تازہ ترین

فرانسسی مظاہرے: زرد جیکٹ والوں کے مظاہرے فرانسیسی ’معیشت کی تباہی ہیں‘

پیرس// فرانس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ زرد جیکٹوں والے یا ’ڑیلے ڑن‘ مظاہروں کا فرانس کی معیشت پر بہت تباہ کن اثر پڑا ہے۔فرانس چار ہفتوں سے مسلسل فیول ٹیکس، مہنگائی اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے خلاف مظاہروں میں گِھرا ہوا ہے۔گذشتہ روز ہی سوا لاکھ سے زیادہ مظاہرین سڑکوں پر احتجاج کرنے نکلے تھے۔ ان میں سے پولیس نے 1700 کو گرفتار کیا۔اس ہفتے کے آخر میں آئیفل ٹاور اور لْووخ میوزیم سمیت کئی سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔وزیر خزانہ برونو لا مائیر نے ان حالات کو جمہوریت اور معاشرے کا بحران قرار دیا ہے۔پیرس کی گلیوں اور سڑکوں پر تباہ ہونے والی دوکانوں کو دیکھنے کے بعد وزیر خزانہ نے کہا کہ ’یہ تجارت کے لیے ایک تباہی ہے، یہ معیشت کے لیے تباہی ہے۔‘دارالحکومت خاص طور پر گاڑیوں کے جلائے جانے اور دوکانوں کے لوٹے جانے کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دس ہزار کے قری

جاپانی شہزادی ماساکو ملکہ بننے سے کیوں گھبرا رہی ہیں؟

جاپان کی شہزادی ماساکو اپریل میں ملکہ بننے والی ہیں، لیکن وہ اس نئے عہدے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ البتہ ان کا کہنا ہے کہ وہ لیکن جاپانی عوام کی خدمت کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گی۔ماساکو اوواڈا تب ملکہ بنیں گی جب ان کے شوہر اور تختِ شاہی کے وارث شہزادہ ناروہیٹو اپنے والد شہنشاہ اکیہیٹو کا تخت سنبھالیں گے۔84 سالہ شہنشاہ اکیہیٹو خراب صحت اور بڑھاپے کی وجہ سے اگلے سال اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔کئی سالوں سے ذہنی تنائو کا شکار رہنے والی شہزادی کہتی ہیں کہ وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی ہیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے شاہی فرائض سرانجام دینے کی کوشش کریں گی۔بی بی سی ایشیا کے تجزیہ نگار مائیکل بریسٹو کہتے ہیں کہ 1993 میں اپنی شادی سے پہلے ہارورڈ اور آکسفرڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ شہزادی ماساکو کا مستقبل بحیثیت سفارتکار کافی امیدافزا تھا۔تاہم ہمارے نامہ نگار کے مطابق شہزادی نے شاہی

وزیراعظم ملائشیا مہاتیرمحمد کے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت

کوالالمپور// ملائیشیا کے وزیراعظم یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کے حامی نکلے ، مہاتیرمحمد نے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا ٹھیک ہے، لیڈر مکمل  انسان نہیں ہوتے، غلطیاں ہوجاتی ہیں، ضروری ہوتو واپس مڑ جانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ملائیشیا کی سیاست میں بھی یوٹرن کے چرچے ہورہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔صحافی کے یوٹرن حکومت کے سوال پر مہاتیرمحمد نے مخالفین کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا اچھا ہوتا ہے، لیڈرابتدائی وعدوں سیپیچھیہوجائیں توحرج نہیں، لیڈرمکمل انسان نہیں ہوتے،غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ملائشین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں ، عقلمندی اسی میں ہے کہ جب احساس ہوجائے تو واپس مڑ جانا چاہیے ، لیڈرکو ٹھیک لگے اور پالیسی میں تبدیلی ضروری ہو تویوٹرن لے لینا چاہیے۔یاد رہے

