تازہ ترین

ایران سے متعلق امریکی نائب صدر کے الزامات مضحکہ خیز قرار:ترجمان

تہران//ایران نے امریکا کے نائب صدر کی جانب سے انکے یہود مخالف جذبات کو نازیوں سے جوڑنے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ امریکی نائب صدر کے الزامات ایرانی مسلمانوں کے دل میں موجود یہودی مخالف جذبات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'صبر، مطالع اور تعلیم سے واضح ہوتا ہے کہ ماضی میں بھی ان جذبات کو ختم کرنے کیلئے بہت کوششیں کی گئیں لیکن ناکامی ہوئی'۔  ترجمان نے زور دیا کہ اسرائیل، جو فلسطینی عوام کو قتل کررہا ہے، کی 'جعلی اور غیر قانونی مقبوضہ صہیونی ریاست' کی مخالفت ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب کی حکومت، خطے کے دیگر ممالک میں تقسیم اور تنازعات کی وجہ ہے جبکہ یہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی اصل وجہ ہے۔ گزشتہ روز امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پولینڈ میں آشوٹز حراستی کیمپ کے دورے

برطانیہ اور روس کے ایک سال بعد مذاکرات

جرمنی// جرمنی میں روس اور برطانیہ کے جونیئر وزرائے خارجہ کی ملاقات کو سرد مہری کے خاتمے اور ’نئے سفارتی تعلقات‘ کی ابتدا کے تناظر میں خوش آئند سمجھا جارہا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی وزارت خارجہ کے مطابق میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں برطانیہ کے وزیر ایلین ڈینکن اور روس کے پہلے ڈپٹی وزیر خارجہ ولادی میر ٹیٹو نے سائیڈ لائن ملاقات کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس 4 مئی کو سابق روسی جاسوس سرگئی اسکرپال پر روس کے ہی تیار کردہ اعصاب شل کر دینے والے زہر 'نووی چوک' سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ماسکو اور لندن کے درمیان ’سفارتی تعلقات‘ شدید متاثر ہوئے تھے۔ برطانیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’برطانوی وزیر نے ملاقات میں زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان خلیج وسیع ہے اور روس کو ذمہ دارانہ عالمی پارٹنرز کی حیثیت سے رویہ اختیار کرنا چاہیے‘۔ برطا

سوشل میڈیا آپ سے پرسکون نیند چھین رہا ہے

لندن//ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگرچوبیس گھنٹوں میں سے 60 منٹ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس یا موبائل ایپلیکشنز استعمال کی جائیں تو رات کی نیند  پرمضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔  گزشتہ سال کینیڈا کے ایسٹرن اونٹارویو ریسرچ انسٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کوئی شخص میٹھی اور پرسکون نیند لینا چاہتا ہے تو  اس  وہ موبائل ایپلیکشنز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال ترک کردے یا پھر کم حد تک محدود کردے۔ ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں  ایک گھنٹہ ہی فیس بک، واٹس ایپ یا پھر کوئی اور سوشل میڈیا نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اْن کی نیند دیگر کے مقابلے میں کم ہوجاتی ہے، اور جو ہوتی ہے اس میں بھی وہ پرسکون نیند نہیں سو پاتے۔ تحقیق کے دوران 5 ہزار سے زائد خواتین اور مردوں سے انٹرویو کیا گیا جس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خصوصاً رات کے وقت سوشل میڈی

امریکی صدر ٹرمپ نوبیل انعام حاصل کرنے کے خواہش مند

واشنگٹن//  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے اقدام کیے ہیں جس کے سبب انہیں نوبیل انعام دیا جانا چاہئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے میں موثر سفارت کاری کرنے پر جاپانی وزیراعظم نے انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے اوپر سے شمالی کوریا کے میزائل گزرتے تھے لیکن اب ان میزائل کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ امریکی صدر نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ سابق امریکی صدر بارک اوباما سے زیادہ نوبیل انعام کے حق دار ہیں لیکن ممکن ہے کہ انہیں نوبیل انعام سے نہیں نوازا جائے گا۔ اوباما پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے نوبیل انعام بارک اوباما کو دے دیا جنہیں یہ پتا ہی نہیں تھا کہ انہیں یہ انعام کیوں دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما کو امن اور انصاف کے لیے ان کی خدم

