تازہ ترین

دہلی سرکار آئین کی سیکولر اقدار کو مٹانے کے در پے

 مودی حقیر سیاست سے مذہبی بنیادوں پر ملک کو تقسیم نہ کریں :ڈاکٹر فاروق   جموں//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کواس وقت فرقہ پرستی کی شدید ترین لہر کا سامنا ہے اور اگر مودی راج قائم رہا تو ملک کے نہ معلوم کتنے ٹکڑے ہوجائیں گے۔  ملک کے ٹکڑے ہونگے  ڈاکٹر بھیم رائو امبیدکر کی برسی پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’امبیدکر کا ہندوستان سبھی کا تھاکیوں کہ آئین میں ہر شخص کو بلا لحاظ مذہب و ملت یکساں مواقع حاصل تھے لیکن آئین کے معمار کو فرقہ پرستوں کی وجہ سے اپنا مذہب تبدیل کر کے بد ھ مت اپنانے پر مجبور ہونا پڑ اتھا اور آج 70برس کے بعد بھی حالات میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے‘۔ انہوں نے کہا درج فہرست ذاتوں اور قبائل کو آج بھی آئے دن نشانہ بنایا جا رہا ہے ، دہلی کی حکومت آئین کے سیکولر اقدا

کشمیر میں دہشت گرد، اتر پردیش میں ہیرو:عمر

 سرینگر// اتر پردیش کے بلند شہر میںپیش آئے واقعہ پر عمر عبداللہ نے کہا’’ کشمیر میں پولیس اہلکاروں کو مارنے والے دہشت گرد، لیکن اتر پردیش میں ہیرو‘‘۔بلند شہر میں سبھاش کمار سنگھ نامی ایک پولیس انسپکٹر کی ، ایک گروہ کے ہاتھوں ہلاکت ہوئی۔مذکورہ پولیس آفیسر کو ہلاک کرنے والے گروہ کی قیادت مبینہ طور یوگیش راج کررہے تھے، جو بجرنگ دل کا ایک کارکن ہے۔عمر نے ایک ٹویٹ میں لکھا’’ کشمیر میں جو لوگ پولیس وفورسز اہلکاروں کو مارتے ہیں یا اْن کے ہتھیار چھین لیتے ہیں اْنہیں دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ اْتر پردیش کی حکمران پارٹی ایسا کرنے والوں کو ہیرو قرار دے رہی ہے‘‘۔  

۔2کشمیری گجرات سے گرفتار، ایک نابالغ

 گجرات// کشمیر کے دو نوجوانوں ، جن میں ایک نا بالغ بھی ہے، کو گجرات کے شہر’کچھ‘ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انکے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ دونوں پتھرائو کے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں اور انکے خلاف کیس بھی درج ہیں۔ اس ضمن میں کشمیر پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے۔23سالہ الطاف نجار اور اسکے ساتھ ایک 16سالہ کم عمر نوجوان کو’ کچھ گجرات‘ سے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایک گیس ہاوس سے دونوں کو چند روز پہلے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے  کہ یہ دونوں پتھرائو کرنے میں ملوث رہے ہیں اور انکے خلاف 3کیس درج ہیں جبکہ ایک کے خلاف اقدام قتل کا کیس بھی ہے۔  

حسیب درابو کا پی ڈی پی کو الوداع

سرینگر// جموں وکشمیر کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو بھیج دیا ہے۔حسیب درابو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’پی ڈی پی کو الوداع کہہ رہا ہوں، زندگی کا ایک اور مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا‘۔ اپنے خط میں حسیب درابو نے کہا ہے کہ ٹھیک ساڑھے چار سال ہوگئے ہیں جب میں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی،شاید میں نے ہر لمحہ خوشی سے نہ گذارا ہو، لیکن جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو یہ محسوس کرتا ہوں کہ اس تعلق سے میری آگاہی اور وسعت نظر میں اضافہ ہوا ہے‘‘۔خط میں مزید کہا گیا ہے’’ اس  سفر کے دوران میں نے پی ڈی پی کے نظریاتی اور سیاستی بینر تلے الیکشن لڑا، اسمبلی کا رکن بن گیا،اور مجھے کابینہ میں شامل کیا گیا، اس دوران میں نے سیاست کا پوری طرح مزہ چکھ لیا،اسکے

