تازہ ترین

اننت ناگ جنگجو حملے میں 5 سی آر پی ایف اہلکار، جنگجو ہلاک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں5سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے میںایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا۔ اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔زخمی ہونے والوں میں ایک راہ چلتی لڑکی بھی شامل ہے تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق 3 سی آر پی ایف اہلکار وہاں جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ مزید دو سی آر پی ایف کی لاشیں براہ راست ضلع پولیس لائنز پہنچائی گئیں۔ پولیس نے پانچ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق تین سی آر پی ایف اہلکار اس حملے میں زخمی ہوگئے ۔  

اننت ناگ جنگجو حملے میں 3 فورسز اہلکار ہلاک، پولیس آفیسر سمیت 5زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں 3سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو وہاں مردہ حالت میں پہنچایاگیا۔ اطلاعات کے مطابق کم سے مزید تین اہلکار اور  ایک  راہ  چلتی  لڑکی  بھی  اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ قصبہ کے کے پی روڑ پر پیش آئے اس واقعہ میں ایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی بھی حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور آپریشن جاری ہے ۔     

ریاست میں اسمبلی نشستوں کی نئی حد بندی محض ایک افواہ:گورنر ملک

سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو ریاست سے باہر کے میڈیا اداروں پر الزام عاید کیا کہ وہ کشمیر کی صورتحال کو غلط انداز میں بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران گورنر ملک نے کہا''میری ریاست یعنی اُتر پردیش میں لوگ روزانہ بنیادوں پر مارے جارہے ہیں۔میرٹھ ہائی وے پر روزانہ سیاحوں کو لوٹا جارہا ہے۔ اُن واقعات کے بارے میں کہیں کوئی خبر نہیں ہوتی ہے۔لیکن کشمیر کی ایک معمولی خبر کو بھی کافی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے''۔ گورنر ملک نے ریاست کے اندر اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کو افواہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ''نئی حد بندی ایک آئینی معاملہ ہے،یہاں تک کہ وزارت داخلہ نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔فی الوقت ایسی خبر محض افواہ ہے''۔ انہوں نے آنے والی امرناتھ یاترا کے دوران سخت س

شوپیان میں مسلح تصادم ،2جنگجو جاں بحق

 شوپیان+سوپور// آونیرہ شوپیان میںمنگل کی صبح شروع ہوئی مسلح جھڑپ میں دو مقامی جنگجو جان بحق ہوئے جن کا تعلق انصار الغزوۃ الہند سے بتایا جارہا ہے ۔اس دوران شمالی کشمیر کے واڈورہ علاقے میں بھی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین شام دیر گئے جھڑپ ہوئی۔ معلوم ہوا کہ فوج کی 1آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ مشترکہ پارٹی نے جنگجوئوں سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد آونیرہ گائوں کا سخت محاصرہ عمل میں لایا۔فورسز کو گائوں میں 2سے 3جنگجوئوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوچکی تھی جس کے بعد یہاںوسیع پیمانے پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا گیا۔ پولیس نے انکائونٹر سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے کے دوران جونہی تلاشی پارٹی نے مشتبہ مقام کی طرف پیش قدمی شروع کی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی گ

۔12جون:بچہ مزدوری روکنے کا عالمی دن

 سرینگر// عالمی یوم انسداد بچہ مزدوری پر ماہرین نے کہاہے کہ بچہ مزدوری مخالف قوانین میں کافی خامیاں ہیں،جبکہ وادی میں بچہ مزدوری کی روک تھام کیلئے کوئی بھی جامع پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے بچوں کو قوم کی اْمید اور مستقبل کے روشن چراغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم و ملک کے عروج و زوال کا انحصار اسی نسل پر ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں12 جون کو عالمی یوم انسداد بچہ مزدوری اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے،چھوٹے بچوں کے ہاتھوں میں اوزار کے بجائے قلم اور کاغذ تھما دیا جائے۔بین الاقوامی سطح پر امسال یوم انسداد بچی مزدوری کیلئے’’بچوں کو میدانوں میں نہیں بلکہ خوابوں میں کام کرنا چاہے۔‘‘ اسسٹنٹ لیبر کمشنر سرینگر رابعہ اقبال نے تاہم اس بات کو تسلیم کیا کہ محکمہ کی طرف سے ماضیقریب میں چائلڈ لیبر پر کوئی بھی سروئے نہیں کی گئی۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر سرینگر رابعہ اقبال نے کہا’&rsq