’جنگ کے باعث ہر سال دنیا بھر میں ایک لاکھ بچوں کی ہلاکت‘

میونخ// دنیا بھر میں ہر سال عسکری تنازعات کے سبب اور ان تنازعات کے نتیجے میں امداد کی رسائی نہ ہونے کے باعث ایک لاکھ بچے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کے مطابق جنگ سے سب زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے 10 ممالک میں 2013 سے 2017 کے دوران تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار نومولود بچوں کی ہلاکت ہوئی۔ ان اموات کی وجہ جنگ اور اس کے اثرات، جن میں بھوک، ہسپتالوں اور انفرا اسٹرکچر کی تباہی، امداد نہ پہنچنا، صحت کی سہولیات تک رسائی اور صفائی کا نہ ہونا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو عسکری گروہوں میں بھرتی کیے جانے، اغوا، جنسی استحصال، معذوری اور قتل ہوجانے کے خطرات بھی لاحق ہوتے ہیں۔ تنظیم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلے تھورننگ نے ایک بیان میں کہا کہ ’جنگ زدہ علاقوں میں رہنے والے ہر 5 بچوں میں سے ایک گزشتہ 2 دہائیوں کے مقابلے میں تنازعات کے باعث

نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 66 افراد ہلاک، 20 زخمی

ابوجہ//نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے دو برادریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 بچوں اور 12 خواتین سمیت 66 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شرپسند افراد تھے جن کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا اور عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا تھا تاکہ انتخابات میں رکاوٹیں ڈالی جاسکیں۔  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، فی الوقت کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی

زمبابوے: سونے کی کان میں سیلاب، 60 کان کن ہلاک

ہرارے // زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے کے باعث 60 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 145 کلومیٹر واقع علاقے کدوما میں غیر قانونی سونے کی کان میں جمعے کے روز سیلابی ریلا کان میں داخل ہوگیا جس کے باعث 60 سے 70 کان کن ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوسری شفٹ شروع ہورہی تھ کہ اچانک سیلابی ریلا کان میں داخل ہوا اور پانی بھرگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو عملے نے پانی نکالنے کا شروع کیا تاہم کان کنوں کو بچانے میں ناکام رہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ہرارے میں شدید بارشوں کے بارش کے باعث قریبی ڈیم کی دیوار توٹنے کے باعث سیلابی ریلا کان میں داخل ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ کان زمبابوے کی ایک نجی کمپنی کے زیر انتظام ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت نے کان سے پانی نکال

شہر شکاگو میں مسلح شخص کی فائرنگ ، 6 افراد ہلاک

واشنگٹن//شکاگو کی ایک فیکٹری میں کام سے برطرف کیے جانے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کردیا۔ الینوائے کے شہر شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آٰیا ہے جہاں گیری مارٹن ملازم نے برطرفی کا نوٹس ملنے پر اپنے ساتھ کام کرنے والے دیگر مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے جب ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہم ملزم کا پچھلا کرمنل ریکارڈ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ گیری مارٹن نے اپنے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں پر ہی فائرنگ کیوں کی، اس حوالے سے پولیس کے پاس کوئی رپورٹ نہیں البتہ 15 سال سے فیکٹر

صدر ٹرمپ ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے والے ہیں:ریپبلکن رہنما

واشنگٹن//  امریکی سینیٹ میں حکومتی رہنما مِچ میک کونیل نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ملک میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے والے ہیں، جس کے بعد انہیں کانگریس کی منظوری لیے بغیر میکسکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔ ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے امریک سینیٹر میک کونیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر سے گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے وہ ایک بل بھی منظور کریں گے جس کے حق میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہوں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ’اس سادہ سے بیان نے حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کی انتہائی اہم مثال کی بنیاد رکھ دی ہے‘۔ ایمرجنسی سے حکومت کو اختیار حاصل ہوجائے گا کہ کانگریس کی جانب سے دیگر مقاصد کے لیے مختص شدہ فنڈز میں ردو بدل کر کے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے دیے گئے فنڈز میں کمی کو پورا کرلیا جائے۔

یورپی ممالک نے ایران سے ’رابطہ‘ رکھا تو خلیج بڑھیگی: پینس

واشنگٹن// امریکی نائب صدر مائیک پینس نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم رکھنے پر خبردار کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق نائب امریکی صدر نے کہا کہ ’کمزور اقتصادی اقدامات سے صرف ایران مستحکم لیکن یورپی یونین کے ممالک کمزور ہوں گے‘۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’امریکی اقتصادی پابندیوں کی زد میں آئے ایران کے ساتھ اقتصادی رابطے سے واشنگٹن اور یورپی ممالک کے تعلقات میں خلا وسیع ہوگا‘۔ مائیک پینس نے کہا کہ ’وقت آچکا ہے کہ یورپی پارٹنرز، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ’خطرناک ملک قرار‘ دیتے ہوئے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے میں ان دونوں ممالک کے سات

