اسرائیل فورسز کی مقبوضہ غزہ میں شدید بمباری

یروشلم //  فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں سدیروت نامی یہودی کالونی عمارت تباہ ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ کی پٹی سے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائل کے نتیجے میں’سدیروت‘ نامی یہودی کالونی میں ایک عمارت تباہ ہوگئی ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ظلم و بربریت کی علمبردار اسرائیلی فوج نے مقبوضہ غزہ کی پٹی پر بلا اشتعال بمباری کی جبکہ اسرائیل میں نصب آئرن ڈوم میزائل شکن دفاعی نظام نے راکٹ کو فضا ہی میں تباہ کر دیا تھا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق گزشتہ شام اسرائیلی سرحدی قصبے سدیروت پر دوسرا راکٹ داغا گیا تھا، اس کے نتیجے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے دو روز قبل اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساحل کو فلسطینی ماہی گیروں

برازیل میں موسلا دھار بارش سے 7افراد کی موت

ریو ڈی جنیریو//برازیل کے پرنامبکو میں موسلا دھار بارشیں ہونے کی وجہ سے 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔اس بات کی  اطلاع فائر بریگیڈ کے عملہ نے دی۔ پانچ افراد کی زبردست لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے موت ہوئی ہے . ریسفے کے مضافاتی علاقہ شہر کیمرگبے میں چار گھر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے دب گئے ۔ جابوتو ڈوس گراراپیس کی میونسپلٹی ریسفے میٹرو کے علاقے میں ایک نوجوان کی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آنے سے موت ہو گئی اور ایک خاتون گاڑی کے اندر مردہ پائی گئی تھی۔  

آئل ٹینکر حملوں کا ذمہ دار ایران ہے، امریکا کا الزام

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز خلیج عمان میں ہونے والے 2 آئل ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تہران آئل شپنگ کے راستے میں خوف کی فضا برپا کرنا چاہتا ہے۔ ایران نے اس سے قبل بھی امریکا کی جانب سے حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا تھا جس کے ذریعے عالمی سطح پر تیل کا 5واں حصہ گزرتا ہے۔ دوسری جانب روس نے خلیج عمان میں ٹینکر حملوں پر فوری نتائج پر پہنچنے پر خبردار کیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ فوری نتائج کی طرف جانے سے گریز کرنا چاہیے‘۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ہم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خلیج عمان میں 2 تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد خطے میں کشیدگی کے ساتھ س

دنیا بھر میں انسٹا گرام کے صارفین کو پریشانی کا سامنا

لندن// سماجی رابطے کی مقبول ایپ انسٹا گرام وقفے وقفے سے تعطل کا شکار رہی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید کوفت کا سامنا رہا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں بیشتر علاقوں میں انسٹا گرام صارفین کو اپنے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا جب کہ جن لوگوں کے اکاونٹس لاگ ان ہوگئے وہ بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے قاصر رہے۔ انسٹا گرام کی سروس جن ممالک میں متاثر ہوئی ان میں شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپی ممالک، ایشیائی ممالک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ انسٹاگرام نے سروس کی معطلی کو جلد از جلد بحال کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ پلیٹ فارم کی فراہمی کے تکنیکی معاونت کرنے اور ان کی تقسیم کے طریقہ کار سے واقف ویب سائٹ ڈاون ڈٹیکٹر نے دعویٰ کیا کہ مشرقی اور مغربی ساحلوں میں سروس تعطل کا شکار رہی۔  

تازہ ترین