سابق اراکین اسمبلی ایم ایل اے ہوسٹل سے بیدخل

سرینگر // حالیہ تحلیل شدہ اسمبلی کے اراکین سمیت سابق ممبران اسمبلی کو ایم ایل اے ہوسٹل سے نکالنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر انتظامیہ کی ہدایت پر قانون سازاسمبلی کے سابق اراکین کو جمعرات کے روز ایم ایل اے ہوسٹل سے باہر نکالنے کو کہا گیا ہے ۔ ریاستی انتظامیہ کے ایک اعلی افسر نے کشمیر عظمیٰ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اراکین کو ہوسٹل سے نکالنے کیلئے تیاریاں ہو رہی ہیں اور وہاں ہوسٹل کے کمرے نئے منتخب ہونے والے کارپوریٹرس کو دیئے جائیں گے۔سیکریٹری اسمبلی رتن لال شرما نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ سابق اراکین قانون سازیہ کو ہوسٹل سے نکالنے کی بات ہو رہی ہے تاکہ وہاں پر نئے منتخب شدہ ممبران کو بٹھایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسمبلی کے اسپیکر اور چیف سیکریٹری کے درمیان بات بھی ہوئی ہے ۔قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبران

قانون ساز کونسل کی 4نشستیں خالی ہوگئیں

جموں//آج ریاستی قانون ساز کونسل کے مزید 4 اراکین کے عہدہ کی معیاد ختم ہو گئی ، اس کے ساتھ ہی قانون سازیہ کے ایوان بالا کے اراکین کی تعداد 30رہ گئی ۔ آج جن4 کونسل ممبران کی 6سالہ معیاد ختم ہوئی ان میں سے2کا تعلق نیشنل کانفرنس اور دیگر دو کا تعلق کانگریس سے۔ کانگریس کے غلام نبی مونگا اور شام لال بھگت جب کہ نیشنل کانفرنس کے علی محمد ڈار اور شہناز گنائی 2013میں پنچایت کوٹہ سے ایوان بالا کیلئے منتخب ہو ئے تھے۔بلدیاتی اداروں کے کوٹہ کی2نشستیں مسلسل 2008اور 2011سے خالی پڑی ہوئی ہیں۔ایک نشست 2008میں پی ڈی پی لیڈر نظام الدین بٹ کے ایوان زیریں کیلئے منتخب ہونے کے بعد کونسل سے مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی تو بلدیاتی کوٹہ سے کانگریس کے ارویند سنگھ مکی نے بطور ایم ایل سی اپنی معیاد 2011میں پوری کر لی تھی اور بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی میں یہ دونوں نشستیں تب سے مسلسل خالی ہیں۔ ایوان بالا

کھادی ولیج بورڈ کا بورڈ آف ڈائریکٹرس تشکیل

جموں//گورنر اِنتظامیہ نے جموں اینڈ کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے آف ڈائریکٹرس کی تشکیل نو اور وائس چیئرپرسن اور دیگر ممبران کی تعیناتی کو منظوری دی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق ڈائرکٹر حنا شفیع بٹ بورڈ کی نائب چیئرپرسن ہوں گی جبکہ سنجیو کمار من موترا ، امتیاز احمد ، راجیش گپتا ، فاروق امین ، رویندر سنگھ ، غلام محی الدین ، منشی مظفر حسین ، مشتاق احمد قریشی اور راجیش کمار بخشی اس کے ممبران ہوں گے۔

مژھل، راجوری اور اوڑی سیکٹروں میں شدید گولہ باری،2 اہلکار ہلاک

 کپوارہ+اوڑی+راجوری// کپوارہ، راجوری اور اوڑی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر ہندو پاک افواج نے آگ اگلنا شروع کردیا ہے ۔تازہ گن گرج کے نتیجے میں2اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ شدید گولہ باری سے کئی رہائشی ڈھانچے تباہ ہوئے۔ اس دوران تنائو اور کشیدگی کی بنا پر آر پار تجارت بھی بند کی گئی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعرات کی دو پہر مژھل سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک دونو ں طرف سے ایک دوسری کی چوکیو ں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری فائر نگ اور گولہ باری کی گئی۔پاکستانی فوج نے رنگ پائین،تانترے اور خان بستی کو زد میں لا کر گولہ باری کی جس کے بعد طرفین کے مابین گھمسان ہوا۔ایک گھنٹہ کی گولہ باری کے بعد اگرچہ اس میں ٹھہرائو آگیا تاہم اسکے بعد وقفے وقفے سے گولہ باری ہوتی رہی۔سہ پہر کو پاکستانی گولہ باری کی زد میں کمکڑی گلاب پوسٹ مژھل آگیا جس کے نتیجے میں یہاں تعینات 57آر آر سے وابستہ ا

