سرینگر میں ٹائیگور ہال کے نزدیک گرینیڈ دھماکہ،کوئی نقصان نہیں

سرینگر/مشتبہ جنگجوئوں نے جمعرات کو سرینگر میں ٹائیگور ہال کے نزدیک قائم سی آر پی ایف کے ایک بنکر کو گرینیڈ حملے کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں لیں تاکہ گرینیڈ حملہ کرنے والوں کو پکڑا جاسکے۔  

لوک سبھا الیکشن نتائج:مودی کی بی جے پی بھاری اکثریت کے حصول کی راہ پر

سرینگر./ سات مراحل میں مکمل ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو واضح سبقت حاصل ہونے والی ہے۔  انتخابات کے بعد جمعرات کی صبح سے پارلیمنٹ کی 542 نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی  آٹھ بجے سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق نتائج کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کے اتحاد کو گزشتہ انتخابات سے بھی زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی 297 نشستوں پر آگے ہے جبکہ مجموعی طور پر 342 نشستوں پر اس کا اتحاد آگے ہے۔ انڈیا میں مرکزی حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں اور اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت اپنے بل بوتے پر ہی مل سکتی ہے۔ اس کے برعکس کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو 80 سے زیادہ نشستیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں جن میں سے کانگ

اونتی پورہ میں گرینیڈ دھماکہ،2عام شہری زخمی

سرینگر/ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جمعرات کو ایک گرینیڈ دھماکے میں دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع پلوامہ میں پولیس سٹیشن اونتی پورہ کے باہر پیش آیا جہاں مشتبہ جنگجوئوں نے فورسز کی ایک پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جو نشانہ چوک کر پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیر کر تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا تاکہ حملہ آئوروں کو پکڑا جاسکے۔    

وادی کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کی جیت

سرینگر/جموں کشمیر نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو وادی کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے۔ حکام کے مطابق پارٹی کے صدر فاروق عبد اللہ سرینگر کی نشست سے،محمد اکبر لون بارہمولہ سیٹ سے جبکہ حسنین مسعودی اننت ناگ سیٹ سے کامیاب قرار دئے گئے ہیں۔ فاروق نے سرینگر کی سیٹ چوتھی بار جیت لی ہے۔ کشمیر میں ناکام ہونے والے اہم اُمیدواروں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ہیں، جو اننت ناگ سے قسمت آزمائی کررہی تھیں۔ جمعرات کی صبح سے پارلیمنٹ کی 542 نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ نتائج کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کے اتحاد کو گزشتہ انتخابات سے بھی زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی 292 نشستوں پر آگے ہے جبکہ مجموعی طور پر 340 نشستوں پر اس کا اتحاد آگے ہے۔  مر

وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کی جیتنے والے الائنس کو مبارکباد: عمر عبد اللہ

 سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریند رمودی اور بھاجپا صدر امت شاہ نے ملکر ایک جیتنے والی الائنس قائم کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے اختتام پر سامنے آنے والا یگزٹ پول بالکل صحیح تھا۔ عمر نے ایک ٹویٹ میں لکھا''تو ایگزٹ پول بالکل صحیح تھا۔اب وقت ہے بھاجپا اور این ڈی اے کو بہترین کارکردگی پرمبارکباد دینے کا۔مودی اور امت شاہ کو یہ کریڈت جاتا ہے کہ انہوں نے ملکر ایک جیتنے والی الائنس بنائی اور پیشہ ورانہ الیکشن مہم چلائی۔'' لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ شماری آج صبح سے جاری ہے جس کے دوران مودی کی بھاجپا شاندار کامیابی کی راہ پر گامزن دکھائی دے رہی ہے۔  

اننت ناگ سیٹ پر پیچھے چلنے والی محبوبہ کی مودی کو مبارکباد

سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اُن کی پارٹی کے شاندار جیت کی راہ پر گامزن ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ شماری آج صبح سے جاری ہے جس کے دوران مودی کی بھاجپا شاندار کامیابی کی راہ پر گامزن دکھائی دے رہی ہے۔ محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا''نریندر مودی جی کو تاریخی منڈیٹ کیلئے مبارکباد۔آج یقینی طور پر بھاجپا اور اس کی اتحادی پارٹیوں کا دن ہے۔کانگریس کو ایک امت شاہ چاہئے۔'' محبوبہ خود اننت ناگ سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں وہ مقابلے سے ہی باہر ہوگئی ہیں۔ اننت ناگ سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی اپنے قریبی حریف کانگریس کے غلام احمد میر پر لگاتار برتری بنائے ہوئے ہیں۔  

انتخابی نتائج: ووٹ شماری جاری، بھارتیہ جنتا پارٹی بھاری جیت کی راہ پر

سرینگر/ سات مراحل میں مکمل ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو واضح سبقت حاصل ہے۔   جمعرات کو پارلیمنٹ کی 542 نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔ نتائج کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کے اتحاد کو گزشتہ انتخابات سے بھی زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی 292 نشستوں پر آگے ہے جبکہ مجموعی طور پر 340 نشستوں پر اس کا اتحاد آگے ہے۔  مرکزی حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت اپنے بل بوتے پر ہی مل سکتی ہے۔  

