تازہ ترین

نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر49

سرینگر/نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ، جاسنڈا آرڈرن نے  جمعہ  کو کہا  کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں اور ان حملوں میں 49 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق چار افراد، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کمیشنر مائیک بش کے مطابق حملے ڈین ایوینیو پر واقع مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں پیش آگئے۔ ملک کی وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اخبار نیوزی لینڈ ہیرلڈ کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے۔ ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے۔ اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی سائٹ سے ہٹا

نیو زی لینڈ میں مساجد پر حملوں میں40افراد جاں بحق

سرینگر/نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ،جاسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں اور ان حملوں میں 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق چار افراد، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کمیشنر مائیک بش کے مطابق حملے ڈین ایوینیو پر واقع مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں پیش آئے۔ ملک کی وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اخبار نیوزی لینڈ ہیرلڈ کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے۔ ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے۔ اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی سائٹ سے ہٹا رہے ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ می

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

سرینگر/نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسجد پر جمعہ کی نماز کے اجتماع پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک چار افراد، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، کوحراست میں لیا جا چکا ہے۔ وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے اسے نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔ پولیس کمیشنر مائیک بش کے مطابق ڈین ایوینیو اور لِن ووڈ ایوینیو کی مساجد سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ جائے وقوع کے قریبی علاقوں سے دور رہیں، جبکہ اردگرد کے تمام سکول اور ہسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے جمعہ کے نماز کے دوران کیا گیا اور وہ حملہ آوروں سے اپنی جان بچا کر بھاگے۔ ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے۔ اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

معاملہ اسمبلی انتخابات کے انعقادکا، مبصرین کی ٹیم سرینگر وارد

  سرینگر//مرکزی انتخابی کمیشن کی سہ رکنی ٹیم کے ریاستی دورے کے دوران علاقائی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس،سی پی آئی ایم،پی ڈی ایف اور ڈی پی این نے بائیکاٹ کیا،جبکہ دیگر جماعتوں نے فوری اسمبلی انتخابات کی وکالت کی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے منتخب‘‘خصوصی مبصرین‘‘ کی سہ رکنی ٹیم ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کیلئے جمعرات کو’’زمینی صورتحال کا احاطہ کرنے‘‘ کیلئے سرینگر اپنے دورے پر پہنچ گئی۔ ان خصوصی مبصرین میں سابق آئی ائے ایس افسران ونود زتشی،نور محمد اور سابق آئی پی ایس افسر ائے ایس گل شامل تھے،جنہیں ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کیلئے مجموعی صورتحال کا احاطہ کرنے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کی کمان سانپی گئی ہے۔ اس دوران مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے مرکزی انتخابی کمیشن کے وفد کے ساتھ میٹنگ میں ملا جلا

اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش چین نے پھر ناکام بنا دی

سرینگر//چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کو ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دیا۔سلامتی کونسل میں امریکا، فرانس، اور برطانیہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے قرارداد 27 فروری کو پیش کی گئی تھی لیکن چین نے اس کو ناکام بنا دیا۔ قرارداد کو ناکام بنانے کے بعد بریفنگ میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کی حکومت سیکیورٹی کونسل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔خیال رہے کہ چین اس سے قبل تین مرتبہ عالمی طاقتوں کی اسی کوشش کو ناکام بنا چکا ہے۔ نئی دہلی سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا تھا کہ ‘چین ایک ذمہ دار رویہ اپنائے گا اور گفتگو میں بدستور شریک ہوگا’۔ دوسری جانب بھارت کے وزارت خارجہ امور کے بیان میں چین کے

عمران مخلص ہیں تو بھارت کے سپرد کریں:سشما

سرینگر//بھارت نے مسعود اظہر کی حوالگی سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اتنے ہی سخی اور کھْلے دل کے مالک ہیں تو مسعود اظہر کو ہمارے حوالے کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تب تک پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتا جب تک پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیموں اور گروپس کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائے۔ سی این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں ایک پروگرام کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان صاف دل شخصیت ہیں۔اگر وہ اتنے ہی سخی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کر دیں، دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے سخی ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن صرف تب جب پاکستان دہشتگردوں سے پاک ہو گا کیونکہ مذاکرات اور دہشتگردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔بھارت

گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر اشتہارات پر قدغن ، پریس کونسل آف انڈیا متفکر

سرینگر//پریس کونسل آف انڈیا(پی سی آئی ) نے وادی کشمیر سے شائع ہونے والے انگیریزی روزنامہ گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈپر سرکاری اشتہارت پر بلا وجہ پابندی عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی انفارمیشن کمشنراور ریاستی سرکار کے نام وجہ بتاو نوٹس جاری کرتے ہوئے کاروائی کو پرس کی آزادی کو محدود کرنے کے مترادف قرار دیا ۔پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) نے جمعرات کو جموں کشمیر سرکار اورمرکزی انفارمیشن کمشنرکے نام وجہ بتاو نوٹس جاری کرتے ہوئے انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر پر سرکاری اشہارات کی پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس دوران جاری ایک کے مطابق’’پی سی آئی ‘‘نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کی شکایت اور صحافیوں،اخبارت کے احتجاج کے بعد گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر کو وجہ بتائے بغیر سرکاری اشتہارات پر پابندی کا نوٹس لیا ۔بیان کے مطابق اْنہوں نے جموں کشمیر سرک

