تازہ ترین

تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 100سے زائد افراد ہلاک

ڈوڈوما: افریقی ملک تنزانیہ میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گنجائش سے زیادہ افراد کو کشتی میں سوار کرنے کے باعث کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 100سے زیادہ  افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، جبکہ لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔کشتی کی غرقابی کا واقعہ تنزانیہ کے جھیل وکٹوریہ میں پیش اصیا، تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر مذکورہ کشتی موانزا کے مقام سے اوکیریوے جارہی تھی۔خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک صرف 37 افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے، جبکہ لاپتہ ہونے والوں میں کشتی کا عملہ بھی شامل ہے، حکام نے واضح کیا ہے کہ ریسکیو عملہ بھرپوری کارروائی کررہا ہے۔یاد رہے کہ 2012 میں تنزانیہ کے بندرگاہی شہر زنجیبار کے قریب بحرہند میں

ایران انے مذاکرات کی امریکی پیشکش مسترد کردی

تہران / واشنگٹن// ایرانی حکومت نے مذاکرات کی امریکی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا نے 2015 میں ہونے والا ایٹمی معاہدہ توڑ کر ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتوں کی رضا مندی سے ہوا تھا جسے امریکا نے ختم کیا ہے۔ایران نے اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کریں۔ اقوام متحدہ کیلیے ایرانی سفیر نے عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوٹرش اور سلامتی کونسل کو ارسال کردہ ایک خط میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس کی مذمت کرنا چاہیے۔ اس خط میں مزید اصرار کیا گیا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی جوہری پروگرام کی نگرانی بھی کرنا چاہیے۔امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران کی دہشت گرد نواز پالیسی کو تنقید کا ن

سعودی عرب میں پہلی بار

ریاض//اسلامی ملک سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے خواتین کو پہلی بار وہ کام کرنے کی بھی اجازت دی جانے لگی ہے، جو پہلے ان کے لیے ممنوع تھے۔رواں برس جون سے جہاں پہلی بار سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی باقاعدہ اجازت دی گئی تھی، وہیں چند ہفتے قبل ہی پہلی بار خواتین کو جہاز اڑانے کے لیے بھی لائسنس دیے گئے تھے۔سعودی عرب میں اب جہاں خواتین ڈرائیونگ کرتی نظر آتی ہیں، وہیں پہلی بار انہیں عام مقامات پر نوکریاں دینے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔یوں رواں رواں برس جہاں سعودی عرب میں فلموں کی نمائش اور سینما گھر کھولے جانے کی اجازت دی گئی تھی، وہیں پہلی بار سعودی خاتون اداکارہ نجات مفتاح بھی سامنے آئی تھیں۔اب سعودی عرب کی وہ پہلی خاتون صحافی بھی سامنے آگئیں، جو پہلی بار کسی غیر محرم مرد کے ساتھ ٹی وی پر مشترکہ خبریں پڑھتی نظر آئیں گی۔جی ہاں، سعودی عرب کے معروف اور بڑے نشریاتی اداروں میں شمار ہونے والے ادا

میری لینڈ میں خاتون کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

واشنگٹن// امریکی ریاست میں میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح خاتون کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔امریکی ریاست میری لینڈ میں خاتون نے ادویہ کے ایک اسٹور کے تقسیمی مرکز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، خاتون نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق مسلح خاتون ادویہ کی تقسیم کار کمپنی میں عارضی ملازمہ تھی اور سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کررہی تھی، اس کا کمپنی سے کسی معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح نو بجے پیش آیا، حملہ ٓور خاتون کی شناخت 26 سالہ سنوچیا موسیلے کے نام سے ہوئی ہے، ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔رائٹ ایڈ کمپنی کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی میں تقریباً ایک ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، وہاں دوا

عالمی برادری روہنگیا بحران پر خاموش نہیں رہے گی: برطانیہ

لندن//برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے میانمار کی ریاست رخائن کا دورہ کرنے کر بعد روہنگیا بحران پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے میانمار کی وزیر اعظم آنگ سان سوچی سے کہا ہے کہ ’عالمی برادری روہنگیا بحران پر خاموش نہیں ہوگی‘۔جیریمی ہنٹ نے یہ مطالبہ رخائن، جہاں فوجی آپریشن کی وجہ سے 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے، کے 2 روزہ دورہ کرنے کے بعد کیا۔میانمار کا سابقہ نام لیتے ہوئے جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ ’برما کو معلوم ہونا چاہیے کہ بین الاقوامی کمیونٹی اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی‘۔واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے گزشتہ سال ریاست رخائن میں مسلمانوں کی ہلاکت، تشدد اور ریپ میں فوجی اور بدھ مذہب کے پیروکاروں کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور فوجی ظلم و ستم کے مارے رخائن کے 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کی تھ

