تازہ ترین

پولیس سربراہ کی صدارت میں میٹنگ

سرینگر// ریاستی پولیس کے عبوری سربراہ دلباغ سنگھ نے ریاستی گورنر سے ملاقات کے بعدسیکورٹی افسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔گورنر کیساتھ میٹنگ میں داخلی سطح پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اسکے بعدڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پولیس کنٹرول روم میں سیکورٹی کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں منعقد ہونے والے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کو پرامن طور پر منعقد کرانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈکوارٹرس) عبدالغنی میر، انسپکٹر جنرل آف پولیس (پرسنل) جے پی سنگھ اور انسپکٹر جنرل پولیس ایس پی پانی موجود تھے۔ ڈی جی نے اس موقعہ پر انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی ایس ایس پیز اور ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ وہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات پرامن طور پ

انتخابات ’انتظامی شگوفہ‘: حالات ساز گار نہیں،فیصلہ ہائی کمان کریگا:کانگریس

سرینگر// ریاستی کانگریس نے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کو’’انتظامی شگوفہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چنائو میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ مرکزی ہائی کمان کریگا۔تاہم ساتھ ہی کہا کہ ہر کوئی یہ بات محسوس کرسکتا ہے کہ ریاست خاص کر وادی کے حالات اس طرح کے کسی بھی جمہوری عمل کیلئے قطعی طور پر ساز گار نہیں ہیں۔سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا’’عنقریب ہی ایک ٹیم کو نئی دہلی روانہ کیا جائے گا،جو پارٹی ہائی کمان کو ریاست کی زمینی صورتحال اور پارٹی لیڈروں کی آراسے آگاہ کرے گی‘‘۔ میر نے کہا کہ پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر گورنر انتظامیہ کی نیت بھی واضح نہیں ہے۔انہوں نے کہا’’میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو صرف ایک شگوفہ سمجھتا ہوں،کیونکہ ایسا نظر آرہا ہے کہ زمینی ص

ریاستی انتظامی کونسل میٹنگ میں ملازمین کے حق میں2 فیصد مہنگائی الائو نس واگزار

سرینگر//ریاستی انتظامی کونسل نے ریاستی ملازمین اور پنشنروں کے حق میں  2 فیصدمہنگائی بھتہ کو منظوری دی ہے۔انتظامی کونسل نے مہلوک پولیس اہلکاروں کے حق میںایکس گریشیا کو48 لاکھ سے بڑھا کر70 لاکھ روپے کرنے کو بھی منظوری دی جبکہ ایس پی اوز کا ایکس گریشیا14.5 لاکھ روپے سے بڑھا کر30 لاکھ روپے کردیا گیا ۔انتظامی کونسل نے ویٹرنری اسسٹنٹ سرجنو ں کی 800 اسامیوں کو وجود میں لانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔اسکے علاوہ ریاستی ہائی کورٹ میںویجی لینس سیل کیلئے 32اسامیوں کو معرض وجود میں لانے کی منظوری بھی دی گئی۔ریاستی انتظامی کونسل کااجلاس گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ریاستی ملازمین اور پنشنروں کے حق میں یکم جولائی2018 سے 2 فیصد اضافی مہنگائی بھتہ کو منظوری دی گئی۔ جولائی سے ستمبر2018 تک کے بقایا جات ملازمین کے جی پی فنڈ کھاتوں میں جمع کئے جائیں گے جبکہ اکتوبر 2018 سے مہ

