تازہ ترین

امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام : امریکی سروے

 واشنگٹن// امریکی شہریوں کی رائے ہے کہ 17 سال کی تمام تر کوششوں کے باوجود امریکا افغانستان میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ عوامی سروے کے عالمی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں جنگ ہار گیا ہے اور امریکی افواج اپنے دعووں کے برعکس خاطر خواہ نتائج خاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پیو ریسرچ سینٹر نے افغانستان میں 17 سال سے موجود امریکی فوج کی کارکردگی اور نتائج کے بارے میں امریکا کی مختلف ریاستوں کے شہریوں کی رائے جانی جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق 49 فیصد شہری افغانستان میں امریکی جنگ کو ناکام سمجھتے ہیں جب کہ 16 فیصد عوام امریکی فوج کے کامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق ابہام کا شکار ہیں، البتہ 35 فیصد لوگ امریکی جنگ کو کامیاب سمجھتے ہیں۔ اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے

اسرائیل کا فلسطینی ماہی گیروں کے معاشی قتل کا منصوبہ

یروشلم// مقبوضہ بیت المقدس پر قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے ماہی گیروں کے لیے مچھلیاں پکڑنے کے مقرر کردہ رقبے میں مزید کمی کردی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اپنے ظالمانہ فیصلے سے غزہ میں ماہی گیروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے۔ اسرائیلی حکومت نے غزہ کے ماہی گیروں کے لیے مختص 16.5 کلومیٹر علاقے کو کم کر کے صرف 11 کلو میٹر تک محدود کردیا ہے۔ غزی کے ماہی گیروں کے لیے ’فشنگ زون‘ کے جس علاقے کو ختم کردیا گیا وہاں سب سے زیادہ مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ اس پابندی سے ماہی گیروں کو مچھلیاں کم ملیں گی اور وہ معاشی بحران کا شکار ہوجائیں گے۔ 1990 کے اوسلو معاہدے کے تحت یہ فشنگ زون قائم ہیں۔ ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم غزہ میں اسرائیلی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز بھی غزہ کی سرحد پر اپنے گھروں کو واپسی کی مہم کے تحت فل

انٹرپول چیف کا سراغ مل گیا؟

بیجنگ// ہانگ کانگ کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرپول چیف کی گمشدگی کے حوالے سے گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد فرانسیسی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ مینگ ہونگ کی اہلیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اْن کا اپنے شوہر سے آخری رابطہ 29 ستمبر کی شام ہوا اْس کے بعد فون کال یا میسج پر کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ انٹرپول چیف کا تعلق چین سے تھا اور وہ اپنے ملک سے فرانس واپسی پر اچانک لاپتہ ہوئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرپول سربراہ کا سراغ لگا لیا وہ لاپتہ نہیں ہوئے۔ اسی طرح ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ 64 سالہ مینگ کو چین میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ انٹرپول نے اپنے سربراہ کی گمشدگی کے حوالے سے ایک ب

ٹرمپ کے نامزد متنازع جج نے عہدے کا حلف اٹھالیا

واشنگٹن//امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد متنازع جج بریٹ کیویناگ نے جنسی ہراسگی کے الزامات سے متعلق کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مباحثوں اور احتجاج کے بعد آخر کار سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں بریٹ کیویناگ کی نامزدگی سے متعلق ووٹنگ ہوئی تھی جس میں ان کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ دیے گئے تھے۔ تاہم ان کی حمایت میں زیادہ ووٹ ہونے کی وجہ سے امریکی سینیٹ نے بطور سپریم کورٹ جج ان کی تعیناتی کی توثیق کردی۔ 53 سالہ بریٹ کیویناگ نے ہفتہ کی شام ایک نجی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثت سے حلف اٹھایا تھا، وہ تاحیات جج تعینات ہوئے ہیں اور سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے جج جسٹس انتھونی کینڈی کی جگہ پر مںصب سنبھالیں گے۔ بریٹ کیویناگ امریکی سپریم کورٹ کے 9 اعلیٰ جج صاحبان میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ روز سینیٹ م