شمالی ،جنوبی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لائحہ عمل پراتفاق

پیانگ یانگ // جنوبی کوریا کے صدرمون جائے کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمیکے لائحہ عمل پراتفاق کیا۔تفصیلا ت کے مطابق شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں جنوبی کوریا کے صدرمون جائے کی کم جونگ ان سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔جنوبی کوریا کے وزیرِدفاع اورشمالی کوریا کی فوج کے سربراہ نیعسکری تناو کم کرنے کے حوالے سے معاہدے پردستخط بھی کیے۔دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی معاہدہ خطے میں خطرات کو ختم کرنے اور امن کی جانب بڑا قدم ہے۔اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدرمون جائے کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل پراتفاق کیا ہے اور صدرکم جونگ ان نے میزائل ٹیسٹ سائٹ کو امریکی اقدام

میانمار میں مظالم مسلم اور دیگر اقلیتوں کیخلاف بدترین دہشت گردی : سعودی عرب

نیویارک//اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل کا انسانی حقوق کونسل کے سامنے مملکت کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن اس نتیجے تک پہنچ گیا ہے کہ میانمار میں اقلیتوں پر تشدد اور ظلم کے واقعات ثابت ہوئے ہیں۔دنیا کے ممالک کے پاس میانمار کے اقلیتوں بالخصوص یہاں کیمسلمانوں کیلئے سوائے زبانی ہمدردی کے اور کچھ نہیں ہے۔گزشتہ سال میانمار کی فوج نے جس طرح ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ،وہ جدید دور کی بدترین مثال ہے۔ تمام عالمی تفتیشی ایجنسیوں ،کمیشنوں نے ثبوت و شواہد سے بتایا کہ رخائن میں مسلمانوں کی نسل کشی ہوئی ہے۔ لیکن ابھی تک میانمار اور اس کی فوج کے قصوروار افسران اور رنگ روٹوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لاسکی۔سعودی عرب نے میانمار میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام کوایک بار پھر بین الاقوامی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے میانمار کے طول و عرض میں روہنگ

ادلب معاملے پر ترکی اور روس کی ڈیل خوش آئند : اقوام متحدہ

نیویارک// شامی شہر ادلب کے معاملے پر روس اور ترکی کے درمیان اہم ڈیل ہوئی جسے اقوام متحدہ نے خوش آئند قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوگان کی ملاقات ہوئی تھی، اس دوران دونوں ملکوں کے سربراہان کی جانب سے شامی شہر ادلب میں غیر فوجی علاقے کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی اس ڈیل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انٹونیو گوٹیرش کا کہنا تھا کہ ادلب کو غیر فوجی علاقہ بنانے کے نتیجے میں لاکھوں شہریوں کی مشکلات آسان ہو جائیں گی۔انہوں نے ادلب کی خانہ جنگی کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ڈیل کو کامیاب بنانے کی خاطر بھرپور کوشش کریں تاکہ وہاں جاری بحرانی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ترکی اور روسی سربر

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ایک بار پھر گرفتار

کوالا لمپور// ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری فنڈ میں خرد برد کرنے کے الزام میں ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اینٹی کرپشن پولیس نے اْن کے دفتر سے گرفتار کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو کل صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔انسداد کرپشن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو قومی فنڈ سے 2.6 بلین رنگٹ (628 ملین ڈالر) اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فنڈ ایک اہم ترقیاتی پروجیکٹ کے لیے قائم کیا گیا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے رقم میں خرد برد کی اور امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو اعتماد کو ٹھیس پہنچانے، اختیارات میں تجاوز اور کرپشن کے  د

مہندی کا استعمال فائدہ مند کیوں ہوتا ہے؟

لندن//مہندی نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔مہندی پاکستان میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بھی بچاتی ہے، تاہم اسے اکثر ہاتھ پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کے لیے یہ کتنی فائدہ مند ہے اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔ صحت مند بال مہینے میں دو بار مہندی لگانے سے بال صحت مند، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں، یہ آپ کے بالوں کی ختم ہوجانے والی صحت کو بحال کرتی ہے اور نقصان کو ختم کرتی ہے۔ مہندی سر میں تیزابی اثرات کو توازن میں رکھتی ہے اور اس سے بالوں کا قدرتی تناسب متاثر نہیں ہوتا۔ بالوں کے گرنے کے مسئلے سے تحفظ مہندی اور مسٹرڈ آئل کو ملانے سے بالوں کے گرنے کے مسئلے میں کمی لائی جاسکتی ہے، ڈھائی

