تازہ ترین

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

غزہ//  فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں، اسی بابت اقوام متحدہ کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اجلاس بولیویا کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس میں کویت نے عرب ممالک کی نمائندگی کی۔ سلامتی کونسل کے اراکین کو غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورت حال پربریفنگ دی گئی۔ گزشتہ دو روز میں اسرائیلی حملوں چودہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ غزہ میں گذشتہ ہفتے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان محمد ابو عبادہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فورسز نے آپریشن کے دوران 24

کیلی فورنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک آگ میں ہلاکتیں 48 ہوگئیں

لاس اینجلس//  کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی کے سبب تباہ ہونے والے ’پیراڈائز ٹاون‘ اور ملحقہ علاقوں کے راکھ کے ڈھیر سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 41 سے بڑھ کر 48 ہوگئی جب کہ 150 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، کئی ہزار ایکڑ پر موجود درخت جل کر راکھ ہوگئے، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد تیسرے دن 41 سے بڑھ کر48 ہوگئی ہے جب کہ 150 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ آگ سے 7 ہزار 2 سو سے زائد تعمیرات خاکستر ہوگئیں جن میں شوبز ستاروں کے عالیشان گھر بھی شامل ہیں جب کہ 15 ہزار 5 سو سے زائد مزید تعمیرات کو خطرہ لاحق ہے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ کیلی فورنیا جنگلات کی آگ نے لاس اینجلس کے گرفتھ پارک میں 1933 کو لگنے والی آگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آگ کے شعل

اسرائیلی جارحیت کے بعد محمود عباس اپنے دورہ کویت کو مختصر کرکے واپس لوٹے

غزہ// فلسطینی صدر محمود عباس غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے کویت کا اپنا دورہ مختصر کرکے واپس لوٹ آئے ہیں۔ فتح سینٹرل کمیٹی کے ممبر حسین الشیخ نے فلسطینی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’’غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے صدر محمود عباس بڑے پیمانے پر رابطہ قائم کررہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ صدر عباس پیر کے دن دورروزہ کویت کے دورہ پر گئے تھے۔ فلسطینی حکومت نے پریس میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ’غزہ پٹی پرجارحیت‘ کی وجہ سے اسرائیل کا ضرور محاسبہ ہونا چاہئے۔ سرکاری ترجمان یوسف المحمود نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ خطرات سے دوچار ہوجائے گا‘‘۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات سے بمباری اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کی وجہ سے گیارہ فلسطینی اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ &nbs

سعودی عرب، کویت، اردن میں طوفانی بارشیں اور سیلاب

ریاض//  سعودی عرب، کویت، اردن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث تیس افراد جان سے گئے اور نظام زندگی مفلوج ہے، دارالحکومت ریاض اور جدہ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ دوسری جانب کویت میں شدید بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہوا، کئی گھر اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اردن میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے، اردن میں دو ہفتوں سے جاری بارشوں سے درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ نومبر 2015 میں سعودی عرب میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں بچوں سمیت بارہ

جمال خاشقجی قتل کے فوری بعد سعودی حکام کو کی گئی کال پکڑی گئی: امریکی اخبار

 واشنگٹن// استنبول کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے فوری بعد ولی عہد محمد بن سلمان کے معتمد خاص مطرب عبدالعزیز نے سعودی عرب فون کر کے کہا کہ ’ اپنے باس کو بتادیں، لوگوں نے اپنا کام کردیا ہے‘۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے وقت کی آڈیو ریکارڈنگ کے بعد ایک اور نیا انکشاف ہوا ہے۔ اہم سعودی حکام کی قتل کے فوری بعد کی گئی فون کال پکڑی گئی۔ قتل کے فوری بعد ولی عہد محمد بن سلمان کے قریب سمجھے جانے والے مطرب عبدالعزیز نے سعودی عرب فون کر کے نامعلوم شخص کو کہا کہ ’ باس کو بتادیں، کام مکمل ہوگیا ہے‘۔ مہر مطرب عبدالعزیز کو کئی بیرون ملک دوروں پر ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ مطرب اْن 15 سعودی حکام میں شامل ہیں جو یکم اکتوبر کو ریاض سے استنبول پہنچے تھے اور صحافی کے قتل کے بعد واپس چلے گئے تھے۔ نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے ک

