تازہ ترین

امریکا سے فوجی سامان مفت میں نہیں لیا، قیمت ادا کی ہے :سعودی ولی عہد

 ریاض// سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے فوجی سازو سامان مفت میں نہیں لیا، سب کی قیمت ادا کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا سے فوجی ساز و سامان مفت میں نہیں لیا، سب کی قیمت ادا کی ہے۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، دونوں ممالک کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب امریکہ سے حاصل فوجی ساز و سامان کی ادائیگی کرتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا دوستوں کے درمیان اختلاف رائے عام بات ہے، ایک گھر میں بھی تمام افراد کا 100 فی صد اتفاق نہیں ہوتا، ماضی کی نسبت سعودی عرب اور امریکا کے باہمی تعلقات بہتر اور خوش گوار ہیں۔ یاد رہے دو روز قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 3 فلسطینی جاں بحق

غزہ// غزہ کی سرحد پراحتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی جاںبحقجبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کی سرحد پر فلطسینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ فارس حفیظ اور 24 محمود اکرم موقع پرہی دم توڑ گئے۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔ اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجو

سعودی عرب :لبنیٰ اولیان بینک کی پہلی خاتون سربراہ

ریاض//سعودی عرب میں تبدیلی کی ایک نئی پہل کرتے ہوئے ایک خاتون تاجر لبنی الااولیان کو سعودی عرب میں ایک بینک کی سربراہ بنائی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی کاروباری خاتون لبنیٰ ال اولیان سعودی برٹش بینک اور الاول بینک کے انضمام سے بننے والے نئے بینک کی سربراہی کریں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں برس جون میں خواتین کو پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یواین آئی  

ایران کی سعودی عرب کو امریکا کے خلاف اتحاد کی پیش کش

تہران // ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودیہ کی تضحیک پر مبنی بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض حکومت ایران کے ساتھ اتحاد کرکے خطے کو مضبوط بنائے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میں مضبوط اتحادی سعودی عرب سے متعلق مضحکہ خیز بیان دینے پر ایران  ٹرمپ کے بیان محض دعوے قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے دفاع میں میدان میں آگیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کو ایران کے ساتھ مل کر امریکا کے خلاف مضبوط اتحاد بنانا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ کو مضبوط کیا جاسکے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ کر کہ ’سعودی عرب ہماری حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں رہ سکتا‘ توہین کی ہے۔ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ’ہم