہ پانے والے تین مجرموں میں آنند دتا،تلک راج اور سریندر شامل ہیں۔ اس کیس کے ایک ملزم سانجی رام کے بیٹے وشال کو عدالت نے بری کردیا۔ اس سے قبل آج صبح پٹھانکوٹ میں جج   تیجوندر  سنگھ  کی عدالت نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میں چھ ملزموں کو مجرم قرار دیدیا۔  مجرم قرار دئے گئے افرد میں رسانا گائوں میں مندر کا پجاری، سانجی رام،دو ایس پی او دیپک کھجوریہ اور سریندر، ہیڈ کانسٹیبل

کھیر بھوانی کے سالانہ میلے میں ہزاروں کشمیری پنڈتوں کی شرکت

سرینگر/ہزاروں کشمیری پنڈت سوموار کو وسطی کشمیر میں کھیر بھوانی کے مقام پر جمع ہوکر سالانہ میلے میں شریک ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع گاندربل میں تولہ مولہ کے مقام پر زبردست چہل پہل اور گہماگہمی نظر آرہی ہے جہا ں چاروں طرف خوشی اور انبساط کا موسم ہے۔ عینی شایدین نے کہا کہ کھیربھوانی کے مندر احاطے میں موجود بلند و بالا چنار وں کے سائے میں ہزاروں پنڈت جمع ہیں جو ریاست اور اس سے باہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہیں۔ انتظامیہ نے میلے کے احسن انعقاد کیلئے خاصے انتظامات کررکھے ہیں۔ ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے بھی کھیر بھوانی کا دورہ کرکے میلے میں شرکت کی۔  

عمر اور محبوبہ کاکٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

سرینگر/سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی نے سوموار کو کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میں عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو قانون اور انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔ دونوں لیڈروں نے مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا کی وکالت کی۔ عمر اور محبوبہ نے کٹھوعہ کیس کے عدالتی فیصلے کے سلسلے میں الگ الگ ٹویٹ کرکے اپنے جذ بات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل پٹھانکوٹ کی ایک خصوصی عدالت نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میں چھ ملزموں کو مجرم قرار دیدیا۔ مجرم قرار دئے گئے افرد میں رسانا گائوں کا مکھیہ سانجی رام،دو ایس پی او دیپک کھجوریہ اور سریندر ورما، ہیڈ کانسٹیبل تلک راج ، سب انسپکٹر آنند دتا  اورپرویش  کمار شامل ہیں۔ اس کیس کے ساتویں ملزم کیخلاف الگ سے ٹرائیل چلایا جائے گا جبکہ آٹھویں ملزم کو عدالت نے بری قرار دیا ہے۔ آٹھ سالہ خانہ بدوش لڑکی کی عصمت دری اور قتل کیس کے واقعہ کی پٹھانک

کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میں سانجی رام سمیت چھ مجرم قرار، ایک بری

سرینگر/پٹھانکوٹ کی ایک خصوصی عدالت نے سوموار کو کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میں چھ ملزموں کو مجرم قرار دیدیا۔ مجرم قرار دئے گئے افرد میں رسانا گائوں کا مکھیہ سانجی رام،دو ایس پی او دیپک کھجوریہ اور سریندر ورما، ہیڈ کانسٹیبل تلک راج اور سب انسپکٹر آنند دتا شامل ہیں۔ اس کیس کے ساتویں ملزم کیخلاف الگ سے ٹرائیل چلایا جائے گا جبکہ آٹھویں ملزم کو عدالت نے بری قرار دیا ہے۔ آٹھ سالہ خانہ بدوش لڑکی کی عصمت دری اور قتل کیس کے واقعہ کی پٹھانکوٹ کی عدالت میں سماعت لگ بھگ ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور آج عدالت کی طرف سے اس معاملے کو لیکرفیصلہ سنا یا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مجرموں کی سزا کے بارے میں عدالت کا فیصلہ دن کے دو بجے سامنے آئے گا۔  کیس کے 8 میں سے 7 ملزمان کا فیصلہ آج سنایا گیا جبکہ آٹھواں ملزم جو کہ نابالغ ہے، کے خلاف ٹرائیل عنقریب جوینائل کورٹ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ضلع اننت ناگ کے گائوں کا فورسز محاصرہ اور تلاشی آپریشن

 سرینگر/فورسز نے سوموار کو جنوبی ضلع میں اننت ناگ کے اکنگام نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور اکنگام میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔ تاہم آخری اطلاعات ملنے تک جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا تھا ،حالانکہ گائوں میں گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