درخواست کا مثبت جواب

سرینگر//  پاکستان نے  وزیراعظم ہندنریندر مودی کے طیارے کو کرغزستان جانے کے لیے ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی 13 اور 14 جون کو کرغزستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک جائیں گے۔واضح رہے کہ 26فروری کو بھارت کی طرف سے فضائی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے جبکہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی تھی۔بھارت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی فضائی حدود کھول دیں اور وزیراعظم نریندر مودی کا طیارے اپنی فضائی حدود سے گزر کر کرغزستان جانے کی اجازت دیں۔ پاکستانی حکومت نے بھارتی حکومت کو وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بھارتی ح

امر ناتھ یاترا۔ 2019

 سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک کی ہدایت پر امر ناتھ شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر امنگ نرولہ نے ایک میٹنگ کے دوران یاترا 2019 کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بچاؤ سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ امنگ نرولہ نے اس موقعہ پر گورنر کو بتایا کہ آنے والی یاترا کے دوران کُل 27 بچاؤ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جنہیں جے اینڈ کے آرمڈ پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف سے لیا جائے گا اور انہیں تمام آلات سے لیس کیا جائے گا جن میں آکسیجن سلینڈر بھی شامل ہیں ۔ 11 ماؤنٹین بچاؤ ٹیم کو جے اینڈ کے آرمڈ پولیس سے لیا جائے گا تا کہ وہ خواتین اور بیمار یاتریوں کی مدد کر سکیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 12 ایولانچ ریکسیو ٹیم جن میں سٹیٹ ڈیساسٹر رسپانس فورس کی 11 ٹیمیں اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم شامل ہے کو دونوں روٹوں پر تعینات کیا جائے گا ۔

دینشور شرما گورنر سے ملاقی

سری نگر//ریاست کے خصوصی مذاکرات کار دینشور شرما نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔ شرما نے گورنر کو ریاست کے لوگوں کے ترقیاتی و سیاسی معاملات کے بارے میں حاصل کی گئی اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ گورنر اور شرما نے ریاست کی اندرونی سلامتی صورتحال اور ریاست کی مجموعی ترقی کے علاوہ انتظامیہ میں جواب دہی اور شفافیت واپس لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شری امرناتھ جی یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے سلسلے میں کئے  جارہے انتظامات پر بھی بات چیت کی۔  

ترال میں بارشیں اور طوفانی ہوائیں

 ترال//ترال میں بارشوں کے ساتھ ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان پر ایک چنار گیا آیا جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور تباہ جبکہ نیند میں محوافراد خانہ معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ اچانک طوفانی ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں زبردست خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوا۔اس دوران قصبہ سے سات کلو میٹر دور ڈاڈسرہ کے کے نیل ناگ علاقے میں ایک ایک بھاری چنار غلام قادر میر ولد عبد لاحد میرکے رہائشی مکان پر گر آیا جس کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچاتاہم افراد اخانہ معزاتی طور بچ نکلے ۔ افراد خانہ نے بتایا وہ نیند میں محو تھے اس دوران زوردار دھماکے کی آواز آئی جس کے ساتھ ہی مکان کا چھٹ ٹوٹنے کے علاوہ دیواروں میں میں بڑے بڑے شگاف پڑے ۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میں رات کے تین بجے زوردار