جھجر کوٹلی میں فائرنگ، محکمہ سریکلچر کا ملازم زخمی

جموں//جھجر کوٹلی ادہم پور کے قریب ایک ٹرک میں سوار مشتبہ اسلحہ برداروں کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں محکمہ سریکلچر کا ایک ملازم زخمی ہو گیا جبکہ اسلحہ بردار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک وسیع علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور حملہ آوروںکو تلاش کرنے کیلئے ڈرونز، فوجی ہیلی کاپٹر،سونگھنے والے کتے علاقوں میں جھونک دیئے گئے ہیں۔پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعہ کیسے ہوا؟  پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ ٹرک جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا تھا کہ سکیتر کے قریب لگائے گئے ناکہ کو توڑ کر بھاگ نکلا لیکن 2کلو میٹر دور جھجر کوٹلی کے مقام پر ڈھابہ پرکھانے پینے کا سامان لینے کے لئے رک گیا۔ ڈھابہ پر کام کرنے والے عینی شاہد امت کمار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ’ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر ڈھابہ پر آیا اور

اسیران زندان کیخلاف انتقام گیری قابل افسوس

سرینگر//مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے اسیران زندان کو ریاست اور ریاست سے باہر جیل خانوںمیں طبی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کے علاوہ انہیں جسمانی تشدد، تعصب، نفرت اور بدترین قسم کی سیاسی انتقام گیری کا شکار بنائے پر گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کِسی بھی شخص کو گرفتار کرکے اپنے اہلخانہ سے علیحدہ کرکے سلاخوں کے پیچھے مقید رکھ کر اِسے جسمانی تشدد، گالی گلوچ، تعصب، نفرت کے علاوہ تسلیم شدہ جیل مینول کو روندتے ہوئے طبی و دیگرسہولیات سے محروم رکھنا قابل ملامت ومذمت سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ مزاحمتی قیادت نے NIAاور EDکی طرف سے شبیر احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین، فاروق احمد ڈار، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہدہ نصرین، ظہور احمد وٹالی، محمد اسلم وانی، شاہ

ریاستی حکومت اورجموں وکشمیر بنک کے درمیان مفاہمت پر دستخط

سرینگر//ریاستی حکومت نے جموں وکشمیر بنک کے ساتھ ایک مفاہمت پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے بنک سرکاری ملازمین کو ترجیحی صارفین قرار دے گا اور ملازمین کو مختلف بنکنگ سہولیات دستیاب رہیں گی۔مفاہمت نامے پر ریاستی حکومت کی جانب سے پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری اور بنک کی جانب سے اس کے چیئرمین پرویز احمد نے دستخط کئے۔نوین کمار چودھری نے مفاہمت نامے کو تاریخی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بنک اور ریاستی انتظامیہ کے مابین رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بنک اور حکومت کے موجودہ تعلقات کی رو سے ہر سرکاری ملازم بنک کا ایک شراکت دار ہے۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ حکومت ہر سرکاری ملازم کے بارے میں جدید جانکاری بنک کو فراہم کرے گی تا کہ بنک بغیر کسی مزید جانچ پڑتال کے ملازمین کو سہولیات فراہم کرسکے۔مفاہمت نامے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے پرویز احمد نے بتایا کہ اس وقت تقریباً4.5

مہلوک جنگجو ئوںکی یاد میں لنگیٹ میں مکمل بند

لنگیٹ (کپوارہ)//سرحدی ضلع کپوارہ کے گلورہ لنگیٹ علاقے میں جاں بحق دو جنگجوئوں کی یاد میں بدھ کو قصبہ میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ ہندوارہ میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس معطل اور تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام بند رہا۔شاٹھ پورہ لنگیٹ کے 18سالہ فرقان احمد لون اور ہارون زینہ گیر سوپور کے لیاقت احمدکی ہلاکت پربدھ کو لنگیٹ ،کرالہ گنڈ اور سپر ناگہامہ میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ تمام تجارتی  اورکارو باری سر گرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں ۔لنگیٹ اور ہندوارہ میں ڈگری کالج سمیت تما م ہائر سکینڈری سکولو ں  بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے ۔ ہندوارہ میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس متاثر رہی ۔  