اسرائیلی بمباری سے مزید 3 فلسطینی جاں بحق

غزہ// اسرائیل فوج کی غزہ پر بمباری سے تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خونی فضائی کارروائیوں کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے حماس کے زیرقبضہ علاقوں میں اب تک 70 ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں جہاں سے ان پر مبینہ طور پر 200 راکٹ داغے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 60 راکٹ کو ناکارہ بنادیا گیا جبکہ اکثر راکٹ ویران علاقے میں گرے ہیں تاہم کہیں پر عام شہری بھی نشانہ بنے ہیں اور ان کیگھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 7 اسرائیلی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کی جانب سے فائر کیا گیا ایک ٹینک شکن میزائل مسافر بس پر گرا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ج

ترکی: یورپ جانے والے 5 افراد ڈوبنے سے ہلاک

ترکی//  غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، مہاجرین کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مہاجرین کی آنکھوں میں ترقی اور خوش حال زندگی کا خواب سمندر برد ہوگیا، کشتی ڈوبنے سے پانچ مسافر ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوبے والی کشتی میں افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے 15 افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ کشتی میں سوار 2 افراد نے تیر کراپنی جان بچائی جبکہ لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان جانے کی کوشش نے 9 افراد کی زندگیاں نگل لی تھیں، کشتی ڈوبے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ 2015  میں ہی یونان کے ساحل رہوڈس اور کالیمنوس کے نزدیک دو

روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی اپنی اعلانیہ رضامندی سے ہو:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ میانمار میں وسیع پیمانے پر منظم تشدد سے مجبور ہوکر فرار ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی ان کی خالص آزادانہ اعلانیہ رضامندی پر ہونی چاہئے ۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزیں کمشنر کا یہ امطالبہ روہنگیا پناہ گزینوں کی باعزت وطن واپسی کے لئے اصل جگہوں میں سازگار، پائیدار اور پرسکون ماحول نہیں ہونے کے خدشات کے درمیان آیا ہے ۔ اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں فلپو گرانڈی نے کہا کہ پناہ گزینوں کی حوالگی ان کی وطن واپسی کے لئے آزادانہ اور باخبر فیصلے پر منحصر ہے ۔ اقوام متحدہ نیوز رپورٹ کے مطابق اگست 2017 میں میانمار کے اقلیت روہنگیا اکثریتی صوبہ راکھین میں وسیع پیمانے پر منظم تشدد کے سبب لاکھوں کی تعداد میں رہنگیاافراد اپنے گھروں سے فرار ہوکر بنگلہ دیش کی سرحدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے ۔ ج

قوم پرستی‘ اخلاقی اقدار کی نفی کرتی ہے :فرانسیسی صدر میکرون

پیرس//فرانسیسی صدر ایمنوئل میکرون نے پیرس میں آج اتوار کے روز پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کے ایک سو سالہ یاد گاری دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران قوم پرستی کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پرستی اخلاقی اقدار کی نفی کرتی ہے۔اس تقریب میں کئی عالمی راہنماؤں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن بھی موجود تھے۔فرانسیسی صدر میکرون نے کچھ لیڈروں کی طرف سے قوم پرستی کے جذبات اْبھارنے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسرے لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ حب الوطنی قوم پرستی کے بالکل اْلٹ ہے اور قوم پرستی سے حب الوطنی کی نفی ہوتی ہے۔ میکرون نے کہا کہ جب ہم دوسروں کی پروا کئے بغیر اپنے مفادات کو فوقیت دیتے ہیں تو ہم اخلاقی اقدار کو مٹی میں ملا دیتے ہیں جنہیں کوئی بھی قوم انتہائی اہم سمجھتی ہے اور جو قوموں کو زندگی اور عظمت بخشتی ہیں۔ص