سعودی ولی عہد آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ//  چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ دورہ ایشیا کے دورے کے حصے کا تسلسل ہوگا، جہاں سعودی شہزادے کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری پیکج پر دستخط کا امکان ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد جمعرات اور جمعے (21 اور 22 فروری) کو دورہ کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ اور نائب پریمیئر ہین ڑینگ سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ دورہ 'چین-سعودی عرب تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے' اور چین کے 'بیلٹ اینڈ روڈ' اقتصادی اور تجارتی سفارتکاری کے انیشی ایٹو کو 'مزید تقویت' دے گا۔ واضح رہے کہ یہ دورہ دنیا کے بڑے خام تیل کے برآمد کنددہ کی جانب سے اپنے تیل کے طویل مدتی خریداروں کو یقینی بنانے کے لیے دنیا بھر میں ریفائنری اور پیٹ

پاسداران انقلاب پر حملہ، ایران نے اسرائیل اور امریکا کو ذمہ دار ٹھہرادیا

ماسکو//  ایرانی حکومت نے پاسداران انقلاب کے بس پر خودکش حملے کا ذمہ دار ایران اور امریکا کو ٹھرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایران میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش حملے میں اڑا گیا تھا، دہشت گردی کے اس واقعے میں بیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے میں امریکا اور اسرائیل براہِ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش رہی ہے کہ وہ ایران کو غیر مستحکم کرے، ہرحالات سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری حانب امریکی انتظامیہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف پالیسی رہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران کے شہر زاہدان

میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے عارضی معاہدہ

واشنگٹن// امریکی قانون سازوں نے ایک اور شٹ ڈاؤن سے بچاؤ کے لیے میکسیکو کی سرحد کیساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رقم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مطلوبہ رقم سے بہت کم ہے، انہوں نے دیوار کی فنڈنگ کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ اگر یہ معاہدہ منظور ہوجاتا ہے تو اس سے ایک نئے تنازع کا خدشہ ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوار کے لیے مطلوبہ فنڈنگ منظور نہ ہونے کی صورت میں 15 فروری سے حکومت کے بجٹ میں کٹوتی کی دھمکی دی تھی۔ سینیٹر رچرڈ شیلبے نے صحافیوں کو بتایا کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر ارکان نے اے ایف پی کو بتایا کہ معاہدے میں میکسیکو سے ملحقہ بارڈر پر دیوار بنانے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ شامل ہے۔ ان کا

جمال خاشقجی کے قتل پر 'پردہ' نہیں ڈال رہے:مائیک پومپیو

واشنگٹن//امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ واشنگٹن سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر 'پردہ' ڈال رہا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر مزید کارروائی کرنے کا بھی وعدہ کیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بوداپسٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سینئر ڈیموکریٹ رہنما کی تنقید پر بتایا کہ 'امریکا، صحافی کے قتل پر پردہ نہیں ڈال رہا۔' ان کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس میں اس بات کا جواب دینے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کے گزرنے کے بعد سامنے آیا کہ کیا سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے 'واشنگٹن پوسٹ' سے منسلک صحافی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ، معاملے کی تحقیقات پر تندہی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ یہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ہمیں جیسے ہی اضافی معلومات ملیں گی، ہم تمام ملوث افراد

وینزویلا: امداد روکنے پر اپوزیشن لیڈر کی فوج کو تنبیہ

کراکس// وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر اور 50 ممالک کی جانب سے نگراں صدر تسلیم کیے جانے والے جووان گوائیڈو نے فوج کو خبردار کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر بھیجی گئی امداد ملک میں آنے سے روکنا ’ انسانیت سوز جرم ‘ ہے۔ خبر رساں ادارے  کے مطابق جووان گوائیڈو نے یہ بات وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کی جانب سے غیرملکی امداد روکنے پر کی ہے جسے روکنے میں مسلح افواج کے کردار کا اہم ہے۔ 3 روز سے امریکا کی جانب سے بھبیجی گئیں ادویات اور خوراک وینزویلا کے سپاہیوں کی جانب سے دونوں ممالک کو ملانے والا پل بند کرنے کی وجہ سے کولمبیا کے شہر کوکوتا سے ملحقہ بارڈر پر موجود ہیں۔ گزشتہ روز وینزویلا کی سرحد پر سرجن جوس لیوس میتیس ڈی لا روا سمیت درجنوں ڈاکٹروں نے ملک میں امداد آنے کی اجازت کے مطالبے کے تحت احتجاج کیا تھا۔ سرجن جوس لیوس نے نکولس مدورو پر وینزویلا کے شعبہ طب کو ’ قرون وسطیٰ&lsquo