جے کے بینک کیخلاف سازشیں نئی نہیں، ہڑپنے کی کوششیں پرانی

  رام کے نام پر ووٹ مانگنے کی گندی سیاست قابل تشویش:ڈاکٹر فاروق    سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر اورسابق ریاستی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بینک کو حاصل کرنے کیلئے ایک طویل عرصہ سے کوششیں جاری تھیں اور انکے دور اقتدار میں بھی بینک کوہڑپنے کی سازشیں نئی نہیں بہت پرانی ہیںلیکن اس میں مرکزی سرکار کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ جے کے بینک ایس کے آئی سی سی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ جے کے بنک کو حاصل کرنے کے منصوبے اْن کے دور اقتدار سے ہی بنائے جارہے تھے۔’ مجھے یاد ہے کہ جب میں دلی میں وزیر داخلہ کے دفتر گیا تو وہاں وزیر داخلہ ایڈوانی جی (ایل کے ایڈوانی) اور پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین پنتھ جی ( کے سی پنتھ) بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے تب مجھ سے کہا کہ جے اینڈ کے بینک اچھا نہیں ہے، اس کی کوئی کارکردگی نہیں اور اس کو

اندرا آواس یوجنا نے گھر دیئے،سکیم کا نام بدلا تو گھر چھن گئے

سرینگر // مالی سال2016-17 میں اندرا آواس یوجنا (آئی اے وائی) سکیم کوپردھان منتری اواس یوجنا گرامین کا نام دیا گیا اور سکیم کا نام بدلتے ہی خطہ افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے وادی کے 12ہزار سے زیادہ لوگ مکان بنانے کیلئے درکار دوسری اور تیسری قسط سے محروم ہو گئے ۔ اس طرح اس سکیم کے تحت 3 7کروڑ 84لاکھ روپے کی رقم ابھی تک واجب الادا ہے ۔ معلوم رہے کہ کئی سال قبل اس سکیم کو اس غرض سے شروع کیا گیا تھا تاکہ اس کا فائدہ ایسے غریب لوگوں تک پہنچے ،جو اپنی چار دیواری سے محروم ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی اے وائی سکیم کے تحت کشمیر وادی میں مالی سال 2014-15 اور 2015-16کے کیسوں کی دوسری اور تیسری قسط کے ابھی تک 12ہزار 2سو86کیس التو میں پڑے ہیں اوراس طرح اس سکیم کی 37کروڑ 84لاکھ رقم واجب الاداہے ۔یاد رہے کہ بی جے پی کی مرکزی سرکار نے سال 2016-17میں اندرا آواس یوجنا (آئی اے وائی) سکیم کو پرد

سکمز کا36 واں یوم تاسیس: ریاست کے شعبۂ صحت میں ادارہ کا رول اہم: وجے کمار

سرینگر//گورنر کے صلاحکار کے وجے کمار نے کہا ہے کہ ریاست میں صحت شعبے کے فروغ کیلئے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ نہایت ہی اہم رول ادا کررہا ہے۔انہوں نے  سکمز کے36 ویں یوم قیام کے سلسلے میں ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک تقریب پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس ادار ے کا یوم قیام خوشی کا مقام ہے اور اُن سب کو شکریہ ادا کرنے کا دِن ہے جنہوں نے اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ صلاحکار بی بی ویاس اور کیول کمار شرما کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر جاوید احمد شاہ، پرنسپل سکمز میڈیکل کالج سرینگر پروفیسر ریاض احمد انتو، سنیئر ڈاکٹر ڈاکٹر شارق مسعودی، ڈاکٹر رفعت حسن اور ڈاکٹر فضل قادر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔صلاحکار نے سکمز کی خدمات اور سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ کی خدمات کو بھی یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا رابطہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ

کانگریس وبھاجپا جمہوریت کے دشمن

 جموں// نیشنل کانفرنس صوبائی صدر دیوندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ کانگریس اور بی جے پی ریاست میں جمہوریت کیلئے ویلین کارول ادا کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس آئندہ انتخابات کسی جماعت کے ساتھ مل کر نہیںبلکہ اپنے بل بوتے پر لڑے گی اور اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی ۔شیخ محمد عبداللہ کے 113ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر شیر کشمیر بھون میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا نے کہاکہ کانگریس نے 1953سے 1984تک ریاست میں منتخبہ حکومتوں کو گرانے کی سازشیں رچیں اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچایاجبکہ بھاجپا کا حالیہ دوہرا معیار بھی جموں وکشمیر کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ باب بن گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے اور ریاست میں اپنے دم پر مضبوط سرکاربنائے گی جو جموں و کشمیر کی عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کرے گی ۔ انہوں نے تقریب کے حاشئے میں صحا