امریکامیں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14تک پہنچ گئی

واشنگٹن // سمندری طوفان ’فلورنس‘ نے امریکا میں تباہی مچانا شروع کردی، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں شیر خوار بچے سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سمندر سے اٹھنے والا خطرناک طوفان ’فلورنس‘ امریکا کے مشرقی ساحل پر اپنی تباہ کاریوں کا آغاز کرتے ہوئے شیرخواربچے سمیت 14 افراد کو جاں بحق کردیا۔ طوفان اور بارش کے باعث ہزاروں گھر اور گلیاں پانی سے بھر چکی ہے جبکہ بجلی بھی منقطع ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلورنس کی شدت میں کمی کے باوجود طوفان اتنی قوت رکھتا ہے جو بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہلاک کرسکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان فلورنس کو ختم ہونے میں کئی دن لگیں گے اور طوفان کے باعث 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا خطرہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے فلورنس کے خطرے پیش نظر تقریباً 17 لاکھ افراد کو محفوظ

فلپائن کے بعد طوفان ہانگ کانگ کے ساحل سے ٹکرا گیا

ہانگ کانگ// فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طاقت ور طوفان ’منگ کھٹ‘ جنوبی چین پہنچ گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں سال کا سب سے طاقت ور طوفان ’منگ کھٹ‘ 28 افراد کو ہلاک اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد ہانگ کانگ پہنچ گیا۔ طوفان کے باعث ہانگ کانگ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہانگ گانگ انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ساحل سمندر پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ریسکیو ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب فلپائن میں اب بھی تیز ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں اور امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ درجنوں لاپتہ افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے جب کہ ش

ادلب میں کارروائی ایک نیا بحران پیدا کرے گا:ترکی

انقرہ//ادلب میں جہاں شام کی فوج، ایران اور روس باغیوں کو نکالنے کیلئے پوری تیاری کررہی ہے ،وہیں امریکہ سمیت متعدد ممالک نے متنبہ کیا ہے کہ جارحانہ کارروائی سے وہاں انسانی بحران کی صورتحال سنگین ہوجائے گی۔اب ترکی نے یوروپ کو واضح کردیا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں ترکی سے یوروپ کی جانب مہاجرین کا نیا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالن کا کہنا تھا کہ''ہر کسی کا عام نقطہ نظر یہی ہے کہ معاملہ کا حل عسکری کے بجائے سیاسی ہونا چاہیے ''۔شام کے حوالے سے فرانس، جرمنی اور روس کے درمیان رہنما اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والی ملاقات کے بعد انقرہ سے جاری بیان میں ابراہیم کالن نے ادلب کے مسئلہ کا سیاسی حل نکالنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر عمومی طور پر اتفاق ہے کہ ادلب میں بڑے پیما

فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے والا امریکی پروفیسر اسرائیل میں گرفتار

یروشلم // غاصب صیہونی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے گاؤں الخان الحمر کے انہدام کے دوران رکاوٹ ڈالنے والے امریکی پروفیسر کو گرفتار کرلیا، امریکی پروفیسر نے گاؤں کا انہدام روکنے کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جمعے کے روز ایک 66 سالہ فرانسیسی امریکی پروفیسر فرینک رومانو کو مغربی کنارے پر واقع گاؤں الخان الاحمر سے صیہونی فورسز کے امور میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے امریکی پروفیسر کو ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس کی ایک جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔صیہونی فورسز کا کہنا ہے کہ امریکی پروفیسر فرینک رومانو کو سوموار کے رواز اسرائیل فوجی عدالت میں پیش کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پروفیسر فرینک رومانو فرانس کی ’پیرس نینٹیری یونیورسٹی‘ میں قانون، ادب تاریخ

امریکہ سمندری طوفان کے تھپیڑوں کی زد میں

 واشنگٹن// سمندری طوفان فلورنس کے جمعہ کے روز نارتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد تیزہواؤں اور شدید بارشوں نے علاقے میں تباہی پھیلا دی ہے۔ولمنگٹن کی پولیس نے بتایا ہے ایک مکان پر درخت گرنے سے ایک عورت اور اس کا بچہ ہلاک ہو گیا۔ ایک اور واقعہ میں پینڈر کاؤنٹی میں ایک عورت ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہو گئی کیونکہ درخت گرنے سے سڑکیں اور راستے بند پڑے ہیں اور اطلاع کے باوجود ایمبولینس مریضہ کے گھر نہیں پہنچ سکی۔ نارتھ کیرولائنا کے گورنر نے کہا ہے کہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے اس وقت ہلاک ہوا جب وہ اپنا جنریٹر آن کر رہا تھا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لینوئر کاؤنٹی میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ ایک اور شخص تیزہواؤں کی زد میں آکر اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ اپنے کتوں دیکھ بھال کر رہا تھا۔کریون کاؤنٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ سینکڑوں لوگوں کو سیلابی پانیوں سے بچا کر محفوظ مقامات پر پہنچا