برازیل معروف ٹی وی اینکر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ریوڈی جنیرو//  برازیل میں معروف ٹی وی اینکر ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے معروف ٹی وی اینکر کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 سالہ ٹی وی اینکر ریکارڈو بوئے چاٹ ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں سے گزرنے والے لاری سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ نیوز اینکر اپنے مارننگ شو کی شوٹنگ کرکے واپس جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ریسیکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈرائیو کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔  

نیا حکومتی شٹ ڈاؤن خارج از امکان نہیں : وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن// امریکی وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اگر 15 فروری تک میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے ڈیموکریٹس کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہ ہوا تو ایک نیا "حکومتی شٹ ڈاؤن" واقع ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر دیوار کی تعمیر کے خواہش مند ہیں تا کہ میسکیکو کی جانب سے امریکا میں غیر قانونی دراندازی کو روکا جا سکے۔وہائٹ ہاؤس کے سکریٹری جنرل مک میلفینی نے اتوار کے روز "فو?س ن?وز" نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حکومتی شٹ ڈاؤن ابھی تک اصولی طور پر سامنے موجود ہے۔ ہم یہاں تک نہیں پہنچ سکتے مگر ابھی تک یہ آپیشن صدر کے سامنے ہے اور رہے گا"۔یاد رہے کہ 25 جنوری کو ایک سمجھوتے کے ذریعے امریکی انتظامیہ کا جزوی طور پر مفلوج ہو جانا اختتام پذیر ہوا تھا۔ پینتیس روز تک جاری یہ امریکا کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن تھ

افغان صدر کی طالبان کو کابل میں دفتر کھولنے کی پیش کش

کابل// افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو ملک میں دفتر کھولنے کی پیش کش کی ہے۔افغان صدر نے صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل کا دورہ کیا اور وہاں داعش کے خلاف کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو مبارک باد دی۔اس موقع پر افغان نیشنل ا?رمی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان جہاں چاہیں دارالحکومت کابل، صوبہ قندھار یا ننگرہار میں اپنا سیاسی دفتر کھول سکتے ہیں جس کے لیے حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔اشرف غنی نے کہا کہ وہ افغانستان میں باوقار اور دیرپا امن لانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ماسکو کانفرنس میں شرکت پر طالبان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کے لیے مکہ جانا بہتر ہے یا ماسکو، مکہ میں ہونے والی امن کانفرنس میں طالبان نے شرکت نہیں کی لیکن ماسکو میں منعقدہ امن مذاکرات میں شرکت کرلی۔دوسری طرف طالبان نے صدر اشرف غنی کی پیشکش کو مسترد کر

ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام اور فوجی طاقت میں توسیع جاری رکھے گا:حسن روحانی

تہران// اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے دن ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو میزائل بنانے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت ایران۔عراق جنگ کے زمانے کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے ۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پورے ملک میں 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی 40 سالہ سالگرہ کے موقع پر بڑی ریلیوں سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ دشمنوں کی ماضی میں کی گئی برسوں کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ ‘خدا کا شکر ہے کہ سامراجی طاقتوں اور ان پر انحصار سے چالیس سال قبل ایرانی قوم نے آزادی حاصل کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے محنتوں او ر اپنی معزز قوم کے مدد سے آزادی حاصل کی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ‘‘دشمن اپنے شیطانی اہداف کبھی حاصل نہیں کرسکی

سعودی طالبات کیلئے ’’اسپورٹس سائنسز‘‘ گریجویشن پروگرام کا آغاز

ریاض //سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی نے 1439 - 1440 ہجری کے نئے تعلیمی سال میں طالبات کے لیے Sport Sciences and Physical Activity میں گریجویشن پروگرام متعارف کرایا ہے۔ علاوہ ازیں فزیکل ایجوکیشن میں ہائر ڈپلومہ کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کی شراکت سے مذکورہ نئے پروگراموں کا مقصد سعودی خواتین کے لیے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کے حوالے سے سماجی آگاہی کی سطح کو بلند کرنا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق ہائر ڈپلومہ کے ذریعے فزیکل ایجوکیشن کے شعبے میں سعودی جامعات کی متعدد ٹیچرز اور فارغ التحصیل طالبات کے اندر اس بات کی اہلیت پیدا کی جائے گی کہ وہ تمام تعلیمی مراحل کی طالبات کو فزیکل ایجوکیشن کی تعلیم دے سکیں۔کنگ سعود یونیورسٹی میں Sport Sciences and Physical Activity فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر احمد الفاضل کے مطابق مذکورہ تمام پروگرام سعودی ویڑن 2030 منصوبے کے ضمن میں مت