کمل کوٹ سیکٹراوڑی میں ایل او سی پر فائرنگ و گولہ باری ،2فوجی اہلکار زخمی

اوڑی//لائن آف کنٹرول پر کمل کوٹ سیکٹر میںہند و پاک افوج کے درمیان شدید گولہ باری کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ بدھ کو کمل کوٹ سیکٹر میں 10 بجکر 50 منٹ پر ہندو پاک افوج کے درمیان ہلکی فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستانی فوج نے کمل کوٹ سیکٹر میں ہندستان کی پتھر موسا چوکی کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران چوکی پر تعینات8 آر آر سے وابستہ سپاہی دوپے وشوناتھ اور نائک ایم ولیم نامی دو فوجی اہلکار زخمی  ہوئے جنہیں فوجی ہسپتال اوڑی میں داخل کیا گیا ۔ شام 5 بجکر25 منٹ پر کمل کوٹ سیکٹر میں دوبارہ شدید فائرنگ اور مارٹر شلنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو آخری اطلات ملنے تک جاری تھا۔معلوم ہوا کہ پاکستانی فوج نے نانک،شنکر،بوچر اور پتھر موسا نامی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی، تاہم اس دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںم

ٹیئر گیس سے خاتون کی موت

گاندربل // حاجن میں فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر شلنگ کے باعث ایک خاتون دم گھٹنے سے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوگئی تاہم پولیس نے اہل خانہ کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں کوئی امن و قانون کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی تھی۔60سالہ حاجرہ بیگم زوجہ نذیر احمد ڈار کے اہل خانہ نے بتایا کہ حاجرہ شلنگ کے دوران اس وقت دم گھٹنے سے  فوت ہوئی جب فورسز اہلکار مشتعل مظاہرین ، جو پتھرائو کررہے تھے، کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغ رہے تھے۔حاجن کے ڈانگر محلہ میں 13آر آر، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے جنگجوئوں کی موجودگی کی بنا پر محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔حاجرہ اپنے صحن میں کولے جمع کررہی تھی جب مظاہرین اور فورسز کے درمیان میر محلہ میں ہائر سکنڈری سکول کے قریب جھڑپیں ہورہی تھیں۔اہل خانہ نے بتایا’’ علاقے میں بہت سارا دھواں بھر گیا، حاجرہ بی

جالندھر میں گرفتار 3 کشمیری طالب علم 21دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں

جالندھر//پنجاب پولیس نے جالندھرمیں گرفتار ذاکر موسیٰ کے قریبی رشتہ دار سمیت 3کشمیری طالب علموں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کومقامی عدالت میں پیش کیا ،جس دوران عدالت نے تینوں گرفتار طالب علموں کو21دسمبر تک جوڈیشل حراست میں رکھنے کا احکامات صادر کئے ۔پنجاب پولیس کا دعویٰ ہے یہ تینوں جنگجویت کے ساتھ وابستہ ہیں جو الزام انکے گھر والوں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔گرفتار طالب علموں پر الزام ہے کہ وہ کشمیر وادی میں سرگرم عسکری تنظیموں کے ایک گروہ سے وابستہ ہیں ۔ گرفتار طالب علموں میں ایک یوسف رفیق بٹ بھی شامل ہے ،جو جنگجو کمانڈرذاکر موسیٰ کا چچیرازاد بھائی ہے۔ عدالت نے تینوں طالب علموں ، زاہد گلزار ساکن اونتی پورہ، محمد ادریس شاہ اور یوسف رفیق بٹ کو21دسمبر تک جوڈیشل حراست میں رکھنے کے احکامات صادر کئے ۔عدالت نے کیس کی اگلی سماعت21دسمبرمقرر کی ہے۔یاد رہے کہ تینوںکشمیری طالب علموں ک

فاضل حسیب پیر آئی اے ایس جموں وکشمیرکیڈ ر میں شامل

سرینگر// فاضل حسیب پیر، جنہوں نے 2018  میں آئی اے ایس امتحانات میں36 واں درجہ حاصل کیا تھا،آئی اے ایس جموںکشمیر اسٹیٹ کیڈ ر میں شامل کئے گئے ہیں۔ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی برائے انتظا میہ میں فو نڈ یشن کورس مکمل کر نے کے بعد فاضل حسیب پیرکو آئی اے ایس جموںکشمیر اسٹیٹ کیڈ رکا درجہ دیاگیا۔فضل حسیب پیر جموں وکشمیر بورڈ آ ف اسکول ایجو کیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمی ڈاکٹر فاروق احمد پیرکے فرزند ہیں۔