کیلیفورنیا میں آگ کی شدت میں اضافہ، 31 ہلاک

کیلیفورنیا// حکام کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے جبکہ دو سو سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمال میں اس آگ کی لپیٹ میں آ کر مزید چھ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔جنوب میں جہاں اس آگ کو ’وولسی‘ کا نام دیا گیا ہے کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے۔تقریباً ڈھائی لاکھ لوگوں کو ریاست کے تین علاقوں میں لگی بڑی آگ کے سبب اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔سنیچر کو آگ کے پھیلاؤ میں کچھ وقفہ آیا تھا تاہم حکام نے مقامی افراد کو خبردار کیا تھا کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں کیونکہ آگ دوبارہ مزید تیزی سے بھڑک سکتی ہے۔تصویر کے کاپی رائٹAFعلاقے کے گورنر جیری براؤن نے صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کریں تاکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔رواں برس یہاں بیلج

برطانوی وزیراعظم کے مطابق اْن کا ملک روس کے ساتھ ایک مختلف تعلق کیلئے تیار ہے

لندن// برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے آج اس بات کا اعلان کریں گی کہ اگر ماسکو نے نئی روش اپنا لی اور بین الاقوامی سمجھوتوں اور سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے "حملوں" کا سلسلہ روک دیا تو برطانیہ ،،، روس کے ساتھ "مختلف نوعیت کا تعلق" قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک برس قبل ٹریزا مے نے اپنے سالانہ خطاب کے دوران ماسکو پر عسکری جارحیت اور انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔ یہ اْس وقت تک برطانوی خاتون وزیراعظم کی جانب سے روس پر کی جانے والی شدید ترین تنقید تھی۔ٹریزا مے کے آج کے خطاب کے اقتباسات کے مطابق وہ لندن کے مالیاتی مرکز میں یہ بھی کہیں گی کہ "ہم عالمی برادری کے طور پر متحرک ہونے کے حوالے سے اپنے مستعد ہونے کا اظہار کرتے رہیں گے تا کہ دنیا بھر میں اصول و ضوابط کو سپورٹ کر سکیں"۔مے اس بات کو بھی واضح کریں گی کہ رواں سال کے اقدامات نے ، جن میں روس کی انٹیل

شام میں کشیدگی کے بعد پہلی بار نیتن یاھو اور پوتین کی ملاقات

پیرس// اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور روسی صدر ولادی میر پوتین نے پیرس میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ملاقات کی۔ چند ماہ قبل شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد اسرائیل اور روس کے درمیان کیشدگی پائی جا رہی ہے اور اس واقعے کے بعد دونوں رہ نمائوں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیا۔پیریس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں? نے پیرس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوتین کے ساتھ ہونے والی ملاقات بہت مفید رہی۔ تاہم انہوںنے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔خیال رہے کہ اسرائیل اور روس کے درمیان 17 ستمبر کو اس وقت تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ فوجی طیار

کیلیفورنیا میں بھیانک آگ

کیلیفورنیا //امریکہ میں حکام کے مطابق مغربی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی تباہ کن آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ریاست کے شمالی پیراڈائز قصبے میں مزید 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے وہاں مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ یہ قصبہ تقریباً پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔جبکہ دو افراد کی لاشیں ریاست کے جنوبی علاقے میں مالیبو کے قریب ملی ہیں۔تقریباً ڈھائی لاکھ لوگوں کو ریاست کے تین علاقوں میں لگی بڑی آگ کے سبب اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔جمعرات کو ’کیمپ کی آگ‘ بوٹے کاؤنٹی میں پھیلنے لگی اور آگ بجھانے والا عملہ آگ کو قابو کرنے میں ناکام رہا یہاں تک کہ آگ نے پیراڈائز قصبے کو تباہ کر دیا۔جمعے کو ایک دوسری جگہ ریاست کے جنوب میں مالیبو ساحلی ریزارٹ کے امیر علاقے میں آگ لگ گئی جو پھیل کر دگنی ہو چکی ہے۔اس آگ کو ’وولسی‘ کا نام دیا گیا ہے

