دفعہ 35اے : کل کوئی ہڑتال نہیں ہوگی :مزاحمتی قیادت

سرینگر: سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بدھ شام دیر گئے کل یعنی جمعرات کیلئے دی گئی ہڑتال کال واپس لے لی۔ ایک بیان میں قیادت نے کہا کہ دلی سے بار ایسو سی ایشن سے وابستہ وکلاء نے اُنہیں مطلع کیا ہے کہ جاری فہرست میں جمعرات کو دفعہ35اے کیس کی سماعت نہیں رکھی گئی ہے اس لئے کل یعنی14فروری کیلئے دی گئی ہڑتال کال واپس لی جاتی ہے۔ قیادت نے تاہم وضاحت کی ہے کہ وکلاء کل بھی عدالت عظمیٰ میں ہی رہ کر صورتحال پر قریبی نظر رکھیں گے۔ واضح رہے کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج اور کل دفعہ35اے کیس سے متعلق عدالت عظمی میں شنوائی کو مد نظر رکھتے ہوئے دو روزہ ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ یہ آئینی دفعہ جموں کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے متعلق ہے جس کیخلاف عدالت عظمیٰ میں کئی درخواستیں موجود ہیں ۔  

پلوامہ دھماکہ: زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان

جموں /گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو پلوامہ میں ایک سکول میں ہوئے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اس دھماکے میں کئی طلبا زخمی ہو گئے ۔ گورنر نے تمام زخمی بچوں کی فوری صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا رلیف کا اعلان کیا  ۔ انہوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو زخمی بچوں کو بہتر طبی سہولیات اور علاج و معالجہ فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی  ۔    

گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام:بورڈ

سرینگر/جموں کشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے بدھ کو کہا کہ گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام کیا جائے گا۔  بورڈ حکام نے کہا کہ یہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر آج شام ساڑھے چھ بجے سے موجود ہونگے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس امتحان میں پاس ہونے والے اُمیدواروں کی شرح63فیصد ہے۔ حکام کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور62101 اُمیدوار شامل ہوئے تھے جن میں سے39406کامیاب قرار پائے ہیں۔ یہ امتحانات گذشتہ برس ماہ اکتوبر۔نومبر میں لئے گئے تھے۔  

رامبن میں 2برفانی تودے گر آئے، شہری زندہ دفن، رہائشی مکان تباہ

سرینگر/ضلع رامبن میں بدھ کو دو برفانی تودے گر آئے جن کی زد میں آکر ایک شہری زندہ دفن ہوگیا جبکہ ایک رہاشی مکان تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سلام الدین گجر  نامی شہری اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنے گھر کے نزدیک ایک برفانی تودے کی زد میں آگیا۔ وہ ضلع کے رامدگلی، ہلا داندرتھ علاقے کا رہنے والا تھا۔ ایس ایچ او، رامبن ،وجے کوتوال کے مطابق سلام الدین تودے کی زد میں آنے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایک اور برفانی تودہ مذکورہ ضلع کے مانگت گائوں میں گر آیا جس نے جمال الدین نامی شہری کے گھر کو زد میں لایا۔ حکام کے مطابق مذکورہ مکان تودے کی زد میں آکر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے وقت گھر کے اندر کوئی نہیں تھا۔  

چاڈورہ معرکہ میں جاں بحق عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی

سرینگر/پولیس نے بدھ کو اُن دو عسکریت پسندوں کی شناخت کی جو آج صبح چاڈورہ بڈگام کے گائوں میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ جاں بحق عسکریت پسندوں میں ہلال احمد وانی ولد محمد اکرم وانی ساکنہ یاری پورہ اور شعیب محمد لون عرف مرسی ولد مرحوم ارشد حسین ساکنہ بمرتھ کولگام شامل ہیں، اور ان دونوں کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔ پولیس نے کہا کہ فورسز نے وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے ، گوپالپورہ، واٹھورہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین شبانہ معرکہ آرائی کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد گوپالپورہ کا محاصرہ کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔ فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یہاں باضابطہ معرکہ شروع ہوا جس کے دوران دو عسکریت پسند جاں بح

پلوامہ اسکول میں پُر اسرار دھماکے کے بعد جھڑپیں

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو ایک سکول کے اندر ہوئے پُر اسرار دھماکے میں کم سے کم 28بچوں کے زخمی ہونے کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ دھماکہ نارہ بل، کاکا پورہ نامی گائوں میں ہوا جہاں ایک پرائیویٹ سکول کے اندر بچے سرمائی ٹیوشن لینے میں مصروف تھے ۔ عینی شاہدین نے کہا کہ دھماکے کے فوراً بعد جونہی پولیس جائے مقام پر پہنچی تو نوجوانوں نے پولیس پر شدید تھرائو کیا اور پولیس اہلکاروں نے بھی جواب میں ٹیر گیس کے گولے داغے جس کے بعد یہاں جھڑپیں بھڑک اُٹھیں۔  مقامی مسجد کے لائوڈ سپیکر سے نوجوانوں سے پولیس پرپتھرائو نہ کرنے کی صلاح دی جارہی ہے۔ دریں اثناء پولیس کی  طرف سے جاری ایک بیان  میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز 2بجکر 30منٹ پر ضلع پلوامہ کے نارہ بل علاقے میں قائم فلاح ملت نامی پرائیوٹ اسکول(ٹیوشن سینٹر)کے ایک کمرے میں کسی بار

