ایران پربہت جلد پابندیوں میں اضافہ کردیا جائے گا:ٹرمپ

واشنگٹن//  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک طویل عرصے سے یورینیم کو خفیہ طور پر افزودہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی نمایاں پابندیوں میں جلد اضافہ کردیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے، اس سے یہ ڈیل جان کیری اور اوباما انتظامیہ نے کی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور اسی سال نومبر میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں جن میں اس کی تیل کی برآمدات اور بینک کاری کے نظام کو

تازہ ترین