کشمیر کی تین سیٹوں پر نیشنل کانفرنس آگے،جموں کی دو پر بی جے پی کو برتری

سرینگر/نیشنل کانفرنس کے فاروق عبد اللہ اور بھاجپا کے جتیندر سنگھ اپنی اپنی سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ وادی کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار آگے ہیں جبکہ جموں کی دو سیٹوں پر بھاجپا کے اُمیدوار وں کو برتری حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق لداخ کی سیٹ پر آزاد اُمیدوار آگے ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق آخری اطلاعات تک فاروق نے سرینگر نشست سے 32975ووٹ حاصل کررکھے تھے ۔ اننت ناگ سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی کانگریس کے غلام احمد میر سے محض تین سو سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔یہاں پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی تیسرے نمبر پر ہیں۔ بارہمولہ کی سیٹ پر بھی نیشنل کانفرنس کے محمد اکبر لون اپنے حریفوں پر واضح برتری بنائے ہوئے ہیں۔    

انتخابی نتائج:نیشنل کانفرنس کا اکبر لون بارہمولہ میں آگے

سرینگر/لوک سبھا نشست بارہمولہ میں جمعرات کو جاری ووٹ شماری کے دوران تازہ اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار محمد اکبر لون آگے چل رہے ہیں۔ اس سے قبل انجینئر رشید یہاں سے آگے جارہے تھے لیکن جاری ووٹ شماری کے دوران اب اکبر لون اول نمبر پر ہیں جس کے بعد انجینئر کا نمبر آتا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار یہاں سے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پی ڈی پی اُمیدوار کا نمبر چوتھا تھا  

سرینگر میں منشیات فروش گرفتار ، بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد:پولیس

 سرینگر/ایک بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے جمعرات کو ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش کی گرفتار ی عمل میں لا کر اس کے قبضے سے نشیلی ادویات برآمدکرکے ضبط کیں۔  بیان میں بتایا گیا کہ سرینگر پولیس نے گزر بل چوک باغیاث میں ناکہ چیکنگ کے دوران ٹرک زیر نمبرJK05G-1424کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران پولیس ٹیم نے ٹرک سے 210کوڈین بوتلیں اور 720کپشول برآمد کرکے تحویل میں لے لئے۔  پولیس نے موقع پر ہی محمد رفیق میر ولد عبدالرشید ساکنہ بہرام پورہ رفیع آباد کی گرفتار عمل میں لا کر اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 72/2019کے تحت پولیس اسٹیشن صفا کدل میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔  

انتخابی نتائج: فاروق کی سرینگر میں برتری، محبوبہ اننت ناگ میں پیچھے

سرینگر/نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ سرینگر کی لوک سبھا سیٹ دوبارہ جیتنے کے قریب ہیں جبکہ رجحانات بتارہے ہیں کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اننت ناگ کی سیٹ میں پیچھے چل رہی ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کی صبح پورے ملک کی طرح ریاست کی چھ سیٹوں پر ووٹ شماری شروع ہوگئی۔ اننت ناگ سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی آگے چل رہے ہیں۔13ویں رائونڈ کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے اُس کے مطابق مسعودی نے اننت ناگ سیٹ سے 7279جبکہ اُس کے قریبی حریف کانگریس کے غلام احمد میر نے 7104ووٹ حاصل کئے تھے۔محبوبہ کا نمبر تیسرا تھا جنہوں نے محض5034ووٹ حاصل کئے تھے۔ بارہمولہ سیٹ پر انجینئر رشید ابھی تک آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے ابھی تک32950ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے قریبی حریف نیشنل کانفرنس  محمداکبر لون نے31150ووٹ حاصل کر رکھے تھے۔ پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار نے یہاں سے 24800ووٹ حاصل

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں سرگرم جنگجو کے بھائی کی لاش بر آمد

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعرات کی صبح حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کے بھائی کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد ہوگئی ہے۔ پولیس نے لاش کی شناخت ظہور احمد کے طور کی جو پلوامہ سے تین کلو میٹر دور نائیرہ نامی گائوں میں بر آمد ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ظہور حزب المجاہدین کے سرگرم جنگجو عرفان احمد کا بھائی تھا۔  

انتخابی نتائج: ووٹ شماری کے آغاز میں ہی بی جے پی کی برتری واضح

سرینگر/طویل اور کانٹے دار انتخابی مہم، اور پھر سات مراحل پر مشتمل انتخابات کے بعدلوک سبھا انتخابات کے نتائج جاننے کیلئے ووٹ شماری کا آغاز جمعرات کی صبح سے جاری ہے ۔ پارلیمنٹ کی 542 نشستوں کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی ہے۔ ان انتخابات میں تقریباٍ ساٹھ کروڑ رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے ہیں جو 39 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں یعنی ای وی ایم میں محفوظ ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ابتدا میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہو ئی جو بیشتر فوجیوں کے ہوتے ہیں۔ اس مرحلے کے بعد الیکٹرانک مشینوں کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مراحل میں ہی بھاجپا کی برتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں سبھی 542 سیٹیوں کے لیے ایک ساتھ شروع ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کے دفاتر واقع نئی دلی میں ان کے حامی پارٹی کی جیت کے لیے پوج