سمبل میں مبینہ عصمت ریزی کا واقعہ

سمبل//بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں ایک دوشیزہ کی اجتماعی عصمت ریزی اور بلیک میلنگ کے الزام میں پولیس نے ایک خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لیا ہے ۔اس حوالے سے باضابطہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ  نوگام سمبل میں 22سالہ لڑکی جس کا نام صیغہ راز رکھا گیا چند دن قبل شکایت درج کی کہ ایک مہینے قبل ایک شخص نے اسکی عصمت ریزی کے وقت ویڈیو بنائی اور  پھردوسرے لوگوں کے ساتھ اسے شیئرکرکے بلیک میلنگ کا عمل شروع کیا جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر زیر نمبر 106/2019u/ s376  d,342,506درج کرکے عتیقہ بیگم ،فردوس احمد اور اصغر حسین پسران علی محمد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کی۔

بھاجپا کے ریاستی سربراہان کی میٹنگ

سرینگر// مرکزی وزیرداخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ رواں ہفتے تمام ریاستوں کے پارٹی صدور و جنری سیکریٹریز کے ساتھ دو ورزہ میٹنگ منعقد کرنے والے ہیں جس میں ریاست جموں وکشمیر کی طرف سے رویندر رینہ اور اشوک کول نمائندگی کریں گے ۔یہ میٹنگ 13اور14جون کو نئی دلی میں منعقد ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور جنرل سیکریٹری اشوک کول کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور انہیں ریاست کی طرف سے نمائندگی کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔اشوک کول نے اس سلسلے میں کشمیرعظمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور ہم اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران حالیہ پارلیمانی انتخابات کے دوران ریاست میں بھاجپا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گاجموں اور لداخ سے بھاجپا نے ووٹ شیئر میں اضافہ درج کیا ہیجبکہ ترال کے اسمبلی حلقے میں اسے نمایاں برتری بھی

ہیرانگرسیکٹرمیں فائرنگ و گولہ باری

جموں //کئی عرصہ کی خاموشی کے بعد بین الاقوامی سرحد پر کٹھوعہ کے ہیرانگر سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی رینجروںکی طرف سے بی ایس ایف کی چوکیوں اور سیولین آبادی والے علاقوںکو نشانہ بنایاگیاجس کے رد عمل میں بھارتی سرحدی محافظوں نے بھی بھرپور کارروائی کی ۔ جموں میں مقیم بی ایس ایف ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی رینجروں کی طرف سے شام چا ربجے اشتعال انگیز طور پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کی گئی جس کا واپس بھرپور جواب دیاگیا ۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوااور کچھ عرصہ کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔دریں اثناء ضلع پونچھ کے شاہپور علاقے میں پیر کی شام حد متارکہ پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار منگل کی صبح دم توڑ گیا۔فوجی ترجمان لفٹنٹ کرنل دیوندر

سہ طلاق قانون

نئی دلی//مرکزی کابینہ اپنی اگلی میٹنگ کے دوران بیک وقت سہہ طلاق کے عمل پر پابندی کرنے کے سلسلے میں ازسر ون غور کرنے والی ہے ۔یہ میٹنگ بدھ کو منعقد ہوگی۔یہ بل جونہی پارلیمنٹ میں منظور ہوگی اس سے گذشتہ برس جاری ہوانے والے آرڈننس تبدیل ہوگا۔گذشتہ ماہ 16ویں لوک سبھا تحلیل ہونے کے ساتھ ہی اس بل کی اہلیت ختم ہوگئی تھی کیونکہ اس وقت پارلیمنٹ کے ذریعے اسے منظور نہیں کیا جاسکا ۔اگر اس بل کو بدھ کے رواز کابینہ کے ذریعے منظور کیا گیا ،نئی بل کو 17ویں لوک سبھا کے پہلے ہی اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے جو 17جون سے شروع ہونے والا ہے ۔واضح رہے کہ مرکز میں حزب اختلاف اس بل کی مکالفت کرتا آیا ہے اور اسے راجیہ سبھا میں بھرپور مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک اسے بھرپور قانونی شکل نہیں مل سکی ہے۔