کیشوان کشتواڑ سڑک پر موت کا رقص، 17مسافروں کو نگل لیا

  کشتواڑ// کشتواڑ کے مضافات میں ایک المناک سڑک حادثے میں 17مسافر لقمہ اجل جبکہ 16 دیگر زخمی ہوئے جن میں 11کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔جمعہ کی صبح کشتواڑ ٹھاکرائی سڑک پرکیشوان سے کشتواڑ کی طرف آنے والی میٹا ڈار گاڑی زیر نمبرJK17/ 0663 صبح 9بجے ٹھاکرائی کے دندارن گائوں کے قریب لڑھکتی ہوئی دریائے چناب کے کنارے جا گری ۔ میٹا ڈارمیں ڈرائیور سمیت 33افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق ٹھاکرائی سے تھا ۔گاڑی سڑک سے پھسل کر 300فٹ گہری کھائی میں جا گری اوربری طرح ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوئی ، جس کے نتیجے میں زخمی و مسافروں کی لاشیں ڈھلوان پر بکھری پڑی رہیں۔ عین شاہدین کا کہنا ہے کہ میٹا ڈار میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔حادثے کے نتیجے میں 13افراد نے موقعہ پر ہی دم توڑ دیا جب کہ 3زخمی ضلع ہسپتال کشتواڑ میں چل

وزیراعظم کا صدمے کا اظہار

 ڈاکٹر فاروق، محبوبہ مفتی،آزاد اور عمر کا اظہار رنج و غم   سرینگر //وزیر اعظم نریندر مودی نے کشتواڑ حادثہ کو بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔ سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے  انہوں نے کہا’’ کشتواڑ کا واقعہ کسی صدمہ سے کم نہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمدردی لقمہ اجل بننے والے لواحقین کیساتھ ہے اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں‘‘۔ادھر کشتواڑ میں پیش آئے المناک حادثے میں کئی قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرریاستی گورنرستیہ پال ملک ،سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرفاروق، غلام نبی آزاد،محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ نے اظہاررنج وغم کیا۔گورنرنے قیمتی جانیں تلف ہوجانے پرسخت صدمے کااظہارکرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ ہمدردی اورتعزیت ظاہرکی ،اورساتھ ہی انہوں نے حکام کوہدایت دی کہ زخمیوں کوفوری اورموثرطبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اُنکی جانوں

انتخابات نہیں حق خودارادیت

 سرینگر// حریت (ع) چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے انتخابات کو لاحاصل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کے انتخابی عمل سے لوگوں کا کوئی بھی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے بشری حقوق کونسل کی نومنتخب چیئرمین مچل بچلٹ کی طرف سے جموں کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالیوں سے متعلق بیان کو چشم کشا قرار دیا۔سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران میر واعظ نے مچل بچلٹ کے بیان کو’’مبنی برحقیقت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا’’یہ بات باعث افسوس ہے کہ حکومت ہندوستان نے اس بیان کو ایک بار پھر مسترد کردیا لیکن وہ اس بات کو محسوس نہیں کرتے کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی یا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کو مسترد کرنے سے حکومت ہندوستان کی انسانی قدروں اور جمہوریت کے دعوے سراب ثابت ہو رہے ہیں‘‘ ۔انہوں نے کہا ’’ حکومت ہندوستان اپن

ظہوروٹالی کی رہائی کے حکم پر سپریم کورٹ کاامتناع

   نئی دہلی//چیف جسٹس دیپک مشراکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے معروف تاجرظہوروٹالی کے حق میں دلی ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانتی عرضی پر امتناع صادرکرکے انکی رہائی پرروک لگادی ہے ۔قومی تحقیقاتی ایجنسی ’این آئی اے ‘نے دلی ہائی کورٹ کی جانب سے ظہوروٹالی کی رہائی کے دلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں یہ کہہ کرچیلنج کردیاکہ مذکورہ کشمیر ی تاجرکی رہائی کے نتیجے میں  این آئی اے کی تحقیقات اثراندازہوسکتی ہے ۔اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال اورایڈیشنل سولسٹرجنرل منیندرسنگھ نے این آئی اے کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگرظہوروٹالی کوعدالتی ضمانت پررہاکیاجاتاہے توکشمیری علیحدگی پسندوں اورحافظ سعیدسمیت دیگرملزمان کیخلاف معاملے کی جاری تحقیقات پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس دیپک مشراکی سربراہی والے سپریم کورٹ کے تی

شمالی کمان کے سربراہ گورنر سے ملاقی، سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  سرینگر// فوج کے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ وادی کے دوروزہ دورے پر سرینگر پہنچے،جس کے دوران انہوں نے کشمیر میں سیکورٹی جائزہ لیتے ہوئے ریاستی گورنر اور پولیس سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ جمعہ کو سرینگر2روزہ دورہ پر پہنچے۔ذرائع کے مطابق اس دوران بادامی باغ کے فوجی ہیڈ کواٹر میں  لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے چنار کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ائے کے بھٹ کے ہمراہ،ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ سے خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دوران انہوں نے مختلف سلامتی کی ایجنسیوں کے درمیان آپسی تال میل کی سراہنا کی،دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل راجیش کالیہ نے بتایا ’’ شمالی کمان کے سربراہ  اور15ویں کور کے کمانڈر نے پولیس سربراہ کے ساتھ ملاقات کے دور

سوپور، علاقہ زینہ گیر اور لنگیٹ میں ہڑتال

  سوپور+کپوارہ//شمالی قصبہ سوپور اور زینہ گیر علاقہ میں حریت کارکن اور دو جنگجوئوں کی ہلاکت کیخلاف ہڑتال سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ کئی ایک مقامات پر پر تشدد احتجاج ہوا، جسکے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا۔مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے حریت (گ) کارکن حکیم الرحمان کی بومئی میں پر اسرار ہلاکت کیخلاف جمعہ کو ہڑتال کی کال دی تھی۔ہڑتال کال کے پیش نظر سوپور اور علاقہ زینہ گیر میں دکانات ،تجارتی مراکز ،کاروباری ادارے اور پیٹرول پمپ بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔اس دوران تعلیمی ادارے بھی قصبہ میں بند رہے ۔سوپور میں تعلیمی ادارے انتظامیہ کی ہدایت پر بند رکھے گئے ۔انتظامیہ نے گزشتہ شب ہی ایک حکمنامہ صادر کیا تھا ۔جمعہ بعد دوپہر آرمپورہ سوپور میں نوجوانوں نے حکیم الرحمان اور گزشتہ روزجھڑپ کے دوران دو جنگجو نو

کشمیر حل امن سے ترکی کااقوام متحدہ پر زور

  اسلام آباد//ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیر کا حل امن کیساتھ نکالنا چاہیے اور ترکی اس ضمن میں پاکستان کی طرف سے امن کی کوششوں سے کشمیر حل کی مکمل حمایت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلامک کانفرنس کا کشمیر پر جو گروپ بنایا گیا ہے ،ہم اسکی حمایت میں ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ یہ کامیاب ہو۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمدود قریشی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا حل دونوں ملکوں میں اہم معاملہ ہے اور ترکی پاکستان کی مکمل حمایت کرتا رہیگا۔اس موقعہ پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، مسئلہ کشمیرپربہتر حل چاہتے ہیں اور اس کے متعلق اقوام متحدہ بھی بول پڑا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور بھارت  نے بہت قربانیاں دی ہیں اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک

تازہ ترین