سعودی عرب کا خاشقجی قتل کے ملزمان ترکی کے حوالے کرنے سے انکار

ریاض// سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مشتبہ افراد کو ترکی کے حوالے کرنے کی بات کو مسترد کر دیا ہے۔عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’ہم اپنے شہریوں کو کسی کے حوالے نہیں کرتے۔‘ابھی ایک ہفتہ قبل ہی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مشتبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بدھ کو ترک عدالت نے گرفتاری ورانٹ جاری کیے تھے۔سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل میں 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ترکی کی جانب سے جن افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق سعودی انٹیلیجنس چیف احمد الاسیری اور سابق شاہی مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کی جانب سے معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار پر شدید تنقید کی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ان کے حوالے سے لکھا: ’ترک انتظامیہ معلومات کا تبادلہ اتنی جلدی نہیں کر سکی جتنی ہم ان سے امید

فرانس: پولیس نے سینکڑوں مشتعل مظاہرین کو حراست میں لے لیا

پیرس//  فرانسیسی دارالحکومت میں مشتعل مظاہرین کی صدارتی محل کی جانب بڑھنے کی ایک بار پھر کوشش کی، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس سمیت ملک بھر میں ہونے والے پْر تشدد مظاہروں میں اضافہ ہوگیا ہے، ہفتے کے روز 8 ہزار سے زائد افراد نے دارالحکومت کے سٹی سینٹر پر جمع ہوکر حکومت مخالف مظاہرہ کیا۔ حکومت کیخلاف 8 ہزار مظاہرین سٹی سینٹر پر جمع ہوئے اور صدارتی محل کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے صدارتی محل کی جانب پیش قدمی کرنے والے 500 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ایک گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔ ب

شاہ سلمان کی سربراہی میں خلیجی ممالک کی تنظیم کااجلاس

ریاض//  سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں خلیجی عرب ممالک کی تنظیم جی سی سی کے اہم اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق خلیجی عرب ممالک کی تنظیم GCC  کے سربراہی اجلاس کا آغاز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں آج سے ریاض میں ہوگیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کی اعلیٰ شخصیات ریاض پہنچ گئی ہیں جب کہ سعودی عرب سمیت تمام رکن ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے باوجود سعودی فرمانروا نے قطر کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے قطر کے اجلاس میں شرکت کی امید کی جا رہی ہے، قطر کے وفاقی وزیر کی ریاض آمد کی اطلاعات ہیں تاہم اس بات کی تاحال تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ تنظیم برائے تعاون مابین خلیجی ممالک (GCC) کے 39 ویں اجلاس میں شام اور یمن میں قیام امن کے لیے پیشرفت کے جائزے کو ایجنڈے میں اولین ترجیح

بریگزٹ معاہدے پر ووٹ سے قبل

لندن// طبرطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی حامی وزیر ایمبر رد نے پارلیمنٹ کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کو مسترد کیے جانے سے قبل ہی اس حوالے سے ’پلان بی‘ پیش کردیا۔ تھریسا مے یورپی یونین سے کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ہونے والے معاہدے پر قائم ہیں، جو یورپی یونین سے علیحدگی کا واحد حل تصور کیا جاتا ہے، جس کے لیے انہوں نے اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یورپی یونین سے کیے گئے معاہدے کو مسترد کیے جانے کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، جن کے تحت برطانیہ یورپی یونین سے ’کسی معاہدے کے بغیر‘ علیحدہ ہوگا ۔  تاہم، برطانوی وزیراعظم کی پارٹی سمیت دیگر پارلیمانی اراکینکامعاہدے کو مسترد کیے جانے کے قوی امکانات ہیں جس کے تحت برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے باوجود قریبی تعلقات رہیں گے۔ برطانوی پارلیمن