پلوامہ سکول میں پُر اسرار دھماکہ، 28بچے زخی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو ایک سکول کے اندر ہوئے پُر اسرار دھماکے میں کم سے کم 28بچے زخمی ہوگئے. یہ دھماکہ نارہ بل، کاکا پورہ نامی گائوں میں ہوا جہاں ایک پرائیویٹ سکول کے اندر بچے سرمائی ٹیوشن لینے میں مصروف تھے ۔ کا کا پورہ پی ایچ سی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واحد کے مطابق چودہ زخمی بچوں کو اُن کے ہاں لایا گیا جن میں سے تین کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ ذرائع  نے   کہا  کہ  گیارہ  زخمیوں  کو  پانپور  کے  سب  ڈسٹرکٹ  ا سپتال  پہنچایا  گیا  ہے  جہاں  اُن  کا  علاج  جاری  ہے۔  ذرائع کے مطابق تین مزید زخمیوں کو ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا ہے۔  

جموں میں دورانِ ڈیوٹی فوجی اہلکار کی خود کشی

سرینگر/ایک فوجی اہلکار نے جموں میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کی ہے۔ سپاہی سندیپ سنگھ ، جو پناما چوک جموں میں قائم کیمپ پر سنتری کی حیثیت سے ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، نے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔  اس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔ اہلکار کے اس انتہائی اقدام کی کوئی فوری وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ .  

گورنر کے ہاتھوں کشمیر میں بھاجپا ایجنڈا نافذ کرکے دلی آگ سے کھیل رہی ہے: محبوبہ

سرینگر/جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو کہا کہ ایک ایسا تاثر پیدا ہورہا ہے کہ نئی دلی مسلمانان جموں کشمیر کو بے اختیار بنانے کے درپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں کشمیر میں بھاجپا ایجنڈا نافذ کرنے کی کوششیں کرکے بھارت آگ سے کھیل رہا ہے۔  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ اُس کی پارٹی نے بھاجپا کے ساتھ مخلوط سرکار چلاتے ہوئے جموں کشمیر میں بھاجپا کو اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا''بھاجپا کے جس ایجنڈا کو ہم نے یہاں جموں کشمیر میں نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی اُس کو اب گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں نافذ کیا جارہا ہے۔ایسا کرکے بھارت آگ سے کھیل رہا ہے ۔ایک ایسا تاثر پیدا ہورہا ہے کہ مسلمانان ریاست کو بے اختیار بنایا جارہا ہے''۔  محبوبہ نے یہ بھی کہا کہ بھاجپا نے اُن کی پارٹی

دفعہ35اے کی حمایت میں کشمیر میں دو روزہ ہڑتال کا آغاز

 سرینگر/وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی اپیل پر آئین کی اُس دفعہ35اے کی حمایت میں بدھ کودو روزہ ہڑتال کا آغاز ہوگیا جس کیخلاف عدالت عظمیٰ کے سامنے کئی درخواستیں پڑی ہیں اورجن کی شنوائی آج اور کل متوقع ہے۔ سرینگر اور دیگر ضلع صدر مقامات پر دکان اور کاروباری ادارے بند پڑے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔ آج اور کل دو روزہ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔ قائدین نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ''جموں کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی سازش کیخلاف مکمل ہڑتال کریں''۔ آئین کی دفعہ35اے کا تعلق ریاستی عوام کی خصوصی شہریت سے ہے اور علیحدگی پسند اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو ریاست کی آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوششوں کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔  

زنگم پٹن میں سڑک حادثہ، 12 سالہ لڑکی لقمہ اجل

 بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے زنگم علاقے میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں 12 سالہ لڑکی لقمہ اجل بن گئی ۔ پولیس کے مطابق کپوارہ سے سرینگر آرہی ایک زیئلو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور زنگم پٹن میں پیٹرول پمپ کے نزدیک پلٹ گئی جس کے نتیجے میں آربن احد دختر عبدالحد صوفی ساکنہ آرمپورہ کپوارہ نامی لڑکی گاڑی کے نتیجے آکر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔  

کشمیر شاہراہ پر درماندہ14,00مال بردار گاڑیاں وادی داخل

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پریک طرفہ ٹریفک کا سلسلہ کل بعد دوپہر سے جاری ہے اور بدھ کو حکام نے کہا کہ 14,00مال بردر گاڑیاں اشیائے ضروریہ لیکر جواہر ٹنل پار کرکے وادی کے اندر داخل ہوگئی ہیں۔ مذکورہ شاہراہ کو گذشتہ روز حالیہ برفباری اور پسیاں گر آنے کے سات روز بعد ٹریفک کیلئے جزوی طور کھولا گیا۔ حکام نے کہا کہ آج بھی شاہراہ پردرماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ سرینگر۔جموں شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر کو اشیائے ضروریہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔    

وسطی کشمیر میں شبانہ معرکہ،2عسکریت پسندجاں بحق

سرینگر/پولیس نے بدھ کو کہا کہ  وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے ، گوپالپورہ، واٹھورہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین شبانہ معرکہ آرائی کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد گوپالپورہ کا محاصرہ کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔ فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یہاں باضابطہ معرکہ شروع ہوا جس کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ جاں بحق جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں اور اُن کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق معرکہ کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔  

تازہ ترین