تازہ ترین

ایران باز نہ آیا تو اس کا سامنا ایک بڑی فوج سے ہوگا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی

واشنگٹن // امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پرایران کو خبردار کیا ہے کہ اگراْس نے مشرق وسطٰی میں امریکی مفادات کیخلاف جارحانہ اقدام کیا تو اس کا سامنا ایک بڑی فوج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پینسلوانیاروانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگرایران نے مشرق وسطٰی میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے پیش قدمی کو تو اس کا سامنا ایک بڑی فوج سے ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی ایران کیساتھ معاملات مذاکرات کے زریعے حل ہو، ایران رضامند ہوتواب بھی ایران سے مذاکرات کے لئے تیارہیں۔ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران ایک طویل عرصے سے مسئلہ بنا ہوا ہے اور اوباما کا تہران کے ساتھ کیا جانے والا جوہری معاہدہ بھیانک تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میں ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا مگر میں جوہری ایران یا ہمیں دھمکیاں دینے والا ایران بھی نہیں چا

معاشی دہشت گردی اور قتل و غارت سے ایران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا:جواد ظریف

تہران//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردی اور قتل و غارت کی دھمکیوں سے ایران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر بیان جاری کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ’ٹیم بی کی جانب سے اکسائے جانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ جو الیگزینڈر اور چنگیز خان سمیت دیگر ظالم حکمراں حاصل کرنے میں ناکام رہے، وہ اسے حاصل کر لیں گے، ایران تمام ظالموں کے خلاف ہزار سالوں سے کھڑا ہے جبکہ تمام ظلم کرنے والے ختم ہوچکے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’معاشی دہشت گردی اور قتل و غارت کی دھمکیوں سے ایران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا‘۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہیں دینا بلکہ عزت دینا، یہ کام کرتی ہے‘۔  واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا تھا

ناسا نے خاتون کو چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن // ناسا نے 5 برس بعد ارٹمیس پروگرام میں ایک مرد اور ایک ایک خاتون کو چاند پر ایک اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چاند کی سطح پرانسان کو قدم رکھے پانچ عشرے ہونے والے ہیں، اب تک چاند پراترنیوالوں میں مرد ہی شامل رہے ہیں مگرامریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پہلی بار سنہ 2024ء میں ایک خاتون کو چاند پر اتارنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناسا کے خلائی مشن کے لیے بجٹ میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ ‘ناسا’ کے ڈائڑیکٹر مواصلات ‘بیٹینا انکلین’ نے بتایا کہ اب تک چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے کل 12 خلائی سائنسدان سب امریکی مرد تھے تاہم ایجنسی پہلی بار ایک امریکی خاتون خلانورد کو بھی چاند پر اتارنے کی تیاری کررہی ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ سوموار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناسا کے بجٹ می

متحدہ عرب امارات نے’گولڈن کارڈ‘ پروگرام کا آغاز کردیا

ابوظہبی//متحدہ عرب امارات نے اعزازات کی اپنی طویل فہرست میں ایک حالیہ نیا اضافہ کیا ہے۔ یہ اضافہ تارکین وطن کے لئے گولڈن کارڈ مستقل اقامہ کا اجراء ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منگل کے روز مستقل سکونت پروگرام کا اجرائکیا۔ اس پروگرام سے استفادہ کرنے والے 6800 سرمایہ کاروں کی دبئی میں سرمایہ کاری کا حجم ایک سو ارب اماراتی درہم سے زیادہ ہے۔ یو اے ای کا گولڈن کارڈ اقامہ طب،انجینئرنگ اور سائنس کے شعبے میں غیر معمولی پیشہ وارانہ ٹریک ریکارڈ کے حامل غیر ملکیوں کو جاری کیا جائے گا۔ نیز ملک میں غیر معمولی سرمایہ کاری کرنے والے تارکین وطن کو بھی مستقل سکونت دی جائے گی۔ ٹویٹر پر گولڈن کارڈ مستقل سکونتی پروگرام کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا کہ امارات میں مستقل سکونت کا پروگرام شروع کیا ہے۔ گولڈن کارڈ سسٹم سے استفادہ کرنے والوں م

ایران نے خطے میں نئی جنگ چھڑ جانے کے امکان کو مسترد کردیا

تہران//ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطے میں نئی جنگ چھڑ جانے کے امکان کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف نے کہا کہ ’ایران جنگ کی مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی یہ گمان نہیں کر سکتا کہ تہران پر حملہ ہوسکتا ہے‘۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم جنگ کے حق میں ہیں‘۔ دورہ چین کے اختتام کے بعد ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ’امریکی بادشاہت تنزلی کا شکار ہے اور بہت جلد اختتام پذیر ہوگی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ نہیں چاہتے لیکن جو لوگ ان کے اطراف موجود ہیں، انہیں جنگ کے لیے زور دے رہے ہیں تاکہ امریکا کو ایران کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ثابت کیا جا سکے‘۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کا تنازع کئی عرص