امریکی پابندیوں کا ایرانی معیشت پر کوئی اثر نہیں ہو گا :روحانی

تہران//ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ کو کہا کہ امریکی پابندیوں کا ایران کی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مسٹر روحانی نے کہا''ان پابندیوں کا ہماری معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ امریکہ ہمارے خلاف پہلے ہی اپنے تمام ہتھیار استعمال کر چکا ہے اور اس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے ''۔ 'الجزیرہ' کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کا اثر ایران کے بینکنگ سیکٹر پر پڑے گا۔ امریکی پابندیوں سے ایران کی تیل برآمدگی خاص طور سے متاثر ہوگی۔ ایرانی صدر نے کہا''ایران اپنے اوپر عائد غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی پابندیوں سے نمٹ لے گا''۔ اسی درمیان، امریکہ نے عراق کو 45 دنوں کے لئے ایران سے قدرتی گیس اور تیل درآمد کرنے کی چھوٹ دے دی ہے . عراق میں امریکی سفارت خانہ نے اس بات کی اطلاع دی۔  امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد

یورپی فوج کی تجویز پر ’جھڑپ‘، یورپ اپنا حصہ ادا کرے :ٹرمپ

پیرس//فرانس کیصدر ایمنیوئل میکخواں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین یورپی فوج کی تجویز پرجاری تنازعے کے بعد دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی ہے جس میں یورپ کو اپنے دفاع کے لیے زیادہ اخراجات کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فرانسیسی صدر کی جانب سے 'امریکی، چینی اور روسی' خطرے سے نمٹنے کے لیے یورپی فوج بنانے کی تجویز کو 'ہتک آمیز' قرار دیا تھا۔صدر ٹرمپ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی تقریب کی سنچری مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں۔ پہلی جنگ عظم کے خاتمے کی تقریب میں 70 ممالک کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ جب سے صدارت کے منصب پر بیٹھے ہیں وہ یورپی رہمناؤں سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ یورپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بہت رقم خرچ کر رہا ہے اور یورپ اپنے حصہ اس میں نہیں ڈال رہا۔جمعرات کو پیرس میں ملاق

چین کا ایک روبوٹ ٹیلی وڑن کا نیوز اینکر بن گیا

بیجنگ // ٹیلی وڑن کے نیوز اینکر چوکس ہو جائیں، اب ان کے مقابلے میں ایک ایسا اینکر آ گیا ہے، جو نہ تو تھکتا ہے اور نہ ہی کوئی غلطی کرتا ہے۔ آپ چاہے اسے 24 گھنٹے ٹیلی وڑن کے کیمروں کے سامنے بٹھائے رکھیں، وہ کچھ کھائے پیئے بغیر مسلسل خبریں پڑھتا رہے گا اور مجال ہے کہ اس کے چہرے پر تھکاوٹ کا شائبہ تک بھی ظاہر ہو۔اس اینکر کا نام ہے اے آئی اور اسے پہلی بار چین کے شہر ویزین میں ایک ٹیلی وڑن پر خبریں پڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔اے آئی، انسان نہیں بلکہ ایک روبوٹ ہے، لیکن ہو بہو انسانوں جیسا ہے۔ وہ سوٹ پہنتا ہے، ٹائی لگاتا ہے۔ حتی کہ نظر کی عینک بھی پہنتا ہے تاکہ پڑھا لکھا اور مدبر دکھائی دے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ آپ کو ایک لمحے کے لیے بھی یہ حساس نہیں ہونے دیتا کہ وہ انسان نہیں ہے۔ وہ ہو بہو نیوز اینکروں کی طرح خبریں پڑھتے ہوئے پلکیں جھپکتا ہے۔ کبھی کبھی اپنی بھووں کو بھی حرکت دیتا ہے۔ گاہے گاہ

