تازہ ترین

امریکہ اپنے فیصلوں سے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا: حسن روحانی

تہران//  ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے دباؤ اور فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اقدامات کے ردعمل میں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کبھی ایران کو تنہا نہیں کرسکتا۔ ایران میں سالانہ ملٹری پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فضائیہ، بحریہ اور فوج ماضی کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں۔ حسن روحانی نے زور دیا کہ مشرقی وسطیٰ کو اب امریکا کے خلاف متحدہ ہونا ہے، تاکہ امریکا کے دہشت گردانہ فیصلوں کو مقابلہ کیا جاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مشرقی وسطیٰ میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ بھی امریکا ہے، ریجنل ممالک ماضی می

کیا ترکی معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے؟

انقرہ// ترک صدر رجب طیب اردوگان ملکی معیشت کی بدحالی پر مبنی برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے پر کڑی تنقدی کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض مغربی طاقتیں میڈیا کو بطور آلہ استعمال کرکے ہماری معیشت کو تباہ حال بتا رہی ہیں،کوئی کچھ بھی لکھے ہمارے ملک میں معاشی صورتحال واضح ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے برطانوی نشریاتی ادارے فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ میں مرکزی بینک کے غیرملکی ذخائر پر سوال اٹھانے پر مغربی میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بعض مغربی طاقتیں میڈیا کو بطور آلہ استعمال کرکے ہماری معیشت کو تباہ حال بتا رہی ہیں،کوئی کچھ بھی لکھے ہمارے ملک میں معاشی صورتحال واضح ہے۔ گزشتہ برس ترکی کی کرنسی لیرا کی قدرمیں مسلسل گرواٹ کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومتی پالیسی پر کم

لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی مدد کی خبریں بے بنیاد ہیں: فرانس

پیرس //  فرانس نے لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی حمایت اور مدد کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ کا حصہ نہیں، جنرل حفتر کی معاونت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے لیے جنرل خلیفہ حفتر کی فورسز اور نو منتخب جمہوری حکومت کے درمیان گمسان کی لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ طرابلس کی طرف سے جنرل خلیفہ خفتر اوران کی فوج کو سفارتی تحفظ دینے سے متعلق تمام خبریں بنیاد ہیں۔ عرب ٹی وی کا کہنا تھا لیبیا کی وفاق حکومت نے فرانس کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، قومی وفاق حکومت کی طرف سے فرانس پر لیبیا کی سرکاری فوج اور جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت کا ا

پومپیو کو بات چیت سے الگ کیا جائے، شمالی کوریا کا مطالبہ

سیئول//  شمالی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت سے نکال دیا جائے۔ خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو حالیہ ڈیڈ لاک کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر کون جونگ گون نے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ اگر مائیک پومپیو نے بات چیت میں شرکت کی تو یہ ایک بار بھی تعطل کا شکار ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مکالمے میں کے ممکنہ طور پر دوبارہ آغاز کی صورت میں مجھے امید ہے کہ بات چیت میں ہمارے مقابل پومپیو نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد دوبارہ تابکاری مواد کو بم کے ایندھن میں استعمال کرنا شرو