بجبہاڑہ میں این سی بلاک صدر پر فائرنگ

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ قصبے میں نامعلوم بندوق برداروں نے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔جمعرات شام 6بجے کے قریب نامعلوم بندوق برداروں نے نیشنل کانفرنس بلاک صدر 60سالہ محمد اسماعیل وانی ساکنہ دوپت یار پر اُس وقت گولیاں چلائی جب وہ تجھی وارہ میں کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا ۔ڈاکٹروں کے مطابق گولیاں چھاتی اور پیٹ میں پیوست ہوئی ہیں۔زخمی شخص کو نازک حالت میں بجہباڑہ اسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکڑوں نے مزید علاج معالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ سرینگر روانہ کیا ۔حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے فورسز اہلکاروں نے وسیع علاقے کو محاصرہ میں لیا ہے ،آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی ۔اس بیچ سابق وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مضروب بلاک صدر کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ &n

کا تازہ نوٹس ,میرواعظ پھر دلی طلبNIA

 سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی’’این آئی ائے‘‘ نے حریت(ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوپوچھ تاچھ کیلئے ایک بار پھر نئی دہلی میں ایجنسی کے ہیڈ کواٹر پر طلب کرنے سے متعلق نوٹس ارسال کی ہے۔ اس سے قبل این آئی ائے نے 26 فروری کو میر واعظ عمر فاروق کی نگین رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر تلاشیاں لی تھی،جبکہ اس دوران دیگر کئی مزاحمتی لیڈرون بشمول محمد اشرف صحرائی،اور محمد یاسین ملک کے علاوہ شبیر احمد شاہ ،مسرت عالم بٹ ور ظفر اکبر بٹ کے علاوہ سید علی گیلانی کے فرزند  نسیم گیلانی کی رہائش گاہوں کی بھی تلاشی لی ۔ گزشتہ برس مرکزی تفتیشی ایجنسی’’این آئی ائے‘‘ نے میرواعظ عمر فاروق کے2 رشتہ داروں مولوی منظور اور مولوی شفاعت اور انکے ایک قریبی ساتھی سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی۔ این آئی ائے نے اس سے قبل میر واعظ عمر فاروق کے نام سمن جاری کرتے ہوئے انہ

فورسز کانوائے سے سکولی اور ایمبولنس گاڑیاں بری طرح متاثر

سرینگر// فورسزکانوائے کی نقل و حرکت کے دوران شہری گاڑیوں کی آمدرفت پر پابندی سے اسکولی بسوں اور ایمبولنسوں کو مستثنیٰ رکھنے سے متعلق بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے پولیس کے ریاستی سربراہ سے4ہفتوں تک جوابی ردعمل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ سرینگر جموں شاہرہ پر14فروری کو لیتہ پورہ کے نزدیک سی آر پی ایف قافلے پر فدائین حملے کے بعد فورسز کانوائے کے دوران شہری گاڑیوں کی آمدرفت پر پابندی عائد کی گئی۔ اس معاملے میں انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) بلال نازکی نے جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل پولیس کے نام نوٹس اجراء کرتے ہوئے انہیں کانوائے کی نقل و حرکت کے دوران اسکولی گاڑیوں اور ایمبولنس کو استثنیٰ دینے سے متعلق  رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔بشری حقوق کے مقامی کمیشن کی طرف سے یہ نوٹسیں،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کی طرف سے کمیشن میں ایک عرضی زیر نمبرSHRC /58/sgr/20

دہائیوں پرانے الزامات کااطلاق انتقام گیری‘

سرینگر// حریت  (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے لبریشن فرنٹ چیرمین محمد یٰسین ملک پر سیفٹی ایکٹ کی وجوہات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی پسند قائدین پر قدغن لگانے اور انہیں جیلوں میں قید کرنے کے ایسے بہانے ہیں جن کو کشمیری عوام اچھی طرح جان بھی چکے ہیں اور اس کے پیچھے چھپی اُس ذہنیت کو بھی پہچان چکی ہے جس کے تحت ایسی انتقام گیرانہ پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں۔گیلانی نے کہاکہ انتظامیہ کیذریعے جو وجوہات بیان کی جاچکی ہیں وہ 30سال پرانی ہیں اور اُن کو خود عدالتوں میں کھنگال کر انہیں ان سے بری کردیا گیا ہے۔ اب چونکہ انہیں اپنی رعایا اور خاص کر ووٹ بینک کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے تو دہائیوں پرانے واقعات کو دہرا کر پھر ایک بار انہی کا سہارا لیکر آزادیٔ اظہار کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔ حریت چیرمین نے کہا کہ یہاں کی آزادی پسند قیادت ہی نہیں ، بلکہ عوام بھی اپنے بنیادی حقوق کی بازیابی کی جدوجہد