تازہ ترین

راجستھان کے دو گھرانوں سے وابستہ 9افراد لیہہ حادثے میں جاں بحق

 سرینگر/راجستھان کے دو گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نو افراد سنیچر کو لداخ کے لیہہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق سیمنٹ سے بھری ایک ٹرک ،جو سرینگرسے لیہہ جارہی تھی، مون لینڈ لامایورو کے مقام پر سڑک سے لڑھک گئی۔ اس حادثے میں بلوارا اجمیر، راجستھان کے رہنے والے نو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں خلتسی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔  

جموں کشمیر بینک کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر پر ویجی لینس کا چھاپہ

سرینگر/جموں کشمیر بینک کے چیئر مین پرویز احمد کو نکال باہر کرنے کے منٹوں بعد سنیچر کو ویجی لینس محکمہ کے اہلکاروں نے بینک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر ،سرینگر پر چھاپہ مارا۔ پرویز کی برطرفی اوربینک کے نئے سربراہ آر کے چھبر کی عبوری تعیناتی کے فوراً بعدویجی لینس اہلکاروں نے مولانا آزاد سرینگر پر واقع بینک کے صدر دفتر چھاپہ مارا۔  ذرائع نے کہا کہ ویجی لینس اہلکاروں نے بینک صدر دفتر کے مرکزی دروازے کو سیل کرواکے اس کو ہر کسی کیلئے بند کیا جس دوران وہ دفتر کے اندر چھاپہ مارتے رہے۔ اس سے قبل حکومت جموں کشمیر نے آج ہی آر کے چھبر کو جموں کشمیر بینک کا عبوری چیئر مین اور بورڈ آف ڈائریکٹرس کا ڈائریکٹر مقرر کیا۔ دریں اثناء پرویز نے اپنی ایک ٹویٹ کہا ہے کہ اُنہوں نے جموں کشمیر بینک میں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انتہائی دیانتداری کے ساتھ انجام دی ہے اور انہوں نے ہمیشہ ادارے کے مفاد کو ہی

پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج میں فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سنیچر کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے درمیانہ درجے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔  دونوں طرف گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔    

آر کے چھبر جموں کشمیر بینک کے عبوری سربراہ مقرر

سرینگر/حکومت جموں کشمیر نے سنیچر کو آر کے چھبر کو جموں کشمیر بینک کا عبوری چیئر مین اور بورڈ آف ڈائریکٹرس کا ڈائریکٹر مقرر کیا۔ چبھر کو پرویز احمد کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو2016سے جموں کشمیر بینک کی سربراہی کررہے تھے۔  اس ضمن میں ریاست کی گورنر انتظامیہ نے آج ہی ایک حکمنامہ جاری کیا۔ مذکورہ حکمنامے، جس پر محکمہ فائنانس کے ایڈیشنل سیکریٹری،وشال شرما کے دستخط ہیں، میں واضح کیا گیا کہ اس پر فوری طور عمل در آمد کیا جائے گا۔    

وسطی کشمیر میں بابا نگری کنگن کے سالانہ عرس میں لوگوں کی بھاری تعداد شریک

 سرینگر/وسطی کشمیر کے بابا نگری وانگت، کنگن میں سنیچر کو حضرت میاں نظام الدین کیانوی(ر)  کے سالانہ عرس میں شامل ہونے کیلئے لوگوں کی ایک بھاری تعداد ضلع گاندربل کے علاقے میں جمع ہوئی تھی۔ حضرت میاں نظام الدین کیانوی(ر)  کا دو روزہ 124واں  سالانہ عرس جمعہ کو شروع ہوکر آج اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر خصوصی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر معروف مذہبی شخصیات، جیسے میاں بشیر احمد وغیرہ نے اسلام کی تعلیمات اورحضرت میاں نظام الدین کیانوی(ر) کی زندگی و خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔  

اُوڑی گیس سلنڈر دھماکہ: چھ سالہ بچہ دم توڑ بیٹھا،مرنے والوں کی تعداد 5

سرینگر/چھہ سالہ بچہ ،جو شمالی کشمیر کے اُوڑی علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہوا تھا، سنیچر کو آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز)، دلی میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ یہ حادثہ27 مئی کو پیش آیا تھا اور اس میں ایک ہی گھر کے پانچ بچے اور اُن کی ماں زخمی ہوئی تھی۔ عبید احمد نامی کمسن بچے کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے ایمز منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج دم توڑ بیٹھا۔ اس سے قبل مذکورہ حادثے میں زخمی ہوکرپروینہ اختر، اُس کی تین بیٹیاں، سائمہ بانو،سبینہ بانو اور شائستہ بانو جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ آج پروینہ کا بیٹا عبید بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گھر کے سربراہ کیلئے پہلے ہی آٹھ لاکھ روپے کی امدادی رقم واگذار کی ہے۔  

ویری ناگ میں فورسز آپریشن کے دوران مقامی جنگجو جاں بحق

 سرینگر/جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں سنیچر کو فورسز کے ساتھ مختصر فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔  حکام کے مطابق اقبال احمد نامی یہ جنگجو نوپورہ ،ڈورو کا رہنے والا تھا۔ اس سے قبل فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعدنوگام گائوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی شروع کی۔ اس دوران مذکورہ جنگجو نے فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنائی گئی۔  علاقے میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اس دوران ضلع اننت ناگ میں حکام نے موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