مصنوعات پر مزید ٹیکس ناقابل برداشت | ٹرمپ کی بھارت کو تنبیہ

واشنگٹن //  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نیا ’’ٹویٹر حملہ‘‘ کیا ہے اور اس پر امریکا سے آنے والی مصنوعات (درآمدات) کوغیر منصفانہ طور پر روکنے کا الزام عاید کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر محصولات عاید کردیے ہیں لیکن اب یہ اقدام مزید قابل قبول نہیں۔ صدر ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ ان کی چین کے ساتھ پہلے ہی گذشتہ ایک سال سے تجارتی جنگ جاری ہے اور وہ اس کا حل چاہتے ہیں، انھوں نے اسی سال بھارت کو حاصل بعض تجارتی مراعات سے محروم کردیا تھا، ان کے تحت بھارت اپنی بعض برآمدات کوڈیوٹی فری امریکا بھیج سکتا تھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی ساختہ اشیاء کو وسیع تر ر

اقوام متحدہ کی جنوبی لیبیا میں جنگ بندی کی اپیل

طرابلس//لیبیا میں اقوام متحدہ مشن (یواین ایس ایم آئی ایل ) نے ملک کے جنوبی حصے میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یواین ایس ایم آئی ایل نے لیبیا کے جنوبی علاقے میں قبائلی تصادم کے پیش نظر یہ اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ کی مشن نے ایک بیان میں کہا‘‘یواین ایس ایم آئی ایل شہر مرزوق میں موجودہ جنگ جیسی صورتحال کی وجہ سے بہت پریشان ہے جس کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی ہیں’’۔ اقوام متحدہ کی مشن نے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔دارالحکومت طرابلس سے تقریبا 780 کلومیٹر دور مرزوق میں پیر سے ہی قبائلی تنازعات ہو رہے ہیں جس میں کئی لوگوں کی موت اورمتعدد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یواین آئی  

جمال خاشقجی قتل: ’امریکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ پر عمل کرے‘

ریاض// اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت پر متعین نمائندہ تفتیش کار ایگنیس کیلمارڈ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاشقجی کی موت پر مرتب کی گئی رپورٹ کی سفارشات پر عمل کرے۔؎ انسانی حقوق کی ماہر ایگنیس کیلمارڈ کا کہنا ہے کہ ’خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ اس (ہلاکت) پر بات کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کافی نہیں ہے۔ ہمیں عمل کرنا ہو گا۔‘ اپنی تفتیشی رپورٹ میں ایگنیس کیلمارڈ نے گذشتہ برس اکتوبر میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی سفارت خانے میں جمال خاشقجی کی ہلاکت کو 'ماورائے عدالت قتل' قرار دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو اس معاملے میں ایف بی آئی یا عدالتی تحقیقات کروانی چاہیں۔ منگل کے روز لندن میں خاشقجی کی منگیتر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ایگنیس کیلمارڈ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس قتل پر ہونے والی تحقیقات کو عام کر

ٹرمپ کی ہٹ دھرمی ، برطانوی سفیر مستعفی ہونے پر مجبور

 واشنگٹن//  سرکاری ای میلز میں امریکی صدر کو ہدف تنقید بنانے والے برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے ای میلز لیک اسکینڈل پر امریکی صدر سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سرکم نے برطانوی وزیر اعظم کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ برطانوی سفیر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ گو سال کے آخر میں میری ریٹائرمنٹ ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کشیدہ صورت حال میں نئے سفیر کی تعیناتی ضروری ہوگئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گزند نہ پہنچے۔ چند روز قبل برطانوی اخبار میں سر کم ڈراک کی افشا ہونے والی ای میلز شائع ہوئی تھیں جس میں صدر ٹرمپ کو کند ذہن، نااہل اور ناکارہ کہا تھا جب کہ امریکا کو غیر محفوظ ملک اور امریکی پالیسیوں کو غیر یقینی بھی قرار دیا تھا۔ لیک ای میلز پر ا

تازہ ترین