ملائیشیا: مالے قوم کی مراعات برقرار رکھنے کے لیے احتجاجی ریلی

ملائیشیا//کوالالمپور میں ہزاروں مسلمان شہریوں نے حکومت کی جانب سے مالے قوم کو حاصل مراعات کے ممکنہ خاتمے کی کوشش کے خلاف  احتجاج کیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی میں وزیراعظم مہاتیر محمد اور اتحادی حکومت کی  کامیابی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی معاونت سے ملائیشیا کے عوام کا یہ پہلا  اجتماع تھا۔ ریلی کو ملائیشیا کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی جس کا بنیادی مقصد حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے نسلی امتیاز کے خلاف معاہدے (آئی سی ای آر ڈی) پر دستخط کرنے کے منصوبے پر احتجاج تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں مالے قوم کو دہائیوں سے حاصل مراعات کا خاتمہ ہوجائے گا تاہم حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ موخر کیا گیا جس کے بعد یہ احتجاج جشن میں تبدیل ہوگیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریلی کی اجازت دی تھی کیونکہ یہ جمہوریت کا حصہ ہے لیکن کسی بھی تشدد سے خبردا

ایران پر امریکی پابندیاں اقتصادی دہشت گردی : حسن روحانی

تہران//  ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنا اقتصادی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آران کے صدر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران میں افغانستان، چین، پاکستان اور ترکی سے آنے والے صحافیوں سے بات چیت کی اور امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایرانی عوام پر صدر ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی ہے جس کا غیور ایرانی عوام سینہ تان کر مقابلہ کریں گے اور ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکی اقتصادی دہشت گردی کا مقصد افراتفری اور بے یقینی کی صورت حال پیدا کرنا ہے تاکہ دیگر ممالک ایران میں سرمایہ کاری سے خوف زدہ ہو جائیں اور جب تجارت نہیں ہوگئی تو ملک زبوں حالی کا ش

یمن میں خانہ جنگی، تین ماہ کے دوران 1500 عام شہری ہلاک:اقوام متحدہ

صنعا//  اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری شدید خانہ جنگی کے باعث تین ماہ کے دوران ڈیڑھ ہزار عام شہری ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق یمن میں حوثی باغی اور سعودی اتحادی افواج کے درمیان شدید جنگ جاری ہے، جس باعث رواں برس اگست سے لے کر ستمبر تک 1500 عام شہری ہلاک ہوئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1500 سویلین ان تین ماہ کے دوران مارے گئے۔ یمن میں چار برس میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حوثی باغی اور یمنی حکام کے وفد کے درمیان سویڈن بات چیت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کوششوں سے سویڈن میں ہونے والے ان مذاکرات کا گذشتہ روز دوسرا دن تھا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گرفتھز نے کہا تھا کہ یمن جنگ کی روک تھام کے لیے منعقد ہونے والے یہ مذاکرات مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے سنگِ میل کی حیثیت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنا کردار ادا نہیں کررہی: ایران

تہران//ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کی غیرقانونی پابندیوں کو دیکھ کر ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہی۔ علی لاریجانی نے تہران میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور روس کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نہیں ہیں۔ انہوں نے اس کانفرنس میں 6 ملکوں کے اسپیکروں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے انعقاد کی ایک وجہ سلامتی کونسل کا اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنا ہے۔ قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ اسلامی روایت، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتے

میانمار سے ہزاروں خواتین کو جبری شادی کیلئے چین بھیجا گیا

میانمار//رخائن میں روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی ظلم و جبر کے واقعات کے بعد شمالی ریاستوں سے ہزاروں مجبور خواتین کو جبری شادی کیلئیچین اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے جونز ہوپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ زدہ علاقے کیچن اور شان سے ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار 500 خواتین کو جبری شادی کیلئے چین بھیجا ہے۔ خیال رہے کہ چین میں دہائیوں سے ایک بچہ پالیسی کے نتیجے میں مردوں کے مقابلے میں 3 کروڑ 30 لاکھ خواتین کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس خلا کو پر کرنے کے لیے کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور ویت نام سے ہزاروں غریب خواتین کو سالانہ دلہنوں کے طور پر بیچا گیا جن میں سے چند اپنی مرضی سے گئیں جبکہ دیگر یا تو دھوکا دے کر یا پھر اسمگلنگ کے ذریعے چین پہنچا دیا گیا۔ میانمار واپس آنے والے، اس طرح کے واقعات سے بچنے والے کئی افراد اور چین می

تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تو خلیجی ممالک کو سپلائی بند کردیں گے: ایران

 تہران//  ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ ایرانی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تو خلیجی ممالک کی تیل کی سپلائی بند کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے صوبے سمنان میں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو خلیجی ممالک کا تیل بھی دنیا تک سپلائی نہیں ہوسکتا۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکاایران کو تباہ کرنے کا خواب چھوڑ کر اس بات کو ذہن نشین کرلے اگر اتحادی ممالک کو ایرانی تیل خریدنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو خلیجی ممالک خلیج فارس سے تیل سپلائی نہیں کرسکیں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں ہے اور معیشت بھی مستحکم ہے۔ ایرانی صدر نے انٹرنیشنل خبر رساں و نشریاتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا امریکا کی جان سے دوبارہ پابند

جرمن حکام کا پھر افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

برلن//  ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر جرمن حکام نے ایک بار پھر افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی افغان تارکین وطن کے ایک گروہ کو جرمنی سے افغانستان ڈیپورٹ کیا گیا تھا، جبکہ حکام نے دیگر مہاجرین کو بھی ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت ایسے افغان مہاجرین کے ایک اور گروہ کو ملک بدر کر رہی ہے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ جرمنی اور افغانستان حکومتوں کے مابین ایک ڈیل کے تحت ایسے مہاجرین کی جرمنی بدری کا عمل ممکن ہوسکا تھا، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ معاہدہ سن دو ہزار پندرہ میں طے پایا تھا اور تب سے اب تک مجموعی طور پر انیس خصوصی پروازوں کے ذریعے 425 افغان باشندوں کو جرمنی بدر کیا جا چکا ہے۔ رواں سال ستمبر میں جرمن حکام نے 17 افغان مہاجرین کے ایک گروہ کو جرمنی سے

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 15 غیر قانونی تارکین کی موت

طرابلس//لیبیا کی راجدھانی طرابلس سے 250 کلومیٹر دورملک کے مغربی کنارے پر کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار 15 غیر قانونی تارکین وطن کی موت ہو گئی۔ لیبیا ریڈ کراس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ لیبیائی ریڈ کراس کے ترجمان بہا العوکاش نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا‘‘دریائے مسراتاکے ساحل پر 25 غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں سوار 25 سے 15 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب گئے جبکہ 10 لوگوں کی جان بچا لی گئی’’۔  لیبیا کی بین الاقوامی آرگنائزیشن فار مٹی گیٹشن (آئی او ایم ) کے سربراہ عثمان بیلبیسی نے کہا کہ بچائے گئے مہاجرین کے جسم میں پانی کی بہت کمی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "بچائے گئے تمام تارکین وطن کے جسم میں پانی کی بہت کمی ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ آئی او ایم لیبیا کے ڈاکٹروں اور ہنگامی ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے ۔ بحیر

’کروز میزائل سے دور رہیں' ،امریکا کی روس کو 60 دن کی مہلت

واشنگٹن// امریکا نے روس کو 60 دن کی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ماسکو واشنگٹن کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو سرد جنگ دور کے جوہری معاہدے سے دستبراری کا عمل شروع ہو جائیگا۔ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ روس نے انٹر میڈیٹ رینج کروز میزائل ایس ایس سی 8 تیار کر لیے جو انٹر میڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے نیٹو اتحادی ممالک سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’مذکورہ روسی میزائل یورپ کے شہروں میں اپنا ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘۔ واضح رہے کہ امریکی اور روسی صدر رونلڈ ریگن اور گورباچوف نے 1987 میں معاہدے پر ستخط کیے تھے۔ اس سے قبل اکتوبر میں امریکا کے ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم نے معاہدے کی پاسداری کی اور معاہدے کا احترام کیا لیکن افسوس کے ساتھ روس نے معاہدے کا احترام نہیں ک