فرانس ’حلال ٹیکس‘ کیوں نافذ کرنا چاہتا ہے؟

پیرس// اگر فرانس کے صدر امانوئل میکخواں نے ایک نئی رپورٹ تسلیم کر لی تو ملک میں ایک نئے ٹیکس کا نفاذ کر دیا جائے گا جسے 'حلال ٹیکس' کا نام دیا گیا ہے۔اس کا مقصد انتہاپسندی سے نمٹنا اور یورپ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی کے لیے ایک نئی تنظیم قائم کرنا ہے۔پیرس کے ایک معتبر تھنک ٹینک مویتیں انتی تیوت کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلال مصنوعات، حج اور عطیات پر ٹیکس عائد کر دیا جائے۔رپورٹ کے مصنف حکیم القروی ہیں جو تیونس کے سابق وزیرِ اعظم کے بھتیجے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس ریاست نہیں بلکہ مسلمان خود اکٹھی کریں گے اور اسے مسلمانوں ہی پر خرچ کیا جائے گا۔اس رپورٹ کا نام 'اسلامسٹ فیکٹری' ہے، اور یہ اس وقت صدر میکخواں کے زیرِ غور ہے جو اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔میکخواں فرانس کے اسلام میں بیرونی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں، اور وہ 2003 میں قائم ہونے والی مسلمانوں کی تنظی

ٹرمپ نے 5 ہزار جھوٹ بولکر ریکارڈ قائم کردیا: امریکی اخبار

واشنگٹن//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد پانچ ہزار جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چھپنے والے مضمون نے تہلکہ مچادیا۔ آرٹیکل کے مطابق اقتدار میں ا?ئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے حساب سے روزانہ 32 بار جھوٹ بولا۔ اس میں ان کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بیانات سے پھر جانا بھی شامل ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ لینے کے لئے بھی انہوں نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک وقت میں سب سے زیادہ جھوٹ رواں ماہ 7 ستمبر کو امریکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران بولے۔ 120 منٹ کی اس ملاقات میں انہوں نے 125 جھوٹ بولے جب کہ اس سے ایک روز پہلے ہی انہوں نے ریاست مونٹانا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہ

سعودی عرب کی میزبانی میں اریٹریا اور ایتھوپیا میں صلح کا معاہدہ

ریاض// خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ’انتونیو گوٹیرس‘ کو افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان کئی سال بعد ہونے والی صلح کے معاہدے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔دونوں افریقی ملکوں کے درمیان بیس سال کے بعد صلح کا معاہدہ ہو رہا ہے۔ معاہدے کی تقریب سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں ہوگی۔خیال رہے کہ اریٹریا اور ایتھوپیا 20 سال تک حالت جنگ میں رہے ہیں۔ دو ماہ قبل دونوں ملکوں نے طویل کشیدگی ختم کرتے ہوئے تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد اور اریٹریا کے صدر ایسیاس افورقی نے اسمرہ میں ہونے والی تاریخی ملاقات میں امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔  

اشٹابری سے سوئیاں نکلنے پر شہریوں کو تنبیہ

واشنگٹن// آسٹریلیا میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ تازہ سٹرابری کھانے سے پہلے اسے کاٹ لیں۔ یہ تنبیہ متعدد افراد کی سٹرابری کھاتے ہوئے اس میں سے سوئی برآمد ہونے کے بعد کی گئی۔یہ واقعات آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز، کوینزلینڈ اور وکٹوریہ میں پیش آئے۔ ایک شخص کو ایسی سٹرابری جس میں سے سوئی برآمد ہوئی کھانے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔ ایک نو برس کے بچے نے ایسی ہی سٹرابری کھائی مگر اسے نگلا نہیں۔ بازاروں سے متعدد برانڈ کی سٹرابری ہٹا دی گئی ہیں جن میں ڈونی بروک اور وولورتھ گروپ کے تحت بیری ابسیشن اور بیری لیشیس نامی برانڈ شامل ہیں۔صحت عامہ کے اہلکاروں نے صارفین کو پھل خریدتے ہوئے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔ یہ تنبیہ فیسبک کے ایک صارف جوشوا گین کی پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی جس میں اْنہوں نے اپنے دوست کے پیٹ میں شدید درد کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔کوئنزلینڈ میں صحت عامہ کے اد

مسلمانوں سے بدسلوکی نہیں بلکہ ان کی تربیت کی جارہی ہے: چین

جینیوا// چینی حکام کا کہنا ہے کہ چینی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جارہی بلکہ انتہاپسندی کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے یورپ کے برعکس کچھ لوگوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے، جو اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مغربی صوبے میں یوغروں اور دیگر مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات سے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔امریکی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں مبینہ طور پر ملوث چینی کمپنیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔مذکورہ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چینی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن کے بیورو برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر آف پبلسٹی لی زیاؤ جن کا کہنا تھا کہ ’یہ بدسلوکی نہیں بلکہ چین پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز اور تعلیمی ادارے قائم کر رہا ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ &rsquo