انتخابات میں شکست: ڈونالڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کو فارغ کردیا

 واشنگٹن//  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے دوران ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے چند گھنٹون بعد ہی اٹارنی جنرل جیف سیشن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جیف سیشنز گزشتہ ایک سال سے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات سے علیحدگی اختیار کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا نشانہ تھے جس کے لیے انہوں نے خصوصی عہدیدار ’رابرٹ ملر‘ کا تقرر کیا تھا۔ رابرٹ ملر کی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم اور روسی مداخلت کے باہمی تعلق کی تحقیقات کے نتیجے میں ٹرمپ کے متعدد اتحادیوں کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات سامنے آئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جیف سیشنز کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کو ارسال کیے گئے استعفیٰ میں انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ وہ صدر کی درخواست پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جیف سیسشنز وہ پہ

جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سیکیورٹی کیمروں سے’چھیڑ چھاڑ‘ کی کوشش : ترک اخبار

استنبول// ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کو چھپانیکے لیے سعودی عرب کے قونصل خانے کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کیمروں کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ترک حکومت کی حمایتی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو اکتوبر کو جس دن جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا، اس دن قونصل خانے کے اسٹاف نے کیمروں کو بند کرنے کی کوشش کی ، نیوز ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قونصل خانے نے باہر قائم پولیس چیک پوسٹ کے کیمرے کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چھ اکتوبر کو قونصل خانے کا ایک اسٹاف ممبر سیکیورٹی چیک پوسٹ میں گیا اور اس نے ویڈیو سسٹم تک رسائی حاصل اور ڈیجیٹل لاک کوڈ سسٹم میں ڈالا، تاہم اس سے کیمروں نے اپنا کام بند نہیں کیے بلکہ ویڈیو دیکھنے تک بھی رسائی بند کردی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے تاہم ابھی تک ان کی لاش کے حوال

عالمی ادارہ صحت کا یمن میں صحت کی سہولیات دیتے رہنے کا فیصلہ

صنعا//عالمی ادارہ صحت یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں عمومی صحت خدمات کی سہولیات فراہم کروانے کیلئے کام کرتا رہے گا۔یمن میں گزشتہ ساڑھے تین سال کی جنگ اور جدوجہد کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور آدھی صحت خدمات کے بند کر دیئے جانے سے لاکھوں افراد عدم علا ج کے شکار ہیں۔ یمنیوں کیلئے بنیادی خدمات کو بہت محدود کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صنعا کے عازل ضلع میں عازل صحت مرکز، عالمی ادارہ صحت کی حمایت سے علاقے میں ضروری ادویات، طبی فراہمی اور صحت ملازمین کو انعامی رقم دے کراس پروگرام کی حمایت کر رہا ہے ۔ مرکز مختلف عمر کے ہیضہ کے مریضوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ ان مریضوں کو اس صحت کی سہولت مراکز تک پہنچنے کے لئے گھنٹوں تک سفر کرنا پڑتاتھا،لیکن عازل صحت مرکز کے ملازمین کی مدد سے ان کو مناسب سہولیات فراہم کرارہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے یمن میں قائم 176 صحت ک

ایران پر نئی امریکی پابندیاں، ترکی کی شدید مذمت

انقرہ//  امریکا کی ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر ترک حکام نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل امریکا کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جس پر ایرانی حکام نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کا کہنا ہے کہ امریکا کی پابندیاں غیر دانشمندانہ ہیں جو خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، پابندیاں لگا کر تعلقات کبھی بہتر نہیں کیے جاسکتے۔  ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پابندیاں عائد کیے جانے کی بجائے بامعنی مذاکرات اور بات چیت سے بہتر نتائج اخذ کیے جا سکتے ہیں اور یہی ہمارا اصولی موقف بھی ہے۔ چاوش اولو کا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معالے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاض حکام قتل پر شفاف