ایران کی دھمکیوں پر خلیجی ممالک اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

ریاض// سعودی عرب نے ایران تنازع اور آبنائے ہرمز میں تناو کے باعث خلیجی ممالک اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس 30 مئی کو مکہ میں طلب کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے، ایران کی دھمکیوں،اپنے تیل بردار بحری جہازوں پر حملے اور خلیج عمان میں پیدا ہونے والے تناو کے پیش نظر خلیجی ممالک اور عرب لیگ میں شامل ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان عرب لیگ میں شامل ممالک اور خلیجی ممالک کے سربراہان کو 30 مئی کو مکہ آنے کی دعوت دی ہے،  جہاں ہنگامی اجلاس میں خلیج عمان میں جاری تناو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ایران کی دھمکیوں پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب سعودی  کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے امریکی افواج کی خلیج میں تعیناتی کی منظوری دے دی

امریکا: سہولیات میں کمی، گرفتار میکسیکن تارکین وطن کو منتقل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن//امریکا کی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (سی بی پی) نے اپنی گنجائش میں کمی کی وجہ سے میکسیکو کے لاکھوں تارکین وطن کو سرحدی علاقوں سے ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وہ ہزاروں تارکین وطن خاندانوں کو ٹیکساس میں سرحد سے دور لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ امریکی ایجنسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک 5 لاکھ 20 ہزار تارکین وطن کو امریکی حکام نے گرفتار کیا، جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران اتنے قلیل عرصے کی سب سے بڑی تعداد ہے، جس میں اوسطاً 4 ہزار 5 سو افراد کو یومیہ گرفتار کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں سی بی پی کا کہنا تھا کہ 20 روز کے اندر قانون کے مطابق گرفتار خاندانوں کے کوائف دیکھنا اور انہیں رہا کرنا مشکل ہے۔ رواں برس کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا تھا، جس

اسرائیلی جرائم منظر عام پر لانے کیلئے یورپ میں ابلاغی مہم

لندن// فلسطینی انسانی حقوق کارکنوں نے یورپی ممالک میں ایک نئی ابلاغی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے جرائم اور نسل پرستی کو بے نقاب کرنا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپ، فلسطین رابطہ گروپ کے زیر اہتمام یورپی ملکوں میں سوشل میڈیا پر اسرائیلی نسل پرستی اور فلسطینی نکبہ کے71 سال کے عنوان سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی ، یہ مہم تاریخی ارض فلسطین پر صیہونی ریاست کے قیام کے 71 سال پورے ہونے اور فلسطینیوں کے حقوق کے مسلسل غاصبانہ قبضے کی یاد میں شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی جس میں یورپی ممالک میں عوامی سطح پر فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم، اسرائیلی نسل پرستی اور فلسطینیوں کی عمومی زندگی پر مرتب ہونے والے اسرائیلی ریاست کے قبضے کے اثرات کے بارے میں تصاویر اور معلومات شیئر کی جائیں گی۔ مہم کے دوران یورپی ممالک کی حکومتوں، یورپی پارل

امریکا شیطان بزرگ ہے، شکست سے دوچار کریں گے: ایرانی وزیر دفاع

تہران // میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی نوعیت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اعلی ترین دفاعی عسکری استعداد کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی اسرائیلی اتحاد کو شکست سے دوچار کر دے گا، امریکا شیطان بزرگ ہے اور ایران کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ایرانی وزیر دفاع کا یہ بیان امریکی سینیٹر اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے کانگریس کی ایک اہم شخصیت ٹوم کیٹن کے موقف کے جواب میں آیا ہے۔ کیٹن نے پورے اعتماد سے کہا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ چھڑی تو امریکا اسے اپنے نام کر لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صرف دو فضائی حملوں کی مار ہے، امریکی سینیٹر کیٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کا دفاع نہیں کر رہے ہیں مگر خطے میں امریکی مفادات کے خلاف ک

شام کے دو شہروں میں فضائی بمباری، 12 شہری ہلاک

دمشق// شام کے شمال مغربی شہروں میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے، ان میں سے چھ شہری حلب میں مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے ایک بیان میں کہا کہ شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے۔ شامی آبزرویٹری کے مطابق حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب تحریر الشام کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔ مسلح گروپوں کی طرف سے حلب میں سرکاری فوج کے زیرکنٹرول النیرب کیمپ پر چار گولے داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کیمپ میں زیادہ تر فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق النیریب