حیاتیاتی ایندھن ماحولیاتی تبدیلی پر سب سے زیادہ اثر انداز : اقوام متحدہ

 کاساویسا//  اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لیے بنائے گئے منصوبوں سے ہی ہٹ گئی ہے جس کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے شہر کاساویسا میں دنیا بھر کے وفود ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والے سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہوئے۔ اس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گواتریس نے وفود سے کہا کہ ہم اس ضمن میں نہ بہتر کام کر رہے ہیں اور نہ ہی اس کی رفتار بہتر ہے۔ اجلاس کے دوران انتہائی خطرے سے دوچار ممالک فیجی، نیپال اور نائیجیریا نے سی پی او 24 میں اپنے کیس کی درخواستیں دیں جس نے 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس میں ان خطرات کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پیرس ڈیل میں شریک وفود نے عالمی درجہ حرارت میں کمی لانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا، جو گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کی وجہ سے اس وقت 2 ڈگری سی

کانگو میں فورسز اور باغیوں میں لڑائی ، 18 افراد ہلاک

کنشاسا//  افریقی ملک کانگو میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 14 جنگجو اور 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے جنوبی علاقے میں فوج اور باغی جنگجووں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی، باغی جنگجو معدنیات سے بھرے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے تھے جسے فوج نے ناکام بنا دیا۔ کانگو کے اس علاقے میں صدر کابیلا کے مخالف سابق کانگو آرمی جنرل ولیم اموری یکتومبا اپنے وفاداروں کے ہمراہ باغیوں کے گروپ میں ضم ہوگئے اور بروندی پر قبضہ کیا، جہاں اقوام متحدہ کی فورسز نے باغیوں کو پیچھے کو دھکیلا۔ کانگو میں لمبے عرصے سے صدارت کے عہدے پر براجمان صدر جوزف کابیلا کی تبدیلی کے لیے بالآخر 23 دسمبر کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم اس سے قبل ہی امن عامہ کی صورت حال مزید مخدوش ہوگئی ہے۔ لسانی فسادات سے گھرے کانگو میں بیلجیئم سے 1960 میں آزادی کے بعد سے اب تک کب

فرانسیسی حکومت کا ایندھن پراضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

پیرس//  فرانس کی حکومت نے ایندھن پرعائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم ٹیکس واپس لینے کااعلان کریں گے، ایندھن پراضافی ٹیکس واپس لینے کے لئے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پیڑول پراضافی ٹیکس اورمہنگائی کے خلاف احتجاج  جاری ہے ، فرانس کی حکومت نے فیول پرعائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ٹیکس واپس لینے کا اعلان کریں گے۔ خیال رہے فرانس میں فیول پراضافی ٹیکس واپس لینے کے لئے مظاہرے کئے جارہے ہیں، احتجاج کے دوران تین افراد ہلاک اورچارسوسے زائد افراد زخمی ہوئے، ایمبولینس ڈرائیورزنے بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج میں حصہ لیا اور ایمبولینسز کھڑی کرکے روڈبند کردیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے پیرس میدان جنگ میں تبدیل ہونے کے بعد حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔  

منصوبہ بندی، فنڈنگ اور سرمایہ کاری ضروری:گوٹریس

نیویارک//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کے شدید بحران میں ہے اور زمین کے مستقبل کے لئے پالیسی سازوں کو اپنی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی کارروائی میں آگے بڑھانے ، مستحکم پلاننگ ، مزید فنڈنگ اور سمجھداری سے مکمل سرمایہ کاری پر مرکوز کرنا ہوگا۔ مسٹر گوٹریس نے پولینڈ کے کوٹوائس میں موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے معاہدے کے تحت کانفرنس آف پارٹیز کی 24 ویں اجلاس (سي اوپي -24) میں شامل 150 ممالک کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کے سامنے 2015 کی تاریخی پیرس معاہدے پر عملددآمد کیلئے ایک مقررہ وقت طے کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تین سال پہلے 2015 میں ہونے والے ے معاہدے میں شامل ممالک اجتماعی طور پر عالمی درجہ حرارت کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں ب