ملازمین کا ڈاٹا25 ستمبر تک اپ لوڈ کرنیکی ہدایت

سرینگر//محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسروں( ڈی ڈی اوز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملازمین کا ڈاٹا سینٹرلائزڈ پرسنل انفارمیشن  سسٹم( سی پی آئی ایس) اور گرؤپ میڈی کلیم انشورنس سکیم( جی آئی ایم ایس) پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔جاری ہدایات کے مطابق متعلقہ افسروں کو ہر باقاعدہ ملازم کا یہ ڈاٹا25 ستمبر2018 تک اپ لوڈ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔فائنانس محکمہ نے گرؤپ میڈی کلیم انشورنس پالیسی کے لئے مخصوص سافٹ وئیر پر ہر ملازم اور اُس کے اہل خانہ کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ گرؤپ میڈی کلیم انشورنس سافٹ وئیر پر اب تک2.90 لاکھ ملازمین کا ڈاٹا اپ لوڈ کیا جاچکا ہے ۔سرکیولر میں گرؤپ میڈی کلیم انشورنس سکیم سے استفادہ کرنے والے پنشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مطلوبہ پروفارمہ بھر کر جموں وکشمیر بنک کی متعلقہ شاخ سے رجوع کریں۔  

شاہ پور کنڈی پروجیکٹ معاہدے کو منظوری

سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل اجلاس میں شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ معاہدے کو منظوری دی گئی۔ اس معاہدے پر8 ستمبر2018 کو سرینگر میں ریاستی اور پنجاب حکومتوں نے دستخط کئے تھے۔نئے معاہدے کی بنیاد پر شاہ پور کنڈی بیراج کی تکمیل کے بعد جموں وکشمیر کو دریائے راوی سے1150 کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا جس سے سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے کسان مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ ریاست کو شاہ پور کنڈی ڈیم اور تھین ڈیم پروجیکٹوں سے پیدا ہونے والی بجلی کا20 فیصد حصہ ملے گا۔اس پروجیکٹ کو ایک قومی پروجیکٹ قرار دیا گیا ہے اور پنجاب حکومت اس پروجیکٹ کو جموں وکشمیر کی مالی معاونت کے بغیر عملائے گی۔اس پروجیکٹ کے دیگر فوائد میںدونوں اطراف کرسٹ کی اونچائی مساوی یعنی398.40 میٹر ہوگی۔سینٹرل واٹر اینڈ پاور ریسرچ سٹیشن کرسٹ سطح کا تفصیلی مطالعہ کرے گا تا کہ ریاست جموں وکشمیر کو 1150 کیوسک پانی حا

ریاست کی اقتصادی خودمختاری ختم کی گئی

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کے اطلاق سے جہاں ہماری ریاست بری طرح متاثر ہوئی وہیں ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعے ہماری اقتصادی خودمختاری بھی ختم کردی گئی اور اس کام کیلئے پی ڈی پی نے بھر پور اشتراک کیا اور آر ایس ایس کی خوشنودی کیلئے یہ قانون من و عن جموں وکشمیر پر لاگو کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی مہربانی سے ہی آج ہم 35اے کو لیکر فکر مند اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ جس وقت اس دفعہ کو لیکر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی پی ڈی پی حکومت نے اس عرضی کا توڑ کرنے کیلئے ذرا برابر بھی کوشش نہیں کی ، اُلٹا مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اس جانب اپنی آنکھوں موند کر رکھی دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر نیشنل کانفرنس نے وقت پر دفعہ35اے کو ختم کرنے کی سازشوں سے پردہ فاش نہ کیا ہوتا تو سابق پی ڈی پی حکومت نے اس دفعہ کا کام بھی تمام کروا دیا ہوتا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ

بلدیاتی ،پنچایتی انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونگے

سرینگر//گور نر انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات منعقد کرانے کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔ریاستی چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم نے انتخابات کو جنوری تک ملتوی کئے جانے کی اطلاعات کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے اور انتخابات مقررہ تاریخوں پر منعقد کرائے جائیں گے۔ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے مجوزہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے بارے میںواضح کیا کہ انتخابات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔ان کا کہناتھا ’ ان انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ،ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے ،انتخابات کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ،شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،میونسپل الیکشن