امریکی پابندیوں پر ایران کا رد عمل اس کا قانونی حق ہے: روس

ماسکو// امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر روس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اقتصادی پابندیوں پر ایران کا ردعمل قانونی حق ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت آچکی ہے، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپ نے ایران اور امریکا پر دباؤ دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے، موجودہ صورت حال جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ خلیجی فارس اور مشرق وسطی کے دیگر خطوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو حالیہ بحران پر کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ ایک بیان میں پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار ک

عراق امریکا ایران تنازع سے دور رہے: آیت اللہ سیستانی

بغداد //مرجع تقلید آیت اللہ سیّد علی سیستانی نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو سیاسی اور سیکورٹی فیصلے کرنے میں زیادہ ثابت قدمی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجف میں مذہبی مرجعیت نے عراق پر زور دیا ہے کہ وہ ایران امریکا تنازع سے دور رہے اور خود کو کسی بھی تنازع میں نہ جھونکنے کے حوالے سے عراقی عوام کی خواہش کی نمائندگی کرتے ہوئے کنارہ کشی کی پالیسی اختیار کرے۔ ایک سیاسی ذریعے کے مطابق مذہبی مرجع تقلید آیت اللہ سیّد علی سیستانی نے عراقی صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پیغام بھیجا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ عراق خطے میں بحران کے حوالے سے اجتناب کرے۔ آیت اللہ سیّد علی سیستانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں اہم ترین عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی کے نام تھا۔ خط میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سیاسی اور سیکورٹی فیصلے کرنے میں زیادہ ثابت قدمی اور دور

امریکا ایران کشیدگی، جدید جنگی طیارے بھی خلیج پہنچا دیئے

واشنگٹن// امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی اور ممکنہ محاذ آرائی کے خدشے کے پیش نظر بی52 جنگی طیاروں کے بعدایف 15 اور ایف 35 جہاز بھی خلیجی ملکوں کے اڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وائٹ ہاوس نے ایرانی حملے کے خطرے کے پیش نظر بی 52 بمبار طیارے خلیجی ممالک کے اڈوں پرپہنچا دیئے ہیں۔ یہ طیارے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچائے گئے ہیں۔ امریکی فضائیہ کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر بی 52 ایچ طیاروں کی موجودگی کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ بمبار طیارے جنوب مغربی ایشیائی ملکوں میں بھی پہنچ گئے ہیں تاہم ان کے ٹھکانوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدرڈنلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانے کے اعلان کے بعد ایران

یورپ نے تشویش کا اظہار کردیا

برسلز// ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر یورپ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے حل پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری ڈیل کے شرائط نہ ماننے کے اعلان کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان تنازعے میں مزید شدت آگئی ہے، جبکہ یورپ پر بھی شدید دباؤ ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے جوہری ڈیل میں شامل یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ اگر وہ معاہدے کی شرائط کی مکمل پاسداری کریں تو ایران پر اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ دریں اثنا امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کا دورہ کیا اور کئی یورپی رہنماؤں سمیت جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس سے خصوصی ملاقات کی اس دوران تنازعے کے حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر جرمن وزائے خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کشیدگی اس قدر بڑھے کہ بات فوجی تصادم تک جا پہنچے، معاملہ سنگین ہے باہمی مشا

یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری، 40 جنگجو ہلاک

صنعاء//یمن میں سرکاری فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ عرب اتحادی فوج نے حجتہ اور الضالع گورنریوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حجتہ گورنری میں عبس ڈائریکٹوریٹ کینواحی علاقے بنی حسن اور مستبا کے مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں باغیوں کا اسلحہ ڈپو اور دیگر کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ حجتہ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری سے 23 ملی میٹر دھانے والی ایئرکرافٹ گنوں اور دیگر بھاری اسلحہ کو تباہ کیا گیا۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں الضالع گورنری میں ملیشیا کے ٹھکانوں پر اتحادی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ الضالع گورنری میں سوموار کے روز ہونے والی لڑائی میں 40 جنگجوہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتای

ایران :برٹش کونسل کی خاتون ملازمہ کو جاسوسی کے الزام میں10برس کی قید

تہران//ایران کی عدالت نے برٹش کونسل کی ایک خاتون ملازمہ کو برطانیہ کے لئے ‘جاسوسی’ کے الزام میں 10 برس کی قید سنا دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں سزا دی گئی ہے ، جبکہ لندن نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ میزان آن لائن نے عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘ایک ایرانی خاتون برٹش کونسل میں ایرانی ڈیسک کی انچارج کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہ برطانوی خفیہ ایجنسیوں سے تعاون کر رہی تھیں’’۔ انہوں نے مذکورہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن کہا کہ ان کو حال ہی میں‘‘جرم کے اعتراف کے بعد’’ سزا دی گئی ہے ۔ یو این آئی  

جماعت الدعوہ اور جیش محمد سے تعاون کرنیوالی 11تنظیموں پر بھی پابندی عائد

 اسلام آباد// پاکستانی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مزید تیز کرتے ہوئے  جماعت الدعوۃ اور جیش محمدکی معاون تنظیموں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوالارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور فیصل آباد، الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ اور گنیازیشن بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں۔ان تنظیموں پر جماعت الدعوہ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جیش محمد سے تعلق اور معاونت کا الزام ہے۔رواں سال فروری میں حکومت پاکستان نے جماعت الدعوۃ اور اس سے منسلک تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کی تھی جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رواں ماہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شا

ایران کا امریکا کیساتھ جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کا اعلان

تہران// ایران نے امریکا کی جانب سے  جوہری معاہدے کی دو تجارتی استثنیٰ میں توسیع نہ دینے پر پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر معاہدے سے جزوی دستبرداری کا اعلان کردیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق تہران نے معاہدے کے فریقین ممالک برطانیہ، روس، چین، فرانس اور جرمنی پرواضح کردیا کہ وہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کا حل تلاش کرے۔  تہران نے فریقین ممالک کو 60 دن کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر وہ ایرانی بینکنگ اور خام تیل کی تجارت سے منسلک شبعوں پر عائد پابندی ختم کرانے میں ناکام ہوتے ہیں تو تہران معاہدے کی مزید شرط سے دستبردار ہوجائیگا۔ اس حوالے سے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ معاہدے کو عمل جراحی (سرجری) کی ضرورت ہے اور برسوں کی نفرنت سے کوئی نتائج نہیں نکلے‘۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیان کاکہنا تھا کہ ’سرجری کا مقصد معاہدے کو محفوظ بنانا ہے ناک

سری لنکا : مسلمانوں کی دکانوں میں تھوڑ پھوڑ اور املاک نذرآتش

کولمبو//  سری لنکا میں دو روز سے جاری کشیدگی میں مسلمانوں کی درجنوں دکانوں اور املاک کو نذر آتش کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے گاوں نیگومبو میں کیتھولک عیسائیوں کے ایک گروہ نے معمولی تلخ کلامی کے بعد مقامی مارکیٹ میں واقع مسلمانوں کی دکانوں میں تھوڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ سری لنکا کی آرمی کے انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب کیتھولک عیسائیوں کے ایک گروہ نے مسلمان رکشہ والے سے تلاشی دینے کا مطالبہ کیا جس پر بات تلخ کلامی تک جا پہنچی۔ مسلم کش فسادات میں دو دکانوں کو مکمل طور پر نذر آتش کردیا گیا جب کہ درجن بھر گاڑیوں کو آگ لگادی گئی اسی طرح 10 سے زائد دکانوں میں تھوڑ پھوڑ کی گئی۔ مسلمان آبادی خوف زدہ ہو کر تھانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئی۔ سری لنکا پولیس کے ترجمان روان گونا سیکیرا نے پریس کان

چینی بحری جہاز کی تیاری‘ امریکہ‘ انڈیا اور جاپان کیلئے چیلنج

بیجنگ //  چین کا سب سے بڑا اور جدید ترین بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اجارہ داری کیلیے بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین اور امریکہ کی جدید اسلحے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ برسوں پرانی ہے مگر اب تھنک ٹٰینک نے دعوی کیا ہے کہ چین اپنا تیسرا اور بڑا طیارہ بردار بحری جہاز تیار کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارے نے چینی سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس 11 طیارہ بردار بحری جہاز ہیں اور چین امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لیے کم از کم چھ طیارہ بردار جہاز بنانا چاہتا ہے جن میں سے تیسرا اور چین میں اب تک تیار کیا جانے والا سب سے بڑا بحری بیڑہ تیاری کے مراحل میں ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس بحری جہاز کو ٹائپ 002 کا نام دیا گیا ہے تاہم چینی سرکاری میڈیا کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں کے باوجود چین کی وزارت دفاع نے اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کیا ہے ا