تازہ ترین

امریکا نے فلسطین کیلئے آخری امداد میں بھی کٹوتی کردی

 واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کو دی جانے والی آخری ڈھائی کروڑ ڈالر کی امدادی رقم میں بھی کٹوتی کر دی ہے جو 6 فلسطینی اسپتالوں کو فراہم کی جانی تھی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس میں کام کرنے والے 6 اسپتالوں کو دی جانے والی امداد میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی ہے۔ یہ امریکا کی فلسطین کو دی جانے والی آخری امداد ہے۔ اس سے قبل اکنامک فنڈز سپورٹ اور اونرا کو دی جانے والی امداد کو بھی روک دیا گیا تھا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کی روشنی میں فلسطین کے 6 اسپتالوں کو دی جانے والی امدادی رقم میں کٹوتی کردی ہے اور اب اس رقم کو امریکی مفاد کو پورا کرنے والے کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ اقدام امریکی صدر کی امدادی رقوم سے امریکی مفاد کو یقینی بنانے کی پالیسی کے

جنوبی سوڈان طیارہ حادثے کا شکار، 19 مسافر ہلاک

جوبا// سوڈان میں 22 مسافروں ہمراہ اڑان بھرنے والے والا مسافر بردار طیارہ سوڈانی شہر یرول میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے عالمی ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے والا مسافر بردار طیارہ جنوبی سوڈان میں اچانک حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 19 مسافر ہلاک، 3 زخمی ہوگئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے مسافروں میں اٹلی سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر بھی شامل ہے جو سوڈان میں سماجی تنظیم کا ملازم ہے، اطالوی شہری کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ دریا میں گر کر حادثے کا شکار ہوا ہے، طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں دریا سے نکالی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 22 مسافروں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوڈ

عالمی ادارہ صحت کی دلچسپ رپورٹ

کیلی فورنیا// ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا بھر کے سْست ترین افراد اور متحرک ترین افراد پر مشتمل ممالک کی فہرست جاری کردی ہے۔دنیا عجائب خانہ ہے جہاں گلی گلی اور قریہ قریہ حیرت انگیز واقعات اور ناقابل یقین برتاوٓ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ معاشرے افراد پر مشتمل ہوتے ہیں اور افراد کا برتاو و طرز زندگی قوموں کی پہچان بن جاتی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے قوموں کی طرز زندگی اور روز مرہ معمولات جاننے کے لیے ایک دلچسپ سروے کا آغاز کیا جس کے حیران کن نتائج کسی کے لیے تو پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں تو کسی کے لیے مسحور کن ہوگا۔ ان اعداد و شمار سے قوموں کو اپنے طرز زندگی میں تبدیلی کے لیے نئے اہداف مقرر کرنے میں مدد ملے گی۔سائنسی جریدے لینسٹ میں شائع ہونے والی عالمی ادارہ صحت (WHO) کی ریسرچ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ سست افراد کویت میں بستے ہیں جہاں کْل آبادی کے 67 فیصد افراد غیر متحرک زندگی بسر کر ر

روس اور شامی فوج کی ادلب پر پھر شدید بمباری

ادلب//روسی اور شامی جنگی طیاروں نے مخالفین کے زیرِ قبضہ صوبے ادلب پر پھر شدید بمباری کی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فضائی حملے گزشتہ روز ہونے والے ترکی،ایران اور روس کے سہ ملکی اجلاس کے بعد کیے گئے ،جس میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا جاسکا تھا۔ادلب میں کیے گئے حملوں سے متعلق عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ادلب کے جنوبی علاقوں،شمالی صوبے ہاما کے علاقوں کفر زیتا اورلاتمنا میں ایک درجن سے زائد فضائی حملے کیے گئے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شامی ہیلی کاپٹروں نے ادلب کے جنوبی شہر خان شیخون میں گھروں پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے بیرل بم گرائے تھے۔دوسری جانب شامی فوج نے بیرل بم استعمال کرنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ شامی فوج ان کا استعمال کثیر تعداد میں کرتی ہے۔وائٹ ہیلمٹس نامی مغربی حمایت یافتہ شامی سول ڈیفنس فورس کا کہنا