تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی جماعت 25 سال بعد استنبول میں ناکام

انقرہ// ترک صدر رجب طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی ( اے کے پی) کی جانب سے استنبول میں دوبارہ انتخاب کروانے کی اپیل التوا کا شکار ہونے کے باوجود اپوزیشن کی مرکزی جماعت کے امیدوار کو میئر قرار دے دیا گیا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کو ترکی میں ہونے والے مقامی انتخابات کے حتمی نتائج میں اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلزپارٹی (سی ایچ پی) نے ترکی کے معاشی حب میں طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے 25 سال اقتدار کا خاتمہ کردیا۔ استنبول میں اے کے پی کی ناکامی اردوان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ انہوں نے 1990 میں استنبول کے میئر کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور بالآخر 2002 میں ان کی جماعت اقتدار میں آئی تھی۔ خیال رہے کہ مقامی الیکشن کے بعد ترکی کی کرنسی کی قدر میں کمی آئی ہے تاہم کرنسی گزشتہ روز مستحکم رہی۔ اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلزپارٹ

سعودی اور اماراتی وفود کی سوڈانی عسکری کونسل کے سربراہ سے ملاقات

خرطوم //  سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان نے سوڈان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مثالی تعلقات کی تحسین کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں 30 برس سے عہدہ صدارت پر براجمان عمر البشیر کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے جاری احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں ایک ہفتہ قبل سیاسی تبدیلی رونما ہوئی جس میں عمر البشیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور فوج نے انہیں گرفتار کرلیا۔ عبوری فوجی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سوڈانی قوم کے امارات اور سعودیہ کے ساتھ ازلی تعلقات قائم ہیں اور آنے والے دور میں یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ سوڈانی عسکری کونسل کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک مشترکہ وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔ سعودیہ اور امارات کے اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو خرطوم میں مسلح افواج کے ہیڈ کوا

پرتگالی جزیرے پر سیاحوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 29 افراد ہلاک

پرتگال //  پرتگالی جزیرے میڈیرا پر جرمن سیاحوں کو لے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث پلٹ گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق پرتگال میں بس خوفناک حادثے سے دوچار ہوگئی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے، مسافر بس میڈیرا کے علاقے کانیکو میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔ خطرناک حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ہلاک و زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بس حادثے میں 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پرتگالی جزیرے میڈیرا پر مسافر بس میں 55 افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، 28 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔ کانیکو کے میئر فلپ سوسا نے اپنے ٹویٹ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی

شمالی کوریا کا ’ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائل‘ کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ //  شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد دوبارہ تابکاری مواد کو بم کے ایندھن میں استعمال کرنا شروع کردیا، شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان کی زیرنگرانی ایک نئی قسم کے ’ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائل‘ کا تجربہ کیا گیا ہے جسے شمالی کوریا کی جنگی طاقت میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل غیر معمولی انداز سے پرواز کرتے ہوئے طاقتور ’وار ہیڈ‘ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایجنسی نے اس ہتھیار کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں، تاہم یہ بتایا ہے کہ کم جونگ ان نے اس ہتھیار کو’ پیپلز آرمی کی جنگی طاقت میں اضافے میں اہم پیشرفت قرار دیا ہے‘۔ رپورٹ میں یہ بھی ک